Home » 2017 » April » 07

Daily Archives: April 7, 2017

ریل گاڑیوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی تیاریاں

لاہور: نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کردی ہے۔

وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق سے نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور موجودہ کیش کلیکشن کے نظام کو مؤثر بنانے کا اعادہ کیا گیا نیشنل بینک کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کی۔ جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے نے سیکرٹری ریلوے کو فریم ورک پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ رواں ماہ کے آخری ہقتے تک متوقع ہے جس کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 19 ایکسپریس ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینز نصب کی جائیں گی جب کہ ریلوے اسٹیشنز پر بھی اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک :منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت دور

اسٹیٹ بینک نے سرمایہ فراہم کرنے کے لئے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز سات روز کے لئے خریدے تھے۔

خریدے گئے بلز اور بانڈز پر شرح منافع5 اعشاریہ 82 فیصد سالانہ کے , حساب سے ادا کیا جائے گا۔

شرمین عبید کی ’اے گرل ان دی ریور‘ایک اور ایوارڈ کیلئے نامزد

خیال رہے کہ ʼاے گرل ان دی ریورʼ کو 2016میں آکیڈمی ایوارڈ(آسکرز)سے بھی نوازا گیا تھا۔

ڈاکیومنٹری ʼاے گرل ان دی ریورʼ ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ بچ گئی۔

اس فلم کو ڈاکیومنٹری فلموں کے زمرے میں نامزد کیا گیا، جس میں کئی اور فلمیں جیسے ʼاو جے: میڈ ان امریکاʼ، بی بی سی کی بنائی ہوئی تفتیشی فلم ʼاسلامک سٹیٹ موسٹ وانٹڈʼ وغیرہ نامزد کی گئیں۔

اس زمرے میں جیتنے والی فلم کے نام کا اعلان رواں سال 18 اپریل کو کیا جائے گا۔

پیباڈی ایوارڈز میں ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ویب سائٹ کی جانب سے ایک ہزار 200انٹریز بھیجی گئی تھیں، جن میں سے60کا انتخاب کیا گیا۔

پیباڈی ایوارڈز کی مرکزی تقریب رواں سال20مئی کو نیویارک میں منعقد کی جائیگی۔پاکستان کی فلم ʼبرقع ایونجرز‘ کو بھی اس ایوارڈ تقریب میں اعزاز دیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز کے اکثر بڑے نام جیسے کرس گیل، سنیل نارائن، لینڈل سمنز، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، ڈیرن سیمی اور کیرون پولارڈ جیسے کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہیں ۔

پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جارج ٹائون گیانا میں پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں بیٹسمین محمد حفیظ اور فاسٹ بولر محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں آخری میچ میں جو گیارہ کھلاڑی اتارے تھے اس ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوں گی۔ حفیظ ، فخر زمان جبکہ محمد عامر ، رومان رئیس کی جگہ لیں گے۔

پہلے ون ڈے کے لئے پاکستان کے گیارہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان) کامران اکمل، احمد شہزاد، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامراور حسن علی شامل ہیں جبکہ اسکواڈ میں شامل آصف ذاکر، فہیم اشرف، محمد اصغر، فخر زمان کو پہلے میچ میں موقع نہیں دیا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ سائمن فرائے اور جو ولسن امپائر ہوں گے۔تینوں ون ڈے میچز پرویڈنس اسٹیڈیم ، جارج ٹاؤ ن گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

عارف علوی کی پولیس افسر سے تلخ کلامی، گردن پکڑلی

کراچی میں ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں نےپانی کی بندش کے خلاف دوسرے روز بھی سی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں پی ٹی آِئی کے رہنما خرم شیر زمان،عارف علوی،ڈاکٹر سیما ضیاء اور ثمر علی بھی شامل تھے۔

احتجاج کے شرکاء نے سی بی سی کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا جس کے بعد مظاہرین نے سی بی سی کے دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی،اس دوران رکن قومی اسمبلی عارف علوی اور ایس ایچ او درخشاںکے درمیان تلخی کلامی ہوئی اور پی ٹی آئی رہنما نے ایس ایچ او کی گردن پکڑلی۔

عارف علوی نے ایس ایچ او درخشاں کو دھکے بھی دئیے جس کے بعد پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔

مظاہرین کے احتجاج پر ایڈیشنل سی ای او سی بی سی عارفین نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات کیے اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا گیا۔

سی بی سی حکام کے مطابق بورڈ کی اگلی میٹنگ میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مری میں 35 سال بعد اپریل میں برفباری

سوات،اسکردو اوربلتستان میں سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے جب کہ مری میں 35 سال بعد اپریل کے مہینےمیں برفباری ہورہی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں غیر معمولی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خشک گرمی برقرار ہے۔

سوات کے شہری علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کلام میں 3 انچ، مہوڈن اور دیگر بالائی علاقوں میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے، اسکردو میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا احساس ہونےلگا ہے،3 دن سے بارش کےساتھ شدید برف باری بھی ہورہی ہے جب کہ میدانی علاقوں میں 8 انچ اور بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر 2 سے 5 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ برف باری سے95 فیصد بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اسکردو شاہراہ پانچ مقامات پر بند ہے اور خوبانی کی پیداوار متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ دوسری جانب مری میں اپریل کے مہینے میں 35سال بعد برفباری نے سردی میں اضافہ کردیا جب کہ مری آئے سیاح اپریل میں ہونے والی برفباری سے خوب لطف اندوزہورہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بابری مسجد کیس؛ ایڈوانی ودیگر پر سازش کے الزامات، فیصلہ محفوظ

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد انہدام کیس میں بی جے پی کے سینئر رہنماؤں لال کرشن ایڈوانی، مرلی منوہرجوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ اور دیگر کے خلاف سازش کے الزامات کو پھر سے عائد کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے سپریم کور ٹ کو بتایا ہے کہ ایڈوانی اور دیگر 12 افراد بابری مسجد کو گرانے کی سازش کا حصہ تھے اس لیے ان سیاستدانوں کے خلاف الزامات پر دوبارہ بحث ہونا چاہیے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنو بینچ نے نچلی عدالت کے حکم کو برقرار رکھاہے۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ بی جے پی رہنماؤں سمیت21 ملزمان کے خلاف مجرمانہ سازش کے الزامات تکنیکی بنیادوں پر واپس لیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد شہید کرنیوالوں کیخلاف فیصلہ دینے سے انکار کردیا تھا۔

دوسری جانب چیف جسٹس جے ایس کھیہر کا کہنا تھا کہ اگر فریق راضی ہوں تو وہ کورٹ کے باہر ثالثی کرنے کو تیارہیں، یہ معاملہ مذہب اور عقیدے سے منسلک ہے۔ فریقوںکوباہمی بات چیت سے معاملہ سلجھانا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی کو حکم دیا کہ وہ ایودھیا کیس پرکورٹ سے باہر بات کریں اور اسے فریقین کی مدد سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔ یاد رہے کہ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہندوؤں نے شہید کردیا تھا

ہلیری نے بھی شام کے خلاف ایسی ہی کارروائی کامطالبہ کیا تھا

سابق وزیر خارجہ ہلیر ی کلنٹن نے نیو یارک میں ایک کانفرنس کے دوران شام سے متعلق سابق صدر باراک اوباما پر ہلکی سی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیموکریٹس کو اسد حکومت کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے چاہئےتھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو شام کے فضائی اڈوں پر حملہ کرکے بے گنا ہوں کو بمباری سے بچانا چاہئے۔اس سےکچھ گھنٹے بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے فضائی اڈوں پر حملہ کرنے کا حکم دیاتھا۔

Google Analytics Alternative