Home » 2017 » April » 04

Daily Archives: April 4, 2017

اگر گستاخانہ مواد اپ لوڈ ہوتا رہا تو ملك میں سوشل میڈیا بند كردیں گے، چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک بار پھر گستاخانہ مواد کے معاملے پر دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہےکہ اگر گستاخانہ مواد اپ لوڈ ہوتا رہا تو ملك میں سوشل میڈیا بند كردیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے جمعیت علمائے اسلام (س) كے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں جنرل سیكرٹری جے یو آئی (س) سمیت 25 كے قریب علمائے كرام شامل تھے۔ ملاقات میں سوشل میڈیا كے ذریعے گستاخانہ مواد كی تشہیر اور اس كی روك تھام كے سلسلے میں حكومتی اقدامات پر بات چیت كی گئی۔

علمائے كرام نے وزیرِ داخلہ كی جانب سے مسلم ممالك كے سفیروں كے اجلاس بلانے اور گستاخانہ مواد كا مسئلہ او آئی سی، عرب لیگ اور اقوام متحدہ كے پلیٹ فارم پر اٹھانے جیسے اقدامات پرانہیں زبردست خراجِ تحسین پیش كیا جب کہ اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر عنقریب فیس بك كا نمائندہ وفد پاكستان آرہا ہے، اگر گستاخانہ مواد اپ لوڈ ہوتا رہا تو ملك میں سوشل میڈیا بند كردیں گے، گستاخانہ مواد پر سوشل میڈیا بند كرنے كی بات كی تو فیس بك والوں نے ملنے كی حامی بھری، پہلے تو ہماری كسی بات پر كان نہیں دھرتے تھے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ناموس رسولؐ كا تحفظ نہ صرف ہماری ذمہ داری بلكہ ہمارا مذہبی فریضہ ہے، آزادی اظہار كی آڑ میں نہ تواپنی مذہبی شخصیات كی بے حرمتی برداشت كریں گے اور نہ سوشل میڈیا كے غلط استعمال كی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر كے مسلمانوں كا مشتركہ مسئلہ ہونے كے ناطے ہماری پوری كوشش ہے كہ پوری امت مسلمہ یك زبان ہو كر اس مسئلے پر آواز بلند كرے تاہم پاكستان اس سلسلے میں ہر فورم پر آواز اٹھانے اور اس مسئلے كو منطقی انجام تك پہنچانے كے لیے پرعزم ہے۔ چوہدری نثار نے واضح كیا كہ آزادی اظہار كا احترام اپنی جگہ لیكن اس ضمن میں كوئی دوہرا معیار قبول نہیں۔

طلال چوہدری نے نعیم الحق کی وضاحت مسترد کر دی

’ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی پر الزامات کا جواب بھی عمران خان کو دینا ہو گا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ نعیم الحق کو اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے قوم کو وضاحت دینی چاہیے کہ انہوں نے بے بنیاد الزام کیوں لگایا، یہ ذاتی بیان نہیں لگتا۔

کسی کو رائے دینے کا حق نہیں کہ میں کس طرح کی ماں ہوں، کرینہ کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ کسی کو یہ رائے دینے کا حق حاصل نہیں کہ میں کس طرح کی ماں ہوں۔ 

کرینہ کپور خان گزشتہ برس ماں بنی تھیں لیکن تب سے وہ مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں پہلے ان کے بچے تیمور کا نام سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بحث کا باعث بنا اور اب بحیثیت ماں بچے کی پرورش میں ان کے کردار پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

کرینہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ دوران حمل ایک عورت کو بہت احتیاط کرنا پڑتی ہے لیکن یہ تمام باتیں کبھی میرے لیے مشکلات کا باعث نہیں بنیں،ماں بننا میری زندگی کا نیا موڑ ہے اور میں ہر روز نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں۔ یہ ایک طویل سفر ہے لیکن میں اور سیف علی خان اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ بھارت میں عام طور پر عورت سے ایسے ہی سوال پوچھے جاتے ہیں کہ آپ کی شادی کو بہت وقت ہوگیا پھر بچے کیوں نہیں یا پھر یہ کہا جاتا ہے کہ بھئی ماں بننے کی یہی عمر ہے۔ یہ تمام باتیں مجھے کبھی پریشان نہیں کرتیں کیونکہ مجھے پتہ ہے مغربی ممالک میں خواتین 40 برس کی عمر کے بعد بھی ماں بنتی ہیں۔ اس لیے کہ جب آپ ماں بننا چاہتی ہیں تو پھر اس کے وقت کا انتخاب بھی خود ہی کرنا چاہیے۔

تیمور کی پیدائش کے فوری بعد اپنے پیشہ وارانہ معاملات دوبارہ شروع کرنے کے معاملے پر کرینہ کا کہنا تھا کہ ہر عورت اس مرحلے سے گزرتی ہے اور اس معاملے میں ہر ایک کی اپنی رائے ہے، ہاں میں بچے کے دنیا میں آنے کے کچھ ہی دن بعد اپنے پیشے سے دوبارہ منسلک ہوگئی لیکن یہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ لوگ اس معاملے پر اس قدر غور کررہے ہیں، کسی کو بھی یہ اختیار نہیں کہ میرا طرز زندگی کیا ہے یا میں کس طرح کی ماں ہوں۔

باحجاب خواتین کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

مسلمان خاتون کی طرف سے ریلیز کی جانے والی ریمپ میوزک کی ویڈیو نے دنیا میں دھوم مچا دی ہے ۔

حجابی کے نام سے جاری کی جانے والی وڈیوکے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکا میں اسلامو فوبیا کو کم کرنے کی کوشش ہے۔

سنجے دت ’’گول مال 4‘‘ کی ٹیم سے ملنے سیٹ پر پہنچ گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو بابا اپنے دوست اجے دیوگن سمیت فلم کی ٹیم سے ملنے ’’گول مال ریٹرنز‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے جس کے بعد فلم کے چوتھے سیکوئل میں سنجے دت کی شمولیت سے متعلق بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف مشہور ہدایت کار روہت شیٹھی کامیڈی فلم ’’گول مال‘‘ کے چوتھے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ تبو اور پرینتی چوپڑا کی صورت میں 2 نئے لوگ سیکوئل کا حصہ ہیں تاہم آج فلم کے پروڈیسر اور مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اجے دیوگن نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سنجے دت بھی فلم کی کاسٹ کے ساتھ دکھائی دیئے۔

سنجو بابا کی آج ’’گول مال ریٹرنز‘‘ کے سیٹ پر موجودگی کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سنجے دت بھی فلم میں مختصر رول میں دکھائیں دیں گے جب کہ اس حوالے سے ہدایت کار کی جانب سے بھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم یہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ وہ اپنے دوست اجے دیوگن سے ملنے گئے تھے یا پھر فلم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے ہدایت کار روہت شیٹھی کی جانب سے بنائی جانے والے فلم کے دونوں سیکوئل ’’گول مال ریٹرنز‘‘ اور’’گول مال تھری‘‘ نے زبردست بزنس کیا تھا۔

جیکی چن نئی فلم ’بلیڈنگ اسٹیل‘ کا ٹیزر ٹریلر

چینی سنیما کی پیشکش نئی ایکشن ایڈونچرسائنس فکشن فلم ’بلیڈنگ اسٹیل‘ کا سنسنی خیز ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت کے حامل پروڈیوسر و ڈائریکٹر لی جیا زینگ کی اس ایکشن فلم میں معروف چینی اداکار جیکی چن ایکشن میں دکھائی دئں گے جو جرائم پیشہ افراد کے خطرناک گینگ کا پیچھا کرتے ایک ایجنٹ کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

خطرناک اسٹنٹس اور شاندار ایکشن کی عکاسی کرتی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں کولن میلوے، ڈیمیئن گاروے، شو لو، بروکلن ایلن، ڈیوڈ ٹوروک اور کیتھلین بوئے سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

سنسی خیز منا ظر سے بھرپور یہ سائنس فکشن ایکشن فلم رواں سال22دسمبر کوچین میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

نوازدور میں ایک ہی چیز محفوظ ہے،پاناماکیس کا فیصلہ ، اعتزاز

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تاخیر سے ریاست اور سیاست کے ساتھ عدالت کا بھی نقصان ہورہا ہے، جبکہ عوام میں بےچینی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ2013ء کا الیکشن آر اوز کا تھا، جو شفاف نہیں تھا، شہید بھٹو کے قتل پر آصف زرداری نے ریفرنس دائر کیا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے تسلیم کرلیا تھا کہ یہ فلیٹ ان کے تھے، ان کے والد نے تجارت کی، اربوں روپے بنے مگر کوئی ریکارڈ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے 1989ء میں وفاق کے چیف سیکریٹری، آئی جی، ہوم سیکریٹری کو فارغ کردیا تھا اور کہا تھا کہ میں ان کو لارنس گارڈن کا ہیڈ مالی لگا دوں گا،اس وقت کسی کو اعتراض نہیں ہوا، ان کے پیچھے لوگ کھڑے تھے۔

اعتزاز احسن نے آئی جی سندھ کے حوالے سے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اے ڈی خواجہ کیسا آدمی ہے، مانا اچھا آدمی ہوگا، 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کا حق ہے کہ کس کو آئی جی رکھنا ہے۔

آرمی چیف کا رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں خطاب

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف برطانیہ کےدورے پر ہیں، جہاں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں خطاب میں آرمی چیف نے جیو پولیٹیکل صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر گفتگو کی اور امن و سلامتی سے متعلق پاکستان کے کردار پربات کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان سمیت خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، سی پیک خطے میں اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شرکاء نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی

Google Analytics Alternative