Home » 2017 » January » 03

Daily Archives: January 3, 2017

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم جاری

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج دوسرے روز جاری ہے۔مہم کے دوران سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق انسداد پولیو کی 5روزہ خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے۔شہر کے 39یونین کونسلز کے چار لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

خصوصی مہم گزشتہ ماہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد سے چلائی جارہی ہے۔

ملکی معیشت میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں 12 فیصد اضافہ

اسلاآباد : ملکی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر، کپاس کی مجموعی پیداوار 12 فیصد بڑھ گئی ، پنجاب کی پیداوار میں 19 فیصد اضافہ ہو گیا، گزشتہ سال 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں اب تک مجموعی طور پر 1 کروڑ 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی ، جو گزشتہ سال سے 10 لاکھ 87 ہزار بیلز زیادہ ہے ، پاکستان کاٹن جنیرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکم جنوری تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 66 لاکھ 17 ہزار 646 بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی ، جو گزشتہ سال سے 10 لاکھ 43 ہزار بیلز زیادہ ہے۔

سندھ کی فیکٹریوں میں لائی جانے والی کپاس 1 فیصد اضافے سے 49 لاکھ بیلز رہی ، اس دوران ٹیکسٹائل ملوں نے جننگ فیکٹریوں سے 88 لاکھ 19 ہزار بیلز سے زائد روئی خریدی ، جو گزشتہ سال سے 15 لاکھ 47 ہزار بیلز زیادہ ہے ، تاہم روئی کی برآمد میں 44 فیصد کمی رہی ، اب تک 1 لاکھ 99 ہزار بیلز روئی برآمد کی گئی ، ملک بھر میں اس وقت 343 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔

فیس بک نے دوستوں کو سالگرہ کے پیغامات پہنچانا آسان کر دیا

ویب ڈیسک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین اب اپنے موبائل فون سے ایک بٹن دبا کر اپنے دوستوں کو سالگرہ کی مبارکباد دے سکتے ہیں۔

Channel24-HD-FB

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر سماجی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو دوستوں کو سالگراہ پر مارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام ارسال کرنے کی زحمت سے بچا لیا ہے۔

اپنے دوستوں کو مبارکباد بھیجنے کیلئے ، جواب میں صرف ایک کا ہندسہ دبانے پر صارف کی جانب سے درست الفاظ کے ساتھ پیغام موصول ہو جائے گا۔

پہلا ٹی20 نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

نیپیئر : پہلے ٹی ٹوئینٹی میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ہے، کین ویلیمسن73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Channel24-HD-New Zealand v Bangladesh - 1st T20

ذرائع کے مطابق نیپیئر میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا سکے۔

Channel24-HD-CRICKET-NZL-BAN

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 11 ، ایمرولکیس 0، شبیر رحمٰن 16 ، شکیب الحسن 14 ، سومیا سرکار 0 ، محموداللہ 52 ، مصدق حسین 20 ، مشرفی مرتضیٰ 1، نورالحسن 7، رونل حسین 2  رنز بنا سکے۔

Channel24-HD-CRICKET-NZL-BAN

کیوی باؤلرز کی جانب سے فریگیوسن نے 3 ، وہیلر نے 2 جبکہ میٹ ہینری ، گرینڈ ہوم ، سینٹنر نے 1 ، 1وکٹ حاصل کی۔

Channel24-HD-CRICKET-NZL-BAN

جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کر لیا،کیویز کی جانب سے نیل بروم 6 ، کین ویلیمسن 73 مینرو 0 ، اینڈرسن 13 ، ٹوم بروس ، 7 ، گرینڈہوم 411 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے  شکیب الحسن ، روبل حسین ، مسفیضرالرحمان نے 1 ، 1 وکٹ حاصل کی۔

Channel24-HD-CRICKET-NZL-BAN-KANE

میچ کے بہترین کھلاڑی  کین ویلیمسن قرار پائے۔

سڈنی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا 3 وکٹوں پر 365 رنز

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز کینگروز کو قابو کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔پاکستانی بولر پورے دن میں صرف 3ہی وکٹیں گراسکے۔

بیٹسمینوں کی شاندار کارکردگی کے باعث آسٹریلیا نے صرف3وکٹوں کے نقصان پر365رنز بنالئے،میٹ رنشا نے 167رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ وارنر نے دھواں دار 113رنز بنائے۔

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے 151رنز کا آغاز فراہم کیا جس میں ڈیوڈ وارنر کےتیزرفتار 113رنز شامل تھے، ٹیسٹ میچوں میں یہ ان کی 18ویں سنچری ہے۔

ڈیوڈ وارنر نےصرف 78گیندوں کی مدد سے کھانے کے وقفے سے قبل ہی سنچری بنا ڈالی۔

اس طرح وارنر دنیاکے پانچویں بیٹسمین بن گئے، جنہوں نے میچ کے پہلے ہی روز لنچ سے قبل سنچری بنائی۔ آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین ، چارلس مک کارٹنی، وکٹر ٹرمپراور پاکستانی اوپننگ بیٹسمین ماجد خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

عثمان خواجہ13 اور کپتان اسمتھ 24رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،میٹ رنشا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی۔

پہلے روز کھیل کے اختتام پرکینگروزنے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 365رنز بنالئے تھے، میٹ رنشا 167اور ہینڈز کومب40رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تھائی لینڈ:آرمی چیف نے مارشل لا لگانےسےتوبہ کرلی

تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا لگانے سے توبہ کرلی ہے، کہا عہد کرتے ہیں آئندہ ملک میں مارشل لا نہیں لگائیں گے ۔

ایک انٹرویو میں جنرل چلر مچائے ستھیساتھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکے ہیں، تصدیق کرتا ہوں مارشل لا نہیں لگائیں گے اور اب اس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے، جب انتخابات ہوں تو سب اسےتسلیم کریں اور فوج بھی انہیں مسترد نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سن 2014 میں حکومت کا تختہ الٹ کر فوج اقتدار میں آگئی تھی، فوج نے نئے آئین کو حتمی شکل دینے کے بعد ملک میں انتخابات کا وعدہ کر رکھا ہے۔

برازیل، جیل میں منشیات فروش گروپوں میں جھگڑا، 60 افراد ہلاک

ریو : برازیل کی جیل میں دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں  ،  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Channel24-HD-brazil-prison

ذرائع کے مطابق برازیل کی ریاست امیزوناس کے سکیورٹی چیف سرجیو فونٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ سر قلم کرکے لاشیں جیل کی دیوار سے باہر پھینکی جا رہی ہیں۔

Channel24-HD-prison-riot

فونٹس کا کہنا ہے کہ زیادہ ہلاکتیں پی سی سی ڈرگ گینگ کی ہوئی ہیں ، جیل کے سیکرٹری پیڈرو فلورینشیو کے مطابق فسادات دونوں گروپوں کے پرانے جھگڑے کی وجہ سے پھیلے ہیں ۔

سال 2017 کیلئے معروف کمپنیوں نے جدید کاروں کے نئے ماڈلز متعارف کرادیئے

ویب ڈیسک :کاریں بنانے والی معروف کمپنیوں نے 2017 کے لیے نئے ماڈلز متعارف کرادیے ہیں  ، نئے سال پر دنیا بھر کی سڑکوں پر جن کاروں کا قبضہ ہوگا ۔ 

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے کار مینوفیکچررز نے 2017 کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک جدید ماڈلز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیے ہیں۔

Channel24-HD-la-ferrari

فراری نے 2017 کے لیے ہائی برڈ ہائیپر کار فراری لافراری اپرٹا متعارف کرائی ہے ،  روف لیس اپرٹا دیکھنے اور ڈرائیو کرنے والے دونوں اس کی خوبصورتی کے مسحور ہیں ،  حیران کن بات یہ ہے کہ اپرٹا کا تمام سٹاک فروخت ہوچکا ہے۔


Channel24-HD-ford

فورڈ نئے سال کے لیے فورڈ جی ٹی کا نیا ماڈل لے کر آئی ہے ، فورڈ جی ٹی کا سٹاک صرف 500 ہے  ، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ملیں گی۔


Channel24-HD-2017-maserati-alfieri

مسیراتی الفیری بھی 2017 میں لوگوں کا دل موہ لینے کے لیے تیار ہے ،  الفیری کو 2016 میں مارکیٹ کیا جانا تھا مگر اب 2017 میں فروخت کے لیے پیش ہوگی۔


Channel24-HD-alfa

الفا رومیو  سٹیلو کار لے کر آئی ہے ،  اسے فراری کی ٹیکنالوجی سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے  ، تاہم پھر بھی یہ کار لورز کے دلوں کو بھا گئی ہے۔


Channel24-HD-maxres

مرسڈیز نے اے ایم جی جی ٹی  روڈسٹر اپنے صارفین کے لیے متعارف کرائی ہے ، مرسڈیز کا دعویٰ ہے کہ اس ماڈل کو خریدنے والے دیگر کاروں کو بھول جائیں گے۔


Channel24-HD-lexus

لیکسس مارکیٹ کیپچر کرنے کا دعویٰ لیے ایل سی 500 لے کر آئی ہے ، اسے بھی 2017 کی جدید کار کہا جا رہا ہے ۔


Channel24-HD-2017-tesla-model-x-cars-2

ٹیسلا کمپنی  ماڈل ایکس  مارکیٹ میں لے کر آئی ہے ،  آٹومیٹک اس کار کے ڈور اوپر کی طرف کھلتے ہیں  ،کمپنی کہتی ہے کہ اس کار میں بیٹھنے والے پھر دوسری کاروں میں نہیں بیٹھیں گے۔

Google Analytics Alternative