raja farooq haider 81

ہندوستان کے عزائم کو روکنے کے لیے ملک کی دفاعی قوت میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان

 وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے عزائم کو روکنے کے لیے ملک کی دفاعی قوت میں اضافہ ناگزیر ہے ،پاک بھارت جنگ کے امکانات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا،قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ کشمیریوں نے جو رشتہ قائم کیا آج بھی اس پر قائم ہیں ۔وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نومنتخب اور ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے پیچھے آر ایس ایس کا دماغ ہے یہ ایک سوچ کا نام ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے،پاکستان بنتے وقت اڑہائی لاکھ کشمیری مسلمانوں نے بھی اپنی جانوں کی قربانی دی،مودی کالے سامراج کی نشانی ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے شیخ عبد اللہ کو خبردار کیا تھا ،آج اس کی پوتی بھی قید میں ہے اور اسے یہ احساس ہو رہا ہے کہ وہ فیصلہ غلط تھا ،ہمیں پاکستان کی مشکلات کا احساس ہے ہمارا وطن ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کو خریدنے کے لیے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے لیکن ناکام ہے ،مقبوضہ کشمیر میں ہماری بہنوں اور بھائیوں پر جو جو قیامت برپا ہے ہمیں اس کا احساس ہے ،جب تک سرینگر سے چلنے والی بس راولپنڈی تک نہیں آجاتی ہماری جدوجہد جاری رہیگی،کشمیریوں نے قربانیوں کی تمام شرائط پوری کیں جان کی مال کی عزتوں تک کی قربانی دی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں