Home » 2017 » April » 01

Daily Archives: April 1, 2017

کیو موبائل کا جدید فیچر سے لیس موبائل فون ایم 6 لانچ

کیو موبائل ایم 6 میں صارفین کی دلچسپی کے لیے جدید ترین فیچرز موجود ہیں، 4 جی بی ریم اور 13 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ کیوموبائل ایم 6 میں فنگر اسکینر کی سہولت بھی موجود ہے۔

کیو موبائل کے چیئرمین ذیشان اختر کا کہنا تھا کہ کیوموبائل نے ہمیشہ صارفین کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے مارکیٹ میں بہترین پروڈکٹس متعارف کرائی ہیں۔

عبدالقادر نے بورڈ حکام کے احتساب کا مطالبہ کردیا

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے پی سی بی حکام کے احتساب کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین بننے سے عہدہ چھوڑنے تک کا مکمل حساب کتاب ہونا چاہیے۔

سابق’’گگلی ماسٹر‘‘ گزشتہ روزنمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے پیٹرن انچیف کی نگرانی میں قائم کمیٹی اچھا کام کرنے کی صورت میں شاباش جبکہ قصور وار ثابت ہونے پر کڑی سے کڑی سزا دے۔ عبدالقادر نے کہا کہ شہریار خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ اچھا ہے، میری رائے میں ان کو کرکٹ بورڈ میں دوسری اننگز کھیلنی ہی نہیں چاہیے تھی، عہدے کو خیر باد کہنے کے باوجود اب ان کے بارے میں بڑے سوالات اٹھتے رہیں گے، اگر وہ یہ فیصلہ نہ کرتے تو انھیں خود ہی نکال دیا جاتا، عبدالقادر نے کہا کہ شہریار خان کے مستعفی ہونے کے بعد اطلاعات آ رہی ہیں کہ نجم سیٹھی اگلے چیئرمین ہوں گے، پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم محمد نواز شریف خود بھی کرکٹر رہے ہیں۔

ان کے پاس یہ اچھا موقع ہے کہ بہتر فیصلہ کر کے کرکٹ کو مزید تباہ ہونے سے بچا لیں۔ عبدالقادر نے کہا کہ پی سی بی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے، جن لوگوں نے کبھی بیٹ ہاتھ میں نہیں تھاما وہ بورڈ کے معاملات چلاتے آئے ہیں، عہدیدار انتظامی اور کرکٹ دونوں شعبوں میں بُری طرح ناکام رہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بورڈ حکام کو سمجھ جانا چاہیے کہ سب بہاریں کرکٹرز کی وجہ سے ہیں لیکن وہ انھیں  ذلیل کرتے رہتے ہیں، انھیں اپنا یہ رویہ ترک کرنا چاہیے۔ عبدالقادر نے کہا کہ اس وقت چیئرمین، چیف آپریٹنگ آفیسر،گورننگ بورڈ، چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ اور ایسوسی ایشنز کے صدور اہم ترین عہدے ہیں، سارے نہیں تو کم ازکم 2 عہدے کرکٹرز کے سپرد کیے جانے چاہئیں۔

پیرا گوئے:حکومت اور اپوزیشن کے حامیوں میں جھڑپیں

پیراوگوئے میں سیاسی پارہ اس وقت بلند ہوگیا،جب سینیٹ نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعےایک بل پاس کیا، جس کے تحت صدر ’ہوراکیوکارٹس ‘دوبارہ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے ۔

سینیٹ کےاقدام پر مشتعل سیاسی مخالفین نے الزا م عائد کیا کہ فیصلہ غیرقانونی ہے اور اس سے جمہوریت کمزور ہوگی ۔

1992ء میں منظور ہونےوالے پیراگوئے کے آئین کے مطابق ملک میں دوبارہ انتخابات لڑنےپر پابندی ہے ۔

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں و تبادلے

راولپنڈی: پاک فوج میں میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں کور کمانڈر منگلا  تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو کور کمانڈرمنگلا تعینات کردیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل وہ چیف آف جنرل اسٹاف جی ایس برانچ جی ایچ کیو کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عمرمحمود حیات کوچیئرمین این ڈی ایم اے تعینات اورلیفٹیننٹ جنرل عمرفاروق درانی کوچیئرمین پی او ایف تعینات کیا گیا ہے۔

دہشت گردہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،اقبال ظفر جھگڑا

گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑا نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور کرم ایجنسی کے دھماکےمیں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

گورنر نے اسپتال میں زخمیوں کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی،اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسزکادہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں قابل تحسین ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچائیں گے، د ہشت گردہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، قوم متحد ہے۔

پاکستان اور برطانوی فضائیہ کے نمبر 9 اسکواڈرن جڑواں قرار

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا شہرہ آفاق نمبر 9 اسکواڈرن اور برطانیہ کی رائل ایئرفورس کے نمبر 9 اسکواڈرن کو جڑواں قرار دے دیا گیا ہے۔

پی اے ایف بیس مصحف پر ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئر بھی شریک تھے۔ تقریب میں دونوں ملکوں کی فضائیہ کے اسکواڈرن نمبر 9 کو جڑواں قرار دیا گیا۔
تقریب کے دوران رائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئر نے پاک فضائیہ کے 4 ایف 16 طیاروں کی فارمیشن کا فلائی پاسٹ دیکھا، جس کے بعد طیاروں نے ائیروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر دونوں فضائیہ کے سربراہان نے دو مختلف جہازوں میں بیٹھ کر فلائنگ مشن میں حصہ لیا۔ یہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی غیر ملکی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ ایک فضائی مشن میں شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر رائل پاکستان ائیر فورس کے چار برطانوی سربراہوں کی نوآموز فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں ان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان قائدین کی شاندار روایات کی تقلید کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے آنے والے سربراہان نے اس کو پاکستان کی ایک مہلک فضائی قوت میں تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فضائی افواج کے نمبر 9 اسکواڈرنز اپنے آغاز سے ہی شاندار تاریخ کے حامل ہیں۔ دونوں اسکواڈرنز کی یہ رفاقت ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر اسٹیفن جان ہیلیئر نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے اور اپنے ملک کا پرچم سر بلند کر چکی ہے۔ دونوں مشہور اسکواڈرنز کی یہ رفاقت ان کی قابلیت میں مزید بہتری پیدا کرے گی اور ایک مستحکم بنیاد فراہم کرے گی جس سے اپنے پیش روؤ ں کی اعلی تاریخ کو بڑھانے میں مدد حاصل ہو گی۔

واضح رہے کہ رائل فضائیہ کا نمبر 9 بمبار اسکواڈرن 1914  میں قائم ہوا اور آج تک کئی محاذوں پر اپنی خدمات سر انجام دے چکا ہے۔ پاتھ فائنڈرز کے نام سے پہچانا جانے والا یہ سکواڈرن آج کل ٹارنیڈو لڑاکا طیاروں سے لیس ہے۔پاک فضائیہ کا نمبر 9 ملٹی رول اسکواڈرن 1943 میں رسالپور کے مقام پر قائم ہوا اور اس اسکواڈرن نے اسکواڈرن لیڈر اصغر خان کی قیادت میں دوسری جنگ عظیم میں برما کے محاذ پر حصہ لیا۔ ایک شاندار تاریخ کا حامل یہ اسکواڈرن پاک بھارت جنگوں اور افغان جنگ میں بھی ہراول دستے کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے چکا ہے۔

ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناسازہونے کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

ملزمان پر 462 ارب اور 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔دوسری طرف ملزمان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج کا کنٹریکٹ بھی ختم ہو چکا ہے اورتاحال نیا جج تعینات نہیں کیا جا سکا۔

ملزمان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت لنک جج نمبر ایک نے کی۔

Google Analytics Alternative