Home » 2017 » January » 11

Daily Archives: January 11, 2017

’رئیس ‘ کے پروڈیوسرزکا ماہرہ کے ساتھ فلم کی تشہیر کا فیصلہ

بھارتی انتہا پسندوں کی ناراضی کے باوجود بالی وڈ فلم “رئیس ” کے پروڈیوسرزنے فلم کی ہیروئن ماہرہ خان کے ساتھ فلم کی تشہیر کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابقماہرہ خان اسکائپ کے ذریعے فلم “رئیس ” کی تشہیر میں حصہ لیں گی اور اسکائپ کے ذریعے انٹرویوز بھی دے سکیں گی۔

دوسری جانب پاکستان فوبیاکی شکار ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ کا’’ ‘رئیس‘‘بننا بھی مشکل بنا دیا۔

شیو سینا اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور ایک بار پھر فلم کی اسکریننگ میں روڑے اٹکانے شروع کردئیے ہیں۔

معروف ڈسٹری بیوٹر اکشائے راٹھے کے مطابق انہیں شیو سینا کی جانب سے ایک دھمکی بھرا خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں فلم کی اسکریننگ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے

اکشائے راٹھے نے یہ خط اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیراعلی کو اس خط کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔

اس خط میں ڈسٹری بیوٹرز کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر 25جنوری کو فلم رئیس کی اسکریننگ کی گئی تو انہیں سنگین تائج بھگتنے پڑیں گے۔

بچت اسکیموں میں سرمایا کاری کرنے والوں کیلئے خوشخبری

بچت اسکیموں میں سرمایا کاری کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے ، اب نیشنل سیونگز اسکیموں کے سرمایا کارمنافع اپنے بینک اکاؤنٹس سے براہ راست وصول کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بہبود، پینشنرز اورسیونگ اکاؤنٹ ہولڈرزکو یہ سہولت میسرہوگی۔

بچت اسکیموں کےسرمایاکاروں کوسرٹیفکیٹ کا کوپن اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا ہوگا۔

رواں سال پاکستان تمام اسلامی ممالک میں سب سے تیز معاشی ترقی کرے گا، برطانوی جریدہ

لندن: معاشی اور مالیاتی پہلوؤں پر لندن کے معروف ترین جریدے ’’اکنامسٹ‘‘ کے مطابق اس سال تمام اسلامی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی ترقی سب سے تیز رہے گی۔

اکنامسٹ ویب سائٹ پر شائع ہونے والا ڈیٹا ہر دو دن بعد شائع کیا جاتا ہے۔ اس انٹرایکٹو ویب سائٹ پر مختلف ممالک کے معاشی، مالیاتی اور اقتصادی اشاریئے ( انڈیکیٹرز) دکھائے جاتے ہیں۔ اسی ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے عشرے میں پاکستان میں ترقی کی شرح 5 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی شرح نمو رفتار کے لحاظ سے انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی اور مصر سے آگے رہے گی، پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح اس سال 5.3 تک رہے گی، اس طرح پاکستان کی معاشی ترقی اسے دنیا کا پانچواں سب سے اہم ملک بناتی ہے۔

پاکستانی معیشت کے چند پہلو:

جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سال 2017 میں پاکستان کی معاشی ترقی 5.3 رہے گی تاہم یہ 2016 میں 5.7 تھی جو اس سال کم رہے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستانی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو چند ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ معیشت کو درست سمت پر گامزن کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ 2014 میں اکنامسٹ نے ہی پاکستان کے بارے میں کہا تھا کہ وہ جلد دنیا کی چھٹی تیزرفتار معیشت بن جائے گا لیکن جریدے کے مطابق پاکستان کا عمومی تاثر بھی اس ضمن میں ایک رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

جرید کے مطابق اس سال دنیا کی تیز رفتار معیشتوں میں بھارت (7.5 فیصد)، ویت نام (6.6 فیصد)، فلپائن (6.4 فیصد) اور چین بھی 6.4 فیصد پر شامل ہے۔ لیکن یہ رفتار بھی مضبوط اسلامی ممالک سے بہت زیادہ ہے مثلاً انڈونیشیا 5.2 فیصد، ملائیشیا 4.6 فیصد، مصر 4.0 فیصد اور ترکی 2.9 فیصد پر ہے۔

پنجاب:تین دن سی این جی اسٹیشن بندرکھنےکا فیصلہ

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اسلام آباد سمیت پورےپنجاب میں آج شام 6بجے سے ہفتے کی شام 6بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سوئی ناردرن نے سی این جی ایسوسی ایشن کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

یہ فیصلہ گھریلو استعمال میں اضافے اور سردی کی شدّت کے باعث کیا گیا۔

سرفراز احمد کی والدہ کراچی میں شدید علیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کی والدہ کراچی میں شدید علیل ہیں، جس کے باعث سرفراز احمد وطن واپس آرہے ہیں۔ سرفراز کی والدہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔سرفراز کی جگہ کا متبادل کھلاڑی بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا تاہم سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کامران اکمل کا نام زیر غور ہے۔ سرفراز احمد سے قبل فاسٹ باؤلر عرفان خان اپنی والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آچکے ہیں اور ان کی جگہ جنید خان کو سیریز میں شرکت کے لیے بھیجا جارہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی برسین میں ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس

قومی کرکٹ ٹیم نے برسین میں ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس کی ۔ پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں ٹریننگ کی ۔بیٹسمین محمد حفیظ نے بھی آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو برسبین میں کھیلا جائے گا ۔ میچ صبح آٹھ بجکر بیس منٹ سے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا ۔

شراپووا کی ٹینس میں واپسی، 26اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی

ماریا شراپووا نے گذشتہ برس جنوری میں آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا، لیکن اس کے بعد ڈوپنگ کا انکشاف ہوجانے کے بعد انھوں نے کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی۔

ان پر 15 ماہ کی ڈوپنگ معطلی اپریل میں مکمل ہوگی، 29 سالہ سابق ورلڈ نمبرون کو مارچ میں دو برس پابندی کی سزا دی گئی تھی تاہم اپیل کیے جانے پر اکتوبر میں یہ سزا کم کردی گئی تھی۔

جرمن ایونٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا تاہم ماریا اپنی پابندی کی سزا مکمل ہونے کے بعد 26 اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی. شراپووا کو وائلڈ کارڈ انٹری ملے گی، سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپس آئوں گی ۔

گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی انتقال کرگئے

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی عمر 79سال تھی، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، ان کے سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری تھی جبکہ نجی اسپتال میں ان کا مسلسل علاج جاری رہا۔

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی میت نجی اسپتال سے گھر منتقل کی گئی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر انتہائی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور غیرجمہوری قوتوں کے خلاف مزاحمت کے لیے سعید الزمان صدیقی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نئے گورنر سندھ کی تقرری تک اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سعید الزمان صدیقی نے عشرت العباد خان کے استعفے کے بعد 11 نومبر 2016ء کو گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعیدالزماں صدیقی دسمبر 1937ء میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم انہوں نے لکھنؤ، حیدرآباد دکن اور ڈھاکا میں حاصل کی، یونیورسٹی آف ڈھاکا سے انٹرمیڈیٹ کرکے وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں کراچی یونیورسٹی سے1954ء میں فلسفے میں بی اے کیا اور1958ءمیں کراچی یونیورسٹی سےہی ایل ایل بی کیا۔

1960ء میں قانون میں ڈاکٹریٹ کیا، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی 1963ء میں ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور 1969ء میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان بنے،5مئی1980ء کوسندھ ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے اور 5نومبر 1990کوسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہوئے۔

23مئی1992ء کوسپریم کورٹ کے جج مقرر کر دئیے گئے، یکم جولائی1999ء کو چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایااوریکم دسمبر2005ء تک اس منصب پر فائز رہے۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا، 2008ءکے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے انہیں سابق صدر آصف علی زررداری کے مقابلے پر امیدوار نامزد کیا تھا

Google Analytics Alternative