Home » 2018 » May » 07

Daily Archives: May 7, 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کے قریبی رشتہ دار آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، ان کے ساتھ الجھ کر اپنا قیمتی وقت خراب نہ کریں جو یہ کرنا چاہتے ہیں انہیں کرنے دیں، تھوڑے دن اور صبر کر لیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

اپنے مزاج کو مصلحت کا درس دیں، جذباتیت کا مظاہرہ آپ ہی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، کاروبار کی پوزیشن درست ہو سکتی ہے لیکن کسی کے ساتھ کوئی اہم معاہدہ نہ کریں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

آپ کی خواہشات بھی عجیب ہیں، غیر متعلق لوگوں سے بڑی بڑی توقعات باندھ لینا کوئی آپ سے سیکھے، حالانکہ طویل عرصے کے دوران محض اپنے اس غیر معمولی اعتماد کی بدولت آپ نے بہت کچھ گنوایا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ہر معاملے میں بہت زیادہ محتاط رہیں، آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کا بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں، یعنی گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

زر کثیر کا حصول یقینی ہے کاروبار میں دلچسپی لے لیں ابھرنے کا امکان زیادہ ہے۔ بھائیوں سے فائدہ ہو سکتا ہے جائیداد کی خریدو فروخت سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔ راہ چلتے ہوئے محتاط رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے تاکہ مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے، بسلسلہ عشق و محبت مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے خود کو ان معاملات سے دور رکھیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کا ذہن حسب سابق کافی الجھ سکتا ہے۔آپ کے لئے بہتر یہ ہی ہے کہ فضول قسم کی تمام سوچوں سے نجات حاصل کر لیں ورنہ اس سے آپ کی صحت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ محسوس کریں کہ آپ سے نہ چاہتے ہوئے بھی نقصان دہ فیصلے ہو رہے ہیں یا ہونے والے ہیں تو فوری طور پر اپنے ذہن کو کسی دوسری طرف لگا دیں تاکہ یہ برا وقت گزر جائے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

قریبی عزیز کسی معاملے میں آپ سے اختلاف کر سکتے ہیں، بہتر یہی ہے کہ ان سے الجھ کر اپنا قیمتی وقت برباد نہ کریں بلکہ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ یہ مخالف آپ کے حسن اخلاق اور اچھے اخلاق سے متاثر ہو جائیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مزاج کی بے مقصد اور ہر وقت بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں وگرنہ باقی رہ جانے والی خوشیاں بھی راکھ ہو سکتی ہیں، آپ کو اندازہ لگا لینا چاہئے کہ یہ آتش جی آپ کے لئے نقصان دہ ہے۔

۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنا کاروبار ابھارنے کی کوشش کریں، بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے گا، کسی نئی رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے، مقدمہ بازی سے دور رہنے کی کوشش کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کسی کیساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں اس جھگڑے کی بنیاد کوئی جائیداد یا رقمی لین دین بن سکتی ہے، آپ جذباتیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل نہ ہوں بلکہ خاموشی کے ساتھ یہ دنیاوی تماشا دیکھئے۔

احسن اقبال پر حملہ؛ وزیر اعظم، صدر، آرمی چیف اور سیاسی رہنماؤں کا اظہار مذمت

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف کا اظہار تشدد کے ذریعے نہیں ہونا چاہئے، عدم برداشت معاشرے کے لیے زہر قاتل اور استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جب کہ ملک میں انتشار اور تشدد کے فروغ کی ہر کوشش سختی سے کچل دی جائے گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی۔ آرمی چیف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احسن قبال پر حملہ امن تباہ کرنے کی سازش ہے، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے دوست پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس نے یہ بھی ایسا قبیح فعل سرانجام دیا ہے اسے انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے میں احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں

سابق وزیر اعظم کی صاحبزدی مریم نواز نے احسن اقبال کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور محض ایک آلہ کار ہے اصل مجرم وہ ہیں جنہوں نے اپنے سیاسی مفاد کے لیے اسے اکسایا اور استعمال کیا، یہ ملک ہمارا ہے اور ہمیں اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہوگا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ وزیر داخلہ پر حملہ نہیں، ریاست پر حملہ ہے، حملے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ احسن اقبال پر حملہ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے حملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور حملے کے پس پردہ عزائم بے نقاب ہونے چاہئیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت کو چاہیے وہ ملک میں سیکیورٹی کے انتظامات درست کرے اور یہ الیکشن سے پہلے حالات کو خراب کرنے کی سازش ہوسکتی ہے جب کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن احسن اقبال پر حملہ ناقابل قبول ہے، پاکستان میں عدم برداشت وباء کی طرح پھیل رہی ہے۔

پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بھی وزیر داخلہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

احسن اقبال پر حملہ ختم نبوت کے معاملے پر کیا، ملزم کا اعترافی بیان

نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم نے کہا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر حملہ کیا۔

حملہ آور عابد حسین کی عمر 21 سال اور اس کا تعلق اسی گاؤں کنجروڑ سے ہے جہاں وزیر داخلہ کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ ملزم کے والد کا نام منظور گجر ہے، ملزم کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔

ahsan-iqbal-attack-abid-hussain-arrest--2

ملزم نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر وزیر داخلہ پر حملہ کیا حملہ کرنے کے فیصلے میں میرے ساتھ کوئی شریک نہیں یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔  ملزم کے بیان کی مزید تفصیلات پولیس نے ابھی ظاہر نہیں کیں۔

ahsan-iqbal-attack-abid-hussain-arrest-1

واضح رہے کہ ملزم عابد حسین نے آج نارووال میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر دو گولیاں چلائیں جس کے باعث احسن اقبال زخمی ہوگئے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

نااہل نواز شریف دوبارہ اہل ہوسکتا ہے، قائد (ن) لیگ

مانسہرہ: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نااہل نواز شریف دوبارہ اہل ہوسکتا ہے، جس قانون کے تحت نااہل کیا گیا اسے اسمبلی میں لاکر تبدیل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے عوام کے ووٹ کی ضرورت ہوگی۔

مانسہرہ کے منڈی مویشیاں گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے پیچھے سب ہاتھ دھو کر پڑے ہیں کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالو، ان سب کے پیچھے آپ پڑجاؤ۔

نواز شریف نے کہا کہ میں نے گردن جھکانے سے انکار کیا ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نا زرداری اور نا عمران ہمیں شکست دے سکا، ہمیں چور دروازے سے نا اہل کرایا، خود وہ آف شور کمپنیوں کا مالک اور لاکھوں پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کی لیکن عمران خان کو کہا گیا نہیں عمران تم معصوم اور بے قصور ہو۔

نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے پاکستانیوں، نوجوانوں اور پاکستان کو عزت دو، پاکستان چند لوگوں کی جاگیر نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی جاگیر ہے جو کسی کے نوکر یا مزارع نہيں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسا پروگرام لے کر آئیں گے جس کے ذریعے تمام بے گھر افراد کو گھر ملے، لوگوں کو باعزت روزگار ملے اور عدل کے حوالے سے ایسا نظام بنائیں گے جس میں لوگوں کو ہفتے میں انصاف ملے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ قوم ان کے ساتھ سر اٹھا کر چلے گی، ایسی طاقتوں کو شرمناک شکست سے دوچار کرے گی۔

نواز شریف نے تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ‘یہ کہتے تھے نیا پاکستان اور خیبرپختونخوا بنائیں گے، میں دائیں بائیں اور سامنے بھی دیکھتا رہا نیا پاکستان نظر نہیں آیا’۔

نواز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں ووٹ کو عزت دی تو خیبرپختونخوا کو نیا بنا دیں گے اور انشاءاللہ مانسہرہ تک ریلوے لائن بچھائیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا شہباز شریف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکا ہوتا، پنجاب میں جاکر دیکھو، آپ کو نیا پاکستان نظر آئے گا، جیسے ہی سندھ میں داخل ہو تو آپ کو پرانے پاکستان کی تصویر نظر آنے لگتی ہے۔

جلسے کے انتظامات

مانسہرہ جلسے کے لئے 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا جب کہ جلسہ منتظم سردار یوسف نے دعویٰ  کیا کہ جلسہ گاہ میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کے لئے انتظامات کئے گئے اور یہ ہزارہ ڈویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے۔

اسوس زین فون لائیو ایل 1 اینڈرائڈ گو اسمارٹ فون متعارف‎

اسوس کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم کا حامل اسمارٹ فون زین فون لائیو ایل 1 متعارف کرایا گیا ہے۔

اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، 1جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لئے 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔

اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی اور او ٹی جی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اسمارٹ فون کو 17 مئی کو انڈونیشیا میں لانچ کیا جائے گا اور اس کی قیمت 7200 ہندوستانی روپے تک ہو گی۔

اداروں سے ٹکراؤ جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں

adaria

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پسرور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں سیاستدانوں کے سوا کسی کااحتساب نہیں ہوتا ، جرنیل اور جج جیسی عزت سیاستدان کو بھی ملنی چاہیے، پاکستانی عوام اپنے ووٹ سے جوفیصلہ کریں اس کی عزت ہونی چاہیے، کسی دوسرے ملک کاویزہ لینے پر سیاستدان کو تاحیات نااہل قراردینا ملک کیلئے اچھا نہیں ، ہم نے عدالتی فیصلے سرآنکھوں پررکھے ،ملک میں کہیں بھی جائیں نون لیگ کے منصوبے نظرآئیں گے، وسائل مشرف اور زرداری کے پاس بھی یہی تھے جن کو ہم نے استعمال کیا۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک چلانا عدلیہ کاکام نہیں سیاستدان شیشے کے گھر میں رہتا ہے اس نے شرافت ،خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا عوام ہرپانچ سال بعد احتساب کرتی ہے اداروں کو قانونی دائرہ کار میں رہ کرکام کرناچاہیے ۔ وزیراعظم نے درست فرمایا عدلیہ کاکام حکومت چلانا نہیں لیکن جب حکومت اپنا کام بطریق احسن نہ کررہی ہو عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہوں، لوگ عدم تحفظ کاشکار ہوں ،نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھررہے ہوں، خودساختہ مہنگائی نے عوام کاجینا حرام کررکھا ہو، عوام کامعیار زندگی مسلسل گرتا جارہا ہو ،ملاوٹ ،ذخیرہ اندوزی ،اقرباپروری ہورہی ہو، تعلیم وصحت کی سہولتوں کافقدان ہو،ملک میں بدامنی کے بادل سروں پرمنڈلا رہے ہوں ،بدعنوانی کاناسور پھیلتا جارہا ہو، ہر ادارہ کرپشن زدہ بنتا جارہا ہو، مقننہ قانون سازی کی بجائے ترقیاتی کاموں پر لگی ہو، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئے دن بڑھ رہی ہوں ،مزدوروں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہو اور عوام پر ٹیکس کابوجھ ڈالا جارہا ہو،امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہو ،تعلیم نظام انحطاط کاشکار ہو، غریب کابچہ تعلیم سے محروم ہو ملک میں طبقاتی نظام ہو ،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ ہو اور لوگ پینے کے پانی کے صاف پانی سے محروم ہوں، سکول وہسپتال مسائل زدہ ہوں تو اس عالم میں چیف جسٹس مسیحائی کاکردار ادا نہ کریں تو پھر کیا کریں حکومت اپنے فرائض نبھاتی تو عدلیہ انصاف کی فراہمی تک خود کو محدود رکھتی حکومت لوگوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام قرار پائے تو پھر عدلیہ نے ہی کردار ادا کرناہے۔ ہاں جہاں تک احتساب کاتعلق ہے یہ بلاامتیاز ہوناچاہیے جب تک ملک میں کڑااحتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرپائے گا ۔بدعنوانی ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے عدلیہ کے خلاف سیاستدان جو بیان بازی کررہے ہیں ہماری نظر میں وہ درست نہیں ہے عدالتیں جو فیصلہ دیتی ہیں وہ آئین وقانون کے تناظر میں دیتی ہیں۔بہتر یہی ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ کاراستہ اختیارنہ کیاجائے چیف جسٹس جہادکررہے برائی کے خلاف ،کرپشن کیخلاف عوامی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں حکومت کو داد دینی چاہیے آج ملک کو کئی چیلنجز کاسامنا ہے ایک طرف مکار دشمن دہشت گردی کے ذریعے اس کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے تو دوسری طرف عدم سیاسی استحکام پریشان کن ہے حکومت اپناکام کرے عدلیہ انصاف کی فراہمی اور بنیادی انسانی حقوق کیلئے جو کردار ادا کررہی ہے وہ عوام کی امنگوں کاترجمان ہے ملک کو کرپشن سے پاک کئے بغیر ترقی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ آج علامہ اقبالؒ اورقائداعظمؒ کاپاکستان ہم سے یہ سوال کررہا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کہاں گئے اورکب فلاحی ریاست بنے گا ۔ آئیے مل کر اس وطن کی تعمیروترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کریں یہ وطن ہمارا ہے اور ہم ہیں پاسباں اس کے۔ حکومت اپنا کام کرے عدلیہ اپنا کام کررہی ہے انصاف لوگوں کوملتادکھائی دے رہا ہے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی عدلیہ کاکردار قابل فراموش قرارپائے گا۔

دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ان دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نے سزا دی تھی جبکہ عدالت کی جانب سے تین دیگردہشت گردوں کو مختلف مدت کی سزا بھی سنائی گئی جملہ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے یہ دہشت گرد سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے سزا پانے والے دہشت گرد مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں، مالاکنڈ یونیورسٹی پرحملوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے خیبرپختونخوا کے صوبائی رکن اسمبلی عمران خان مہمندسمیت مجموعی طورپر60شہریوں کو قتل اور36افراد کو زخمی کرنے کااعتراف بھی کیا ۔سزائے موت پانے والوں میں عارف اللہ، بخت محمد، برہان الدین،محمدزیب، سلیم، عزت خان، محمدعمران، یوسف خان، شہیرخان، گل خان اورنادرخان شامل ہیں۔ ملٹری کورٹ کی سزائیں دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کاذریعہ قرار پارہی ہے دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں ان کو عبرت کانقصان بنا کرہی انصاف کے تقاضے پورے ہوسکتے ہیں دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اورملٹری کورٹ کاکردار داد بیداد ہے ۔ دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں آئین وقانون کے تناظر میں فیصلہ سنارہی ہیں جن سے فوری انصاف کی فراہمی دیکھنے کو مل رہی ہے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کوناقابل تلافی جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے لیکن عسکری قیادت دہشت گردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی رو کے مطابق عملدرآمد کیاجاتا تو موثر نتائج سامنے آتے دہشت گرد امن کے دشمن ہیں دنیا کا کوئی مذہب دھماکوں اور خود کش حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو اڑانے کی اجازت نہیں دیتا ملٹری کورٹ کادہشت گردی کے خاتمے میں کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ دہشت گرد اپنے کئے کی سزا پارہے ہیں اور عبرت کانشان بن رہے ہیں۔
کوئٹہ کے دل خراش واقعات
کوئٹہ کے دولرزہ خیزواقعات نے ایک بارپھر عوام میں خوف وہراس پھیلادیا ہے ، پہلے واقعہ میں چھ مزدوروں کو ابدی نیندسلادیا گیا ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں کوئلے کی کانیں بیٹھ جانے سے 18افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بلوچستان کے ضلع خاران میں6 مزدوروں کے قتل اورضلعی چیئرمین کے اغوا کاازخودنوٹس لیتے ہوئے کیس کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کاحکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی اندھادھندفائرنگ کے نتیجے میں یہ مزدور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے میڈیا پرخبرنشر ہوتے ہی چیف جسٹس نے اس دلخراش واقعہ کافوری نوٹس لے لیا اور آئی جی بلوچستان ، چیف سیکرٹری کو نوٹسز بھی جاری کئے مذکورہ کیس کی سماعت11مئی کو ہوگی دوسری جانب چیف جسٹس نے کوئٹہ چرچ دھماکے کے زخمیوں اورلواحقین کو حکومتی امدادنہ ملنے کابھی نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سے اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے لیکن صدافسوس حکومت اپنے فرائض میں بے اعتنائی کررہی ہے جس سے عدلیہ کو نوٹس لینا پڑ رہا ہے کوئٹہ کے دونوں واقعات پرجتنا افسوس کیاجائے کم ہے خداوند کریم مرنے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل دے ۔

ہاروی وائنسٹن نے کیٹ بلینشٹ کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا

’سنڈریلا، رابن ہڈ، دی ہوبٹ، گرل رائیزنگ، مینیفیسٹو، تھور ریگنوریک، دی لارڈ آف رنگز، ایلزبیتھ اور دی مسنگ‘ سمیت 70 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والی ہولی وڈ اداکارہ کیٹ بلینشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی جنسی طور پر ہراساں ہو چکی ہیں۔

48 سالہ کیٹ بلینشٹ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں بھی 65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن نے جنسی طور پر ہراساں کیا، جس وجہ سے انہیں تکلیف ہوئی۔

خیال رہے کہ ہاروی وائنسٹن پر کیٹ بلینشٹ سے قبل کم سے کم 100 خواتین و اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

جن اداکاراؤں نے ان پر الزام لگایا ہے ان میں معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک اور ایشلے جڈ سمیت متعدد معروف اداکارائیں شامل ہیں۔

ہاروی وائنسٹن نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

ہاروی وائنسٹن پر گزشتہ برس اکتوبر میں الزامات سامنے آنے کے بعد نیویارک اور لندن پولیس نے ان کے خلاف الگ الگ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، جن کہ آسکر اکیڈمی نے ان کی رکنیت بھی معطل کر رکھی ہے۔

—فوٹو: ورائٹی
—فوٹو: ورائٹی

گزشتہ ماہ ہی معروف اداکارہ ایشلے جڈ نے ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ان کا کیریئر برباد کرنے کا قانونی مقدمہ دائر کیا تھا۔

اب اداکارہ کیٹ بلینشٹ نے بھی ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں تکلیف پہنچانے والے پروڈیوسر کو جیل کی سزا ہوگی۔

فیشن و شوبز میگزین ’وروائٹی‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیٹ بلینشٹ نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی ہاروی وائنسٹن فلمز کے سیٹ پر جنسی طور پر ہراساں کر چکے ہیں۔

کیٹ بلینشٹ نے ہاروی وائنسٹن کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پروڈیوسر نے انہیں فلمز کے سیٹ پر نامناسب اور بے ہودہ انداز میں چھوا تھا۔

ساتھ ہی کیٹ بلینشٹ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لیے متحرک ہونا پڑے گا۔

—فوٹو: ورائٹی
—فوٹو: ورائٹی

2 بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں فلم انڈسٹری میں مرد و خواتین اداکاروں کو دیے جانے والے معاوضے میں فرق پر بھی بات کرتے ہوئے اسے خواتین کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔

کیٹ بلینشٹ نے کہا کہ خواتین ماضی کے مقابلے زیادہ متحرک ہوچکی ہیں اور اب یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنی جدوجہد سے پیچھے ہٹیں۔

انہوں نے ’ٹائمز اپ‘ مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہاروی وائنسٹن اور اس جیسے دیگر افراد کو سزا ہونی چاہیے، ساتھ ہی ان پر جرمانہ بھی عائد ہو، جسے متاثرہ خواتین کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے۔

خیال رہے کہ کیٹ بلینشٹ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں، لیکن اب انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ان جیسے کسی بھی شخص کی فلم میں کام نہیں کریں گی۔

افغان صوبے خوست کی مسجد میں دھماکا، 14 افراد جاں بحق

کابل: مشرقی افغانستان میں ووٹر رجسٹریشن مرکز کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ خوست میں الیکشن کے سلسلے میں ووٹر رجسٹریشن کا عمل جاری تھا کہ اس دوران مرکز کی مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجےمیں 13 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ  جس وقت دھماکا ہوا اس وقت شہریوں کی بڑی تعداد ووٹر رجسٹریشن سینٹر میں موجود تھی، ابتدائی طور پر دھماکا خودکش نہیں لگتا بلکہ پہلے سے ہی مسجد میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

فوری طور پر کسی عسکری گروپ یا تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ووٹر رجسٹریشن کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل گزشتہ ماہ کابل میں الیکشن مرکز پر خود کش حملے میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور اس واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Google Analytics Alternative