110

ہفتے میں 3 مرتبہ گرین ٹی پینا زندگی میں ایک سال اضافہ کرسکتا ہے، ماہرین کا دعویٰ

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) گرین ٹی پسندیدہ مشروبات میں سے ایک ہے جس کا اب ماہرین نے ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ جان کر ہر شخص باقاعدگی سے گرین ٹی پینا شروع کر دے گا۔ میل آن لائن کے مطابق چین کے ماہرین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے میں صرف 3کپ گرین ٹی پینے سے انسان کی زندگی میں ایک سال کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں تین کپ گرین ٹی پینے سے سٹروک یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ 25فیصد کم ہو جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں بیجنگ کی چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے ماہرین کی ٹیم نے 1لاکھ لوگوں کی چائے پینے کی عادت اور اس کے ان کی صحت پر اثرات کا7سال تک جائزہ لیا اور نتائج مرتب کیے، جن میں انہوں نے بتایا کہ باقاعدگی سے گرین ٹی پینے والے لوگ نہ پینے والوں کی نسبت اوسطاً1.26سال زیادہ زندہ رہتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ژن یان وینگ نے بتایا کہ انہوں نے تحقیق میں بلیک ٹی پینے والوں کا بھی جائزہ لیا تاہم بلیک ٹی کا یہ طبی فائدہ سامنے نہیں آیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں