2

10سیلفیز میں رنویر سنگھ کا پورا کیریئر سامنے آگیا

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہندی سینما کے وہ اسٹار مانے جاتے ہیں جو اپنی ہر ریلیز ہوتی فلم کے ساتھ کیریئر میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

رنویر صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے بھی کافی فعال ہیں۔

اداکار اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلموں کے اعلانات، ٹریلرز اور ٹیزر شیئر کرنے کے ساتھ مزاحیہ پوسٹ کرتے رہتے ہیں جو مداحوں میں کافی مقبول رہتی ہیں۔

ویسے تو رنویر سنگھ اس وقت اپنی اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم ’83’ کی برطانیہ میں شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر نہایت مزاحیہ سیلفیز شیئر کی اور مداحوں کو ان میں سے سب سے بہترین سیلفی شیئر کرنے کا سوال بھی کیا۔

اداکار نے اپنی جانب سے فلموں میں ادا کیے کرداروں کی سیلفی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور پوچھا کہ ان تمام کرداروں میں سب سے اچھی سیلفی کون لیتا ہے؟

رنویر سنگھ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں فلم ‘غنڈے’ کے کردار ‘بکرام’ کی سیلفی شیئر کی۔

گزشتہ سال سامنے آئی فلم ‘سمبا’ کے کردار سنگرام بھالے راؤ کی سیلفی بھی اس فہرست میں شامل ہوئی۔

‘پدماوت’ میں علاؤالدین خلجی کا کردار بھی سیلفیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔

2015 کی کامیاب فلم ‘دل دھڑکنے دو’ میں رنویر نے کبیر مہرا کا کردار نبھایا تھا، جس کی سیلفی بھی انہوں نے شیئر کی۔

رواں سال کی ہٹ ہونے والی فلم ‘گلی بوائے’ کے مرکزی کردار ‘مراد’ کی سیلفی بھی رنویر نے شیئر کی۔

2013 میں سامنے آئی رنویر کی کامیاب فلم ‘رام لیلا’ کا دلچسپ کردار رام بھی اس فہرست کا حصہ بنا۔

فلم ‘باجی راؤ مستانی’ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے کردار باجی راؤ کی سیلفی رنویر سنگھ نے انسٹا پر شیئر کی۔

فلم ‘فائنڈنگ فینی’ میں ویسے تو رنویر سنگھ نے گبو نامی کردار کا معاون کردار نبھایا تھا، تاہم اس کی سیلفی بھی اداکار نے شیئر کی۔

ان فلمی کرداروں کے علاوہ رنویر سنگھ نے اپنے دو اشتہاروں کی سیلفی بھی شیئر کی۔

ان میں وہ لڈو اور جعلی چیپلن بنے تھے۔

اور آخر میں اداکار نے ایک ایسی سیلفی شیئر کی جو ان کے مطابق وہ ان کی عام معمول کی زندگی سے لی گئی سیلفی ہے، جو ان سب میں سب سے مزاحیہ نظر آئی۔

آپ کو بولی وڈ کے اس جوشیلے اداکار کی کونسی سیلفی سب سے زیادہ پسند آئی؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں