Home » 2018 » May » 14

Daily Archives: May 14, 2018

نوکیا کا بنانا فون رواں ماہ ایشیا میں فروخت کے لیے پیش ہونے کا امکان

معروف موبائل کمپنی ’نوکیا‘ نے رواں برس کے آغاز میں ہونے والے ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ میں اپنے 20 سال پرانے موبائل کو نئے انداز میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نوکیا نے 3310 کی کامیابی کے بعد 1999 میں پہلی بار پیش کیے گئے اپنے موبائل ’نوکیا 8110‘ کو نئے انداز میں پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاہم بعد ازاں کمپنی نے اس ایک ساتھ نہیں بلکہ مرحلہ وار دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس فون کو امریکا اور یورپ میں فروخت کے لیے پیش کرنے کے بعد اب اسے ایشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نشریاتی ادارے ’سی نیٹ‘ کے مطابق نوکیا کمپنی اپنے بنانا موبائل 8110 کو رواں ماہ مئی کے آخر تک ایشیا کے چند ممالک میں ابتدائی طور پر پیش کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر اس موبائل کو سنگاپور اور ویتنام میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں اس سیٹ کی قیمت 80 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 8 ہزار روپے سے زائد رکھی جائے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس موبائل کو ایشیا کے دیگر ممالک میں کب پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی اس موبائل کو آئندہ 2 سے 3 ماہ میں پیش کیا جائے گا۔

اس فون میں کوالکوم 205، 1.1 گیگا ہرٹز پراسیسر، 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم اس میں اضافہ ممکن نہیں۔

فور جی فیچر سے لیس اس موبائل کی خاص بات اس کی 1500 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ کمپنی کے مطابق 25 دن تک ایک چارج پر اسٹینڈ بائی پر چل سکتی ہے۔

کمپنی اس موبائل کو بلیک اور ییلو کلرز میں فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔

اس موبائل کو 1999 میں کمپنی نے بنانا یعنی کیلے کی ڈیزائن کی طرح پیش کیا تھا، جس وجہ سے یہ اس وقت بے حد مقبول ہوا تھا۔

نوکیا کے اس موبائل کو بعض ہولی وڈ فلموں، امریکی و یورپی ڈراموں میں بھی دکھایا گیا تھا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نوکیا کا یہ موبائل بھی 3310 کی طرح کامیاب جاتا ہے یا نہیں۔

گنج پن کے علاج میں پیش رفت

اگرچہ گزشتہ برس مئی میں امریکی جب کہ 2016 میں جاپانی ماہرین نے بھی گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم اب برطانوی ماہرین نے بھی ممکنہ طور گنج پن کے ممکنہ علاج کو دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی ماہرین نے گزشتہ برس کینسر کی رسولیوں کی تحقیق کے دوران اچانک گنج پن کا علاج دریافت کرتے ہوئے ایسی کریم اور روغن متعارف کرانے کا اعلان کیا، جس سے بالوں کا گرنا یا ان کا سفید ہونا بند ہوسکتا تھا۔

ماہرین نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اس دریافت میں مزید تحقیق کرنا ہوگی، جس کے بعد ہی کریم یا روغن کو متعارف کرایا جائے گا۔ اسی طرح 2016 میں جاپانی ماہرین نے بھی ایک مصنوعی جلد کے ذریعے گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کیا تھا۔

جاپانی ماہرین نے چوہوں کے مسوڑوں کے ٹشوز کی مدد سے ایک مصنوعی کھال بنا نے کے بعد اس پر مصنوعی بال اگانے کا تجربہ کیا تھا، جو ابتدائی طور پر کامیاب گیا تھا۔

جاپانی ماہرین نے بھی اسے ابتدائی تحقیق قرار دیتے ہوئے اس پر مزید کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب برطانوی ماہرین نے بھی گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے بھربھری اور کمزور ہڈیوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک دوا سے گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کیا ہے۔

تحقیق کاروں کے مطابق ہڈیوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا نے حیران کن طور پر انسانی جسم میں بال اگانے والے خلیات کو متاثر کرنے والے وائرسز کا راستہ روکنے کا کام کیا۔

ساتھ ہی برطانوی ماہرین نے بھی کہا کہ اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ یہ ابتدائی اور اچانک ہونے والی دریافت ہے۔

ہڈیوں کی کمزوری کے لیے استعمال ہونے والی دوا کا بال اگانے والے خلیات کو مضبوط کرنے کی تحقیق کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی ماہرین گنج پن کے شکار افراد کے لیے کوئی مستند علاج اور حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس وقت گنج پن کا کوئی بھی سائنسی اور مستند علاج موجود نہیں۔

گنج پن کے شکار افراد ہیئر ٹرانسپلانٹ سمیت مختلف ٹوٹکوں اور دوائیوں کے ذریعے اپنے بال اگانے اور بچانے پر مجبور ہیں۔

گنج پن کا شکار زیادہ تر مرد حضرات ہوتے ہیں، تاہم حالیہ سالوں میں خواتین میں بھی گنج پن کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گنج پن ہونے کی مختلف وجوہات ہیں، بعض افراد قدرتی طور پر اس مرض کا شکار ہوتے ہیں، جب کہ بعض افراد مختلف مسائل کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور اب بھی پر زور الفاظ میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اگر آپ خود کو بدل کر تھوڑا سا دنیا دار بنالیں یعنی اس طریقے کو اپنالیں جو کہ عام طور پر دوسرے لوگ اختیار کرکے بہتر زندگی گزارتے ہیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

یہ بات اگر تسلیم کر لی جائے کہ آپ بہت زیادہ طاقتور ہیں اور ہر قسم کی لڑائی لڑنا جانتے ہیں تو ابھی اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ اکثر سیر کو سوا سیر ملتے دیر نہیں لگا کرتی، آپ سے زیادہ طاقتور ٹکرا گیا تو کیا ہو گا؟

جوزا:
21مئی تا21جون

ایسی خواہشات پوری ہو سکتی ہیں جو طویل عرصے سے آپ کے دل و دماغ میں تھیں، والدین کی پسند کے مطابق کسی مناسب جگہ رشتہ طے پا سکتا ہے، مقدمہ بازی کا چکر آپ کیلئے نئی پریشانیاں کھڑی کر سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کے شریک حیات کا رویہ بہت حد تک بہتر رہے گا، آپ خود کو ایسا ہی بنا لیں جیسا کہ وہ چاہتے ہیں، انشاء اللہ دیرینہ مقصد پورا ہو سکتا ہے، رہائش کا مسئلہ بمطابق مرضی طے ہو سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

یہ حقیقت ہے کہ گھر کے چراغ سے گھر کو آگ بڑی جلدی اور خوفناک لگا کرتی ہے، بہرحال اگر آپ نے وقت سے پہلے ہی تمام متوقع حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے مدافعت کا پورا انتظام کر لیا تو کامیابی ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کسی بھی کام میں جلد بازی نہ کریں، خیالات منتشر رہیں گے اور آپ ذہنی طور پر بے چینی محسوس کریں گے اپنے جذبات پر قابو رکھیں اگر یہ بھڑک اٹھیں تو نقصان آپ ہی کو برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

برے وقت کو بہتر طریقے سے گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ بھی غیر جذباتی بن جائیں اسی میں آپ کی کامیابی کا راز مضمر ہے، محبوب سے مراسم مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ آپ نے حالات کو بدلنے کی خاطر بہت کچھ کیا لیکن آپ کی جدوجہد رائیگاں ہی گئی لیکن بندہ پرور اب وقت بدل چکا ہے اس بار ہونے والی کاوش رنگ لا سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ہر امر کا فیصلہ سوچ بچار سے کیجئے دوسروں کو ان کا حقیقی مقام دیں تاکہ دوسرے بھی آپ کو خصوصی مقام دے سکیں کچھ دو اور کچھ لو کا سنہری اصول اپنا کر اپنی زندگی بہتر انداز سے بسر کرنے کی کوشش کیجئے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مخالفوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، اگر آپ نے دانشمندی سے کام لیا تو مخالفین آپ کو نقصان پہنچانے کی بجائے اپنے ہی بنائے ہوئے جال میں الجھ سکتے ہیں، آپ صرف لڑائی جھگڑے سے گریز کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

جذبات کے منہ زور گھوڑے کو احتیاط کی لگام پہنا دیں، زندگی کی غیر متوازن شاہراہ پر جذباتی گھوڑے اپنا مقصد پورا کئے بغیر گر پڑتے ہیں ظاہر ہے ایسے انسان کو عقلمند نہیں کہا جا سکتا جو اپنی زندگی دائو پر لگا دے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ اپنی گرم مزاجی کو بھی قابو میں رکھنے کی کوشش کریں، کسی بھی شخص سے الجھنے کی صورت میں نقصان آپ ہی کو برداشت کرنا پڑ سکتا ہے، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہئے۔

نواز شریف کے بیان سے بھارتی مؤقف کی تائید ہوئی، بھارتی وزیرِ دفاع

نئی دہلی،: بھارتی وزیر دفاع نِرملا ستھارامن نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان کو ایک’ سنجیدہ انکشاف‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بھارتی موقف کی تائید ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیرِ دفاع نے کہا کہ  یہ ایک سنجیدہ انکشاف ہے، نواز شریف کے اس بیان سے بھارت کے اس مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ ممبئی حملہ پاکستان سے کیا گیا تھا، ہمیں یقین ہے کہ اس حملے کے ذمے دار پاکستان میں ہیں اور اس معاملے پر ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ماہ رمضان سے لے کر امرناتھ یاترا تک کے عرصے میں جنگ بندی کی تجویز کے ایک جواب میں کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جموں و کشمیر کا معاملہ بہت اہم ہے اور اسے حساس طریقے سے نمٹنا ہوگا‘۔ نرملا نے جموں و کشمیر میں جنگ بندی کو ایک ناقابل عمل آپشن بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں 150 افراد کو قتل کرنے والے پاکستان سے آئے تھے جنہیں نان اسٹیٹ ایکٹرز کہا جاتا ہے۔ اس بیان کے بعد سے نواز شریف پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارتی میڈیا پر اس معاملے پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

فرانس میں داعش کے شدت پسند کا سیاحوں پر چاقو سے حملہ، 1 شخص ہلاک اور 5 زخمی

پیرس: فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ داعش کے ایک شدت پسند نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 5 کو زخمی کردیا۔ پیرس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیرس کے ضلع اوپرا میں زیادہ تر لوگ مختلف ممالک سے گھومنے پھرنے کی غرض سے آتے ہیں، اور حملہ آور نے بھی سیاحوں کو نشانہ بنایا،  پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ مارے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی،  تاہم شدت پسند تنظیم داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے پانچوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے حملے سے قبل اللہ اکبر کا نعرہ لگایا، جس کے بعد بھگڈر مچ گئی  جس کے نتیجے میں حملہ آور اپنے اہداف کو آسانی سے نشانہ بناتا رہا، پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو ٹیزر گن کے ذریعے پکڑنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر فائرنگ کی، حملہ آور کو 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ایرانی پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں 8 افراد کو سزائے موت

تہران: ایران میں گزشتہ سال پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کے جرم میں  8 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کی عدالت نے گزشتہ سال ایک ہی روز پیش آئے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں 8 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔ جون 2017میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی جس کے بعد حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے بعض کا تعلق داعش سے بتایا گیا۔عدالت نے 8 ملزمان کو سزائے موت سنادی جب کہ 18 دیگر کا ٹرائل جاری ہے ، سزائے موت کے ملزمان کو سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے 20 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

افغانستان میں کسٹم ڈپارٹمنٹ پر حملہ اور جھڑپیں، 8 فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک

جلال آباد: افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق مسلح افراد نے کسٹم کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر  فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹے تک مقابلہ ہوا جبکہ حملہ آوروں کی تعداد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ طالبان سمیت کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب صوبہ قندوز میں بھی طالبان سے جھڑپ میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق قندوز کے ضلع دشت ارچی میں درجنوں طالبان عسکریت پسندوں نے فوجی چوکیوں پر دھاوا بول دیا اور جھڑپ میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

انڈونیشیا میں 3 گرجاگھروں پر خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جکارتا: انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نےہلاک ہونےو الے افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق 42 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں 2 پولیس آفیسرز بھی شامی ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا صبح سات بجے ہوا جس میں سانتا ماریا کیتھولک چرچ کو نشانہ بنایا گیا، دوسرا دھماکا انڈونیشین کرسچن چرچ اور تیسرا پینٹی کوسٹ سینٹرل چرچ میں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے خودکش تھے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے شہر کے تمام گرجا گھروں کو بند کردیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کہ تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گرجا گھروں میں دھماکے داعش سے متاثرہ انتہا پسند گروپ نے کیے۔

Google Analytics Alternative