Home » 2017 » March » 17

Daily Archives: March 17, 2017

ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے

 لندن: ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد وزیراعظم تھریسامے کے لئے یورپی یونین سے بات چیت کے لئے راہ ہموار ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ دوئم نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد بریگزٹ بل قانونی شکل اختیار کرگیا اور بل پر دستخط کے ساتھ ہی برطانویہ کو یورپی یونین سے علیحدگی کی شاہی منظوری بھی مل گئی۔ ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد وزیراعظم تھریسامے کو آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے علیحدگی پر بات چیت کے لئے اختیار مل گیا۔

اس سے قبل برطانوی ایوان نمائندگان اور ایوان بالا نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں بل منظور کیا تھا جسے برطانوی وزیراعظم نے فیصلہ کن وقت قرار دیا تھا لیکن اب ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد بل قانونی شکل اختیار کر گیا اور ساتھ ہی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے 28 ممبر ممالک سے بات چیت کا اختیار مل گیا۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وزیراعظم تھریسامے آئندہ ہفتے آرٹیکل 50 کا استعمال کرتے ہوئے یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے مذاکرات کریں گی۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے بریگزٹ سے پہلے اسکاٹ لینڈ‌ کی آزادی کے لیے ریفرینڈم کا مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ابھی یہ وقت اسکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم کے لئے مناسب نہیں تاہم پورے برطانیہ کی توجہ بریگزٹ کے معاہدے پر توجہ ہونی چاہیے۔

عراق: برطانوی میڈیا ٹیم خود کش حملے میں بال بال بچ گئی

مغربی موصل سے داعش کو ماربھگانے کےلیے عراقی فورسز مسلسل پیش قدمی کررہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونےوالی وڈیو میں اسکائی نیوز کی گاڑیوں کے قریب ہونےوالے زوردار دھماکےسے متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔

بم دھماکے کے فوری بعد کے لمحات اسکائی نیوز کے کیمرہ مین نے بھی فلم بند کیے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بم پروف گاڑی میں موجود غیرملکی صحافی صورتحال کی سنگینی کااندازہ کرتے ہوئے گاڑی سے نکل کر محفوظ مقام کی جانب بھاگتے ہیں ۔

سعودی ایرانی مذاکرات:ایرانی عازمین اس سال فریضہ حج ادا کرینگے

اس بات کا فیصلہ جدہ میں سعودی وزیر حج وعمرہ محمد بنتن اور ایرانی حج کمیٹی کے سربراہ حمید محمدی اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا، ایرانی عہدیدار نے سعودی وزیر حج کے ساتھ حج سے متعلق انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر حج نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایرانی عازمین حج کو وہ تمام سہولتیں فراہم کی جائیںگی جو کہ دیگر ممالک کے عازمین کو حاصل ہونگی، انہوں نے کہا سعودی حکومت اور عوام دنیا بھر کے عازمین حج اور زائرین کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بلاتفریق خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ایران نے اپنے عازمین حج کو سعودی عرب بھیجنے سے روک دیا تھا۔

خواتین شرعی لباس کے بغیر عدالت نہ آئیں،جدہ جنرل کورٹ

سعودی ذرائع کے مطابق جدہ کورٹ ریاض میں عدالت آنے والی خواتین کو اب مکمل اسلامی حجاب کے ساتھ پروقار لباس میں آنا ہوگا۔عدالت نے یہ حکم نامہ کئی خواتین کے بے حجاب عدالت پہنچنے پر جاری کیا ہے۔

جدہ جنرل کورٹ ، ریاض کے مطابق بعض خواتین زیب و زینت کے ساتھ حجاب کے بغیرغیر مردوں کے سامنے یونہی عدالت چلی آتی ہیں، جس سے فتنے کے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔ یہ پابندی خواتین کے وقار کی حفاظت اور عدلیہ کے احترام کی خاطر لگائی گئی ہے۔

گستاخانہ مواد کیس؛ پاکستان میں ڈنمارک یا ناروے کا آئین نہیں چل سکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا اپنا آئین موجود ہے یہاں ڈنمارک یا ناروے کا آئین نہیں چل سکتا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں گستاخانہ مواد کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے ایف آئی اے حکام سے کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلات طلب کیں جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ متنازع پیجز کے حوالے سے 70 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے، فیس بک انتظامیہ کے جواب کا انتظار ہے۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ امریکا میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کے لیے وکیل سے مشورہ کیا گیا ہے جب کہ انٹرپول سائبر ونگ سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے، اس کے علاوہ واشنگٹن میں ایک افسر کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ کہانیاں نہ سنائیں، حساس معاملہ ہے، پیش رفت سے آگاہ کریں۔ پاکستان کا اپنا آئین موجود ہے یہاں ڈنمارک یا ناروے کا آئین نہیں چلے گا۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا مقصد کیا ہے، جس پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے  بتایا گیا کہ اس کا مقصد پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ سائبر کرائم بل 2016 میں گستاخی سے متعلق کوئی قانون شامل نہیں کیا گیا، کون سی این جی اوز پاکستان کو سیکس فری سوسائٹی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اپنا کام سرانجام دینے میں ناکام ہو چکی ہے، حساس اداروں کے افسران کو بھی تحقیقات کےعمل میں شامل کیا جائے، ہم ویلنٹائن کو رکوا سکتے ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں موجود ایک شخص ناصر سلطان نبوت کا دعویٰدار ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے ابھی صرف ملزم ہیں جن پر الزامات ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔

آپریشن ’رد الفساد‘دہشتگردوں کے کئی منصوبے ناکام

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے مہمند، خیبر، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں سرحدی چوکیوں پر حملے ناکام بنائے۔

سرحدی چوکیوں پرحملوں کو ناکام بناتے ہوئےدہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا، گورا پرائے اور شلمان میں جوابی کارروائی میں 30سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے۔

قوم و ملک کے تحفظ میں 9افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، کارروائیوں کے دوران 10جوان اور 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو پاک افغان سرحد کے پار چھپے عناصر کی مدد و حمایت حاصل ہے، امید ہے افغان حکومت اور اس کے سیکیورٹی ادارے صورت حال کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے،جبکہ بین الاقوامی برادری بھی صورت حال بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔

عمران خان نے اب تک صرف الزام اور انتشار کی سیاست کی ہے،رانا ثنااللہ

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اب تک صرف الزام اور انتشار کی سیاست کی ان کا کام ملک میں ہروقت افراتفری پھیلانا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف ریفرنس بہت سے دائر کیا گیا لیکن کچھ بھی ہو جائے ان کے خلاف الزامات جوں کے توں باقی ہیں عمران خان اور جہانگیر ترین کو تلاشی دینا پڑے گی۔

صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں انتشار پھیلانے والے اور منفی سیاست کرنے والے لوگ ہیں جب کہ پی ٹی آئی چئیرمین نے اب تک صرف الزامات اور انتشار والی سیاست ہی کی ان کام ہی یہی ہے کہ ملک میں افراتفری رہے آئندہ کے انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو مسترد کردیں گے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو بہت منانے کی کوشش کی اور مذاکرات بھی کئے گئے گزشتہ روز اعتزاز احس فوجی عدالتوں کے حوالے سے بھیگی بلی بن کر بات کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید سیاسی پوائنٹ اسکورننگ ہے اگر اورنج لائن منصوبے میں کوئی رکاوٹ ڈال دی گئی تو یہ لاہور کے عوام کی بہت بڑی بدقسمتی ہوگی۔

فیصل آباد میں گزشتہ روز نجی بینک میں ڈکیتی مزاحمت پر گارڈ کی ہلاکت پر وزیرقانون کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی کا گارڈ 10 منٹ تک تن تنہا ڈاکوؤں سے لڑتا رہا اگر 2 افراد بھی اس کی مدد کرنے آجاتے تو گارڈ کی موت واقع نہ ہوتی جس سیکیورٹی ایجنسی نے اس گارڈ کو کھڑا کیا تھا اس پر پابندی عائد ہونی چاہیئے۔

سیکورٹی فورسز کی کارروائی، متعدددہشت گردہلاک

آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ گزشتہ شب خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں سیکورٹی فورسزکی کارروائی کالعدم لشکراسلام کےسرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی۔

ایف سی اور حساس اداروں کی جانب سےکوئٹہ اور مسلم باغ میں کارروائی کے دوران 136 کلوگرام بارودی مواد اور ہزاروں ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے گئے۔

Skip to toolbar
Google Analytics Alternative