Home » کھیل » یاسر شاہ مکمل فٹ ہیں ،اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کھیلیں گے ،پی سی بی

یاسر شاہ مکمل فٹ ہیں ،اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کھیلیں گے ،پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آفیشل بیان سامنے آگیا کہ یاسر شاہ مکمل فٹ ہیں اور جمعے سے انگلینڈ کے خلا ف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کھیلیں گے ۔ یاسر شاہ کی انجری سے متعلق بعض اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وہ پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں اور اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈکے ترجمان آغا اکبر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یاسر شاہ کو پریکٹس کے دوران گیند لگی تھی انہیں ٹیم فزیو شین ہائیز نےچیک کرنے کے بعد احتیاطا اسکین کرنے کے لئے بھیجا تھا جس کے بعد رپورٹس کلئیر آئیں ہیں۔ ٹیم فزیو پر امید ہیں کہ یاسر شاہ کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کےلئے دستیاب ہونگے ۔

About Admin

Google Analytics Alternative