Home » 2018 » October » 04 (page 2)

Daily Archives: October 4, 2018

سینیٹ میں فواد چوہدری کے بیان پر گرما گرمی، وفاقی وزیر کو ایوان سے نکلنے کا حکم

 اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران فواد چوہدری کی جانب مشاہد اللہ خان پر کی جانے والی تنقید پر گرما گرمی ہوگئی جب کہ چیئرمین نے معافی نہ مانگنے پر وفاقی وزیر کو ایوان سے نکلنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس جاری تھا کہ اس دوران مسلم لیگ(ن) کے مشاہد اللہ خان اور وفاقی وزیرفواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جو بڑھتے بڑھتے جھڑپ کی صورت اختیار کرگیا۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیرسے الزامات ثابت نہ کرنےپر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تو فواد چوہدری اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ دیکھنا ہے کہ معافی کس سے مانگنی ہے،مشاہد اللہ نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا انہوں نے اپنے تین بھائیوں کو پی آئی اے میں بھرتی کرایا۔

سینیٹر مشاہد اللہ نے وفاقی وزیر سے الزامات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تو دونوں جانب سے ایک بار پھر لفظی گولہ باری شروع ہوگئی، چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کو ایوان سے باہر نکل جانے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر نے چیئرمین سینیٹ کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی اور  مائیک بند ہونے کے باوجود بولتے رہے تاہم بعدازاں انہوں نے مشاہد اللہ سے معذرت کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت کی، لیکن وفاقی وزیر مسلسل بولتے رہے اور مجبوراً چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کردیا۔

مشاہداللہ فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشاہداللہ خان فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے مابین تلخ کلامی اور گرما گرمی پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فواد چوہدری کو ایوان سے باہر جانے اور سینیٹر مشاہداللہ سے معافی مانگنے کا حکم دیا تاہم وفاقی وزیر نے ایوان سے باہر جانے اور مشاہداللہ خان سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے ایوان میں کہا تھا حقائق دیکھ لیں اگر میرا قصور ہوا تو معذرت کرلیں گے، مشاہداللہ خان سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمیں عوام نے ووٹ سمجھوتے کی سیاست کے لیے نہیں دیا، بلکہ چوروں کے احتساب کے لیے منتخب کیا اورایوان میں بھیجا، کیا ہم نے ملک کو چیمبرز سے چلانا ہے کہ معذرت کرلیں۔ مشاہد اللہ جیسے لوگوں کی وجہ سے عوام سیاست کو اچھا نہیں سمجھتے، وہ کبھی کونسلر نہیں بنے اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے ایک بار پھر سینیٹر مشاہداللہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مشاہداللہ خان پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے تھے، لیگی رہنما  کے بھائی مجاہد اللہ، راشد اللہ اور ساجد اللہ  بھی پی آئی اے میں بھرتی ہوئے اور انہیں نیویارک اور لندن میں اسٹیشن ہیڈ لگایا گیا، اور ان کے بھائیوں کی ترقی کے لیے بورڈ کا اجلاس تک نہیں ہوا، اور جب اس بات کی نشاندہی کی تو کہا گیا کہ سینیٹ کو نہیں چلنے دیں گے، چیئرمین سینیٹ نے مجھے حقائق کو بیان کرنے سے کیوں روکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کی آفیشل رپورٹ نیب اور ایف آئی اے کو بھیج رہا ہوں، ملکی ائیرلائن پی آئی اے 356 اور اسٹیل مل 200 ارب نقصان میں ہے، جبکہ ایک سو ارب کے مزید خسارے بھی ہیں۔

شلپا شیٹھی نے فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے سلور اسکرین سے طویل عرصے غائب رہنے کے بعد آخرکار فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی نے ایک انٹرویو میں سلور اسکرین سے کناری کشی  کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس فلمی کیریئر میں اداکارہ کو کسی نہ کسی موڑ پر اپنے پیشے کی قربانی دینی پڑتی ہے اور میرے لئے فلم نگری سے دور رہنے کی وجہ میرا بیٹا ویان ہے جسے اس وقت تمام تر توجہ کی ضرورت تھی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب میں کیریئر کی بلندیوں پر تھی اُس وقت میرا بیٹا بہت چھوٹا تھا اور میرے نزدیک میری فیملی میری اول ترجیح تھی اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اُس وقت فلم نگری سے دور رہنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ اداکارہ کے لئے ایک وقت میں دو کام جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

شلپا شیٹھی نے کہا کہ فلموں کا شیڈول ہمیں پورے دن کے لئے باندھے رکھتا  ہے اور ایسی صورتحال میں اپنے بیٹے کو توجہ نہیں دے پاتی لیکن اب میں مکمل طور پر تیار ہوں۔ شلپا شیٹھی نے اپنی گفتگو میں اشارہ دیا کہ وہ جلد فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھیں گی۔

امریکی حمایت کے بغیر شاہ سلمان دو ہفتے بھی حکمراں نہیں رہ سکتے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت امریکی فوج کی حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں چل سکتی ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست میسی سپی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا  کہ امریکا سعودی عرب کی حفاظت کرتا ہے اور میں نے سعودی فرمانروا سے ملاقات میں واضح کر دیا تھا کہ امریکا کی مدد کے بغیر وہ دو یا تین ہفتے سے زیادہ اپنی حکمرانی قائم نہیں رکھ سکتے۔

سعودی عرب کے قریبی اتحادی سمجھے جانے والے امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شاہ سلمان سے اپنی ملاقات میں مطالبہ کیا  کہ امریکی فوج کو سعودی حکومت کی حفاظت کرنے کا معاوضہ دیا جانا چاہیے اور معاوضے کے بغیر خدمات زیادہ عرسے تک حاصل نہیں کی جا سکتی ہیں۔

امریکی صدر یہ بتانے سے قاصر رہے کہ یہ باتیں شاہ سلمان کو کب اور کہاں کی گئیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا اور ہفتے کے روز ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی تھی۔

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان یوں تو مصالحانہ تعلق قائم ہے اور کئی امور پر دونوں اتحادی بھی ہیں لیکن تیل کی بڑھتی قیمتوں سے نالاں ٹرمپ کی سعودی عرب پر تنقید اتنی بھی معنی خیز نہیں۔

مائیکرو سافٹ نے پہلی بار ہیڈفون متعارف کرادیا

مائیکرو سافٹ نے اپنے سرفیس سیریز کی نئی ڈیوائسز کرادی ہیں اور پہلی بار اس کمپنی نے نوائز کینسلنگ ہیڈفونز بھی صارفین کے لیے پیش کردیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ شب نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران سرفیس پرو 6 ٹیبلیٹ، سروفیس لیپ ٹاپ 2، سرفیس اسٹوڈیو 2 (ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر) اور ایک سرفیس ہیڈفون متعارف کرایا، جبکہ ونڈوز 10 اور آفس 365 کے بھی متعدد نئے فیچرز کا اعلان کیا۔

مائیکروسافٹ کے چیف پراڈکٹ آفیسر پانوس پنائے کا کہنا تھا کہ سرفیس پرو 6 گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 67 فیصد زیادہ طاقتور ہے اور اس کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

فرفیس لیپ ٹاپ 2 کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ دونوں ڈیوائسز 16 اکتوبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گی۔

دونوں ڈیوائسز میں چند فیچرز اپ ڈیٹ اور نئے رنگوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاہم کوئی بڑا ری ڈیزائن یا یو ایس بی سی پورٹ کے اضافے کے خواہشمند افراد کو 2019 کا انتظار کرنا ہوگا۔

سرفیس پرو سکس میں ایٹ جنریشن انٹیل سی پی یو، 12.3 انچ ڈسپلے، ساڑھے 13 گھنٹے بیٹری لائف، ایس ایس ڈی کارڈ سے اسٹوریج کو ایک ٹی بی تک بڑھانے کی صلاحیت اور پہلی بار بلیک رنگ میں دستیابی جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

سرفیس لیپ ٹاپ 2 میں ایٹ جنریشن انٹیل سی پی یو، 13.5 انچ ٹچ ڈسپلے، گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 85 فیصد تیز اور انسٹنٹ آن اور ونڈوز ہیلو سپورٹ دی گئی ہے۔

 

مائیکرو سافٹ کا آل ان ون ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سرفیس اسٹوڈیو 2 کی قیمت ساڑھے 3 ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی تاہم اس کی دستیابی کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

اس میں 28 انچ کا ٹچ ڈسپلے، 2 ٹی بی ایس ایس ڈی، سیون جنریشن انٹیل سی پی یو، ڈی سی آئی، پی تھری، آکسائیڈ ٹرانسسٹر، نیکسٹ جنریشن پاسکل گرافکس، 13.5 ملین پکسلز اور ایکس باکس وائرلیس کنٹرولر کی بلٹ ان سپورٹ دی گئی ہے۔

تاہم ایونٹ میں سب سے بڑا سرپرائز کمپنی کی جانب سے پہلی بار نوائز کینسلنگ ہیڈفونز کو متعارف کرانا تھا۔

سرفیس ہیڈفون کی قیمت 350 ڈالرز رکھی گئی ہے جو کہ پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ ہیڈفون ونڈوز 10، آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور میک آپریٹنگ سسٹم سے مطابقت رکھتے ہیں اور جب صارف انہیں کان سے اتارے گا تو وہ فوری طور پر موسیقی کو روک دیں گے یا کالز میوٹ کردیں گے۔

ان ہیڈفونز کو اسکائپ کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ یہ بلیوٹوتھ ، ایکٹیو نوائز کینسلنشن اور کورٹانا پر 15 گھنٹے تک کام کریں گے۔

بلیوٹوتھ بند کرکے وائر موڈ آف اور نوائز کینسلشن ایکٹیو کرنے پر ان کی زندگہ 50 گھنٹے ہوگی، جبکہ یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لیے دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ہیڈفون 2 گھنٹے سے بھی کم وقت پر مکمل چارج ہوجائیں گے۔

ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی نے لاہور میں جلوہ دکھا دیا

لاہور: آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دو دن کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔ کرکٹرمحمد عرفان نے ٹرافی کے ساتھ ٹورازم بس پرشہرکا چکر لگایا۔ سونے اور چاندی سے بنی گیارہ کلووزنی ٹرافی آج صبح لاہور پہنچی ، آئی سی سی مارکیٹنگ شعبے کے شمریز شیٹھی اس ٹرافی کے ساتھ آئے ہیں۔ دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر قذافی اسٹیڈیم کے مین داخلی دروازے پر میڈیا کے سامنے کرکٹر محمد عرفان لے کر آئے۔

فوٹو سیشن کے بعد ڈھول کی تھاپ پر عرفان ٹرافی لے لاہور شہر کی سیر کے لئے مختص بس پر سوار ہوۓ اور گلبرگ، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ سے ہوتی ہوئی واپس اسٹیڈیم پہنچی۔

پروگرام کے مطابق جمعرات کو اس ٹرافی کو گورنمنٹ کالج، شوکت خانم اور پھر واہگہ بارڈر لے جایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ٹرافی 5 اور6 اکتوبرکوراولپنڈی میں رہے گی، میگا ایونٹ کی ٹرافی کراچی میں 7 اور 8اکتوبر کو مختلف مقامات پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

 یاد رہے کہ ٹرافی 27 اگست کو آئی سی سی اکیڈمی سے روانہ ہوئی تھی، اسے 21 ملکوں اور60 شہروں کا سفر مکمل کرکے 19 فروری کو انگلینڈ پہنچنا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آئندہ سال 30 مئی کو لندن کے اوول گراﺅنڈ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا، فائنل 14جولائی کو لندن کے لارڈز گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔

جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہیرڈ کے الزامات سے متعلق خاموشی توڑدی

ہولی وڈ سپر سٹار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہیرڈ کی جانب سے لگائے گھریلو تشدد کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔

برطانوی میگزین جی کیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جونی ڈیپ نے کہا کہ ’ میں سچائی چاہتا ہوں ،اور دنیا میں میرا صرف ایک ہی جنون ہے جو کہ سچ کی تلاش ہے۔‘

جونی ڈیپ کی طلاق 2017 میں ہوئی جب ان کی اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے تھے تاہم جونی ڈیپ ان دعوؤں کو مسترد کردیا۔

—فوٹو : اے ایف پی
—فوٹو : اے ایف پی

ہولی وڈ کی سابقہ معروف جوڑی نے ایک بیان بھی جاری کیا تھا کہ ان کا تعلق شدید جذباتی اور مستحکم تھا لیکن کبھی بھی جسمانی یا جذباتی نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا ۔

برطانوی میگزین سے بات کرتے ہوئے جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ بیوی ایمبر پر جسمانی تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے ان الزامات کی تردید نہیں کی کیونکہ میں الزامات کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا۔

جونی ڈیپ کا کہنا تھا کہ ’ مجھے اس بات سے بہت زیادہ تکلیف پہنچی کہ مجھے ایسا ظاہر کیا گیا جس تک پہنچنا بھی میرے لیے مشکل ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ لیکن ایسے انسان کو نقصان پہنچانا جس سے آپ محبت کرتے ہوں؟ نہیں، میں ایسا کبھی نہیں کرسکتا۔‘

—فوٹو : اے ایف پی
—فوٹو : اے ایف پی

انہوں نے بتایا کہ ایمبر ہرڈ سے علیحدگی سے قبل انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق کتاب لکھنا شروع کی تھی۔

جونی ڈیپ کا شمار ہولی وڈ کے ان ستاروں میں ہوتا تھا جو فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لیتے تھے لیکن حال ہی میں ان کی کئی فلمیں فلاپ ہوئی اور وہ اپنے زوال کو مشہور ناول ہنچ بک آف نوٹر ڈیم سے موازنہ کرتے ہوئے خود کو مرکزی کردار کواسموڈو قرار دیا۔

—فوٹو :انسٹا گرام
—فوٹو :انسٹا گرام

شادی اور فلموں میں ناکامی کے علاوہ جولائی میں ان کے سابقہ مینیجرز کی جانب سے کیے گئے مقدمے میں ہرجانے میں 8 کروڑ 40 لاکھ آسٹریلین ڈالر ادا کیے تھے جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک دہائی میں کمائے گئے 88 کروڑ آسٹریلین ڈالر برباد کردیے تھے۔

جونی ڈیپ کا کہنا تھا کہ ’ خطیر رقم ضائع ہوچکی ہے ، لوگ میرے خلاف ہر موقع پر مقدمہ کررہے ہیں، میرا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے ،

انہوں نے مزید کہا کہ ’ میں جانتا ہوں کہ میں کبھی سنڈریلا نہیں بنوں گا، میں جانتا ہوں اور اسے قبول کرتا ہوں۔‘

جونی ڈیپ کا مزید کہنا تھا کہ ’ لیکن میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اچانک مختصر وقت میں بہتر الفاظ کی کمی کی وجہ سے سنڈریلا اچانک ایک حیوان میں بدل گئی جو کواسموڈو ہے۔‘

انعم کی تباہ کن باؤلنگ، بنگلہ دیشی ٹیم صرف 30رنز پر ڈھیر

انعم امین کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو صرف 30رنز پر ٹھکانے لگا کر دوسرے ٹی20میچ میں 58رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرا ٹی20 بھی بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 14اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

بنگلہ دیش نے موسم اور وکٹ کی نمی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر کسی حد تک درست ثابت ہوا۔

پاکستانی وومن ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 88رنز بنا سکی، کپتان جویریہ خان 25 اور ناہیدہ خان 18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن تتر بتر نظر آئی اور کسی بھی بلے باز کے پاس پاکستانی باؤلرز خصوصاً انعم امین کی تباہ کن باؤلنگ کا کوئی جواب نہیں تھا۔

انعم امین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
انعم امین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف 30رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جو وومن انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 کا چوتھا کم ترین اسکور ہے۔

ٹی20 کرکٹ میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ موزمبیق کی ٹیم کے پاس ہے جو رواں سال نمیبیا کے خلاف 25رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

بنگلہ دیشی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکی اور رومانہ احمد 9رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہیں۔

پاکستان کی جانب سے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والی انعم امین نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں تین میڈان کرائے اور بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ ندا ڈار، ایمن انور اور نشرح نسدھو نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں ملائیشیا کی ٹیم بھی پاکستان کے خلاف صرف تین رنز

Google Analytics Alternative