Home » 2017 » March » 02

Daily Archives: March 2, 2017

امیتابھ کا بیٹے اور بیٹی میں برابر جائیداد تقسیم کرنے کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بیٹی شویتا بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن کے درمیان جائیداد کی یکساں تقسیم کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے اکثر طبقہ فکر میں لڑکیوں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے جب کہ وہاں لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی آگاہی کے لیے کئی مہمات شروع کی گئی ہیں جس میں نامور فلمی ستاروں نے شرکت بھی کی ہے لیکن اب اسی امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن صنفی امتیاز کو ختم کرنے کی مہم میں شریک ہوگئے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جب کہ پلے کارڈ پر’’جب میں نہیں رہوں گا تو اپنے پیچھے چھوڑ جانے والے اثاثے میری بیٹی اور بیٹے کے درمیان برابر تقسیم کیے جائیں گے‘‘ کا پیغام درج ہے جس کے ساتھ صنفی برابری اورہم سب ایک ہیں کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا ہے۔

ڈرامہ فلم ’سینڈ کیسل‘کا پہلا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ برٹش وار ڈرامہ فلم ’سینڈ کیسل‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فرنینڈو کوئمبرا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2003ء میں عراق جنگ میں پیش آنے والے حقیقی واقعے پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ایسے فوجی اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جسے پلاٹون کے ہمراہ ایک خطرناک قصبے میں پانی کے تباہ حال سسٹم کی بحالی کیلئے بھیجا جاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نکولس ہالٹ، ہینری کیول، لوگن مارشل، ٹومی فلینیگن، گلین پاور اور نیل براؤن جونیئر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مارک گورڈ ن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم نیٹ فلکس کے بینر تلے 14اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ خان نے گوری سے 3 بار شادی کیوں کی؟

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور  گوری کی شادی کو 26 سال ہوگئے لیکن اب پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ دونوں نے شادی ایک نہیں، دو نہیں بلکہ  3 بار کی تھی۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان  کم عمری سے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے لیکن دونوں کی شادی میں مذہب آڑے آرہا تھا  کیوں کہ کنگ خان مسلمان اور گوری ہندو ہیں جب کہ دونوں  نے کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے 26 اگست 1991 کو عدالت میں شادی کرلی تاہم اب کنگ خان کی گوری سے 3 بار شادی کا انکشاف ہوا ہے۔

شاہ رخ خان  نے گوری سے پہلی بار  عدالت میں شادی اس لئے کی کہ اگر دونوں  کے خاندان کوئی کارروائی کرنا چاہیں تو کسی قسم کا مسئلہ کھڑا نہ ہو جب کہ دوسری بار  کنگ خان نے  گوری کو اسلام قبول کرا کر نکاح کیا اور ان کا اسلامی نام عائشہ رکھا جب کہ تیسری باران کی شادی 25 اکتوبر 1991 کو  ہندو  رسم و رواج کے تحت  ہوئی جس میں دونوں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی  تاہم 3 بار شادی کے باوجود کنگ خان 25 اکتوبر کو ہی شادی کی سالگرہ مناتے ہیں اور  ان کی شادی کو 26 سال ہوچکے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات کے وزیرداخلہ کو نوجوان نے جوتا دے مارا

حمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو نوجوان نے اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا۔

دنیا بھر کی اسمبلیوں میں سیاستدانوں کے آپس میں جھگڑنے کے واقعات کوئی نئی بات ہیں اور نہ ہی بھارت اس میں کسی سے پیچھے ہے جب کہ تازہ ترین واقعے میں بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا تاہم وہ محفوظ رہے، واقعے کے فوراً بعد ہی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے وزیر داخلہ سے ریاست میں شراب فروخت کرنے والی مافیا کا مسئلہ اٹھایا تھا لیکن پرادیپ سنگھ نے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عالمی رہنماؤں کوتقریبات میں جوتے کھانے پڑے ہیں جس میں امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش بھی شامل ہیں۔

مصر کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو بری کردیا

قاہرہ: مصر کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو 2011 میں مظاہرین کو قتل کرانے کے مقدمے میں بری کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی اپیلیٹ کورٹ نے 2011 میں سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے دوران احتجاج کرنے والوں کو قتل کرانے کے مقدمے میں انہیں بری کردیا جب کہ اپیلیٹ کورٹ نے 2012 میں حسنی مبارک کو دی گئی عمر قید کی سزا  کو معطل کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں اقتدار سے محروم ہونے والے 85 سالہ سابق صدر حسنی مبارک کوعدالت نے کرپشن کے الزامات پر بیٹوں سمیت 3،3 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ جون 2012 میں عدالت نے انہیں 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

صرف فائنل لاہور میں کرانا بے وقوفی ہے: عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل ہی نہیں پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہیے، تاہم خدا نخواستہ کچھ ہو گیا تو انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان سے مزید دس سال دور ہو جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کوئی بھی غیر ملکی اچھا کھلاڑی نہیں ہے، کلب لیول کےغیر ملکی کھلاڑیوں کو لا کر انہیں غیر ملکی کرکٹر نہیں کہہ سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ہم نے بھی جلسے منسوخ کیے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے فاٹا اصلاحات پر وفاقی کابینہ کا فیصلہ مسترد کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی کابینہ کے فاٹا اصلاحات سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے سے انحراف اور اسے مسترد کرتے ہیں، کابینہ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت نے ہمیں دھوکا دیا اور دھوکا دینے والوں میں وزیراعظم بھی شامل ہیں، وزیراعظم سے فاٹا اجلاس پر حتمی بات کروں گا اور کل کرم تنگی ڈیم کے افتتاح کے موقع پر ان سے احتجاج بھی کروں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو حکومت قبائلیوں کے مفادات کی بات نہیں کرسکتی وہ کشمیریوں کو حق کیسے دلائے گی جب کہ سوچنے کی بات ہے کہ فاٹا اصلاحات میں امریکا کیوں سہولت فراہم کررہا ہے۔

’ردالفساد‘ بلوچستان میں ایک دہشتگرد ہلاک، 12 افراد گرفتار

یہ کارروائیاں بلوچستان کےعلاقے انڈھور اور کیچ کے علاقے میں کی گئیں، بلوچستان میں آپریشن کےدوران اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا،دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا جوان زخمی ہوا ہے۔

اسی دوران پاکستان رینجرز پنجاب کے، ڈی جی خان، راجن پور، لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں سرچ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Skip to toolbar
Google Analytics Alternative