Home » 2017 » January » 07

Daily Archives: January 7, 2017

ایپل کمپنی نے سی ای او کا معاوضہ 15فیصد کم کردیا

سال 2016 میں آئی فون کی خریداری میں کمی پر ایپل کمپنی نے اپنے چیف ایگزیکٹو کے معاوضے میں 15 فیصد کمی کردی ہے۔

آئی فون کی سیل میں 15 سال میں پہلی بار کمی دیکھی گئی اور آئی فون کمپنی سال 2016 ءمیں ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی۔

ہدف پورا نہ ہونے پر کمپنی نے اپنے چیف ایگزیکٹو ٹم کوک کو سالانہ معاوضہ15 فیصد کاٹ کر 91 کروڑ 70 لاکھ دیا ہے جو کہ سال 2015 میں 1 ارب77 کروڑ سے زیادہ تھا۔

واضح رہے کہ ٹم کوک کی تنخواہ میں سال 2015 میں50 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

زرداری کی 12 دن میں تیسری بار ڈاکٹر عاصم سے ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری کی بارہ دن میں تیسری بار قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات ہوئی ہے۔

آصف علی زرداری کے دورے کے موقع پر اسپتال کے باہر پچھلی بار کی طرح آج بھی سیوریج کا پانی جمع تھا، قافلہ سیوریج کے پانی سے گزرکر اسپتال پہنچا۔

آصف علی زرداری اپنے دوست ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کیلئے پھر کراچی کے اسپتال پہنچے،آج بھی ان کی گاڑی کو گٹروں سے ابلنے والے گندےپانی سے گزرنا پڑا۔

سابق صدر آصف علی زرداری بارہ دن میں تیسری بار قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچےاور اپنے دوست ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی، بے انتظامی کی انتہا یہ ہے کہ اس بار بھی ان کی گاڑی کو گٹروں سے اُبل کر سڑک پر جمع ہونے والے بدبودار پانی سے گزر کر آنا اور جانا پڑا۔

’سرفراز رفیق شہید روڈ‘ کہلانے والی یہ گزرگاہ سیوریج کے پانی میں مستقل ڈوبے رہنے کے سبب جگہ جگہ سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

پچھلی بار آصف زرداری کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے اسپتال کے باہر گندگی کا شدید نوٹس لیا تھا اور میڈیا پر ان کے احکامات اور ہدایات کی خبریں بھی گرم رہیں،لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

کراچی سمیت ملک بھر سے آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کا مطالبہ ہے کہ اسپتال کے اطراف سیوریج کے نظام کو فوری طور ٹھیک کیا جائے تاکہ اس مستقل پریشانی سے نجات حاصل کرسکیں۔

پنجاب بھر میں کپاس کی قبل از وقت کاشت پر دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں کپاس کی قبل از وقت کاشت پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ کوئی پکڑا گیا تو کاروائی کر کے فصل تلف کر دی جائے گی ۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کے کاشت کار 15 اپریل سے پہلے کپاس کی فصل کی بوائی نہ کاریں بصورت دیگر اگر فصل پہلے لگائی تو پکڑے جانے پر پوری تلف کر دی جائے گی ۔

اس اقدام کا مقصد کپاس کے کسان کو بروقت بوائی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کپاس کی بہتر فصل حاصل کر سکے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل کی قبل از وقت بوائی سے پیداوار کم حاصل ہوتی ہے ۔پنجاب میں کئی سالوں سے کپاس کی فصل کی پیداوار کمی کا شکار ہے اور ہدف پورا نہیں ہو سکا

عدلیہ کالعدم تنظیموں کے الیکشن لڑنے کا نوٹس لے، فردوس عاشق

برسلز میں پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملاعمر اور اسامہ بن لادن کے لوگ وفاقی وزیر داخلہ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں، کیا وزیرداخلہ ان لوگوں کے اگلے امیرالمومنین ہوں گے؟اگر ان دہشت گردوں کو معافی دینی ہے تو وزیر داخلہ اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، فوجی عدالتیں طویل المدت آپشن نہیں ہوتیں، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی اس وقت تک ملٹری کورٹس قائم رہنی چاہئیں، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔

جسم میں فولاد کی کمی سے سماعت متاثرہوسکتی ہے، تحقیق

پینسلوانیہ: جسم میں فولاد کی کمی کو فولادی انیمیا کہا جاتا ہے جس کے بدن پر منفی اثرات ہوتے ہیں لیکن اب نئی خبر یہ ہے کہ فولاد کی کمی سے سماعت بھی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد کے خون میں فولاد کی مسلسل کمی ہو تو ان میں سننے کی حس متاثر ہوسکتی ہے۔ جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنی 29 دسمبرکی اشاعت میں ایک مقالہ شائع کیا ہے جس میں پینسلوانیا کے شہر ہارشے میں 21 سے 90 برس کے 3 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا پڑھا گیا ہے۔

اس مطالعے سے انکشاف ہوا کہ جن افراد میں فولاد ( آئرن) کی کمی تھی ان میں سماعت کی کمزوری کو نوٹ کیا گیا۔ ماہرین نے سماعت کی کمی کو تین اقسام میں بیان کیا ہے۔ پہلا سینسری نیورل ثقلِ سماعت ہے جو اندرونی کان، کان سے دماغ جانے والے اعصاب یا دماغ کی اندرونی خرابی سے پیدا ہوتا ہے۔

دوسری صورت کنڈکٹو ثقلِ سماعت ہے جس میں آواز کان سے گزر کر پردے تک پہنچ ہی نہیں پاتی اور تیسری قسم میں یہ دونوں کیفیات ہوتی ہیں جنہیں مشترکہ (کمبائنڈ) ثقلِ سماعت کہا جاتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے خون میں فولاد معمول سے کم ہو ان میں دیگر صحت مند افراد کے مقابلے میں (مشترکہ) سماعت کی بیماری کا خدشہ  2.4 ہوتا ہے۔ اسی طرح ان میں سینسری نیورل عارضہ 1.8 گنا تک ہوتا ہے۔

یہ تحقیق پینسلوانیہ اسٹیٹ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کی ہے جن کا خیال ہے کہ فولاد کی کمی سے کان کے اندر خون کی باریک باریک رگیں متاثر ہوتی ہیں اور اس طرح دھیرے دھیرے سننے کی قوت کم سے کم ہوتی جاتی ہے اور اونچا سننے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ عصبی خلیات ( نیورونز) پر چڑھی ایک پرت بھی فولاد کی کمی سے تباہ ہوجاتی ہے اور سننے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔

یاد رہے کہ بدن میں فولاد کی کمی کو دور کرنا بہت آسان ہے۔ ضروری ہے کہ غذاؤں میں مرغ کلیجی، مچھلی اور صدفے، کاجو اور مونگ پھلی ، گوشت، ہری پھلیاں اور گہرے ہرے رنگ والی سبزیاں استعمال کی جائیں۔

سب سے زیادہ گنجائش والی 2 ٹیرا بائٹ یوایس بی تیار

واشنگٹن: اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش والی یوایس بی اب بازار میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے جس کی گنجائش ایک اور دوسرے ماڈل کی گنجائش 2 ٹیرابائٹس کے برابر ہے۔

اب سے 16 برس قبل اولین یوایس بی فلیش ڈرائیوز جب مارکیٹ میں آئیں تو ان کی گنجائش 8 میگا بائٹ (ایم بی) تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی گنجائش بڑھتی رہی اور اب دو ٹیرابائٹس تک جاپہنچی ہے۔

کنگسٹن ڈیٹا ٹریولر ٹیرابائٹ یوایس بی کا بیرونی خول جست کے آمیزے پر مشتمل ہے جس میں 70 گھنٹے کی 4 کے ویڈیو سماسکتی ہے۔ یہ گنجائش سب سے پہلی بنائی جانے والی 8 ایم بی کی یوایس بی سے 262 ہزار گنا زیادہ ہے۔ فی الحال اس میں ڈیٹا ٹرانفسر کی شرح بیان نہیں کی گئ ہے لیکن اس میں یو ایس بی  3.1 کا آپشن موجود ہے جو یقیناً بہت تیزی سے ڈیٹا منتقلی ممکن بناتا ہے۔

اگلے ماہ سے ایک اور دو ٹیرا بائٹ یوایس بی کی باقاعدہ فروخت شروع ہوجائے گی لیکن کنگسٹن کے مطابق اس کی قیمت معمولی نہیں اور اندازہ ہے کہ ایک ٹیرابائٹ یوایس بی فلیش ڈرائیو 2700 ڈالر یا قریباً پاکستانی 28 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

کوچ ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی فٹنس سے ناخوش

پاکستانی ٹیم کے کوچز ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کی فٹنس سے ناخوش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے آخری مرتبہ یواے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مختصر دورانیے کی کرکٹ میں حصہ لیا تھا، ٹیم کے ساتھ نہ رہنے کے بعد کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام نہیں کیا۔

کوچز نے آسٹریلیا پہنچنے والے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے، دو سیشنز میں ان کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ کرائی، کھلاڑی سخت ٹریننگ سے بلبلا اٹھے۔

آسٹریلیا میں جیت کے لئے سپر فٹ ہونا ضروری ہے ، مصباح

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے شکست کےبعد نئی بحث چھیڑدی ، کہتے ہیںننانوے کی ٹیم میں بڑے سپر اسٹار تھے لیکن ہار گئے ، آسٹریلیا میں جیت کے لیے سپر اسٹار نہيں ، سپر فٹ ہونا ضروری ہے ۔

کپتان مصباح الحق نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو برسبین ٹیسٹ سے بہت اعتماد ملا تھا لیکن میلبورن ٹیسٹ کے آخری دن کی وجہ سے ٹیم کا مورال گرا۔

انہوں نےکہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو ریگولر بنیادوں پر کھیلنے کے لیے آسٹریلیا بھیجنا چاہیے۔کیریئر کے ابتدائی مرحلے سے ہی کھلاڑیوں کو آسٹریلوی کنڈيشنز سے ہم ہنگی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلی سیریز کے لیے لائن اپ میں موجود کھلاڑیوں کو دو تین ماہ کے لیے آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ بھیجاجائے۔صرف اسی طریقے سے ہم بہتری لاسکتے ہیں ۔

پاکستانی کپتان کہتے یہ بھی کہتے ہیں کہ بولنگ ہو یا بیٹنگ آسٹریلیا میں مشکلات سے دوچار رہتے ہیں۔یہاں کی کنڈیشنز ہر جگہ سے مختلف ہیں ۔کسی بھی ایشین ٹیم کے لیے یہاں رنز کرنا اور بیس وکٹیں لینا مشکل ہے۔

شکست نے مصباح کے ہوش اڑاے نہیں ، بلکہ انہیں ہوش میں لے آئی ہے، میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد جذبات میں آکر ریٹائرمنٹ کی باتیں کرنے والے مصباح کے لیے ایک اور شکست انہیں جذبات سے باہر لے آئی ہے اور اب کپتان نے صاف صاف کہہ دیا ہےکہ ابھی ان کے پاس بہت کام ہے۔

مصباح کہتے ہیں ابھی بہت کام ہے ، پی ایس ایل کے بعد دیکھوں گا کیا کرناہے۔

مطلب یہ ہوا کہ ابھی کپتان نے کہیں جانے کا ارادہ بظاہر ملتوی کردیا ہے ، اور لگتا یہ ہے کہ اب وہ کوئی جذباتی فیصلہ کرنے کےبجائے اگلی سیریز میں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ہی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔

Skip to toolbar
Google Analytics Alternative