Home » 2017 » March » 03

Daily Archives: March 3, 2017

وزیراعظم نے ’کرم تنگی ڈیم‘ کاسنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نوازشریف نے شمالی وزیر ستان میں ’کرم تنگی ڈیم‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈیم کی بنیاد شمالی وزیرستان میں ایک نئےدورکا آغاز ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فساد اور خوف کا دور اختتام کو پہنچا، شمالی وزیرستان میں ترقیاقی منصوبوں کا آغاز نوید ہے، نیا عہد شروع ہو رہا ہے، بے یقینی ختم ہو رہی ہے،امن کے لیے دی گئی قربانیاں رنگ لائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں خوف کا راج تھا آج وہاں محبت کا دور دورہ ہے، کرم تنگی ڈیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے، آئندہ کی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی،خطے اور پورے پاکستان کو فتنے سے نجات مل گئی۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی، تمام سیاسی قیادت نے مل کر امن کے لیے اہم فیصلے کیے، فاٹا کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاٹا میں یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے بنیں گے، پختون بھائیوں نے زوربازوسے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا ہے، ایف سی آر کا خاتمہ کیا جارہاہے۔

کرم تنگی ڈیم سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ہزاروں ایکڑسے زائد بنجر زمین کاشت کے قابل ہو سکے گی۔

کرم تنگی ڈیم میں 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی،اس پانی سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور خیبر پختون خوا میں فصلوں کے لیے پانی مل سکے گا۔

کرم تنگی ڈیم بنوں اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر ہے، جس سے ماحول دوست کم قیمت 83اعشاریہ 4میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

ڈیم کی تعمیر کیلئے یوایس ایڈ 8ارب روپے کے فنڈز فراہم کرے گا،کرم تنگی ڈیم دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 3سال میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا ہے کہ ڈیم کے پہلے مرحلے میں 18میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور 1600ایکڑ زرعی زمین کے لیے پانی دستیاب ہوگا۔

تیمور قتل کیس ؛ اسلام آباد پولیس نے پیٹی بھائی کو بے گناہ قرار دے دیا

اسلام آباد: تیمور قتل کیس کے مرکزی ملزم پولیس اہلکار سمیع کے مقدمے کے چالان میں تفتیشی افسر نے ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل ہونے والے تیمور کے مقدمے کا چالان پیش کردیا گیا ہے اور چالان میں کیس کے مرکزی ملزم پولیس اہلکار سمیع کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے چالان میں تحریر کیا ہے کہ  3 فروری کو تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ناکے پر ڈیوٹی کی انجام دہی میں مصروف  پولیس اہلکار سمیع نے دوران ڈیوٹی مقتول تیمور کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر اہلکار نے فائرنگ کردی جس سے تیمور کی موت واقع ہوگئی۔ چالان میں ملزم سمیع کی فائرنگ کو غیر ارادی فعل قرار دے کر کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ کا مقصد تیمور کو قتل کرنا نہیں تھا ۔

چالان میں ملزم سمیع کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود اور تیمور قتل کیس میں گرفتار دوسرے  پولیس اہلکار طارق کو بھی کلین چٹ مل گئی ہے اور اسے ملزمان کی فہرست سے خارج کرکے گواہان میں شامل کرلیا گیا ہے۔  چالان میں مقتول تیمور کی ساتھی خاتون ماہین، 3 پولیس اہلکار اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز بھی گواہان میں شامل ہیں۔

نعیم الحق کی ڈیلی پاکستان ویب ٹی وی پر S.K نیازی کے ساتھ ECO کانفرنس پر خصوصی گفتگو

نفیس زکریا کی ڈیلئ پاکستان ویب ٹی وی پر S.K نیازی کے ساتھ ECO کانفرنس پر خصوصی گفتگو

جسٹس وجیہ الدین احمد کی مردم شماری پر ایس کے نیازی کے ساتھ خصوصی انٹرویو

Skip to toolbar
Google Analytics Alternative