Home » 2017 » April » 19 (page 3)

Daily Archives: April 19, 2017

بھارت میں کرکٹ میچ پر جھگڑا نوجوان کی جان لے گیا

وجے واڑہ: آندھرا پردیش میں کرکٹ میچ کی وجہ سے ہونے والا جھگڑا ایک نوجوان کی جان لے گیا۔

پولیس کے مطابق وجے واڑہ کی ٹیلی کام کالونی میں انجینئرنگ اسٹوڈنٹ کرن کمار بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ گیند قریب سے گزرنے والی ایک خاتون دیواکی دیوی کو لگی۔

اگرچہ کرن کمارنے فوراً معافی مانگی مگر قریب میں موجود گھر سے دیواکی کا بیٹا سری کانتھ باہر آیا اور کرن سے الجھنے لگا، پھر دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر سری کانتھ غصے سے گھر گیا اور وہاں سے چھری اٹھالیا جو اس نے کرن کے سینے میں گھونپ دی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

 

ویسٹ انڈیزسے سیریز؛ پاکستان کو پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

دبئی: ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کوپانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ الوداعی سیریز کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ٹیم کو اس مقصد میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، قومی ٹیم سردست 97 پوائنٹس جوڑ کر پانچویں نمبر پر ہے اور ویسٹ انڈین سائیڈ 69 پوائنٹس لیکرآٹھویں نمبر پر ہے۔

دونوں ممالک میں 3 میچز کی سیریز جمعے سے شروع ہوگی، تاہم کیریبیئن سائیڈ کے ہاتھوں 3-0 سے ناکامی پر پاکستان 2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر جاسکتا ہے، بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن لے رکھی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں یونس خان آٹھویں نمبر پر جب کہ اظہرعلی ساتویں نمبر پر ہیں اورمصباح کا نمبر26واں ہے

بھارتی کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کیلئے خاص تحفہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کو اپنی 18 نمبر والی ٹی شرٹ تحفہ میں دی ہے جس پرویرات کا نام بھی درج ہے۔

شرٹ پرکوہلی اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری سمیت یوراج سنگھ،اشیش نہرا،جسپریت بھومرا، سریش رائینا،محمد شامی، روندرا جدیجا اورکئی بھارتی کھلاڑیوں کے دستخط ہیں۔

شرٹ پرشاہد آفریدی کے لئے یہ پیغام بھی درج ہے کہ آپ کے خلاف کھیل کر ہمیشہ مزا آیا۔

چیمپینز لیگ: کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ نے بائرن میونخ کوہرادیا

چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل کا سیکنڈ لیگ، میڈرڈ میں مد مقابل ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ، پہلا ہاف کسی گول کے بغیر ختم ہو گیا، کھیل کے 53ویں منٹ میں ہوم ٹیم کو دھچکا لگا اور بائرن کو برتری مل گئی لیکن 76ویں منٹ میں رونالڈو نے گول بنا کر مقابلہ برابر کیا۔

اگلے ہی منٹ میں اون گول پر بائرن کو پھر برتری مل گئی لیکن کھیل کے 84 ویں منٹ میں بائرن میونخ کے وائیڈل کو ریڈ کارڈ ددکھا دیا گیا۔

مقررہ وقت میں بائرن کو دو ایک کی برتری ضرور حاصل رہی ،لیکن یہ سیمی فائنل میں جانے کےلیے ناکافی تھی،میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہواجس میں کرسٹیانو رونالڈو نے دو گول بنائے۔

112 ویں منٹ میں اسینسیو نے گول بنا کر ریال میڈرڈ کو چار دو کی کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا دیا، رونالڈو نے میچ میں ہیٹ ٹرک کے ساتھ لیگ میں گول کی سنچری بھی مکمل کی۔

امریکی وزیر دفاع سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب روانگی سے قبل میٹس نے کہا کہ یمن کے تنازعے کے سیاسی حل کے لیے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی مذاکرات کرائے جائیں، یمن میں جنگ بندی کے لیے ابھی تک سات ناکام معاہدے ہو چکے ہیں۔

ایک ہفتے کے دورانیہ پر مشتمل اس دورے میں امریکی وزیر دفاع مصر، اسرائیل، قطر اور جبوتی بھی جائیں گے۔

انڈونیشیا: شادی سے پہلے تعلقات پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا کےصوبے بندا آچے میں غیر شادی شدہ جوڑے کو شادی سے پہلے ہی تعلقات قائم کرنے پر سرعام کوڑے مارے گئے۔

سزا یافتہ خاتون کو بٹھا کر جبکہ سزا یافتہ مرد کو کھڑے ہو کر کوڑے مارے گئے، انڈونیشیا کے مسلم اکثریت والے صوبے میں شرعی قوانین نافذ ہیں۔

روس میں ڈرون تباہ کرنے والے ہتھیار کے کامیاب تجربات

ماسکو: روسی دفاعی ماہرین ایک ایسے خصوصی ہتھیار پر کام کررہے ہیں جو پرواز کرتے ہوئے کسی بھی حملہ آور ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کرسکتا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ نے اس ہتھیار کو ’’شارپنل امیونیشن‘‘ لکھا ہے یعنی اس سے کسی بندوق کی طرح نوک دار گولیاں فائر کی جائیں گی جو ممکنہ طور پر کم بلندی پر اُڑنے والے کسی ڈرون کو تباہ کردیں گی۔

البتہ ’تاس‘ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ابتدائی تجربات میں اس ہتھیار سے کچھ ’’مثبت نتائج‘‘ ضرور حاصل ہوئے ہیں لیکن اس کا باضابطہ استعمال ابھی بہت بعد کی بات ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق اس ہتھیار کا لانچر 30 ملی میٹر سے 57 ملی میٹر دہانے کا ہوسکتا ہے۔

لندن میں ’رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ‘ کے دفاعی ماہر ایگور ستیاگن کہتے ہیں کہ شاید یہ ہتھیار کسی مشین گن کی طرح درجنوں کی تعداد میں نوک دار گولیاں بڑی تیز رفتاری سے اپنے ہدف پر فائر کرے گا۔

دوسری جانب امریکا کے ’سینٹر فار نیول اینالیسس‘ سے وابستہ مائیکل کوفمین کہتے ہیں کہ اس وقت روسی افواج کے پاس ڈرون تباہ کرنے کی کوئی مؤثر ٹیکنالوجی موجود نہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ ہتھیار اس مسئلے کے فوری حل کے طور پر تیار کیا جارہا ہو۔

ایران: مردانہ لباس پہن کر میچ دیکھنے پر 8 خواتین گرفتار

ایران کے دارالحکومت تہران میں آٹھ خواتین نے روپ دھارا اورمردانہ لباس پہن کرآزادی اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے پہنچ گئیں،خواتین کا حربہ کام نہ آیااورپولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ایران میں خواتین کے اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے اور عوامی مقامات پر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔

Google Analytics Alternative