Home » 2017 » March » 20

Daily Archives: March 20, 2017

جنوبی ایران : اچانک بلند سونامی لہر ٹکرانےسے ایک شخص ہلاک

بتایا جاتا ہے کہ طاقتور سونامی کی لہر گزشتہ صبح جنوبی ایران میں Dayyer کے ساحلی علاقے سے ٹکرائی ، جس کے بعد شدید بارش اور تیز ہواؤں نے سمندر میں صورتحال کو اور خراب کیا۔

بلند لہروں کے باعث سمندری پانی رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا،سڑکیں اور مکانات زیر آب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے دس افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔

سندھ میں شراب کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ عبوری طور پرمعطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شراب کی فروخت پر پابندی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کردیا۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شراب کی فروخت پر پابندی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران شراب کے قانونی بیوپاریوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیصلہ صادر کرنے سے قبل ہائی کورٹ نے ہمارا موقف ہی نہیں سنا۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ شراب کی ریگولیشن ہائی کورٹ کا کام نہیں اگر کوئی قانون پر عمل نہیں کرتا تو پولیس کا کام ہے کہ وہ کارروائی کرے۔

سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب کی فروخت پرپابندی کا فیصلہ عبوری طورپرمعطل کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی، درخواست کی آئندہ سماعت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ کرے گا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کوٹ نے چند روز قبل صوبے بھر میں شراب کی خرید و فروخت کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی پلان نہ بنایا جائے ، ثروت اعجاز

سنی تحریک کے تحت ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ن لیگ اور جماعت اہلسنت کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزارات جلد کھولے جائیں، سیکیورٹی کے لیے رضاکار دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمۂ اوقاف کے کرپٹ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے، مزارات جلد کھولے جائیں، سیکیورٹی کے لیے رضاکار دینے کو تیار ہیں۔

پاک بھارت آبی مذاکرات میں 3 متنازع ڈیموں پر بات ہو گی، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات میں 3 متنازع ڈیموں کی تعمیر اور سیلابی پانی کا ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے بات ہو گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات 2015 سے تعطل کا شکار تھے، حکومتی کوششوں سے سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا، ہم نے عالمی ثالثی عدالت اور امریکا کی مدد سے تعطل کا شکار مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز مذاکرات میں بھارت میں زیر تعمیر 3 متنازع ڈیموں پکل دل، لوئر کلنائی اور مایار کے ڈیزائنوں پر بات چیت ہو گی، اس کے علاوہ  مذاکرات میں سیلابی پانی کی پیشگی اطلاع اور اس حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے جب کہ مذاکرات میں زیر تعمیر منصوبوں کے دوروں اور آئندہ کے اجلاسوں کی تاریخوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیر پانی و بجلی نے بتایا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان کشن گنگا سمیت دیگر مسائل کے حل میں بہت زیادہ تاخیر کی گئی جس سے ہمارے مفادات کونقصان پہنچا، اس تاخیر کی وجہ سے جب معاملے کو عالمی ثالتی عدالت میں اٹھایا تو ہماری پوزیشن اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی ہونی چاہیے تھی، سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے ثالثی عدالت کے فیصلے پر زور دے رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے نے کہا کہ بھارت کے رتلے ڈیم کے ڈیزائن کے حوالے سے ڈیڑھ سال کے دوران بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اب ہم اس متنازع ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کروانے کی پوزیشن میں ہیں۔ رتلے ڈیم کے حوالے سے ہمارا موقف بڑا واضح ہے کہ ڈیم کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  رتلے ڈیم کے حوالے سے آئندہ ماہ امریکا میں مذاکرات ہوں گے جس میں ہم اپنے مفادات کا بھرپور تحفظ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے کیونکہ ہمارے تحفظات اور مطالبات سندھ طاس معاہدے کے عین مطابق ہیں۔

پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی گنجائش نہیں ، چودھری نثار

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھرمیں ہزاروں گرفتاریاں کیں، دنیا بھی کہتی ہے کہ بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور فرقہ وارانہ تنظیموں میں فرق ہے ،وفاقی وزیرداخلہ نے کراچی پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی کی صورتحال سب نے مل کر بہتر کی ، کئی لوگوں کو خواہ مخواہ پوائنٹ اسکورنگ کا شوق ہے ۔

پیپلزپارٹی نے مردم شماری کا طریقہ کار سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی مردم شماری کے طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ادارہ شماریات اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مردم شماری میں کئی اہم معاملات کو خفیہ رکھا گیا ہے، معلومات تک رسائی ہمارا بنیادی حق ہے لہذا آئین کے مطابق مردم شماری کا طریقہ کار شفاف ہونا چاہیے جب کہ اس حوالے سے 12 مارچ کو وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو خط بھی لکھا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر ہمارے تحفظات ہیں، مردم شماری انتہائی اہم معاملہ ہے، اگر معاملہ شفاف نہ ہوا تو وفاق اور اس کی وحدت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے، مردم شماری کے معاملے میں بداعتمادی کو ختم نہیں کیا گیا تو وفاق کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات اور صوبوں سے شکایات آرہی ہیں لہذا پیپلزپارٹی کا بنیادی مطالبہ اس عمل کو شفاف بنانا ہے۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہم دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ نہیں کررہے موجودہ طریقہ کار کو ہی شفاف بنایا جائے اور مردم شماری کے طریقہ کار میں آئین سے متصادم شقوں کو ختم کیا جائے جب کہ وفاق سے مطالبہ ہے کہ شہریوں کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مردم شماری کے طریقہ کار کے خلاف درخواست دائر کرائی تھی۔

پی ایس 81 : ایم کیو ایم پاکستان فنکشنل لیگ کی حمایت کرے گی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سانگھڑ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ فنکشنل کی حمایت کا اعلان کردیا، ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق پی ایس 81 پر فنکشنل لیگ کے امیدوار جام نفیس کی حمایت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی نے گزشتہ رات دونوں سیاسی جماعتوں میں اعلیٰ سطح کے رابطے کے بعد کیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ فنکشنل کے وفد نے پی آئی بی کالونی میں متحدہ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور ضمنی انتخاب میں حمایت کرنے کی درخواست کی تھی۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ہم سانگھڑکے ضمنی انتخاب کے موقع پرفوج کی تعیناتی اورشفاف انتخابی عمل کی تائید کرتے ہیں، وہاں جوجھوٹی ایف آئی آر مسلم لیگ (ف) کے کارکنوں پرکاٹی جارہی ہیں ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

خواجہ اظہارالحسن نے وزیراعظم پاکستان کے کراچی کے دورے کے حوالے سے کہا کہ ان کاایم کیوایم (پاکستان)سے ملناناگزیرہوچکاہے۔

خواجہ اظہارالحسن نے مزیدکہاکہ لیاری کے عوام کاحق ہے کہ ان کاخیال رکھاجائے ہم بھی وہاں سے آئندہ الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا کرینگے لیاری والے ہمارے اپنے ہیں۔

Skip to toolbar
Google Analytics Alternative