Home » 2018 » June » 07

Daily Archives: June 7, 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریلگزشتہ آپ نے اپنی اور دوسروں کی بہتری کے بہت کچھ کرنا چاہا لیکن کچھ نہیں ہو سکتا، چند نئے دوست آپ کے قریب آ سکتے ہیں بلکہ آپ اپنا مطلوبہ مفاد بھی حاصل کر سکیں گے۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

بعض اوقات جذبہ عشق و محبت جنوں کی صورت اختیار کر لیتا ہے لیکن وہ انسان ہی کیا ہو جو اپنے جذبات پر کنٹرول نہ کر سکے۔ چند لمحوں کی مسرت کے حصول کا کیا فائدہ جبکہ عزت و وقار ہی ختم ہو جائے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

فوائد آپ نے گزشتہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کی وجہ سے حاصل کر لئے تھے وہ ضائع ہوتے نظر آ رہے ہیں، آپ ذہنی طور پر خاصے الجھ سکتے ہیں، دماغ پر فضول خیالات کا بوجھ قدرے زیادہ رہے گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کسی بھی معاملے میں جذباتیت کا مظاہرہ نہ کیجئے، کوئی شخص اگر آپ سے الجھنا بھی چاہے تو آپ درگزر سے کام لیجئے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہو سکیں، کاروبار مزید ترقی کر سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنی اسکیم کا ایک بار پھر اچھی طرح سے جائزہ لے لیں تاکہ کوئی خامی نہ رہے اگر کاروبار میں آپ کا کوئی ساتھی بننا چاہے تو بے دھڑک بنا لیں، سفر نزدیکی شوق سے کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہم حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ رائے ضرور دیں گے کہ واقعات اگر کوئی غلط رخ بھی اختیار کر جائیں پھر بھی صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں حالات بفضل خدا بہتر ہو سکیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

صلاحیتوں پر حسب سابق زنگ چڑھا رہے گا ، آپ خواہ مخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے، بہتر یہی ہے کہ خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ہر شخص کو اپنا سمجھ کر بھروسہ کر لینا ہرگز دانش مندی نہیں آپ پہلے بھی بھروسے ہی بھروسے میں بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں، کیا ابھی تک آپ کا جی نہیں بھرا؟

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے، فضول قسم کی سوچوں سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کیجئے اپنے افسران کو خوش رکھنے کی کوشش کیجئے تاکہ ملازمت بحال رہ سکے، سفر نزدیکی شوق سے کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ تو اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں کیوں نہیں ان سے استفادہ کرتے معمولی دشواری آپکے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی ہمت نہ ہاریں اور وہی کریں جس کا کہ پروگرام عرصہ سے بنا رکھا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ہمیں یقین ہے کہ آپ کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گی اور آپ اپنے گھریلو نظام کو درست رکھنے میں کامیاب ہو جائیںگے، ملازمت کرنے والے حضرات محتاط رہ کر اپنے فرائض انجام دیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

چند اہم گھریلو امور کے سلسلے میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر آپ کی اولاد جوان ہے تو ان پر سیاسی انداز سے قابو پانے کی کوشش کریں ،سخت گیری کا مظاہرہ انہیں آپ سے بدظن کر سکتا ہے۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات کی ہے اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ناصرالملک کو نگراں وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال، پیشہ وارانہ امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

نیب کا نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کا غیر قانونی ٹھیکا دینے کے الزام کے حوالے سے انکوائری کی منظوری دے دی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے سابق وزرااعلیٰ سمیت کئی اعلیٰ شخصیات کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔

نیب کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم کے خلاف اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد کے بر خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔

علاوہ ازیں چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق چیف سیکریٹری اور کلچر اینڈ ٹورازم ڈپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف 2014 میں ہونے والے سندھ کلچرل فیسٹیول کا ٹھیکا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند کمپنی کو دینے کے الزام کی تحقیقات کی منطوری دی۔

اعلامیے کے مطابق اس ٹھیکے سے قومی خزانے کو 127 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

نیب اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب، متعلقہ سیکریٹریز اور چنیوٹ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور رمضان شوگرملز لمیٹڈ چنیوٹ کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی۔

نیب کے مطابق مذکورہ ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ نیب نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے سابق چیئرمین وائس ایڈمرل (ر) احمد حیات، سابق جنرل منیجر کے پی ٹی بریگیڈیئر (ر) سید جمشید زیدی، میسرز کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں ایک اخبار کے مالک غلام حسین سچاروی کے خلاف عوام کو دھوکا دینے اور مبینہ طور پر مشتبہ رقم کی منتقلی کے الزام پر انکوائری کا کی منظوری دی۔

نیب نے پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹیو اکبر ایوب اور دیگر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی، ان پر مبینہ طور پر پیڈو میں غیر قانونی تقرریوں کا الزام ہے۔

ایگزیکٹیو بورڈ نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید خواجہ علقمہ اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر لاہور میں غیر قانونی طور پر کیمپس کھولنے، برے پیمانے پر طلبہ سے فیس کی مد میں کروڑوں روپے کی رقم وصول کرنے کے الزام پر ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کو جڑ سے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے۔

انھوں نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔

نیب حکام پر واضح کیا کہ نیب افسران اہنے فرائض پوری ایمانداری، دیانت، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا آغازہوچکا ہے، نوازشریف

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا آغازہوچکا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں قبل ازانتخابات دھاندلی کا آغازہوچکا ہے، آغازاس دن ہوا جب مجھے مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹایا گیا، مجھے زندگی بھر کے لئے نااہل کیا گیا، سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کر دیا گیا، کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو، ہر بات کاسوموٹو نوٹس لیا جاتا ہے لیکن جب (ن) لیگ کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔

صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو بلایا ہے کیا کہیں گے جس پرنوازشریف نے کہا کہ ظفر اللہ صاحب آ رہے ہیں ان سے مشاورت ہوگی۔ ریحام خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہترجانتے ہیں، میں بھی اخباروں میں ہی ریحام خان کی کتاب سے متعلق پڑھ رہا ہوں جب کہ مجھے نہیں معلوم یہ کیا معاملہ ہے۔

صحافیوں پر تشدد اور اغوا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کس طرح سے کچھ لوگ آپریٹ کر رہے ہیں، تبدیلی کوکوئی روک نہیں سکتا اور تبدیلی ہو کررہے گی جو ملک کے لیے ناگزیرہے۔

ممبئی حملہ کیس میں تمام پاکستانی گواہوں کے بیانات قلمبند، جرح مکمل

 اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں تمام پاکستانی گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے جب کہ ان پر جرح بھی مکمل ہوگئی۔

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ استغاثہ کے گواہ زاہد اختر عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل صفائی نے ان پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے کیس میں تمام پاکستانی گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی۔

ملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے درخواست کی کہ بھارتی گواہوں سے متعلق حکم جاری کیا جائے، عدالت نے کہا کہ وزرات داخلہ نے 27 بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق مہلت مانگ رکھی ہے۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ وزارت داخلہ تین سال کہاں تھی، اس نے آج تک یہاں کوئی جواب نہیں دیا، یہ نہ ہو 27 جون کو ایک بار پھر وقت مانگ لے۔

فاضل جج نے کہا کہ عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ 27 جون آخری مہلت ہے۔ پراسیکیوٹر نے وکیل ملزمان سے کہا کہ آپ انتظار کر لیں اگر رپورٹ پیش نہ کی گئی تو بھارتی گواہوں کے بغیر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔

ممبئی حملہ کیس میں 87 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ مجموعی طورپر 8 ملزمان نامزد ہیں جن میں حماد امین، شاہد جمیل، ظفر اقبال، عبد الواحد، محمد یونس، جمیل احمداور سفیان ظفر جیل میں ہیں جب کہ زکی الرحمان لکھوی بعد از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔

عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام

چیئرمین تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان براہ راست اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے کتاب میں یہ بات کی ہے کہ کیسے جنسی دباؤ کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ جنسی ہراسگی کے کئی کیسوں کا براہ راست تحریک انصاف سے تعلق ہے اور عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہےاور ایسے شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے، عمران خان کا اقتدار میں آنا پاکستان کیلئے بڑا رسک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ کو ووٹ نہیں دوں گی اس بات پر انھوں نے قہقہہ لگایا تھا جب کہ میں اب بھی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دوں گی۔

ریحان خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظریات اب تک غیر واضح ہیں اور حالیہ یو ٹرن سے بھی یہ واضح ہے عمران خان انتہاپسندوں کے حامی ہیں اور وہ اسلامی ووٹ بینک کو اقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔

فلسطینیوں کا شدید احتجاج: ارجنٹینا نے اسرائیل سے میچ منسوخ کردیا

فلسطین کے شدید احتجاج کے بعد ارجنٹینا کی نیشنل فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل اسرائیل سے کھیلا جانے والے دوستانہ میچ منسوخ کردیا۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسرائیل اور ارجنٹینا کے درمیان 9 جون کو مقبوضہ بیت المقدس کے ٹیڈی اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ ہونا تھا، جو ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹینا کا آخری وارم اپ میچ تھا۔

فلسطین کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آنے کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے 9 جون کو ہونے والا میچ منسوخ کردیا۔

ارجنٹینا کی اسپورٹس ویب سائٹ ‘مینیٹونو’ کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی ہدایت پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والا میچ منسوخ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ارجنٹینا میں فلسطینی سفیر حسنی عبدالوحید نے دوستانہ میچ کی شدید مخالفت کی تھی، جن کا کہنا تھا کہ ارجنٹینا اور اسرائیل کے درمیان اگر میچ ہوا تو اسے اسرائیل کے 70 سالہ قیام پر جشن کے مترادف سمجھا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1948 میں فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کرلیا تھا جس کے 70 سال مکمل ہوگئے۔

ارجنٹینا میں تعینات فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں میچ کا انعقاد ہمارے لیے ناقابل قبول ہے کیوں کہ یہ مقبوضہ علاقہ ہے اور وہاں ایسی ٹیم کو کھیلتا دیکھنا قابل تکلیف ہوگا جس کے حامیوں کی فلسطین اور عرب دنیا میں بڑی تعداد ہے۔

اس سے قبل 70 فلسطینی بچوں کےایک گروپ نے لیونل میسی کو ایک خط لکھا تھا جس میں بچوں نے میسی سے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر جبریل رجب کا بھی کہنا تھا کہ لیونل میسی امن اور پیار کی علامت ہیں، اس لیے ہم نہیں چاہیں گے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کھیلے جانے والے میچ کا حصہ بنیں۔

انہوں نے عرب اور تمام مسلم ممالک میں میسی کے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ اگر اسرائیل اور ارجنٹینا کے درمیان میچ ہوا تو میسی اور ارجنٹینا کی شرٹس اور تصاویر کو نذرآتش کردیا جائے۔

تیونس میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچنے کا خدشہ

عالمی ادارہ برائے تارکین وطن کے حکام کے مطابق تیونس کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

چار روز قبل تارکین وطن سے بھری کشتی تیونس کے ساحل پر ڈوب گئی تھی جس میں تقریباً 190 افراد سوار تھے۔

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے حالیہ واقعے کو ہلاکتوں کے حوالے سے سال کا سب سے بڑا واقعہ تصور کیا جا رہا ہے۔

تیونس کی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز تک 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جب کہ 68 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

حادثے میں بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ 90 افراد کی گنجائش والی کشتی میں 190 کے قریب افراد سوار تھے۔

تارکین وطن کے عالمی ادارے کے مشن چیف برائے تیونس کے مطابق کشتی میں سوار افراد نے سرحد عبور کرنے کے لیے 2000 سے 3000 تیونسی دینار ادا کیے تھے۔

حکام کے مطابق کشتی میں سوار تقریباً 120 افراد کا تعلق تیونس سے جب کہ دیگر کا مراکش اور لیبیا سے تھا۔

Google Analytics Alternative