Home » 2017 » April » 12

Daily Archives: April 12, 2017

پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں یوم دستور کی تقریب منعقد اورچیف ایڈ یٹر پاکستان گروپ آف نیوزپیپرزایس کے نیازی کی خصو صی طور پر شرکت

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

سیاسی و فوجی قیادت نے ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کی صورتحال اور مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی۔

ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میںدو ایک کی فتح کے بعد پاکستان کے ایک پوائنٹ میں اضافہ ضرور ہوا لیکن رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن برقرار ہے ۔پاکستان کے پوائنٹس 90 ہو گئے جبکہ ویسٹ انڈیز 83 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقا کی پہلی پوزیشن ہے، آسٹریلیا دوسرےاور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے،انگلینڈپانچویں، سری لنکاچھٹی اوربنگلادیش ساتویں پوزیشن پر ہے۔

ورلڈ کپ 2019 میں آٹھ ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جس کا فیصلہ30 ستمبر کو ہوگا، باقی ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم ہی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جو ایک درجہ ترقی کے ساتھ نویں سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔

جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ولئیرز پہلے ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے اور بھارت کے ویراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز میں عمران طاہر کی پہلی پوزیشن ہے۔

شاہد آفریدی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفیر مقرر

دبئی: آئی سی سی نے شاہد آفریدی اور دیگر 7 کرکٹ اسٹارز کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے سفیر مقرر کیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نوجوان نسل کو اپنے کھیل سے متاثر کرنے اور چیمپئنز ٹرافی کی مقبولیت میں اضافہ کیلیے 8 سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ دیگر سفیروں میں بنگلہ دیش کے حبیب البشر، انگلینڈ کے آئن بیل، نیوزی لینڈ کے شین بونڈ، آسٹریلیا کے مائیک ہسی، ہندوستان کے ہربھجن سنگھ، سری لنکا کے کمارا سنگا کارا اور جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ شامل ہیں۔ ان تمام پلیئرز نے مجموعی طورپر 1774 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 48 سنچریوں کی مدد سے 51 ہزار 906 رنز کے ساتھ 838 وکٹیں حاصل کیں۔لیجنڈ پلیئرز انگلینڈ میں ٹرافی کی رونمائی کے دوران ساتھ ساتھ رہیں گے اور اسکول کے بچوں کو لیجنڈ پلیئرز سے ملنے اور کوچنگ کلینکس میں شرکت کا موقع ملے گا۔

آفریدی پاکستان کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی میں 13 میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 167 رنز بھی اسکور کیے ۔ بوم بوم آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کیے جانے پر خوشی ہوئی اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑیوں کے گروپ میں شمولیت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کبھی جیت نہیں سکا، اس مرتبہ مشکل گروپ میں رکھا گیا ہے جس میں انڈیا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔ گرین شرٹس کو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہو گا۔

سرگودھا: 20 افراد کا قتل ، ملزمان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج طارق سلیم زرغام کی عدالت میں 20افراد کےقتل کے مقدمہ میں گرفتار مرکزی ملزم عبدلوحید اور اس کے ساتھیوں آصف ، ظفر اور کاشف کو پیش کیا گیا ۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل ڈنڈے اور تیز دھار لوہے کے آلات برآمدکرلئے گئے ہیں ۔عدالت نے چاروں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بجھوادیا۔ آئندہ سماعت 26اپریل کوہو گی ۔

سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اطراف میں معمول کی ٹریفک اور غیر متعلقہ افراد کی آمدو رفت بند تھی ۔

 

کراچی میں شدید گرمی کی لہر بر قرار

کراچی: سندھ اور جنوبی پنجاب کی طرح شہر قائد بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں روزانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے میدانی علاقوں سے آنے والے ہوا کے گرم تھپیڑوں سے مسلسل تیسرے روز درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرگیا، شدید گرمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی بڑھتی سکتی ہے تاہم ہیٹ اسٹروک کا خدشہ نہیں لیکن اس کے باوجود شہری احتیاط برتیں اور شام 4 بجے تک اپنے گھروں یا دفاتر سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلنے کی صورت میں اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے ہمراہ پانی یا کوئی مشروب بھی رکھیں تاکہ وقفے وقفے سے اس کا استعمال کیا جاسکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بدین، بہاولپور، بھکر اور جوہر آباد میں 40، خانپو،ر کوٹ ادو، مٹھی اور کراچی میں 41، تربت 42، حیدرآباد، لسبیلہ اور پڈ عیدن میں 43، دادو، لاڑکانہ، موئن جوڈارو اور بینظیرآباد میں 44 جب کہ چھور اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حج پالیسی2017ء ،اخراجات میں کمی کا اعلان

وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس میں حج پالیسی2017ء کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال 1لاکھ 79ہزار210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں 3 لاکھ 26 ہزار کے حج پیکیج کو کم کردیا گیا ہے، اب زون شمالی کے لیے حج پیکیج 2لاکھ 80ہزار اور زون جنوبی کےلیے 2لاکھ 70ہزار روپے ہوگا۔

سردار یوسف نے بتایا کہ کل تعداد کے 60 فیصد لوگ سرکاری اسکیم سے حج کریں گے، 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کے تحت جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 17سے 26اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی 28اپریل کو ہوگی۔

سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت دوسری بار حج کرنے کی حد 5سال سے بڑھا کر 7سال کردی گئی ہے، جبکہ پرائیوٹ اسکیم کے تحت حد 5 سال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال کسی شخص کو مفت حج پر نہیں بھیجا جائے گا،ہر حاجی کو 5لیٹر آب زم زم مہیا کیا جائے گا، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی کم از کم میعاد یکم مارچ 2018 تک ہونی چاہیے ۔

پاکستان کا ماڈل شہر کراچی اب کچرا ہوچکا ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 70 اور 80 میں کراچی پاکستان کا ماڈل شہر تھا جو آج کچرا ہوچکا ہے لہذا26  سالوں کے بگاڑ کو صحیح کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے، میں آج کراچی اور سندھ کے حالات کا جائزہ پیش کروں گا۔ کراچی  آپریشن جاری ہے، جس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہے، لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے لیکن وہاں پر بھی جارحانہ آپریشن جاری ہے جب کہ آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 70 اور 80 میں کراچی پاکستان کا ماڈل شہر تھا جو آج کچرا ہوچکا ہے لہذا26  سالوں کے بگاڑ کو صحیح کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کراچی سمیت پاکستان کی بہت بری حالت تھی جس میں اب نمایاں تبدیلی آئی ہے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، گرین لائن سروس کراچی کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی حالت درست کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی  جب کہ پاکستان کی معاشی حالت مسلسل بہتر ہورہی ہے۔

Google Analytics Alternative