Home » 2017 » March » 14

Daily Archives: March 14, 2017

سرکاری اہلکاروں کی 22،21،20 گریڈ میں پرموشن کیس پرعلی ظفر کی ایس کے نیازی کے ساتھ خصوصی گفتگو

فلم ’اسمرفز: دی لوسٹ ولیج‘ کی نئی جھلکیاں جاری

کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دیںگے۔

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو،مینڈی پیٹنکن،جیک میک بریئر،ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے30مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کیرئیرکے لیے والد انیل کپورکا کبھی سہارا نہیں لیا، سونم

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے بے باک خیالات سے مشہور اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے لیے والد اوراداکارہ انیل کپور کا کبھی سہارا نہیں لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوربالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنے مختلف قسم کے خیالات کا نہ صرف برملا اظہارکرتی ہیں بلکہ وہ ان پرہمیشہ قائم بھی رہتی ہیں۔ اداکارہ سے جب کیرئیرکے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے کیرئیرکے آغازکے لیے اپنے والد اوراداکارانیل کپورکا کبھی سہارا نہیں لیا اور نہ وہ کبھی بھی ایسا کریں گی جب کہ یہ فیصلہ انہوں نے بہت عرصے قبل ہی کرلیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انیل کپور ان کے والد ہیں جنہوں نے اتنا وقت دیا اوراس قابل بنایا کہ میں اپنے لیے بہتر فیصلے کرسکوں جب کہ اپنے خاندان کا حصہ ہونے پر بھی مجھے بہت فخر ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نئی آنے والی ’’ویردی ویڈنگ‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی جب کہ اسی فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان بھی جلوہ گرہوں گی۔

ایکشن اینی میٹڈ فلم ’ دی لیگوننجا گو مووی‘ کا نیا ٹریلر

چارلی بین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6ایسے ننجاز کے گرد گھومتی ہے، جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن،ڈیو فرانکو،مائیکل پینا،فریڈ آرمیسن،کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈین لن اور رائے لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وینا ملک مشروط طور پر شوہر کو معاف کرنے کو تیار

لاہور: متنازعہ حرکتوں سے شہرت پانے والی اداکارہ  وینا ملک نے شوہر اسد خٹک کی غلطیاں معاف کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ساتھ رہنے کا اشارہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ اسد خٹک نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا جس کی وجہ سے تلخیاں بڑھیں، جو لڑکی اپنا گھر خود بساتی ہے وہ کبھی اسے توڑنا نہیں چاہے گی، اسد نے مجھے بہت تنگ کیا اور تکلیف پہنچائی جس کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ ان کے ساتھ اب نہیں رہا جاسکتا اور اب کبھی صلح نہیں کروں گی۔

معروف مبلغ مولانا طارق جمیل بھی پروگرام کا حصہ تھے جن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ اگر مولانا طارق جمیل اسد کی ذمہ داری لیتے ہیں تو میں انہیں معاف کرنے اور ان سے صلح کرنے کے لیے تیار ہوں۔

دوسری جانب وینا ملک کے وکیل علی محمد کا کہنا ہے کہ وینا اور اسد خٹک کے درمیان صلح اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک وینا کیس واپس نہ لے لیں، اور کیس واپس لینے کی صورت میں میاں بیوی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں جب کہ قواعد کے مطابق عدالت نے یہ کیس متعلقہ یونین کونسل میں بھیج دیا ہے جس کے بعد یونین کونسل سے اسد خٹک کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے اور اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے جائیں گے، اگر اس دوران دونوں کے درمیان صلح نہ ہوئی تو حتمی طور پر خلع تصور کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی دسمبر 2013 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان 52برس کے ہوگئے

اس کے بعد عامر خان 1988ء میں فلم’’ قیا مت سے قیامت تک‘‘ میں بطورہیرو جلوہ گر ہو ئے اور جو ہی چاولہ کے مد مقا بل لاجواب اداکاری کے جوہر دکھاکر نہ صرف بالی وُڈ میں اپنی آمد کا اعلا ن کیا بلکہ شائقین کے دل بھی جیت لئے ۔

فلم قیا مت سے قیامت تک کی ریلیز کے بعد ان کی کا میا بیوں اور شہرت کی فہرست طویل ہو تی چلی گئی اور 1988 میں ہی عامر نے پہلا نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کیا۔

عامر خان نے 1973سے 2001تک کے عرصے میں فلم یادوں کی بارات ،مد ہوش، ہولی،قیامت سے قیامت تک ،راکھ،دل ، دیوانہ مجھ سانہیں،دل ہے کہ مانتا نہیں،جو جیتا وہ سکندر،ہم ہیں راہی پیار کے،انداز اپنا اپنا،بازی ،رنگیلا،راجہ ہندوستانی، سرفروش ،غلام،دل چاہتا ہے ، لگان اور دیگر فلموں میں کا م کر نے کے بعد چا ر سال تک کو ئی فلم نہیں کی ۔

عامر خان نے 5 200 میں فلم منگل پانڈے کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے،ایک سال میں ایک ہی فلم کر نے کے اصول پر چلتے ہوئے عامرخان نے مسلسل بغیر کسی وقفے کے رنگ دے بسنتی،فنا،تارے زمین پر،گجنی،تھری ایڈیٹس،دھوبی گھاٹ ، تلاش،دھوم 3،پی کے اور دنگل جیسی سپر ہٹ فلمیں کیں ،جنہوں نے کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی۔

فلمی ایوارڈ کی تقاریب میں شرکت نہ کر نے والے عامر خان 3مرتبہ بہترین اداکا ر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں جو انہیں فلم راجہ ہندوستانی،لگان اور دنگل پر دیا گیا۔

عامرخان نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں بھی اپنی قسمت آزماتے ہوئے لگان،تارے زمین پر،جانے تو یا جانے نہ،پیپلی لائیو،دھوبی گھاٹ،تلاش اور دنگل جیسی کا میاب فلمیں پروڈیوس کیں۔

پاکستانی پان مصالے کی بڑھتی فروخت سے امریکامیں تشویش

میٹھی چھالیہ، سونف اور چھوارے سے تیار کیے گئے پان مصالے کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے پولیس چیف اس سے بھی ایک اور قدم آگے جانے پر تیار ہیں، ریاست کے ہائی اسکولوں میں پان مصالے پر پابندی لگانے پر غور ہونے لگاہے۔

ایشیائی نژاد لوگوں کے ساتھ امریکی نوجوانوں میں پان مصالے کے بڑھتے ہوئے استعمال پر حکام کے ساتھ امریکی میڈیا بھی حرکت میں آگیا۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں پان مصالے کو نوجوانوں کے لیے خطرناک ڈرگ قرار دے دیا۔

بعد ازاں پان مصالے کو خطرناک ڈرگ قرار دینے والے امریکی ٹی وی نے بھی اپنی رپورٹ میں یہ اعتراف کیا ہے کہ پان مصالہ منشیات میں شامل نہیں ہے اورقانونی طور درآمد کیا گیا ہے۔

امریکی اسٹورز میں باآسانی دستیاب پان مصالے کی قانونی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے ایف ڈی اے اور محکمہ زراعت کو درخواست بھیج دی گئی ہے۔

چست جینز خواتین کی کمر میں شدید درد کی وجہ بن سکتی ہے، ماہرین

لندن: برطانوی طبی ماہرین نے سروے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ چست جینز پہننے والی خواتین کو کمر میں درد کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔

2000 سے زائد برطانوی خواتین پر یہ نیا سروے برٹش کائریوپریکٹک ایسوسی ایشن (بی سی اے) نے کیا تھا جس کے نتائج ریسرچ جرنل ’اینلز آف ریومیٹک ڈزیزز‘ میں شائع ہوئے ہیں۔

سروے سے معلوم ہوا کہ چست جینز اور فیشن سے تعلق رکھنے والے دیگر ملبوسات پہننے والی تین چوتھائی خواتین کو کمر میں درد کی شکایت تھی۔ فیشن کے ملبوسات پہننے والی 73 فیصد خواتین کو کمر میں درد کی شکایت تھی مگر وہ اس بات سے ناواقف تھیں کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ ان میں سے 27 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں اتنا اندازہ ضرور ہے کہ چست لباس ان کی کمر میں درد کی وجہ بن رہا ہے لیکن لباس خریدتے وقت وہ اس بات کو خاطر میں نہیں لاتیں۔

مطالعے کے نگراں رشی لواٹے نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ چست جینز پہننے والی خواتین کو حرکت کرنے میں زیادہ قوت صرف کرنا پڑتی ہے جس کا زیادہ اثر ان کی کمر اور اطراف کے پٹھوں اور ہڈیوں پر پڑتا ہے جبکہ بیٹھی حالت میں بھی ان کے مختلف جسمانی حصوں کو زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہے تو ان کی کمر میں مستقل درد ہوسکتا ہے جو بے حد تکلیف دہ ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دنیا بھر میں کمر کے درد کی شرح 9.4 فیصد ہے جس کی بڑی وجہ اٹھنے بیٹھے اور چلنے پھرنے کا غلط انداز ہے جبکہ خواتین میں اس انداز کی بڑی وجہ ان کا چست لباس بنتا ہے۔اسی لیے انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چست لباس سے جس قدر ممکن ہو پرہیز کریں اور ایسے کپڑے پہنیں جو ڈھیلے ڈھالے ہوں اور جنہیں پہن کر چلنا پھرنا اور اٹھنا بیٹھنا بھی آسان ہو۔ خواتین کی صحت کےلیے یہی بہتر ہے۔

درد کی وجہ بننے والا دوسرا لباس وہ بھاری بھرکم اور لمبا اونی کوٹ ہے جس میں سرد ہوا سے بچنے کےلیے گرم ٹوپی بھی شامل ہوتی ہے جبکہ کمر کے درد میں فیشن سے تعلق رکھنے والی دیگر مصنوعات جیسے کہ بیک لیس شوز، بڑے ہینڈ بیگ اور بھاری ڈیزائنر جیولری بھی اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں کیے گئے طبی مطالعات سے معلوم ہوچکا ہے کہ اونچی ایڑی کی سینڈلیں پہننے والی خواتین کو عام طور پر ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی شکایت ہوجاتی ہے۔

Skip to toolbar
Google Analytics Alternative