Home » 2018 » May

Monthly Archives: May 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریلہر کوشش جو کاروباری سلسلے میں کی جائے کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا‘ رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو سویرا ضرور ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا قدرتی اصول ہے جسے کوئی بدل نہیں سکتا ۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

مخالفین ایک بار پھر الجھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اسی راہ پر چل پڑیں جس راہ نے پہلے بھی آپ کے گھریلو ماحول کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا تھا تو پھر اس بار انجام کچھ زیادہ ہی خراب نکل سکتا ہے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

اپنے رشتہ داروں کے کسی ایسے مشورے پر ہرگز عمل نہ کیجئے جس کا تعلق آپ کی گھریلو زندگی سے ہو، اولاد سے وابستہ کوئی خوشی پوری ہو سکتی ہے، تعلیمی سلسلے میں کامیابی ہو سکتی ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اکثر چیزیں جو بظاہر بڑی خوبصورت نظر آتی ہیں درحقیقت ایسی نہیں ہوتیں جو کچھ آپ کے پاس ہے اسے ہی بہت جانئے۔ اپنے فرائض ہوش مندی کے ساتھ پورے کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

محبت کے معاملات ٹھنڈے ہی رہنے دیں محبوب سے وفاداری کی توقع نہ رکھیں۔ رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات قدرے مضبوط ہو سکتے ہیں اور ایسا کسی نئی رشتہ داری کے سبب ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کوئی ایسا دوست جس پر آپ کو ضرورت سے زیادہ اعتماد ہے آپ کو کسی بڑی مصیبت سے دوچار کر سکتا ہے، اپنے قریبی عزیزوں پر بھی ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں اولاد سے وابستہ توقع پوری ہو سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ ہر قسم کا کاروبار پوری ذمہ داری کے ساتھ کر سکتے ہیں لیکن کر نہیں پاتے اس کی سب سے بڑی وجہ آپ کی غیر مستقل مزاجی اور جلد بازی قرار دی جا سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اپنی سوچ کا انداز اور اپنی راہ بدلنے کی کوشش کیجئے ایسے چند چانسز ہیں کہ اگر آپ ہمت کر کے خود کو اخلاقی پابندیوں کا احساس دلانے میں کامیاب ہو جائیں تو مسائل سلجھ سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

مسلسل ناکامیوں کے اندھیرے میں ڈوبے رہنے کے باوجود آپ راتوں رات امیر بننے کی خواہش کو دبانے سے قاصر ہیں جبکہ اس حقیقت کا آپ کو علم ہے کہ سارے خواب سچے نہیں ہوتے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

چھپی صلاحیتوں سے کام لیکر حالات کو سنوارنے کی کوشش کیجئے، ان گنت خوشیوں کے پھول آپکے دامن میں ہوں گے اور اگر جذباتی بن کر اقدامات کیے تو پھر ہر راہ کانٹوں سے پر ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنے مزاج پر قابو رکھیں آپ کی جذباتیت رنگ لا سکتی ہے کسی بھی سلسلے میں گرم مزاجی کا مظاہرہ آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے کسی بزرگ روحانی سے تعلقات استوار ہو سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کوئی شک نہیں کہ کاروباری پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے اور آپ اسے اپنی منشاء کے مطابق وسعت بھی دے سکیں گے۔ غیرشادی شدہ افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے محبوب کی ہر بات کو تقدیر کا فیصلہ قرار نہ دیں۔

نوکیا کے 3 نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف

نوکیا نے اپنے مزید 3 نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

ایچ ایم ڈی گلوبل، فن لینڈ کی وہ کمپنی جس کے پاس ابھی نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس ہے، نے گزشتہ سال کے 3 اینڈرائیڈ فونز کے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرائے ہیں۔

یہ مڈ رینج اور بجٹ اسمارٹ فونز 29 مئی کو روس میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے، جن کی قیمتوں کو کمپنی کے مطابق پہلے سے زیادہ صارفین کے لیے قابل قبول بنایا گیا ہے۔

نوکیا 5.1

فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

گزشتہ سال کا نوکیا 5 کافی متاثر کن مڈرینج فون تھا اور اس سال اسے نوکیا 5.1 کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے ذرا بڑی 5.5 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے (18:9 ریشو کے ساتھ) کے ساتھ ہے، اسی طرح 2 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی ریم ، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس میں پہلے سے بہتر 16 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل موجود ہے۔ یہ فون جولائی میں دستیاب ہوگا اور اس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والا ورژن 218 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 252 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

نوکیا 3.1

فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

نوکیا 5.1 کے ساتھ ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا تھری کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے، کمپنی کے مطابق نوکیا 3 اس کا حالیہ فونز میں سب سے کامیاب ماڈل ثابت ہوا۔ نیا نوکیا 3.1 اسمارٹ فون پہلے سے اپ ڈیٹ 5.2 انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے (18:9 ریشو) دیا گیا ہے جبکہ 1.5 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی بی ریم اور 16 سے 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

گزشتہ سال کے نوکیا تھری میں 8 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے، جسے اب 13 میگا پکسل سے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ دیا گیا ہے۔

نوکیا 3.1 گوگل کے اینڈرائیڈ ون ڈیوائس پروگرام کا حصہ بھی ہے، تو اسے 3 سال تک ہر ماہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس ملیں گی۔

یہ فون بھی جولائی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 160 ڈالرز (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 195 ڈالرز (لگ بھگ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا 2.1

فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

نوکیا نے اپنے سستے مگر طاقتور ترین بیٹری والے فون نوکیا 2 کو بھی 2.1 سے اپ ڈیٹ کیا ہے، اب کی بار بھی یہ 4000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ بیٹری لائف 2 دن تک ہے۔

اس کے اسکرین سائز کو 20 فیصد اضافے سے 5.5 انچ کردیا گیا جو کہ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے، جبکہ یہ پہلے سے بہتر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 425 پراسیسر سے لیس ہے۔

یہ ایک جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج والا فون ہے، تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ نوکیا 2.1 اینڈرائیڈ اوریو گو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے جس میں بلٹ ان گوگل ایپس کم اسپیس کے ساتھ دی گئی ہیں۔ یہ فون 115 ڈالرز (12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں جولائی میں دستیاب ہوگا اور یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایل جی کا ایک اور فلیگ شپ فون وی 35 تھن کیو متعارف

ایل جی نے اپنا ایک اور فلیگ شپ اسمارٹ فون وی 35 تھن کیو متعارف کرا دیا ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے یہ وی 30 سے ملتا جلتا ہے جبکہ اس کے فیچرز لگتا ہے کہ جی 7 تھن کیو سے لیے گئے ہیں۔

تاہم جی 7 اور وی 35 میں بنیادی فرق اسکرین، بیٹری کی گنجائش اور ریم کا ہے بلکہ ایک بہت بڑا فرق قیمت کا بھی ہے۔

ایل جی کا یہ نیا فون او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ہے اور یہ ڈسپلے جی 7 کے مقابلے میں زیادہ چوڑا ہے یا یوں کہہ لیں ایک ہاتھ میں پکڑنے پر زیادہ آرام دہ نہیں۔

اس کی 3300 ایم اے ایچ بیٹری جی سیون کی 3000 ایم اے ایچ بیٹری سے کچھ بڑی ہے جبکہ یہ سکس جی بی ریم کے ساتھ ہے جس کے مقابلے میں جی 7 میں 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔

اور ہاں ایل جی نے اس میں جی سیون پر دیا گیا آئی فون ایکس (10) جیسا نوچ بھی نہیں دیا ہے۔

وی 35 میں 6 انچ کی بیزل لیس اسکرین 18:9 ریشو کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر ہے۔

اس کے بیک پر 16، سولہ میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں، جن میں سے ایک سپروائیڈ اینگل کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا اسٹینڈرڈ اینگل کے ساتھ۔

فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا ہے ، 64 جی بی اسٹوریج، جس میں اضافہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ممکن ہے۔

اینڈرائیڈ اوریو 8.0 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دیگر فیچرز میں چہرے کی شناخت سے فون ان لاک کرنا، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس، فنگر پرنٹ سنسر اور وائرلیس چارجنگ قابل ذکر ہے۔

اس فون کی قیمت 900 ڈالرز (90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ یکم جون سے مختلف ممالک میں پری آرڈر پر دستیاب ہوگا۔

ہونڈا کا گاڑیوں کے بعد ‘ایلیٹ طیارہ’ متعارف

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر ہونڈا موٹرسائیکلیں، گاڑیاں، جنریٹر اور 9 ہزار کے قریب دیگر اشیاءکے علاوہ ہوائی طیارے بھی تیار کرتی ہے جس کے لیے کمپنی کی ذیلی شاخ کو ہونڈا جیٹ کا نام دیا گیا اور اس نے اب اپنا سب سے بہترین طیارہ متعارف کرایا ہے۔

اس طیارے کو ایلیٹ کا نام دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ انتہائی سستا اور ایندھن کی بچت کرنے والا ہے۔

کمپنی کے مطابق سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں یہ طیارہ ایندھن کی 17 فیصد بچت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ طیارہ فل ٹینک کے ساتھ 1427 ناٹیکل میل سفر کرسکتا ہے، جو کہ پہلے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا جیٹ
فوٹو بشکریہ ہونڈا جیٹ

اضافی فیول گنجائش اور ایروڈائنامک بہتری کی بدولت اس طیارے کو اڑان بھرنے یا لینڈ کرنے کے لیے کم رن وے کی ضرورت پڑتی ہے۔

اور یہ کمپنی کا سب سے تیز اور خاموش ترین طیارہ بھی ہے جبکہ کیبین فیچرز بھی کافی مناسب ہیں۔

اس طیارے میں زیادہ تر اپ ڈیٹس avionic سسٹم میں کی گئی ہیں یعنی نیا آٹو پائلٹ سسٹم، پرفارمنس منیجمنٹ، سافٹ وئیر ٹیک آف اور لینڈنگ ڈسٹن منیجمنٹ وغیرہ۔

ہونڈا نے فی الحال اس کی قیمت کی تفصیلات بیان نہیں کی، کیونکہ یہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا جیٹ
فوٹو بشکریہ ہونڈا جیٹ

تاہم اس سے پہلے کے ماڈل کی قیمت 4.85 ملین ڈالرز سے شروع ہوتی تھی تو ایلیٹ کو بھی 5 ملین ڈالرز یا اس سے زائد پر ہی فروخت کیا جائے گا۔

فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر کے بعد دھماکے دار ٹریلر جاری

بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جسے دیکھ کر یہ اندازہ نہیں ہورہا کہ فلم میں سنجے دت کی حیران کن زندگی نے مداحوں کو زیادہ متاثر کیا یا پھر وہ رنبیر کپور کی شاندار اداکاری کے دیوانے ہوگئے۔

فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کیا، جنہوں نے سنجے جیسا نظر آنے کے لیے خود پر بےحد محنت بھی کی۔

فلم میں سنجے دت کی زندگی کے کئی پہلوؤں کو پیش کیا گیا، جن میں سے بہت سے مواقوں کو دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ بولی وڈ کے اتنے بڑے اداکار کو ایسی صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی نے دی ہے، جنہوں نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلم ’سنجو‘ حقائق پر مبنی ہے، تاہم شائقین کی دلچسپی کے لیے بہت سی باتوں کو بڑھا چڑھا کر بھی ضرور پیش کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں فلم کے تمام اسٹارز نے شرکت کی۔

3 منٹ دورانیے کے اس ٹریلر میں رنبیر کپور کے علاوہ پریش راول، سونم کپور، انوشکا شرما اور وکی کوشل نے بھی اپنی اداکاری سے متاثر کیا۔

فلم میں سونم کپور سنجے دت کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جبکہ انوشکا شرما نے ایک مصنف کا کردار ادا کیا جو سنجے دت کی سوانح حیات تحریر کریں گی۔

وکی کوشل نے سنجے کے قریبی دوست کا کردار نبھایا، جبکہ دیا مرزا ان کی اہلیہ منیاتا بنتی نظر آئیں گی۔

پریش راول اور منیشا کوئرالا فلم میں اداکار کے والدین بنے ہیں۔

خیال رہے کہ ہدایت کار نے فلم کے ٹریلر کی ریلیز سے قبل اس کے اداکاروں کے پوسٹرز مداحوں کے ساتھ شیئر کیے تھے۔

فلم ’سنجو‘ رواں سال 29 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

رواں سال فلم کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا، جس میں رنبیر کپور کو سنجے دت کے تمام لکس اپناتے دکھایا۔

فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ پر پاکستان میں پابندی عائد

مرکزی سنسر بورڈ نے بولی وڈ فلم ویرے دی ویڈنگ کی پاکستان ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے۔

سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز (سی بی ایف سی) کے چیئرمین دانیال گیلانی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا ‘ بورڈ کے اراکین نے فلم سنسر شپ کوڈ 1980 کے تحت متفقہ طور پر اس فلم کو پاکستان میں عام ریلیز کے لیے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا’۔

اس فلم میں کرینہ کپور اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 4 سہیلیوں کے گرد گھومتی جنھیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے، یہ چار سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے‘۔

اس فلم کے ٹریلر سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا موضوع کافی بولڈ ہے اور اسے نوجوان ناظرین کو ذہن میں رکھ کر ہی بنایا گیا ہے۔

مگر یہ موضوع سنسربورڈ کے مطابق پاکستانی ناظرین کے لیے بہت زیادہ بولڈ اور نامناسب ہے۔

سنسر بورڈ کے ذرائع کے مطابق بورڈ کے اجلاس میں اس فلم کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یہ پاکستانی ناظرین کے لیے موزوں نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سنسربورڈ نے اس فلم کے نامناسب مناظر اور زبان کے ساتھ ساتھ اس کی کہانی کے خیال پر اعتراضات اٹھائے ہیں اور اس پر پابندی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں یہ فلم یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی وجہ سے شرابی ہوگیا تھا، بوبی دیول

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 برسوں سے کام نہ ملنے کے باعث وہ ٹوٹ گئے تھے اور خود کو شراب میں غرق کرلیا تھا۔

گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی عید الفطر پرسلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ ریلیز ہورہی ہے اور اس فلم کے ذریعے بوبی دیول بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دے رہے ہیں۔ ریس 3 سے بوبی دیول کوبہت امیدیں ہیں کیونکہ اس فلم کی کامیابی براہ راست ان کے کیرئیرسے جڑی ہے۔

بوبی دیول کے والد دھرمیندرا اور بڑے بھائی سنی دیول بالی ووڈ کے سپراسٹار ہیں لیکن والد اوربھائی کی طرح کی کامیابی ان کے حصے میں نہیں آئی، وہ گزشتہ 4 سال سے بے روزگارتھے، اس دوران ان کے ساتھ کیا بیتی وہ انہوں نے خود ہی ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔

بوبی دیول بے روزگاری کے 4 برسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ناکامی کے 4 برسوں کے دوران وہ شراب کے عادی بن گئے تھے، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان کا جسم ڈھلک گیا تھا لیکن اس دوران ان کی بیوی اور بچوں نے کسی بھی لمحے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ یہ بیوی اور بچے ہی تھے جنہوں نے انہیں مکمل تباہی سے بچایا، وہ ہر حال میں اپنے بچوں کے لیے ایک بہترین باپ بننا چاہتے ہیں۔

1995 میں ‘بارات’ جیسی سپر ہٹ فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے والے بوبی دیول نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کام خود چل کر ان کے پاس آتا تھا لیکن فلم انڈسٹری آہستہ آہستہ تبدیل ہونا شروع ہوگئی اورمیں ان چیزوں کو نہیں سمجھ سکا اور کچھ غلط فلموں کومنتخب کیا جو باکس آفس پر ناکام ہوگئیں۔

بوبی دیول نے کہا کہ انہیں ’’ یملا پگلا دیوانہ 3 ‘‘ میں کام کی پیشکش ہوئی ہے لیکن اب وہ اس سے نکلنا چاہتے ہیں، کیونکہ لوگ مجھے والد اور بھائی کے ساتھ کام دیتے ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے پر لوگ اقربا پروری کا طعنہ دیتے ہیں جو درست نہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل 4 سال بعد ان کی فلم پوسٹربوائز ریلیز ہوئی تھی لیکن فلم ناکام ہوگئی تھی اور اب ان کی تمام امیدیں ریس 3 سے جڑی ہیں۔

کابل میں افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ،10عسکریت پسند ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر داعش کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آوروں کا مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے ہائی پروفائل سیکیورٹی زون میں واقع افغان وزارت داخلہ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ بم دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو بموں سے اڑاکر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر بموں سے حملہ کیا اور ان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کی جانب بڑھے تاہم انہیں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا  پڑا۔ حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور عمارت میں گھسنا چاہتے تاہم انہیں موثر جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا، ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 10 حملہ آوروں کو ہلاک کیا جب کہ جھڑپ میں ایک اہلکار بھی جان سے گیا۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق (آئی ایس آئی ایس) نے آن لائن بیان جاری کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Google Analytics Alternative