Home » 2018 » September » 12

Daily Archives: September 12, 2018

بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی خبر پر دل افسردہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

لندن: وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور دیگر رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی خبر پر دل افسردہ ہے، وہ ایک حوصلہ مند اور باوقار خاتون تھیں جنہوں نے نہایت ثابت قدمی سے بیماری کا مقابلہ کیا۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی خبر پر دل افسردہ ہے۔ وہ ایک حوصلہ مند اور باوقار خاتون تھیں جنہوں نے نہایت ثابت قدمی سے بیماری کا مقابلہ کیا۔ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شریف خاندان کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت محترمہ کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

Faisal Javed Khan

@FaisalJavedKhan

وزیر اعظم عمران خان کا محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
حکومت محترمہ کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

The President of Pakistan@PresOfPakistan

I express my sincere regrets on the sad demise of Begum Kulsoom Nawaz. My condolences to the Sharif family on this loss. May her soul rest in peace

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

COAS expresses his grief and heartfelt condolences to the bereaved family on sad demise of Begum Kulsoom Nawaz. “May Allah bless the departed soul eternal peace at Heaven-Amen”, COAS.

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان سوری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

National Assembly of Pakistan@NAofPakistan

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔@AsadQaiserPTI @QasimKhanSuri

اسد قیصر نے بیگم کلثوم نواز کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

National Assembly of Pakistan@NAofPakistan

بیگم کلثوم نواز نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، سپیکر و ڈپٹی سپیکر @AsadQaiserPTI @QasimKhanSuri

گورنر پنجاب محمد سرور نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کی قیادت کی تھی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Mohammad Sarwar

@ChMSarwar

I am deeply saddened at the demise of Begum Kalsoom Nawaz. She was a courageous person & led the party in absence of her husband. She will be remembered by all. My deepest sympathies & heartfelt condolences for the family. May Allah bless her soul. Ameen

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

Jam Kamal Khan@jam_kamal

May Allah Pak Bless Begum Kulsoom Nawaz and grant her janna.

متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنما سید علی رضا عابدی نے بھی بیگم کلثوم نواز  کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

Syed Ali Raza Abidi

@abidifactor

My condolences to the Sharif family on the sad demise of Begum Kulsoom Nawaz. May Allah grant her Eternal Paradise and give her loved ones the strength to cope with the tragic loss. Ameen. Expecting early bail on humanitarian grounds for Mian Nawaz Sharif, Maryam and Capt. Safder

انہوں نے اپنے بیان میں امید کا اظہار کیا کہ  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دی جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

Shah Mahmood Qureshi@SMQureshiPTI

Deeply Saddened to know about the demise of Begum Kalsoom Nawaz. May Allah bless her soul with the highest place in Paradise. I have instructed the Pakistani High Commission in London to facilitate the bereaved family in all possible ways.

اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ لندن ہائی کمیشن کو مرحومہ کے خاندان کو تمام سہولیات کی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Usman Buzdar@UsmanAKBuzdar

اِنَّا لِلَه وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔
بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ وہ ایک صاحب ہمت اور صاحب عزت خاتون تھیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور شریف خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، وہ باہمت اور صاحب عزت خاتون تھیں۔

PPP

@MediaCellPPP

سابق صدر آصف زرداری کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس ۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ و تعزیت کا اظہار کیا۔

PPP

@MediaCellPPP

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی۔

Siraj ul Haq

@SirajOfficial

بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی وفات کا سن کر انتہائی افسوس ہوا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، اور جوار رحمت میں جگہ سے نوازے۔
میاں نواز شریف سمیت تمام لواحقین سے دلی اظہار تعزیت، اللہ انھیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی وفات کا سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ انہوں نے میاں نواز شریف سمیت تمام لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Ali Muhammad Khan@Ali_MuhammadPTI

One word which comes to mind after the sad demise of Begum Kulsoom Nawaz about her is,
BRAVE WOMAN !
May Allah grant her Maghfirah & a place in Jannah.
Amin !

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر خاتون تھیں۔

Mirwaiz Umar Farooq

@MirwaizKashmir

میاں نواز شریف صاحب کی اہلیہ کلثوم نواز صاحبہ کے انتقال پر بیحد دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس اور نواز فیملی کو صبر جمیل عطا کرے ۔ غم کی اس گھڑی میں اور کشمیری عوام ان کے ساتھ ہیں

حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھی سابق خاتون اول کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف صاحب کی اہلیہ کلثوم نواز صاحبہ کے انتقال پر بے حد دکھ ہوا اور غم کی اس گھڑی میں  کشمیری عوام ان کے ساتھ ہیں۔

متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں، اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شریف خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

Malala

@Malala

Deeply saddened to hear about the demise of the former First Lady of Pakistan Begum Kalsoom Nawaz. Heartfelt condolences to all her family and prayers for the departed soul. Her political struggle and courage will be remembered.

نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے شریف خاندان سے دلی اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر پردلی صدمہ ہوا اور بیگم کلثوم نواز کی سیاسی جدوجہد اور جرات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں۔

کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور اور ان کے صاحبزادے حسین نواز نے  بیگم کلثوم نواز کی وفات کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ برس جون سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھیں، جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی تھیں۔

بیگم کلثوم نواز 1950 میں پیدا ہوئیں اور اپریل 1971 میں ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے شادی ہوئی۔

بیگم کلثوم نواز کو 3 مرتبہ خاتون اول رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ رکن قومی اسمبلی بھی رہیں۔

سی پیک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سی پیک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل  آصف غفور کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤجنگ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سفیر نے حال ہی میں ہونے والے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ پاکستان اور سی پیک کے لیے پاکستان میں حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے سی پیک کو پاکستان کا معاشی مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی حکومت چین کے ساتھ ہونے والے سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی اور اس حوالے سے نئے سرے سے شرائط طے کی جائیں گی۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ اخبار نے ان کا انٹرویو سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا جب کہ اس حوالے سے وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ سی پیک کے مستقبل پر پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق ہے، پاکستان سی پیک کو رول بیک نہیں کررہا، پاکستان نے چین کے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی پیک قومی ترجیحی منصوبہ ہے۔

علاوہ ازیں چینی سفارت خانے نے سی پیک سے متعلق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے حوالے سے مکمل اتفاق رائے ہے کہ یہ پراجیکٹ دونوں ممالک کے لیے سودمند ہے اور دونوں حکومتیں اس کو پاکستان کی ضروریات کے مطابق اور ترقی کے لیے آگے لے کر بڑھیں گی۔

بیگم کلثوم کے جنازے کیلیے نواز شریف، مریم، صفدر کی پیرول پر رہائی کا امکان

لاہور: بیگم کلثوم کے جنازے میں شرکت کیلیے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہائی کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا کینسر کے باعث لندن کے اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ نواز شریف کے بھائی شہباز شریف اپنے بیٹے سلمان شہباز کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی میت وطن لانے کے لیے آج ہی لاہور سے پہلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق میت واپس لانے اور جنازے میں شرکت کے لیے نوازشریف کے لندن روانگی سے متعلق قانونی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے ہائیکورٹ سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔ قوی امکان ہے کہ نواز شریف اہل خانہ سے مشاورت کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

جیل قوانین کے تحت کسی بھی قیدی کے قریبی رشتے دار کے انتقال پر نمازجنازہ میں شرکت کے لیے محدود وقت کے لیے پیرول پر ضمانت دی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پیرول پر ضمانت کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو دیں گے جسے یہ اجازت دینے کا اختیار حاصل ہے۔

قانون کے تحت پیرول پر قیدی کو پانچ گھنٹے کے لیے رہائی ملتی ہے۔ ان پانچ گھنٹوں میں نماز جنازہ میں شرکت لیے جیل سے آنے جانے کا وقت شامل نہیں ہوتا۔

کلثوم نواز کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز بھی نیب ریفرنس میں مطلوب ہیں۔ اس لیے میت کے ہمراہ ان کی وطن واپسی کے مسئلے اور مختلف قانونی آپشنز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

نیب مقدمے میں اشتہاری ہونے کی وجہ سے نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو پاکستان واپسی پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی کیلئے حسن اور حسین نواز کو حفاظتی ضمانت لینا ہوگی، جس کیلئے اہل خانہ سے مشورے کے بعد درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم اورآرمی چیف سمیت اہم شخصیات کا کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورملک کی دیگر قیادت نے کلثوم نواز کے انتقال پردکھ کا اظہار کیا ہے۔

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ملک بھر کی اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت نے گہرے دکھ اوردلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نوازکی وفات پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نوازبہادرخاتون تھیں، حکومت محترمہ کلثوم نوازکے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کومرحومہ کے لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

آرمی چیف 

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نوازکے انتقال پرغمزدہ خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  اللہ تعالی بیگم کلثوم نوازکوجواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

شہبازشریف

مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا تھا کلثوم نواز کی وفات شریف خاندان کیلئے بڑا دھچکا ہے، نوازشریف نے ہرمشکل وقت میں اہلیہ سے مشاورت کی، مرحومہ نے گھر بھی سنبھالا، آزمائش پڑی توچاردیواری سے باہرنکلیں۔ انہوں نے کہا بیگم کلثوم نواز مشکل حالات میں باہرنکلیں اورڈکٹیٹر شپ کو چیلنج کیا۔

بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی بیگم کلثوم نوازکے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نوازنہایت نفیس خاتون تھیں، ان کی جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

گورنر پنجاب کا اظہار تعزیت

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ مرحومہ کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وہمت عطا کرے۔

ڈیم کے لئے بھیک مانگنے کا طعنہ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ڈیم کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں انہیں ایسا کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب کڈنی لیورانسٹیٹیوٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈیم کی تعمیر قومی مفاد کے لئے ہے ، ہم نے قومی جذبے کے تحت کام شروع کیا لیکن کم ظرف لوگ جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا بھیک مانگنا نہیں، بھیک مانگنے کا الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

سماعت کے دوران ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیدار نے ڈیم بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈیم مجھ سے بنوانا ہے اس منصوبے کی دستاویزات دیں، ڈیم کو اصل لاگت سے کم خرچ پر بناؤں گا، جس پر چیف جسٹس نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ حساب کتاب لگا کر تحریری طور پر آگاہ کریں۔

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیسز؛ وزیراعظم کوحاضری سے مستقل استثنیٰ

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی عمارت اورپارلیمنٹ حملہ کیسز میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابراعوان نے اپنے موکل کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ایک سے زیادہ ہوں تو شریک ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے۔ وکیل استغاثہ نے بھی بابراعوان کی درخواست پراعتراض نہیں کیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ عمران خان کی طرف سے بابراعوان نے پیشی کے لیے بیان حلفی جمع کروادیا۔ جس میں کہا گیا کہ اپنے موکل کی جگہ وہ خود پیش ہوں گے۔ کیس کی سماعت کے دوران کسی مرحلے پرضرورت پڑی توعمران خان پیش ہوجائیں گے۔

دوسری جانب کیس میں نامزد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، جہانگیرترین، اعجاز چوہدری، شفقت محمود، علیم خان اور سیف اللہ نیازی کو بھی حاضری سے استثنیٰ مل گیا ہے۔ مقدمات کی مزید سماعت اب یکم اکتوبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے اس وقت کی حکومت کے خلاف دھرنے دیئے تھے۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پر دھاوا بولا تھا۔ ان مقدمات میں صدرمملکت عارف علوی بھی نامزد ہیں۔

گلیکسی ایس 10 کا ایسا فیچر جو اب تک کسی فون میں نہیں

سام سنگ کا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 گزشتہ ماہ سامنے آیا تھا مگر یہ کمپنی اپنی نئی ڈیوائس گلیکسی ایس 10 پر زور و شور سے کام کررہی ہے ، جس کے بارے میں کافی تفصیلات بھی سامنے آچکی ہیں۔

گلیکسی ایس 10 درحقیقت گلیکسی ایس سیریز کے 10 سال مکمل ہونے پر متعارف کرایا جائے گا اور اس میں متعدد ایسے فیچرز ہوں گے جو ماضی کے فونز میں نظر نہیں آئے۔

اور اب ایک نئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اس فون میں ایک ایسا فیچر دیا جارہا ہے جو سام سنگ کی مخالف کمپنیوں کی کسی ڈیوائس میں موجود نہیں۔

کورین میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 10 میں الٹرا ساﺅنڈ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب کیا جائے گا۔

الٹرا سونک سنسر آواز کی لہروں کو اسکرین کو چھونے والی انگلیوں کے نشان پڑھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

فنگرپرنٹ کی ساخت ایسی ہوتی ہے جس کا تھری ڈی نقشہ آواز کی لہروں کی مدد سے آسانی سے بنایا جاسکتا ہے۔

آپٹیکل سنسرز کے برعکس الٹرا ساﺅنڈ سنسر گندی اسکرین پر بھی بہترین کام کرتا ہے کیونکہ اسے انگلی کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ سنسر اسکرین کی لیئرز میں نصب نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ پینل کے بیک پر ہوگا تاکہ اسکرین کے ڈیزائن یا پرفارمنس متاثر نہ ہو۔

اس ٹیکنالوجی کو کافی عرصے پہلے سام سنگ نے رجسٹر کرایا تھا مگر اب اسے پہلی بار استعمال کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ آن اسکرین فنگر پرنٹ اسکیننگ کے فیچر کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کرے گی کیونکہ یہ ایسا فیچر ہوگا جس پر ایپل کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا جارہا۔

اس سے ہٹ کر ایس 10 سیریز میں تھری ڈی سینسنگ کیمرہ بھی ہوگا جو کہ ایپل کے فیس آئی ڈی کی طرح کام کرے گا۔

2019 کے شروع میں یہ فون متعارف کرایا جائے گا اور یہ 3 بیک کیمروں سے لیس فون ہوگا۔

درحقیقت سام سنگ اس فون کو آئی فونز کو پیچھے چھوڑنے کے لیے متعارف کرائے گی۔

Google Analytics Alternative