Home » 2018 » July » 03

Daily Archives: July 3, 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریلآپ لاحاصل سوچوں کو اپنے دل و دماغ پر مسلط کر لیں گے، کوشش کیجیے کہ ایسا نہ ہو سکے اس طرح کی سوچ بچار آپکو بیمار کر سکتی ہے، اگر جان بوجھ کر بیمار پلنگ نشین ہونا چاہتے ہیں تو یہ کوئی عقلمندی تو نہیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

بعض اوقات انسان سب کچھ پانے کے بعد بھی یہ محسوس کرتا ہے کہ اسے کچھ نہیں ملا اس لاحاصل سوچ کو حقیقت کا رنگ دینے سے حاصل بھی تو کچھ نہیں ہو سکتا تو پھر کیوں نہ ہنسی خوشی وقت گزارا جائے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

اپنے ان دوستوں پر بھروسہ نہ کریں جو وقت پڑنے پر ہر قسم کی مدد کرنے کا وعدہ کررہے ہیں ۔ حالات تو یہ بھی واضح کررہے ہیں کہ آپکا کوئی عزیز آپکے مخالفوں کے ہاتھ مضبوط کر رہا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروباری حضرات اپنی آمدنی میں معمولی اضافہ کر سکیں گے نیا کاروبار قطعی نہ کیجیے زیادہ بہتر یہی ہے کہ کسی چالو مشترکہ بزنس میں شمولیت اختیار کریں اس طرح آپ زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

 

اسد:
24جولائی تا23اگست

مقدمہ بازی سے حتی الامکان پرہیز کریں کوشش یہی کریں کہ کسی بھی طرح مخالفین سے صلح ہو جائے ۔ کسی سے قرض نہ لیںاور نہ ہی قرض دیں ورنہ لین دین کا یہ چکر آپ کو بری طرح پریشان کر سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنا مزاج بدلنے کی کوشش کیجیے، بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں اور جذبات کے اندھے کنویں میں چھلانگ لگا دینے والی اس پرانی عادت ترک کر دیجیے اور ہر امر کا فیصلہ ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ کیجیے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو ہمیشہ جگائے رکھیں تاکہ وقت ضرورت فوری طور پر ان سے کام لے سکیں یوں سمجھ لیجئے کہ مایوسی اور ناامیدی کا طویل اور ناقابل فہم دور ختم ہونے والا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

عشق و محبت کے یہ سبز باغ ابھی نہ دیکھئے ورنہ فوری طور پر آپ کو خزان اپنی لپیٹ میں لے لے گی تصوراتی محلوں کو خیالات کے ہی ذریعے مسمار کر دیجیے۔اور ہر کام خوش اسلوبی سے کرنے کی کوشش کیجیے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ایسے لوگ جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں درپردہ آپ کیخلاف سازش کر سکتے ہیں وہ آپکی راہ میں کانٹے بکھیرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔چند اہم امور کے سلسلے میں نتیجہ خیز کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر آپ کوئی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو دیر مت کریں اس سے بہتر موقع آپ کو نہ مل سکے گا۔ آپ کی اعلیٰ صلاحیتیں بھی ہمہ وقت جاگتی رہیں گی اور ہر معاملے میں آپ کی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بسلسلہ عشق و محبت جذباتیت کا مظاہرہ لاحاصل ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اس سلسلے میں خاموشی بہتر ثابت ہو سکتی ہے راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہئے۔ صحت جسمانی بہتر رہے گی۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

غیرشادی شدہ افراد کی منگنی ہو سکتی ہے اپنے مخالفوں سے غافل نہ رہئے خصوصاً کاروباری حریف آپ کی کسی غلطی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں۔صحت جسمانی بہتر رہے گی۔

تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں، اس بیانیے میں کیا خرابی ہے؟ شاہد خاقان

اولپنڈی:سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارا وہی بیانیہ ہے جو نواز شریف کا بیانیہ ہے، تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں، اس بیانیے میں کیا خرابی ہے، ملک کے سربراہ کی عزت نہیں ہوگی توملک کیسے چلے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اخلاقی فتح حاصل کرچکی ہے اور عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کو توڑنے کے لیے پرویز مشرف نے نیب بنائی تھی، آج سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ انتخابات کو غیر متنازع بنایا جائے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت انتخابات کوشفاف بنائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ تماشے ماضی میں دیکھ چکے ہیں، یہ معاملات نہیں چلتے، نوجوانوں کو روزگار الزامات سے نہیں معیشت مضبوط ہونے سے ملے گا، ملک کی معیشت صرف ن لیگ مضبوط کرسکتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’فیصلے کا اختیارصرف عوام کو حاصل ہے، پیپلزپارٹی نے پانچ سال میں کچھ نہیں کیا، عمران خان نے 2013 میں کہا کہ نیا پاکستان دیں گے لیکن عوام نے انہیں مسترد کردیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پیپلزپارٹی، ن لیگ اور دیگرجماعتوں کے لوگ اپنا ضمیر بیچ کر پی ٹی آئی میں چلے گئے، وفاداریاں بدلنے والے لوگ انتخابات میں کامیاب نہیں ہوں گے، یہ الیکشن ہے سرکس نہیں‘۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’محترمہ بے نظیر کی شہادت پر ہمدردی کا ووٹ پیپلز پارٹی کوملا، محترمہ کی شہادت کے بعد ہمیں زرداری ملا اور پاکستان کو تباہ کردیا‘۔

انتخابی عمل میں قمر الاسلام کی گرفتاری ملک کی بدنصیبی ہے، شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ’ یہ عوامی الیکشن ہے، انشااللہ 25 جولائی کو ہماری فتح ہوگی، انتخابی عمل میں قمرالاسلام کی گرفتاری ملک کی بدنصیبی ہے، قمرالاسلام راجہ کو جس دن ٹکٹ ملا دوسرے دن گرفتار کرلیا گیا‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیب کو اتنی جلدی تھی تو گرفتاری بعد از الیکشن بھی ہو سکتی تھی، قمرالاسلام کی گرفتاری الیکشن کو متنازع بنارہی ہے، جس ملک میں الیکشن متنازع ہوں وہاں ترقی نہیں ہوتی، یہ سلسلہ بلوچستان کی اسمبلی توڑنے سے شروع ہوا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ این اے 59 اور پی پی10 سے اگر کوئی اور جیت بھی گیا تو خود کو ہارا سمجھے، بلوچستان میں ایک بندے سے ایک ارب نقد برآمد ہوا کیا ایکشن ہوا؟ قمرالاسلام راجہ کے تو جرم تک کا علم نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ الیکشن شفاف بنانے میں کردار ادا کریں، جب بھی عوام حق نمائندگی سے محروم ہوئی تو آنے والی حکومت کبھی نہ چلی۔

نوازشریف دوسروں کو جو دکھ پہنچاتے ہیں اس کا انہیں احساس نہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف قوم کو بتائیں کہ انہیں میرے کس بیان سے دکھ پہنچا، اگر عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کرنے کے میرے بیان سے دکھ ہوا تو یہی بات تو شہباز شریف بھی کہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارخان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قوم کو بتائیں کہ انہیں میرے کس بیان پر دکھ ہوا، اگر عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کرنے کے بیان سے دکھ ہوا تو یہ مشورہ تو شہباز شریف بھی انہیں دیتے رہے ہیں، عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کرنے کی بات سینئر ارکان نے بھی کی تو نواز شریف کو دکھ نہیں ہوا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے لیکن خود جو دکھ  وہ دوسروں کو پہنچاتے ہیں اس کا انہیں احساس نہیں ہوتا، انہیں قطعاً احساس نہیں کہ ان کی بہت سی باتوں سے شاید کسی اور کو دکھ پہنچا ہو، نوازشریف کے پیادے  گزشتہ 6 ماہ سے میرے بارے میں تضحیک آمیز پراپیگنڈا کر رہے ہیں، میرے متعلق لغو اور تضحیک آمیز پراپیگنڈے پر انہیں کوئی دکھ نہیں پہنچا۔

آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ 6 دہشت گردوں کو قید کی سزائیں اورایک ملزم کی عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشت گرد شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں، سزائے موت پانے والے دہشت گرد 8 اہلکاروں اور 26 عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، جب کہ دہشت گردوں نے 133 افراد کو مختلف حملوں میں  زخمی بھی کیا اور انہوں نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پر بھی حملہ کیا تھا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عاشق خان ،رشید، معراج، محمدرسول ، جنت کریم ،ابوبکر ،حیدرخان ، انور خان ، غلام الدین، حبیب اورعبدالغفور شامل ہیں جب کہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پر بری کردیا گیا۔

عمران خان نے سجادہ نشین سیال شریف سے انتخابات میں حمایت کی اپیل کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جو بھی پارٹی انتخابات جیتے گی، اس کے لیے کئی مسائل سامنے ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سرگودھا میں درگاہ سیال شریف پر حاضری دی اور اس موقع پر انہوں نے سجادہ نشین سیال شریف صاحبزادہ قاسم سیالوی سے عام انتخابات میں حمایت کی اپیل بھی کی۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سب تیار رہیں، تین ہفتوں میں مقابلہ آرہا ہے، اسے عام الیکشن مت سمجھیں، یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، یہ الیکشن ملک تبدیل کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ کبھی اپنے مخالفین کوکمزور مت سمجھو، وہ پانچ سال حکومت کرچکے ہیں۔

 ملک میں عام استعمال کی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں، یہ مہنگائی غریب کو غریب تر کرتی ہے اور چھوٹے سے طبقے کو امیر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی اتنے قرضے ملک پر نہیں چڑھے جتنا یہ (مسلم لیگ ن) چڑھا کرگئی ہے، پاکستان 27 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے اور 90 ارب ڈالر بیرون ملک قرضے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو بھی پارٹی انتخابات جیتے گی، اس کے لیے مسئلے مسائل سامنے ہوں گے لیکن جو تبدیلی لائے گا اور اداروں کو مضبوط کرے گا، وہ ہی ملک کو اس دلدل سے نکال سکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کل بنوں میں شدید گرمی میں بھی عوام کا سمندر جمع تھا اور سب لوگ اسی لیے نکلے تھے کہ انہیں امید نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کسان پسِے ہوئے ہیں اور سندھ میں ان لوگوں کا برا حال ہے جنہوں نے گنا اگایا ہے جب کہ کسان کی پانچ سال میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، اگلے پانچ دنوں میں ہمارا منشور آرہا ہے جس میں کسانوں کے لیے خاص پیکج لائیں گے کیوں کہ کسان دلدل سے نکلے گا تو ملک خوشحال ہوگا۔

صحافیوں کے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سب کو ٹکٹ نہیں دے سکتے تھے، یہ ایک مشکل کام تھا اور کئی جگہ سروے کرائے ہیں، اپنی طرف سے منصفانہ طریقے سے ٹکٹ دیے ہیں۔

سماجی کارکن جبران ناصر کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا

کراچی: سماجی کارکن جبران ناصر کو کراچی پریس کلب کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔

سماجی کارکن جبران ناصر نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو بناکر سمارجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی، جس میں وہ پولیس موبائل میں بیٹھے ویڈیو بنارہے ہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک جج کا پروٹوکول زبردستی گرفتار کر کے لے جا رہا ہے، راستہ نہ دینے پر سیکیورٹی گارڈز نے بندوقیں تان لیں اور بیچ سڑک پر تشدد کیا  جب کہ میرے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

دوسری جانب پروٹوکول افسر نے جبران ناصر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر کریں کہ صرف تشدد کیا گولی نہیں ماری۔ سیکیورٹی گارڈز جبران ناصر کو زبردستی فریئر تھانے لے گئے۔

واضح رہے سماجی کارکن جبران ناصر 2018 کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 247 سے آزاد حیثیت میں الیکشن بھی لڑرہے ہیں۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا سیکوئل بنانے پرغور

ممبئی: معروف اداکارہ کرینہ اور سونم کپور کی کامیاب فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے ہدایت کار کا سیکوئل بنانے پر غور کرررہے ہیں۔ 

ورکنگ ویمنزاور گرلز پاور کے حوالے سے چار سہیلیوں کی دوستی پر بنائی گئی فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ منفرد کہانی کے ساتھ ساتھ  فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے باکس آفس پر دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے خاصی مقبول رہی جس میں نوجوان نسل کی دو مقبول فنکارائیں کرینہ کپور اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہوئی تھیں جب کہ فلم میں جان برپا کرنے کے لئے اُن کا ساتھ  باصلاحیت فنکارائیں سوارہ بھاسکر اور شیکھا تلسانیا نے بھی دیا اسی مقبولیت کے پیش نظر فلم کا سیکوئل جلد ہی بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی مقبولیت  کے بعد فلسازوں نے فلم کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کردیا ہے جس میں سونم کپور اور سوارہ بھاسکر کو برقرار رکھا جائے گا  جب کہ کرینہ کپور کو فلم کے سیکوئل کا حصہ بننے کے لئے ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوا کہ فلم میں میرا سود کا کردار ادا کرنے والی شیکھا تلسانیا فلم کا حصہ بنے گی بھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ یکم جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کو بنانے میں نامور فنکار انیل کپو راور جتیندر کی صاحبزادیاں ایکتا کپور ی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی گئی۔

پشاور ریپڈ بس منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پشاور ریپڈ بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیر کے باعث لاگت میں 15 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا

چیئرمین نیب نے پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوگیا، تاخیر کے ذمہ دار افراد کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، منصوبے کی لاگت کے لیے 49.36 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا جو بعد میں بڑھ کر 64 ارب روپے ہوگیا

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کو انکوائری شروع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی سرمائے کے جائز استعمال کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب اپنا کام کرتا رہے گا۔

علاوہ ازیں پشاور میں نیب ریجنل بورڈ خیبر پختونخوا کا اجلاس ہوا۔ نیب بیورو نے محکمہ جیل خانہ جات، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور بلدیاتی حکومت میں خرد برد اور کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ نیب نے ایجنسی سرجن مہمند کے خلاف بھی کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

Google Analytics Alternative