Home » 2017 » March » 07

Daily Archives: March 7, 2017

ضلع ٹھٹھہ کے 4 دیہاتشمسی توانائی سے روشن

ملک میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کیساتھ نجی ادارے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،ایک نجی ادارے نے شمسی توانائی سے ضلع ٹھٹھہ کے 4 دیہات کوروشن کردیا ہے۔

نجی ادارے انڈس ارتھ ٹرسٹ کی جانب سے لگائے گئےسولر پاور پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ٹھٹھہ کے 4 دیہاتوں میں قائم 300 مکانات کو بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔بجلی کی سہولت گاؤں میں آنے سے بچے اور خواتین بہت خوش ہیں ۔

دیہاتی بچوں کا کہنا ہے کہ بجلی آنے سے ہم بہت خوش ہیں ،اب ہم اپنے اسکول کا کام بھی رات کو کرتے ہیں اور ٹی بھی دیکھتے ہیں گرمی میں پنکھا بھی چلاتے ہیں۔گاؤں کی خواتین کہتی ہیں کہ ہم سب سے زیادہ خوش ہیں پہلے کچن میں رات کو کھانا پکانے میں مشکل ہوتی تھی اب آسانی ہوگئی ہے۔

نجی تنظیم کےچیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شاہد نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 56 کلو واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے اور ہر گھر سے ماہانہ تین سو روپے بل وصول کیا جاتا ہے۔

وفاقی سکریٹری تبدیل ماحولیات سید ابواحمد عاکف نے گھارو کے قریب گوٹھ اسحاق جوکھیو میں اس پائلٹ پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور منصوبے کو سراہا۔

 

کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ

لندن: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیٹ کا سائز محدود کیا جائے گا جب کہ فٹبال کی طرح ’’ریڈ کارڈ‘‘ سسٹم لایا جائے گا اور امپائر انتہائی نامناسب رویہ اپنانے والے پلیئر کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیجنے کے مجاز ہوں گے۔ 

میلبورن کرکٹ کلب نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال یکم اکتوبر سے نئے قوانین ایک سال کیلیے نافذ کیے جائیں گے جس کے مطابق بیٹ کی چوڑائی 108 ملی میٹر، اوپر اور نیچے سے موٹائی 40 ملی میٹر جب کہ درمیان سے موٹائی 67 ملی میٹر ہوگی۔ بیٹ کا سائز ماپنے کیلیے بیٹ گیج کا استعمال کیا جائے گا۔ ایم سی سی کے ہیڈ آف کرکٹ جان اسٹیفنسن نے کہا کہ کچھ سال سے بیٹ کے سائز پر گفت و شنید جاری تھی، سائز محدود کرنے کا فیصلہ بیٹ اور بال کے درمیان توازن برقرار رکھنے کیلیے کیا گیا ہے۔

نئے قوانین کے مطابق امپائر کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر وارننگ دینے، پنالٹی رن دینے یا پلیئر کو میدان سے عارضی یا مستقل طور پر باہر بھیجنے کے مجاز ہوں گے، اپیل پر بے جا زور دینے اور امپائر کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کرنے پر وارننگ جاری کی جائے گی جب کہ دوسری مرتبہ ایسا کرنے پر 5 پنالٹی رنز دوسری ٹیم کو دیئے جائیں گے۔ کسی پلیئر کی جانب گیند پھینکنے یا جان بوجھ کر اسے سے ٹکرانے پر بھی 5 رنز کا جرمانہ ہو گا۔ جب کہ امپائر کو دھمکانے یا کسی دوسری خلاف ورزی پر میدان سے باہر بھیج دیا جائے گا۔ بولر کی جانب سے گیند ڈلیور ہونے سے قبل نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود بیٹسمین کے کریز سے نکلنے پر رن آؤٹ کرنے کے قانون کو بھی مزید واضح کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ اصطلاحات کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے قوانین ایم سی سی کی ان سفارشات پر مبنی ہیں جو گزشتہ سال ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی تھیں۔

چین کی جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب پر امریکا کو دھمکی

بیجنگ: جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب پر چین نے امریکا کو سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام (اینٹی میزائل سسٹم) کی تنصیب پر سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں جب کہ اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائیں گے اور سلسلے میں تمام ترنتائج، امریکا اور ریپبلک آف کوریا برداشت کرے گی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب کو نہ صرف اپنی سلامتی اور عسکری معاملات کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ امریکا ایسٹ ایشیا کے معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی جب کہ یہ چین کے فری اور اوپن ٹریڈ کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہےکہ اس نئے اقدام سے چین میں لووٹ گروپ کے تحت چلنے والی ہماری ڈیوٹی فری دکانیں بھی بند ہوجائیں گی جب کہ بہت سی ٹریول ایجنسیوں نے شمالی کوریا کے سیاحوں کو ٹکٹ دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربات کے جواب میں امریکی بحریہ نے جنوبی کوریا میں اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائل شکن نظام ’’تھاڈ‘‘ کی تنصیب شروع کردی ہے جب کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے میزائل تجربات پر کہا کہ وہ جاپان میں امریکا کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

مشکوک گاڑی، لندن برج اسٹیشن پر سیکیورٹی الرٹ جاری

اس صورتحال کے بعد لندن برج اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،خبرایجنسی نے مزید کہا کہ لندن برج اسٹیشن پرالرٹ مشکوک گاڑی کی موجودگی پر جاری کیا گیا، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

مردم شماری کیلئے1لاکھ 20 ہزارافراد کی تربیت کی،زاہد حامد

انہوں نے مردم شماری سے متعلق سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کےلیے84 ہزار شمارکنندہ کو تربیت دی گئی،ایک شمارکنندہ 2 بلاکس کور کرے گا،ہر شمارکنندہ کےساتھ ایک فوجی اہلکار ہوگا۔

وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ سینیٹراعظم موسیٰ خیل کے اس حوالے سے تحفظات متعلقہ حکام تک پہنچا دوں گا۔

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس سجاد علی شاہ انتقال کرگئے

کراچی: سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سجاد علی شاہ طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ 1933 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں چیف جسٹس آف پاکستان منتخب ہوئے اور انہوں نے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے تیرہویں چیف جسٹس آف کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔

انسانی بنیادوں پرافغان سرحد کھولی، خواجہ آصف

 ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نےاعتراف کیا ہے کہ جہاں سے دہشت گردی ہوتی ہے وہ علاقےان کےکنٹرول میں نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان کے اعتراف کے بعد پاکستان کو کارروائی کرنے کا پورا حق ہے، پاکستان نے افغان سرحد پر پہلے بھی کارروائی کی آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمارے جوان شہید ہوں گے تو چُپ نہیں بیٹھیں گے، جواب دینا پاکستان کا فرض ہے اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیردفاع نے کہا کہ اس وقت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے، افغانستان بھارت کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات کی خواہش اپنی جگہ لیکن حملوں کا جواب دینا فرض ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری نے ر ینجرز کے اختیارات کے بارے میں جو کہا انہیں پتا ہو گا، میرے خیال میں رینجرز کے اختیارات سب جگہ ایک جیسے ہیں۔

عمران خان پاکستان کےدشمنوں کی زبان بول رہےہیں، راناثنااللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا  ہے کہ عمران خان نے پی ایس ایل کے غیرملکیوں کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ پاکستان دشمنوں کی زبان ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ نے پوری قوم کو متحد کردیا، فائنل میچ نے دنیا کے سامنے پاکستان کا روشن اور مثبت چہرہ پیش کیا ہے، قوم نے میچ دیکھ کردہشت گردوں کو شکست دی اورثابت کر دیا کہ ہم دہشت گردی کےخلاف  اور دہشت گردی سے ڈرنے والے نہیں لیکن عمران خان نے ایک بار پھرنامناسب زبان استعمال کر کے ثابت کردیا کہ وہ اس قوم کے لیڈر بننے کے قابل نہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کے سامنے ضدی بچے عمران خان کا چہرہ عیاں ہے، وہ ہمیشہ اپنے مخالفین کےخلاف گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں اور اب اپنی زبان پر قابو نہیں رکھ سکتے، انہوں نے پی ایس ایل مہمانوں کے لیے جو زبان استعمال کی وہ توہین آمیز اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی زبان ہے، عمران خان کو صرف اپنے اقتدار سے غرض ہے لیکن ان کے بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ ملک اور قوم کے لیڈر بننے کے قابل نہیں، عمران خان نے کھلاڑیوں کی عزت نفس مجروح کی ہے، پی ٹی آئی کے سمجھدار لوگ اس بیان کو مسترد کر دیں اور عمران خان اپنا بیان واپس لے کرقوم سے معافی مانگیں۔

وزیرقانون نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی  چاہیے وہ اپنی زبان میں شائستگی لائیں، ان کا حال قصائی کی چھری جیسا ہے جو حلال اور حرام پر یکساں چلتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر (ن) لیگ کا موقف واضح ہے ہم پہلے کی طرح کی فوجی عدالتیں چاہتے ہیں۔

Google Analytics Alternative