Home » 2017 » April » 05

Daily Archives: April 5, 2017

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب

ذرائع کے مطابق ٹیم میں تبدیلیوں پر مصباح الحق سے حتمی مشاورت کی جائے گی، سلیکشن کمیٹی ٹیم میں متعدد تبدیلیوں پر متفق ہے۔

احمد شہزاد ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہوگئے، فاسٹ بولر محمد عباس بھی مضبوط امیدوار ہیں، شاداب خان کا نام بھی زیر غور ہیں،شان مسعود، حسن علی اور عثمان صلاح الدین کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے،عمران خان جونیئر کے بعد سمیع اسلم اور سہیل خان کے لیے جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹارگٹ میچ کھیلیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی،شہریارخان

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی، مصباح الحق سے بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے تاہم یہ ان کا آخری دورہ ثابت ہوگا۔

شہریارخان نے کہا کہ بنگلا دیش نے ایمرجنگ ٹیم بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور بنگلا دیش بورڈ کا اصل مسلہ سیاسی ہے لیکن وہ سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتا ہےجب کہ بھارتی بورڈ کو بھی بتا دیا ہے کہ سیریز نا کھیلنے پر قانونی کاروائی ہو گی۔

واشنگٹن میں ایف 16طیارہ گرکرتباہ ،پائلٹ محفوظ

امریکی حکام کےمطابق تباہ ہونےوالاطیارےنےجوائنٹ اینڈریوبیس سےاڑان بھری تھی، طیارہ جوائنٹ اینڈریو بیس سے دومیل دور جنگلات میں گرکرتباہ ہوگیا،طیارے کےگرنےسےقبل پائلٹ باحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

کشمیر کی آزادی کے لیے نوجوان اپنی زندگیاں قربان کررہے ہیں،فاروق عبداللہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان سیاحت کے لیے نہیں بلکہ آزادی کے لیے جانیں قربان نہیں کررہے ہیں۔

سری نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں کہا کہ کشمیر کے پتھر اٹھائے نوجوان سیاحت کے لیے نہیں بلکہ آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، ان نوجوانوں کو سیاحت سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم کی تقدیر ان کی امنگوں کے مطابق لکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان مسئلہ کشمیر کا حل وادی کے عوام کی مرضی کے مطابق چاہتے ہیں اور سب کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے دورے میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیررازم کے بجائے ٹورازم کو ترجیح دیں۔

سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سردارعبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی اور وزیراعلیٰ نے کابینہ کو آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کابینہ نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری دی جب کہ سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نئے آئی جی سندھ کی تقرری کے لیے سمری جلد وفاق کو بھیجی جائے گی جس میں پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر سردارعبدالمجید کا نام آئی جی سندھ کے لیے ترجیحی بنیاد پر رکھا جائے گا جب کہ دیگر ناموں میں چیرمین اینٹی کرپشن سندھ غلام قادر تھیبو اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ خادم حسین بھٹی کے نام شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے  اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرکے عبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی  مقرر کردیا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا تھا۔

متحدہ نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے سندھ حکومت کی 9 سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور کہا کہ سندھ میں جو زیادتیاں ہو رہی ہیں، اس کی ذمہ دار وڈیرہ شاہی ہے،صوبوں سےضلعوں اورشہروں میں غیرمنصفانہ وسائل کی تقسیم کی گئی،وفاق سے سب سے زیادہ وسائل سندھ کو ملتے ہیں۔

پیپر کے مطابق صوبہ مرکز سے وسائل مانگ رہا ہے،8 سال میں کے ایم سی کو 30 ارب روپےکانقصان پہنچایاگیا،تقاضے پر حکومت سندھ بلدیاتی اداروں کو ٹھینگا دکھادیتی ہے ، حکومت نے30ارب روپے9سال میں کےایم سی کونہیں دیے،سالانہ 420ارب روپے کےاضافی وسائل صوبوں کو مل رہے ہیں،صوبائی مالیاتی کمیشن نے 9 سال سے کام ہی نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو وفاق سےملنےوالےوسائل سے5فیصدبھی نہیں دیا گیا،کراچی کےساتھ پیپلزپارٹی نےسب سےزیادہ زیادتی کی اور سروسزٹیکس سےحاصل آمدن کاایک روپیہ بھی کراچی کونہیں دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن میں ہم نے سندھ کا مقدمہ لڑا،سب سے زیادہ ٹیکس شہری علاقوں سےوصول کیاجاتاہے،70 ارب روپے کےاضافی وسائل ایم کیوایم نےپیپلزپارٹی کودلوائے۔

لاہور:بیدیاں حملے میں شہید فوجی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

حملے میں شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میںگورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورکور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ لاہور میں بیدیاں روڈ پر خودکش حملے کےنتیجہ میں مردم شماری کی ڈیوٹی پر تعینات عملے کو نشانہ بنایا گيا جس میںچار فوجیوں سمیت چھ افراد شہید ، پندرہ زخمی ہو ئے۔ حساس اداروں نے وین ڈرائیور کوحراست ميں لے لیا ہے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کا شہدا کو خراج عقیدت ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ ایسے واقعات سے ہمارا حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے، مردم شماری کو ہرقیمت پر مکمل کیا جائے گا ، کور کمانڈر لاہور جنرل اسپتال اور سی ایم ایچ کادورہ ، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تصادم ، پولیس موبائل نذرآتش

کراچی: مچھر کالونی میں سرکلرریلوے کی زمین پر تجاوزات کے خاتمے کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگادی۔

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ سرکلرریلوے کی زمین پر قائم تجاوزات کے خاتمے کےلیے پہنچا تو علاقہ مکین نے احتجاج شروع کردیا جودیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد صورت حال اختیار کرگیا۔ مظاہرین نے محکمہ اینکروچمنٹ کے عملے کی سیکیورٹی کے لیے آنے والی ایک پولیس موبائل کو بھی آگ لگادی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جب کہ دوسری جانب سے وقفے وقفے سے پتھراؤ جاری رہا۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں مچھر کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن رکوانے کی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اس زمین پر 35 برسوں سے رہ رہے ہیں اور اب تجاوزات کے نام پر کسی نوٹس کے بغیر ہی ہمارے گھروں کو گرایا کیا جارہا ہے جسے روکا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس اوردیگر یوٹیلٹیز کے کنکشنز کہیں بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں، آبادی اگرغیرقانونی ہے تو اسٹے نہیں دے سکتے، عدالت نے محکمہ ریونیو، کمشنر کراچی ، کے پی ٹی ، پولیس اور دیگر کو 19 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

Google Analytics Alternative