Home » 2017 » January » 04 (page 2)

Daily Archives: January 4, 2017

ترکی ،یرغمال 6 پاکستانیوں کی بازیابی کی اطلاعات

پاکستانیوں کوبازیاب کرائے جانے کی سرکاری سطح پرتصدیق ابھی نہیں ہوئی۔

ترک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو آج پولیس نے استنبول میں عثمان پاشا کے علاقے سے بازیاب کرایا ہے، اغوا کار گروپ افغان ترک ہیں۔

پاکستانی نوکری کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یونان جا رہے تھے، پاکستانیوں کو افغان ترک گینگ نے تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔

بیلاروس پاکستان تجارتی و معاشی کمیشن کا اجلاس مارچ میں ہوگ

بیلاروس پاکستان تجارتی و معاشی کمیشن کا چوتھا اجلاس مارچ میں اسلام آباد میں ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور بیلاروس کے سفارتکار کے درمیان ملاقات میں اجلاس کی تیاریوں اور دو طرفہ ایجنڈے کے امورپر بات چیت ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان طے ہونے والے معاہدوں کے اطلاق اور باہمی تجارتی وفود کے متوقع دوروں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایف بی آرنے 3 ماہ بعد نئی آڈٹ پالیسی 2016 جاری کردی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 3 ماہ کی تاخیر کے بعد بالاآخر نئی آڈٹ پالیسی 2016 جاری کردی جس کے تحت آئندہ چند روز میں ملک بھر کے 80 ہزار سے زائد ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے لیے منتخب کیا جائیگا تاہم نئی آڈٹ پالیسی میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں و صنعت کاروں کو آڈٹ سے بچانے کے لیے تنخواہ دار ملازمین کو دی جانے والی آڈٹ کی چھوٹ ختم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب چونکہ آڈٹ پالیسی پر عملدرآمد میں بہت زیادہ تاخیر ہورہی تھی اور پچھلے سال کی آڈٹ پالیسی کے بھی کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے تھے اس لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ایف بی آر کو آڈٹ پالیسی جاری کرنے کی ہدایت کردی اورمشیر ریونیو ہارون اختر وچیئرمین ایف بی آر کو اس آڈٹ پالیسی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے لیے منتخب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحق ڈار کی جانب سے ایف بی آر حکام کو بتایا گیا ہے کہ اگر وہ فری ہوئے تو تقریب میں آجائیں گے ورنہ نئی آڈٹ پالیسی کے تحت ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کے انتخاب کی افتتاحی تقریب کی صدارت مشیر ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر نثار محمد کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل ستمبر میں آڈٹ پالیسی کے تحت کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کا آڈٹ کے لیے انتخاب کیا جاتا تھا مگر اس سال دسمبر میں بھی نئی آڈٹ پالیسی پر عملدرآمد شروع نہیں ہوسکا اور توقع ہے کہ اب چندروز میں عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔

یاد رہے کہ ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل جانب سے نئی آڈٹ پالیسی 2016 کی منظوری دینے کے باوجود ٹیکس دہندگان کا آڈٹ کے لیے انتخاب نہیں ہو پارہا تھا کیونکہ نئی آڈٹ پالیسی جاری نہیں کی جاسکی تھی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار مصروفیات کے باعث نئی آڈٹ پالیسی کے تحت ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کے انتخاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے وقت نہیں دے پارہے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 49 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر

سیاسی ہلچل کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار کی نئی بلند سطح جا پہنچا۔

سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیسز پر حصص بازار میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، کبھی مندی تو کبھی تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 سے زائد پوانئٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے دوران 49 ہزار سے بھی تجاوز کرگیا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار کموڈیٹی اسٹاک میں دلچسپی لے رہے ہیں، جس میں بینکس،سیمنٹ،آئل سیکٹر سیمت دیگر سیکٹر شامل ہیں، لیکن ساتھ ہی سرمایہ کاروں کی نظریں سیاسی ہلچل پر بھی ہیں، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو دیکھا جارہا ہے۔

اسپنر یاسر شاہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

سڈنی ٹیسٹ میں ایک طرف آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا اسکور بنالیا ہےتو دوسری جانب مصباح الحق کے لئے مشکلات مزید بڑھنے لگیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ۔

یاسر شاہ کو سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن 167 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ ہی مل سکی۔

آج صبح جب وہ میچ سے قبل پریکٹس کے لئے آئے تو گھٹنے میں تکلیف محسوس کررہے تھے،جس وجہ سے وہ دوسرے دن بولنگ کے لئے بھی نہ آسکے۔ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا ہے یاسر شاہ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان بولنگ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے اب دوسری اننگز میں یاسر شاہ انجری مزید مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔

اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پرزیادہ رنز بنانے والے غیرملکی اوپنر بن گئے

سڈنی: پاکستانی کھلاڑی اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پرزیادہ رنز بنانے والے غیرملکی اوپنر بن گئے.

اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پرایک سیریزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیرملکی اوپنر بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ 352 رنز بنانے والے بھارتی اوپنر سنیل گواسکر کے پاس تھا، اظہر نے 3 میچز کی 5 اننگز میں 382 رنز سکور کر رکھے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا میں ایک سیریز کے دوران زیادہ رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ محسن خان کے پاس ہے جنہوں نے 5 میچز میں 390 رنز بنائے، اظہر علی سڈنی ٹیسٹ میں 58 رنز پر ناقابل شکست ہیں اور ان کو آسٹریلیا میں سب سے کامیاب پاکستانی بیٹسمین بننے کیلئے مزید 9 رنز درکارہیں۔

سڈنی ٹیسٹ: پاکستان نے 2 وکٹوں پر 126 رنز بنا لئے

سڈنی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی اور دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 2 وکٹوں پر 126 رنز بنا لئے۔

پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ڈیبیو کرنے والے شرجیل خان 4 رنز پر ہیزل ووڈ کا شکار بن گئے، 6 کے ہی مجموعی اسکور پر بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، جس کے بعد اظہر علی اور یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور حریف بولرز کے خلاف کھل کر شاٹس کھیلیں، اظہر علی 58 اور یونس خان 64 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیںِ۔ جوش ہیزل ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لئے تھے۔ دونوں وکٹیں جوش ہیزل ووڈ نے حاصل کیں۔

اس سے قبل جب دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 365 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اوپنر میٹ رینشا 167 اور پیٹر ہینڈز کومب 40 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، رینشا کو 184 رنز پر عمران خان نے بولڈ کر دیا، ہلٹن کارٹ رائٹ (37)کی وکٹیں بھی عمران خان نے اڑائیں، پیٹر ہینڈز کومب نے سنچری اسکور کی اور 110 رنز پر وہاب ریاض کی گیند پر ہٹ وکٹ ہو گئے، میتھیو ویڈ 29 رنز بنا کر اظہر علی کا شکار بنے، بابر اعظم نے کیچ لیا، آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین مچل اسٹارک (16) بھی اظہر کی وکٹ بنے۔

آسٹریلیا نے 538 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ وہاب ریاض نے 3، عمران خان اور اظہر علی نے 2,2 جب کہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی، محمد عامر کے حصے میں کوئی وکٹ نہ آئی جبکہ اسد شفیق نے بھی 2 اوورز کروائے اور 12 رنز دیکر وکٹ سے محروم رہے۔

ویمن کرکٹر نین عابدی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر نین عابدی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،ان کا نکاح کراچی میں مقیم اسد جعفری سے ہوا۔

نین عابدی کی مہندی کی تقریب میں ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر سمیت تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی، رخصتی کی تقریب کل ہوگی۔

نین عابدی پاکستان ٹیم کی جانب سے 75ون ڈے اور 65ٹی ٹوئنٹی کھیل چکی ہیں، انہیں پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

Google Analytics Alternative