Home » 2017 » April » 08

Daily Archives: April 8, 2017

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کاتشدد‘ مسلمان نوجوان ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست جھاڑکنڈ کےضلع گملا کے رہائشی 20 سالہ محمد شالک کو اس کےدرجنوں اہل علاقہ نےاُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی دوست کو اس کےگھر چھوڑنے جارہے تھے۔

پولیس کےمطابق مشتعل ہجوم نے نوجوان کو اس کی دوست کے سامنے ہی ایک پول سے باندھا اور ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارنا شروع کردیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والےاس تشدد کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجان کی بازی ہارگیا۔

گملاپولیس چیف چندن کمار جھا کا کہناہےکہ پولیس اس بات کی تفتیش میں مصروف ہے کہ کیا ہجوم کو لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کےخلاف تشدد پر اکسایا۔

چندن کا کمار کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔انہوں نےکہاکہ نوجوان جوڑا ایک سال سےساتھ تھا اور ماضی میں بھی انہیں متعدد مرتبہ دھمکیاں دی گئی تھیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ بھارتی شہرگریٹر نوائڈا میں منشیات کے استعمال کے باعث ایک نوجوان کی موت کے بعد مقامی باشندوں کا ایک مشتعل ہجوم افریقی شہریوں پر ٹوٹ پڑاتھا۔

سینکڑوں مشتعل افرادنے افریقیوں پر لکڑیوں اور لوہے کی کرسیوں سے حملے کیے جس کےنتیجے میں دس سے زائد افریقی با شندے زخمی ہوئےتھے،جن میں پانچ نائجیرین شہری تھے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال ستمبرمیں بھارت کے شہر بجنور میں مسلمان لڑکیوں کو چھیڑنے پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر فائرنگ کرکے چار مسلمان نوجوانوں کو شہید اور 12 کو زخمی کردیا گیاتھا۔

لاہور،راوی روڈ پر جوتوں کے کارخانے میں ہولناک آگ

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹمبر مارکیٹ میں واقع جوتوں کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت اور گودام کولپیٹ میں لےلیا ۔

آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل دور دور سے نظر آئے۔ آگ کی شدت کےپیش نظرریسکیو ٹیموں نے ملحقہ عمارتیں اور گھربھی خالی کرالیے۔

فائرفائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کےلیے کوششیں جاری ہیں،لاہور میں اسی ہفتےپیر کے روز انارکلی بازار کی گنپت روڈ پرایک پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی ،جس سے بھاری نقصان ہواتھا ۔

بڑھاپے میں نیند کی کمی کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہے، تحقیق

کیلی فورنیا: بڑھاپے میں نیند کم گہری اور متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے لیکن ماہرین کا اصرار ہے کہ یہ بہت سے بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے جن میں دماغی و نفسیاتی امراض بھی شامل ہیں۔  

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کی جانب سے شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بڑھاپے میں نیند کی کمی اور کچی نیند سے یادداشت متاثر ہونے کے ساتھ کئی طرح کے ذہنی وجسمانی امراض کے شکار کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہےکہ عمررسیدگی میں اجل لانے والی ہر بیماری کا تعلق کسی نہ کسی طرح خراب نیند سے ہوسکتا ہے، نیند میں خلل الزائیمر، دل کی بیماریوں، موٹاپے، ذیابیطس اور فالج وغیرہ کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہےکہ بزرگ افراد اپنی نیند میں خلل اور دماغی کیفیت کا زیادہ نوٹس نہیں لیتے اور اس کا تذکرہ بھی نہیں کرتے۔

ماہرین کےمطابق لاتعداد دماغی مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ خراب نیند اور راتوں کو بار بار جاگنے کا عمل ذہنی صلاحیتوں کی تباہی کو ثابت کرتا ہے، اکثر افراد 30 سال کے بعد نیند میں خلل کی شکایت کرتے ہیں جو درمیانی عمر میں کئی جسمانی، دماغی اور نفسیاتی عوارض کی وجہ بنتی ہے، پھر عمر کے ساتھ ساتھ دماغ کا جو حصہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے وہ نیند کی صلاحیت ہی ہے، اس کے علاوہ بڑھاپے میں دماغ کی گہری نیند متاثر ہونا شروع ہوتی ہے جس این آر ای ایم یعنی نان ریپڈ آئی موومنٹ کہتے ہیں۔

سائنسدانوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر بزرگ نیند کی کمی یا خراب نیند کا شکار ہو، بعض بوڑھے افراد بہت اچھی طرح سوتے ہیں اور تروتازہ رہتے ہیں تاہم نیند کی خرابی کے شکار بزرگوں کے لیے مشورہ ہے کہ وہ نیند کی گولیاں کھانے سے اجتناب کریں، نیند لانے کے لیے ورزش، غذا، مراقبے اور دیگر صحتمند رحجانات کو اپنائیں۔

انسان کو رات دیر تک جگانے والا جین دریافت

نیویارک: اگر آپ رات کو دیر تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے کے عادی ہیں تو یہ آپ کی غلطی نہیں بلکہ اس میں سارا قصور آپ کے ایک جین میں ہونے والی تبدیلی کا ہے۔

راک فیلر یونیورسٹی نیویارک کے ماہرین نے انسانی جسم میں ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جس میں ہونے والی معمولی سی تبدیلی بھی ایک اچھے بھلے انسان کو الوؤں کی طرح رات کو دیر تک جاگنے والا بناسکتی ہے۔ یہ جین انسانی جسم کی حیاتیاتی گھڑی (بایولاجیکل کلاک) سے تعلق رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں قدرتی طور پر رات کے وقت نیند آتی ہے اور صبح ہونے پر ہم جاگ جاتے ہیں، چاہے ہماری نیند پوری ہوئی ہو یا نہیں۔

دورانِ تحقیق ماہرین نے دیکھا کہ رات کو صحیح وقت پر سونے اور صبح سویرے جاگنے والوں اور رات کے پچھلے پہر تک جاگتے رہنے والے لوگوں میں ’’سی آر وائی ون‘‘ جین ایک دوسرے سے مختلف تھے۔ مزید چھان بین پر معلوم ہوا کہ اس جین میں معمولی فرق کی وجہ سے متاثرہ افراد کی حیاتیاتی گھڑی گڑبڑ کرنے لگتی ہے جس کی وجہ سے انہیں رات کو بہت دیر سے نیند آتی ہے جب کہ علی الصبح اٹھنے میں وہ شدید دشواری محسوس کرتے ہیں۔

چونکہ یہ کیفیت جینیاتی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے اس لیے یہ بے چارے لوگ ساری زندگی اسی مسئلے کا عذاب جھیلتے رہتے ہیں اور اپنی پوری خواہش کے باوجود بھی صبح جلدی اٹھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’سیل‘ (Cell) کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

اینٹی بایوٹکس ممکنہ طور پرکینسر کا باعث ہیں، تحقیق

سائنسی جریدے ‘’گٹ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق آنتوں میں پائے جانے والے جراثیم کا رسولیوں کی نشو و نما میں ہاتھ ہوتا ہے تاہم اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اینٹی بایوٹکس جسم میں جراثیم کا مجموعی ماحول تبدیل کر دیتی ہیں، اس سے جراثیم کی تعداد اور تنوع میں فرق پیدا ہو جاتا ہے اور خطرناک جراثیم کے لیے مزاحمت کم ہو جاتی ہے۔ جو سرطان کی نشو و نماکا باعث ہوتی ہے۔

اس کےساتھ ہی وہ جراثیم جن کے خلاف اینٹی بایوٹکس استعمال کی جاتی ہیں وہ بھی سوزش پیدا کرتی ہیں جس سے سرطان کی وجہ بنتی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹی وائٹنرز کیلئے نئی پیکنگ کی منظوری

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق یکم جون سے تمام ٹی وائٹنر نئی پیکنگ میں ہی فروخت ہوں گے، خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اتھارٹی بورڈ اجلاس میں ٹی وائٹنرز کی نئی پیکنگ کی منظوری دی،تمام کمپنیوں نے نئی پیکنگ کے سیمپل پنجاب فوڈ اتھارٹی میں منظوری کے لیے بھیجے تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق یکم جون کے بعد تمام ٹی وائٹنرز نئی پیکنگ میں ہی فروخت ہوں گے، خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاعلمی کی وجہ سے ٹی وائٹنر کا استعمال بچوں کے لیے نقصان کا باعث بن رہا تھا، وارننگ درج کرنے سے عام آدمی خالص دودھ اور ٹی وائٹنر میں فرق کر سکے گا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل نے نئی پیکنگ کی باضابطہ منظوری دی۔

اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اسلام امن، محبت، تحمل، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے جب کہ اسلام کے پیغام کو پوری دنیامیں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مذہبی اورروحانی طورپرمنسلک ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب جغرافیائی طورپردورلیکن ان کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں اوردونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کواحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب دونوں ممالک کی اسلامی اورثقافتی اقدارمشترکہ ہیں، اسلام امن، محبت، تحمل ، درگزراوراحترام انسانیت کا درس دیتا ہے اوراسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے جب کہ مذہبی رہنماء اوردانشوراسلام مخالف منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لئے کرداراداکریں۔

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوشکست دے دی

جارج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز نےپہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان کوچار وکٹوں سےشکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق پراویڈنس میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے309رنزکا ہذف 6وکٹوں پرحاصل کرلیا۔مہمان ٹیم کی جانب سےاین لیوس اور چیڈوک والٹن میدان میں اترے لیکن 23 کےمجموعی اسکور پروالٹن 7 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ پر لیوس اور پاویل نے68 رنز کی شراکت قائم کی اور لیوس 47 رنز بنا کرمحمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاویل61، ہوپ 24،جوناتھن کارٹر 14،کپتان جیسن ہولڈر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے جیسن محمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے58 گیندوں پر3چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ہدف 49ویں اوور میں 6 وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاداب خان نے2، 2 جبکہ محمدحفیظ اوروہاب ریاض نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر جیسن محمد کو مین آف دی میچ کےاعزاز سےنوازاگیا۔

یاد رہےکہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 85 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

کامران اکمل نے3چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے67 رنز پر پویلین لوٹے۔

بابر اعظم اور محمد حفیظ نے28 رنز کی شراکت قائم کی لیکن بابر13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےجس کے بعدمحمدحفیظ نےشعیب ملک کے ساتھ مل کر جارحانہ بلے بازی کی اور چوتھی وکٹ کےلیے89 رنز جوڑے۔

محمدحفیظ نے3 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے88 رنز بنائےجبکہ شعیب ملک نے38 گیندوں پر53 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد 13 گیندوں پر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہےکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سےایشلے نرس نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

Google Analytics Alternative