Home » 2017 » April » 19 (page 2)

Daily Archives: April 19, 2017

فیصلہ کچھ بھی آئے، عوام میں جائیں گے، پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ فیصلہ کچھ بھی آئے، عوام میں جائیں گے، تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑے عوامی جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور حکمت عملی پر غور کیا گیا،یہ طے کیا گیا کہ فیصلے کے بعد فوراً اجلاس بلا کر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

عمران خان نے فیصلے کے موقع پر کارکنوں کو سپریم کورٹ آنے سے روکنے کا حکم دے دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف مرکزی قائدین فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی اسلام آباد کو جلسے کیلئےمتحرک ہونے کا حکم دیا گیااور کہا گیا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا تعین اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

سونو نگم کو اپنا سر کیوں منڈوانا پڑ گیا؟

ممبئی: مغربی بنگال کے عالم کی جانب سے سونو نگم کو گنجا کرکے جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں میں گھمانے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سونو نگم نے آج خود ہی اپنا سر منڈوالیا۔

سونو نگم کی جانب سے اذان سے متعلق توہین آمیزٹوئٹس کے بعد مغربی بنگال کے عالم نے اعلان کیا تھا کہ جو کوئی بھی سونو نگم کو گنجا کر کے جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں میں گھمائے گا وہ اس کو 10 لاکھ روپے دیں گے، مغربی بنگال کے عالم کے اس بیان کے بعد سونو نگم نے خود ہی اپنا سر منڈوالیا۔

سونو نگم کا اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  میں مسلمانوں کے خلاف نہیں، میرا ڈرائیور مسلمان ہے اور میں محمد رفیع کا بہت بڑا مداح ہوں جب کہ ہمیں ایک دوسرے کا لحاظ کرنا چاہیے۔ سر منڈوانے کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں یہ اس وجہ سے کررہا ہوں تاکہ بتا سکوں کہ جو شخص میرے بال کاٹتا ہے وہ بھی مسلمان ہے۔

Today at 2pm Aalim will come to my place, and shave my head. Keep your 10 lakhs ready Maulavi. https://twitter.com/dna/status/854416754172362756 

اپنے گھر پر پریس کانفرنس سے پہلے سنو نگم نے ٹوئٹ میں عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں میں آج اپنا سر منڈوارہا ہوں لہذا مولوی صاحب تم اپنے 10 لاکھ روپے تیار رکھنا۔ دوسری جانب اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس سامنے آنے کے بعد سونونگم کے گھر کے باہر کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرکے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛سونو نگم کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹویٹس

واضح رہے کہ سونونگم نے کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے اور پتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا سنگر بن گئیں

’یہ جوانی تیری‘ کے بول پر مبنی اس گانے کو ناکاش عزیز اور جونیتا گاندھی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس کوثر منیر نے ترتیب دیئے ہیں۔

اکشے رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم دو محبت کرنے والے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جس میں پرینیتی چوپڑا سنگر جبکہ ایوشمان کھرانہ ایک مصنف کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کیلئے پرینیتی نے اپنا پہلا ڈیبیو گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

ادیتیہ چوپڑا اور منیش شرماکی پروڈیوس کردہ فلم رواں سال 12مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

چین میں عامر خان کا شانداراستقبال

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمیں نہ صرف بھارت میں بلکہ ان کی فلمیں دیگر ممالک میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور چین میں تو ان کی فلموں کی ریلیز کا باقاعدہ انتطار کیا جاتا ہے اسی لیے ان کی فلمیں اب چینی زبان میں بھی ریکارڈ کی جاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان کی بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ 8 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے، چینی عوام کے لیے فلم قابل فہم بنانے کے لیے اسے بطورخاص چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔ فلم کی پروموشن کے لیے عامر خان بھی چین پہنچ گئے ہیں اور وہاں انہیں توقع سے زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔

چین میں عامر خان کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وہ بیجنگ ائیرپورٹ پر پہنچے تومقامی لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا جب کہ ائیرپورٹ پر ہی مداحوں کی تعداد اداکار سے آٹوگراف اوران کے ساتھ تصویریں لینے کی خواہشمند تھی۔

دوسری جانب اداکارکے ہوٹل کے باہربھی مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے خواہشمند تھے، یہ تمام مناظردیکھ کرعامر خان حیران ہوگئے۔

اس سے قبل بھی اداکارکی فلمیں ’3 ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ نے نا صرف بھارت میں ریکارڈ توڑ بزنس دیا جب کہ فلموں نے دیگرممالک سمیت چین میں بھی ریکارڈ بزنس دیا جو دوسری ہالی ووڈ فلموں سے بھی زیادہ تھا۔

’’میرا سلطان‘‘ کے سلطان کی کراچی آمد

کراچی: ڈرامہ سیریل ’’میرا سلطان‘‘ میں سلطان سلیمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار خالد ارگنج پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریہرسل میں شرکت بھی کی ہے۔

مقبول عام تاریخی ڈرامہ سیریل ’’میرا سلطان‘‘ میں سلطان سلیمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار خالد ارگنج ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور انہیں گزشتہ دنون لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران دیکھا گیا ہے، لکس اسٹائل ایوارڈز میں ترک اداکار پرفارم کریں گے یا نہیں اس حوالے سے کوئی معلومات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم ایوارڈز میں کئی حیران کن سرپرائز متوقع ہیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں اس سال بہت کچھ نیا ہونے جارہا ہے، معروف فیشن ڈیزائنراور کوریوگرافر حسن شہریار یاسین ایوارڈز کو ڈائریکٹ کررہے ہیں جب کہ عاطف اسلم پہلی بار میزبانی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکش اداکار خالد ارگنج نے ترکی کے بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ترک فلموں کے بھی مقبول اداکار ہیں جب کہ پاکستان میں وہ ڈرامہ’’میرا سلطان‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچے ہیں اور ہرفرد انہیں میرا سلطان کے سلیمان خان سے جانتا ہے۔

ایوارڈزتعلقات پرنہیں معیارپردیے جائیں، صبا قمر

کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈزکا حصہ بن کر مطمئن نہیں ہوتی، کسی کے خلاف نہیں ہوں بلکہ اس بات کے خلاف ہوں جس کے پیش نظر کئی عرصہ سے من پسند افراد کو اعزازت سے نوازا جارہا ہے اوراداکاری کے ذریعہ خود کا لوہا منوانے والوں کو نظراندازکیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ایسے ماحول میں بہترمحسوس نہیں کرتی اس لیے ایوارڈ میں شرکت نہیں کررہی کیونکہ زندگی اور وقت دونوں قیمتی ہیں، میں اسے چڑیا گھر کا بندر بن کر ضائع نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2004 سے انڈسٹری کا حصہ ہوں، ایوارڈز معیار دیکھتے ہوئے دینا چاہیے نہ کہ فنکار کے رعب و تعلقات کو دیکھتے ہوئے، میں نے بہت محنت کی ہے میں تالیاں بجانے والی اداکارہ نہیں ہوں ۔

مجھے لکس اسٹائل ایواردز میں جاکر اچھا نہیں لگتا ، میں صرف اس کا اظہار کررہی ہوں، میں ان لوگوں کے لیے بول رہی ہوں جن کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جاتا ، مجھے آج تک ایوارڈ نہیں ملا، کیا میں یا دیگر اچھا کام نہیں کرتے؟ ایوارڈز کے معیار کا تعین کرنا بے حد ضروری ہوگیا ہے کیونکہ انڈسٹری میں جو چند خاص کو نوازنے کی روایت ہے اس سے نئے آنے والوں کے حوصلے پست ہوں گے۔

بالی ووڈ۔۔آئیڈیاز چوری کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا

بالی وڈ فنکار، ہدایت کار، کوریوگرافراور پلے بیک سنگرز آئیڈیاز چوری کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ آرٹس کے مختلف شعبوں سے وابستہ یہ شخصیات نہایت ’ ذہانت ‘ سے آئیڈیاز چوری کرتی ہیں لیکن پھر بھی کہیں نہ کہیں ایسا کچھ کر بیٹھتے ہیں کہ فلم بین انہیں ’رنگے ہاتھوں ‘پکڑ لیتے ہیں۔

چوری کے آئیڈیاز استعمال کرنے والوں میں بہت سے ’مہان فنکار‘اور’تکنیک کار‘ شامل ہیں جو فلموں کی کہانیاں، ایکشن سین، میوزک اورفیشن کے نت نئے انداز ایسی مہارت سے نقل کرتے ہیں کہ اصل بھی نقل محسوس ہونے لگے۔ اب یہ سب کچھ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ’’خاصا ‘‘ بن چکا ہے۔

ادھر پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے پروگرام ، فلموں و ڈراموں کی کہانیاں اور میوزک سمیت چوری اورنقل کرنے میں بھارت کا کوئی ثانی نہیں رہا۔

اچھا پروگرام دنیا کے کسی بھی چینل سے چلے وہ کچھ ہی عرصہ بعد ہمیں کسی نہ کسی بھارتی چینل پردکھائی دے جا تا ہے۔

آئی پی ایل:بنگلور نے گجرات کو 21 رنز سے ہرادیا

اوپنر کرس گیل اور ویرات کوہلی نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 122 رنز کی شراکت قائم کی، گیل نے 7چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 77رنز اسکور کیے، اس اننگز کے دوران وہ ٹی ٹوئنٹی میں 10ہزار رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بھی بن گئے۔

کپتان ویرات کوہلی نے 64 رنز بنائے، یادیونے 38 اور ٹریوس ہیڈ نے 30رنز اسکور کیے، رائل چیلنجرز بنگلور نے دو وکٹ پر 213 رنز بنا ڈالے۔

جوابی اننگز میں گجرات لائنز کی بیٹنگ لائن نہ چل سکی، برینڈن میک کیولم نے 72 رنز بنائے مگر اُن کی یہ اننگز میچ جتوانے کے لیے کافی نہ تھی۔

اشان کشن نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، گجرات لائنز مقررہ اوورز میں 7وکٹ پر 192 رنز بناسکی اور 21 رنز سے میچ ہارگئی۔

Google Analytics Alternative