43

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سمیڈا کے تعاون سے نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام فار ایس ایم ایز کے تحت امپورٹ، ایکسپورٹ ڈاکومنٹیشن اینڈ پروسیجرز کے موضوقع پر ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کای گیا

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سمیڈا کے تعاون سے نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام فار ایس ایم ایز کے تحت امپورٹ، ایکسپورٹ ڈاکومنٹیشن اینڈ پروسیجرز کے موضوقع پر ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کای گیا۔ جس میں اعجاز احمد ٹرینر اور امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ بزنس مینول کے مصنف نے امپورٹ، ایکسپورٹ ڈاکومنٹیشن اور پروسیجرز کے حوالے سے تفصیلی پریذنٹیشن دی۔ صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثوبان ظہیر بٹ نے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا ٹاپک تھا جس پر میں چاہ رہا تھا کہ ٹریننگ سیشن ہو۔کیونکہ بزنسز گروہ کر رہے ہیں اور امپورٹس ایکسپورٹس کی طرف آرہے ہیں۔ اس لئے انہیں اس سے متعلق معلومات ہونی چاہئیں کیونکہ اگر امپورٹر اینڈ ایکسپورٹر کو خود تمام پراسز اور پروسیجرز کا پتہ ہو گا تو وہ بہتر طریقے سے اپنی کنسائنمنٹز کو باہر بھیج سکے گا یا منگوا سکے گا۔ اس کے علاوہ ڈاکومنٹیشن کو سمجھنے سے بغیر تعطل کے تمام کام مکمل کروا سکے گا۔ انہوں نے کہا ہم سمیڈا کے نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام فار ایس ایم ایز کو بے حد سراہتے ہیں اور سمیڈا گجرات کے بھی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اس پروگرام کو ہمارے ساتھ مل کر ترتیب دیا اور مجھے امید ہے اس سے امپورٹرز ، ایکسپورٹرز کے کانسیپٹس بہتر کلیئر ہوں گے اور بزنس مین اس ضمن میں exploit بھی کم ہوں گے۔ صدرر چیمبر نے کہا ٹرینر اعجاز احمد آر بی سی سمیڈا گجرات چوہدری رخسار احمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اعجاز احمد ٹرینر نے تفصیلی پریذنٹیشن حاضریں کو سیلر اور Buyer کے درمیان Incoterms اور ان سے متعلق تمام تفصیلات بتائیں۔ جن میں Buyers اور Sellers پر لاگو Tasks ، (Cost) اور Risks کے بارے میں آگاہی دی۔ اس کے علاوہ ٹرینر نے انٹرنیشنل ٹریڈ پے منٹس میتھڈز جن میں کلیئر پے منٹس ، ڈاکومنٹری کولیکشنز اور لیٹر آف کیڈٹ (L/C) کے بارے میں تمام تفصیلات بتائیں۔مزید انہوں نے امپورٹر اور ایکسپورٹرز کے درمیان ہونے والی ڈاکومنٹیشن کو فلو ڈاایا گرام کے ذریعے اور مثالیں دے کر سمجھایا اس کے بعد انہوں نے L/C کو تیار کرنا۔ کوٹیشن بنانا، انوائس تیار کرنا، ای فارم کو مکمل کرنا۔ Poching لسٹ تیار کرنا اور Bill of Leddings کو بنانے کے بارے میں بتایا۔ سیشن میں سردار عثمان اشرف، سینئر نائب صدر خرم الطا ف بھٹی، نائب صدر ایگزیکٹو ممبران، الطاف بیگ، نعیم اعجاز، حماد اسلم، مجاہد شریف ، وقار ایوب بٹ، سابق صدر عدنان اقبال مکی او ر ضلع گجرات اور منڈی بہاو¿الدین سے تعلق رکھنے والے امپورٹرز، ایکسپوٹرز اور بزنس مینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیشن کے بعد ثوبان ظہیر بٹ صدر چیمبر اور خرم الطاف بھٹی نائب صدر چیمبر حاضرین کو سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔ خرم الطاف بھٹی نائب صدر چیمبر نے آخر میں سمیڈا اور ان کے ٹرینر ایکسپورٹس امپورٹس میں بہتری کیلئے اس طرز کے پروگرام جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں