Home » 2017 » April » 10

Daily Archives: April 10, 2017

کلبھوشن کا قانون کے مطابق فیلڈ کورٹ مارشل ہوا ،مشرف

سابق صدرنے بھارتی صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قانون کے مطابق جاسوس کا فیلڈ کورٹ مارشل ہی ہوا کرتا ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستانی سرزمین پر پکڑا گیا، ہم پاکستانی قانون کے مطابق سزا دے سکتےہیں،بھارتی جیلوں میں جاسوسی کے الزام میں متعدد پاکستانی ٹرائل کے بغیر قید ہیں۔

علاوہ ازیں شاہی باغ پشاور میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے ویڈیولنک کے ذریعےخطاب میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جگہ لینے کے لیے چھوٹی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، بہت جلد وطن واپس آنے کا بھی اعلان کیا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خوشحالی کے لیے بہت کچھ کیا،ملک میں پاناما لیکس کے علاوہ کچھ نہیں ہو رہا، سپریم کورٹ جلد پانامہ کیس کا فیصلہ دے تاکہ نظام چلے۔

ان کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ جلد سامنے آئے گا، جس سے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، سندھ کے لیٹرے واپس آرہے ہیں، جبکہ اندر کے لیٹرے انہیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ لاہور میں 23سیاسی جماعتوں کا الائنس بن رہا ہے، وہ بہت جلد ملک واپس آکر اس اتحاد کو مضبوط کریں گے۔

مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، آرمی چیف

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے راولپنڈی میں مردم شماری سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں پر لیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف مرزا نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر سپورٹ سینٹر ونگ کی جانب سے آرمی چیف کو مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے بہترین انداز میں کام جاری ہے، فوج مردم شماری کے عمل کی مثبت اندازمیں تکمیل کو قومی فریضہ سمجھتی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مردم شماری بہتر انداز میں آگے بڑھنے کا عمل حکومت اور فوج کی مشترکہ کامیابی ہے۔

بھارتی جاسوس کا معاملہ ایک خصوصی کیس ہے، بلاول

بلاول کا کہنا تھا کہ وہ اصولی طور پر سزائے موت کے خلاف ہیں، مگر بھارتی جاسوس کا معاملہ ایک خصوصی کیس ہے ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی نا تجربہ کاری تھی یا بات سمجھ نہ پائے تھے ،ان سے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دیئے جانے کا سوال پوچھا گیا تھا مگر بلاول بھٹو نے پارٹی کا اصولی موقف بتا دیا۔

اس موقع پر صحافیوں نے بار بار واضح کیا کہ بلاول صاحب سزائے موت کسی اور کو نہیں بلکہ بھارتی جاسوس کو ہوئی ہے جس پر بلاول برجستہ بولے کہ ان کا اصولی مؤقف تو یہی ہے، البتہ بھارتی جاسوسوں کا معاملہ خصوصی کیس ہوتا ہے۔

اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ کل بھوشن یادیو کو سزا پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سنا ئی گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری کو پتہ ہونا چاہیے کہ کسی ملک کے خلاف دہشت گردی اور جاسوسی جیسے سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو یہی سزا سنائی جاتی ہے۔

کلبھوشن کی پھانسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے دشمنوں اور ان تمام طاقتوں کو واضح پیغام پہنچے گا جو پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پوری قوم کو اس فیصلے کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔

امریکا نے پاکستانی سویلین، فوجی قیادت کے موبائلز کی بھی جاسوسی کی

وکی لیکس کی ایک ٹوئٹ میں شیڈو بروکرز نامی ہیکر گروپ کے حوالے سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اس گروپ نے ہیکنگ کے ذریعے ایسا حساس مواد حاصل کیا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے دوسرے ممالک کی جاسوسی کی ہے۔

اب تک اس دعوے کو ماہرین کی جانب سے شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا تھا، تاہم ہفتے کے روز شیڈو بروکرز نے پاس ورڈ سمیت، ہیک کیے گئے مواد کی تفصیلات جاری کردیں۔

ان میں پاکستان کے چند کوڈز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ این ایس اے نے پاکستان کی بھی جاسوسی کی۔

کلبھوشن کی سزائے موت ٗکا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کااس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ’را‘ بے امنی پھیلانے میں براہ راست ملوث ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان خودمختار ملک ہے، جاسوسی کرنے والے اور اس کی معاونت کرنے والے کی سزا صرف پھانسی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی بھی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے، کل بھوشن یادیوکی پھانسی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اکشے کمار کو تنقید کا سامنا

اس تنقید کے باوجود اکشے کمار نے سوشل ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کے ساتھ یہ لکھا ہے کہ وہ شدت جذبات سے مغلوب ہیں اور اس وقت ان کے پاس شکریے کے لائق الفاظ نہیں ہیں۔

صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم پر انگلیاں اٹھ گئیں

ممبئی: پاکستانی اداکارہ صباقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ پر ریلیز سے قبل ہی انگلیاں اٹھ گئیں جس پر فلم کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

اداکارہ صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا جسے یوٹیوب پر لاکھوںافراد دیکھ چکے ہیں جب کہ فلم کا ٹریلر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے لیکن اب فلم پر الزام تراشیاں شروع ہوگئی ہیں۔

صباقمر اورعرفان خان کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے ٹریلر کوسوشل میڈیا پر جہاں پذیرائی ملی رہی ہے وہیں فلم کی کہانی پر 2014 میں ریلیز ہوئی بنگالی فلم’’رام دھانو‘‘ کے چربہ ہونے کا الزام لگ گیا ہے جب کہ بنگالی فلم  کی کہانی مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان پر مبنی ہے جو اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لیے انگلش میڈیم اسکول میں داخل کرانا چاہتے ہیں، صباقمر کی فلم کی کہانی بھی اسی سے مماثلت رکھتی ہے جس کی بنیاد پر فلم پر چربہ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب ’’ہندی میڈیم‘‘ کے ہدایتکار سکیت چودھری نے فلم کی کہانی چوری کرنے کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسکرپٹ پر ایک سال تک تحقیق کی اور میری فلم حقائق پر مبنی ہے لہٰذا کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے سے پہلے فلم دیکھیں۔

واضح رہے کہ صباقمر اور عرفان خان کی ’’ہندی میڈیم‘‘12 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Google Analytics Alternative