پاکستان

کراچی کے شہریوں کو روشنیوں کا شہر واپس مل رہا ہے: پرویزرشید

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور یہ مستقل طور پر قائم رہے گی جب کہ اس کا پورا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ وزیراعظم نوازشریف کی ترجیحات میں شامل ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں یہاں کی تجارتی سرگرمیاں مکمل بحال ہوچکی ہیں اور امن والا کراچی اب ہمیں واپس مل رہا ہے جب کہ یہاں کے لوگ اب بے خوف ہوکر سڑکوں پر چلتے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے، ہماری درسگاہیں، عبادتگاہیں، پارک اور مارکیٹیں اب محفوظ رہیں گی اور یہ رونقیں اب کراچی سمیت پورے ملک میں مستقل طور پر بحال رہیں گی جب کہ اب دہشت گردوں کے حملوں کے بجائے ان کی گرفتاریوں کی خبریں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر ایک معاہدہ ہوا تھا اور ہم اسی معاہدے کی پاسداری کررہے ہیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے سب جماعتوں سے درخواست کی اور ایک کمیٹی بھی بنائی جو جے یو آئی اور ایم یو ایم سے مذاکرات کرکے ان کو تحریک انصاف کے خلاف تحاریک واپس لینے کے لیے قائل کررہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے پیچھے فوج کے ملوث ہونے کی بات سب سے پہلے تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی اور اس کے بعد شاہ محمود قریشی کے بھائی نے کی جب کہ اس حوالے سے ہم نے کوئی بات نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri