Home » 2018 » May » 07 (page 5)

Daily Archives: May 7, 2018

کوئٹہ میں کوئلے کی 3 کانیں بیٹھنے سے 23 مزدور جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں دومخلتف واقعات میں 23کان کن دم توڑ گئےجاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور شانگلہ سے ہے۔

کوئٹہ سے 90کلو میٹر دور مارواڑ کے علاقے میں کوئلےکی دو کانوں میں میتھین گیس بھر نے سے دھماکا ہوا اور کانیں بیٹھ گئیں، جب کہ دوسرے واقعےمیں کوئٹہ سے 45کلومیٹر دورمارگٹ کے علاقے میں پی ایم ڈی سی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی کے مطابق حادثے کے وقت درجنوں مزدور کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ چیف انسپکٹر مائز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ کانوں میں پھنسنے والے مزدوروں کی تعداد 30 ہے جس میں سے 23 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔

6 ملکی ہاکی؛ اے ایچ ایف کا پاکستان کو این او سی جاری

اسلام آباد: ایشین ہاکی فیڈریشن نے6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقادکے لیے این او سی جاری کردیا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اے ایچ ایف کو تحریری طور پر آگاہ کیاکہ موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک میں پاکستان سپر لیگ، اسکواش اور دیگر انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوچکا ہے، لہٰذا ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کی فیڈریشن کو پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے میچز کھیلنے کی اجازت اور این او سی جاری کیا جائے تاکہ میگا ایونٹ کے انعقادکو یقینی بنایا جاسکے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے ایونٹ ڈائریکٹر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کہاکہ 6 ملکی انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کے لیے بھر پوراندازمیں آرگنائز کرنے کے لیے این اوسی جاری کردیا ہے اورکہاکہ انٹرنیشنل ایونٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقادکیلیے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا، ریفری اور ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

افغانستان، سری لنکا، قازقستان، اومان، ترکی کی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے آمادگی کا اظہارکردیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئرخالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹس کوآرگنائز کرنے کیلیے ہدف طے کرلیا ہے، وزیر اعظم پاکستان و ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل آف آصف باجوہ سے ملاقات کے دوران میں ہاکی کی ترقی کیلیے بات چیت کی تھی۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ایونٹ میں شریک غیرملکی ہاکی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی اورآرمی ہاکی اسٹیڈیم اورشہنازشیخ ہاکی اسٹیڈیم میں میچز آرگنائز کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ راوں برس مزید ٹیموں کوبھی پاکستان آنے کی دعوت دی جائیگی۔

مختلف رنگوں والے 1374 ڈرونز کا ایک ساتھ پرواز کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ: چین کی کمپنی نے مختلف رنگوں والے 1374 ڈرونز سے فضا میں خوبصورت مناظر بکھیر کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی کمپنی کے پاس تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے سیاحتی علاقے ژیان میں چینی کمپنی ’ EHANG‘ نے لائٹوں سے مزین 1374 ڈرونز کی مدد سے فضا کو اس طرح سجادیا جیسے جا بجا برقی قمقمے بکھرے ہوں۔ ان ڈرونز نے 13 منٹ تک ایک کلومیٹر پرواز کی جس کے دوران فضا میں تھری ڈی فارمیشنز کی مدد سے بدھا کا مجسمہ، ون روڈ اور ون بیلٹ منصوبے کی اشکال بنائی گئیں۔ تمام ڈرونز کو ایک ہی آپریٹر کے ذریعے چلایا گیا۔

سیاحتی مقام پر موجود لوگوں نے رنگ برنگے ڈرونز کو برقی قمقموں کی طرح استعمال کرتے ہوئے آسماں کو رنگ و نور سے بھرنے کے اس دلفریب اور دلکش کو نظارے کو سراہا۔ چینی کمپنی نے اپنے اس پروجیکٹ کو شادی بیاہ سمیت دیگر بین الاقوامی تقاریب جیسے موسیقی، کھیلوں کی افتتاحی و اختتامی تقریب وغیرہ میں استعمال کرنے کا عندیہ ہے۔

drones

واضح رہے یانگ نامی چینی کمپنی اس سے قبل 500 اور پھر ایک ہزار روشنیوں والے ڈرونز کو ایک ساتھ اُڑانے کا مظاہرہ کرچکی ہے تاہم ایک ساتھ سب سے زیادہ ڈرونز اُڑانے اعزاز ایک امریکی کمپنی Intel کے پاس تھا جس نے اولمپکس 2018 کی افتتاحی تقریب میں 1200 ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

سونے کی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی سے57ہزار300 روپے رہ گئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمتوں میں گزشتہ ہفتے نمایاں کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1315 ڈالر فی اونس ہوگئی مگر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کے برعکس ہفتہ کو سونے کی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی سے57ہزار300 روپے رہ گئی جو جمعہ کو 58ہزار100 روپے تھی جبکہ 10 گرام قیمت 49ہزار800 روپے سے 686 روپے گھٹ کر 49 ہزار 114 روپے رہ گئی، دوسری طرف چاندی کی تولہ قیمت 10 روپے بڑھ کر 770روپے ہوگئی جو جمعہ کو 760 روپے تھی۔

Google Analytics Alternative