Home » 2019 » May » 09

Daily Archives: May 9, 2019

داتا دربار لاہور کے باہر پولیس پر خودکش حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید

 لاہور: داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔

ایس پی پولیس لائنزکے مطابق لاہورمیں داتا دربارکے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید جب کہ 30 زخمی ہوئے جنہیں میواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں ایلیٹ اہلکارشاہد، سلیم اورعام شہری رفیق شامل ہے۔ کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

جائے وقوع پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دوردور تک سنی گئی  جب کہ گاڑی کوشدید نقصان پہنچا ۔ دھماکے والی جگہ کی سیکیورٹی رینجرزنے سنبھال لی ۔

آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر 18 سے 20سال کے درمیان لگتی ہے، اس نے سیاہ شلوار قمیض اور کالا کوٹ پہن رکھا تھا، وہ ٹبی سٹی کی جانب سے پیدل پولیس کی گاڑی کے قریب آیا اور سامنے آکر دھماکہ کردیا، خودکش حملہ آور کے اعضا فرانزک کے لیے ارسال کردیے گئے ہیں، دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارود استعمال کیا گیا اور خودکش جیکٹ دیسی ساختہ تھی جس میں آگ پکڑنے والا کیمیکل بھی شامل تھا۔

مقدمہ درج

داتا دربار خود کش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق 3 نامعلوم ملزمان مینار پاکستان کی جانب سے داتا دربار مزار کے قریب پہنچے جہاں دو نے اپنے تیسرے ساتھی کو ہاتھ ہلا کر الوداع کیا اور داتا دربار سے ملحقہ آبادی کی طرف روانہ ہوگیا اور کچھ ہی دیر بعد تیسرے ملزم نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

وزیراعظم کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پولیس موبائل کے نزدیک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس اورایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورانتظامیہ کودھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی جب کہ اعلیٰ پولیس حکام اورسیف سٹیز اتھارٹی کے حکام کو بھی طلب کرلیا گیا۔

اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے اسد عمر کو کابینہ میں واپسی پر زور دیا مگر وہ نہ مانے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین شپ پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، وزیراعظم عمران خان نے چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کر دیں جب کہ چیف وہیپ عامر ڈوگر نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین فیض اللہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا، عامر ڈوگر اور اسد عمرنے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کردی۔

پارلیمانی اجلاس؛ پی ٹی آئی ارکان غیرمنتخب لوگوں کی کابینہ میں شمولیت پر پھٹ پڑے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان اسمبلی کابینہ میں غیرمنتخب لوگوں کی شمولیت پر پھٹ پڑے۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی غیرمنتخب لوگوں کی کابینہ میں شمولیت پر پھٹ پڑے، اجلاس میں ارکان اسمبلی کی جانب سے موقف سامنے آیا کہ پیراشوٹرزکی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نامناسب ہے، حکومتی پالیسیوں میں عوام کے نمائندوں کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا، پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود ہیں تاہم غیرمنتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں، آپ کے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن کچھ سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں، اسد عمر کو تبدیل کرناسخت فیصلہ تھا، اسد عمر آج بھی میرا رائٹ ہینڈ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ارکان کو اجلاس ختم ہوتے ہی حلقوں میں جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقوں میں جائیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رمضان پیکج پرعملدرآمد کرائیں۔

ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے نیا بلدیاتی نظام لانے پر وزیراعظم کی تعریف کی، اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب کا بلدیاتی نظام اچھا ہے تاہم خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

چائے پانی ،انٹرٹینمنٹ بجٹ ختم۔۔۔کفایت شعاری کی جانب ایک اورقدم

آج سے قبل وفاقی اور صوبائی وزارتوں میں چائے پانی کی مد میں کروڑوں اربوں روپے اڑادیئے جاتے تھے خصوصی طورپر جب رمضان المبارک کی آمدآتی تو سب نے سرکار ی خزانے کی مد میں اپنی اپنی افطاریاں بڑے بڑے ہوٹلوں میں شیڈول کرکے رکھی ہوتی تھیں چونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے منشور میں سے ایک نکتہ کفایت شعاری کابھی ہے اسی کومدنظررکھتے ہوئے وفاقی کابینہ نے وزارتوں کا انٹرٹینمنٹ فنڈ ختم کردیاہے اورساتھ ہی صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بھی سرکاری خراجات پرتقریبات اورافطاریوں پربھی پابندی عائد کرد ی ہے ،اس مد میں خزانے کوایک خاطرخواہ رقم ملے گی جو کہ فالتومد میں خرچ کردی جاتی تھی البتہ اگرکوئی وزیرخرچہ کرناچاہے تو وہ اپنی جیب سے کرنے کامجاز ہے، کابینہ نے برازیل سے ٹیکنیکل تعاون، سعودیہ کوافرادی قوت ،آذربائیجان سے زراعت میں تعاون، چارسوارب کی چینی امداد سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے معاہدوں کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ کے اجلاس کے بعدوزیراعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ بجٹ قومی امنگوں کا ترجمان ہوگا، بجٹ اجلاس سے قبل اتحادیوں اور پارلیمانی رہنماءوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، تین ماہ کے اندر تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں اضافی چارج کی پوسٹس ختم کر دی جائیں گی، مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں بلکہ منسلک کیے گئے ہیں ، مدارس کی رجسٹریشن صرف وزارت تعلیم کے تحت ہوگی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، وزارت تعلیم مدارس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نہیں سہولت کاری کریگی، ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کریں ، تمام مدارس کی ون ونڈو رجسٹریشن ہوگی، وزارت تعلیم مدارس کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرے گی، مدارس کے طلباکو ان کا تعلیم کا جائزحق دینا چاہتے ہیں ۔ 30ہزار مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں بلکہ منسلک کیا جائے گا، کابینہ نے سحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ای سی سی کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، برازیل کے ساتھ سمجھوتے کی توثیق کی گئی ۔ کابینہ نے ٹیکسیشن اینڈ سمگلنگ معاملات سے متعلق کراچی میں جج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، آئندہ بجٹ میں گفٹ وغیرہ کے لیے مختص رقم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چائے پانی کا کام اب وزرا کو اپنی جیب سے کرنا ہوگا، ایس ای سی پی کی سالانہ رپورٹ کی کابینہ میں منظوری دی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان کے لئے سعودی عرب میں افرادی قوت کا جائزہ لینے اور ;200;ذربائیجان کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کے لئے معاہدے، وزیراعظم کفایت شعاری اور سادگی مہم کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے مختص انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ بجٹ کے خاتمے، اقبال اکیڈمی کے لئے بورڈ ;200;ف گورنرز، کراچی ٹیکسیشن اینڈ اینٹی سمگلنگ جج کی تقرری اور وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق پاک چائنہ یونیورسٹی ;200;ف انجینئرنگ کے قیام کی اصولی منظوری دی، اس یونیورسٹی کیلئے چین 400 ارب کے فنڈز فراہم کریگا، کابینہ ا جلاس میں معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ دوائیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے مثبت نتاءج سامنے آئے ہیں ۔ فارماسوٹیکل کمپنیوں اور متعلقہ اداروں سے بات چیت کے نتیجہ میں دوائیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور 7;46;15 ارب روپے کی مجموعی بچت ہوئی ہے ۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ 449 ملین ڈالر پر سیلولر لائسنس کی تجدید کی جائے گی ۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ تمام خالی آسامیوں کو آئندہ تین ماہ کی مدت میں پر کیا جائے ۔ کابینہ نے ایس ای سی پی کی سالانہ رپورٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دی ۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ فعال بنانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں مشیر تجارت تمام کمپنیوں سے رابطے میں ہیں جو اس میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان پاکستان گروپ آف نیوزپیپرزاور روزنیوزکے دفترآئیں جہاں پرانہوں نے روزنیوزکے پروگرام سچی بات میں ایس کے نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم قانون سازی کے ذریعے ملک کانظام بدلناچاہتے ہیں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں یہاں پرانہوں نے ایس کے نیازی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیازی صاحب آپ نے ہمیشہ ایک فیملی ممبراوربھائی کی طرح میری رہنمائی فرمائی، میری عدم موجودگی میں بھی میرامقدمہ لڑتے رہے آپ کی آوازکی گونج مجھے سنائی دیتی رہی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تمام مشکلات کے باوجود ہم سات قانون سازیاں کرچکے ہیں لاء اینڈجسٹس منسٹری بہت باریک بینی سے سات بل کیبنٹ میں لائی ہے ہم عوامی مسائل حل کرناچاہتے ہیں اور مزیداس پرکام جاری ہے ۔

داتادربارکے باہرخودکش حملہ

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے باہر دھماکے خود کش دھماکے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکا صبح 8 بجکر 45 منٹ کے قریب داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے قریب کھڑی پولیس موبائل کے پاس ہوا ۔ دھماکے سے ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ ہوگئی ،دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کئے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے سے متعلق آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز خان نے بتایا کہ تقریباً 7 کلو کے قریب دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا اور اس میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور کی باقیات بھی مل گئی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں ۔ اگر داتا دربار کی بات کی جائے تو یہ پاکستان کے ان مزاروں میں سے ایک ہے جہاں زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ۔ یہ داتا دربار کے باہر دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل جولائی 2010 میں پہلا حملہ ہوا تھا، جس میں 50 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے تھے ۔ ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر شخصیات نے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کیا ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ ماہ مقدس رمضان میں اس طرح کے عمل میں ملوث عناصر گمراہ کن ہیں ۔

 

اداکارہ میرا اپنے اسپتال کے لئے عطیات جمع کرنے دبئی جا پہنچیں

دبئی: ادکارہ میرا نے ایک بار پھر ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔  

اداکارہ میرا نے ایک بار پھر رمضان المبارک میں اپنے ذاتی اسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے وڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں شفقت ٹرسٹ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے دبئی آئی ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ اب اس اسپتال کو مکمل کرلیا جائے۔ آپ نے ہمارا ساتھ دینا ہے اور ہمارے لئے دعا کرنی ہے۔

یاد رہے کہ میرا نے کئی سال پہلے اپنی والدہ کے نام پر اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی فنڈز اکٹھے کرچکی ہیں تام ان کا یہ پراجیکٹ ابھی تک کاغذوں تک ہی محدود ہے کیونکہ اس کی تعمیر کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

سری لنکن دھماکوں میں بھارت ملوث

گزشتہ ماہ اتوار کی صبح سری لنکن شہر کولمبواور دیگر تین شہروں کے تین ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں میں بم دھماکے ہوئے ۔ اتوار کو خاص طورپرمسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منانے کےلئے جمع تھے ۔ ان دھماکوں میں 350 کے قریب افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ۔ ہلاک شدگان میں مقامی باشندوں کے علاوہ غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔ ان حملوں کے بعد کم از کم 24 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ۔ پاکستان دفتر خارجہ نے سری لنکا میں دھماکوں اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کی امداد کی پیش کش کی ۔ پاکستان نے عشروں تک دہشت گردی جھیلی ہے لہذا ا س کا دکھ اور تکلیف جتنی پاکستان محسوس کر سکتا ہے کوئی اور نہیں ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کےلئے سری لنکن حکومت نے پاکستان حکومت سے دھماکوں کے فارنزک کے لیے مدد مانگی جس پر محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم دھماکوں میں ہلاک افراد کی شناخت کے لیے فوری طورپرسری لنکاپہنچ گئی ۔ سری لنکن وزیر دفاع روان وجےوردھنے کا کہنا تھا کہ ان دھماکوں کے پیچھے کسی ایک گروہ کا ہاتھ لگتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ;39;ہر اس انتہاپسند گروپ کے خلاف تمام ضروری کارروائی کریں گے جو ہمارے ملک میں کام کر رہا ہے ۔ ہم ان کے پیچھے جائیں گے چاہے وہ جس بھی مذہبی انتہا پسندی کے پیروکار ہوں ۔ ;39; ;39;ہ میں یقین ہے کہ جو بھی مجرم اس بدقسمت دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہیں ہم انھیں جتنا جلد ممکن ہو گرفتار کر لیں گے ۔ ;39;ایسٹر دھماکے کرنے والے دہشت گردوں تک پہنچنا ایک مشکل مرحلہ تھا ۔ بم دھماکوں کے ایک دن بعد حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک مقامی بنیاد پرست تنظیم ’نیشنل توحید جماعت‘ ان دھماکوں میں ملوث ہوسکتی ہے ۔ اس تنظیم کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن اس کو سری لنکا میں موجود ایک اور تنظیم کا دھڑا سمجھا جارہا ہے ۔ اس تنظیم نے بدھ بھکشووں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف فسادات ہونے پر ضلع کیگالہ میں بدھا کے مجسموں کو نشانہ بنایا تھا ۔ لیکن پھر سری لنکن آرمی چیف نے آخر سراغ لگا ہی لیا کہ ان کی دھماکوں کے پس پشت کون ہے ۔ سری لنکن آرمی چیف نے بتایا کہ حملے کے طریقے کار اور نشانہ بنائی جانے والی جگہوں کو دیکھتے ہوئے اس بات کا ثبوت ملا کہ حملہ میں بھارت ملوث ہے ۔ ثابت ہوا کہ اس میں بیرونی عناصر ملوث تھے یا انہیں ہدایات موصول ہو رہی تھیں ۔ حملے میں ملوث ملزمان بھارت کا دورہ کرچکے تھے ۔ وہ بھارت کے زیرتسلط کشمیر، بنگلور اور ریاست کیرالا بھی گئے تھے ۔ سری لنکن آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران بہت زیادہ آزادی اور امن تھا اور لوگ یہ بھول گئے کہ پچھلے 30 برسوں میں کیا ہوا تھا ۔ اسی طرح لوگ امن سے مستفید ہو رہے تھے اور سلامتی کو نظرانداز کر بیٹھے تھے اور دہشت گرد اپنا داوَ چل گئے ۔ سری لنکن پولیس حکام کے مطابق ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونے والے خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 359 ہوگئی ہے ۔ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ان حملوں کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم نے بھارت میں ٹریننگ لی اور کافی عرصہ بھارت میں گزارا ۔ دیگر نوجوانوں نے تامل ناڈو سے دہشت گردی کی تربیت لی ۔ زہران ہاشم کے فیس بک سے بھارتی رابطوں کا سراغ ملا ۔ اس کے فیس بک فالورز میں بھارتی شہری بھی ہیں ۔ اس سے قبل مودی سرکار نے سری لنکن دھماکوں کا الزام حسب معمول پاکستان پر بھی عائد کیا تھا مگر اب وہ ثبوت ملنے پر خاموش ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں بھارت نے نہ صرف سری لنکا کی حکومت کو تامل ٹائیگر باغیوں کی سرگرمیوں پر قابو پانے کےلئے ہتھیار فراہم کئے بلکہ ہندوستان نے تامل ٹائیگر کو بھی حکومت کے خلاف باغیانہ سرگرمیوں کی خاطر اسلحہ و بارود دیے ۔ بھارت کا یہ سیاہ چہرہ کئی مواقع پر بے نقاب ہوا جب سری لنکا کی سیکورٹی ایجنسیوں نے بھارت کی جانب سے فراہم کردہ اسلحہ کی کھیپ کئی بار پکڑی ۔ سری لنکا کو اسلحہ کی سمگلنگ کا انکشاف اس وقت ہوا جب گولہ بارود سے لدا ہوا ایک ٹرک ضلع سیوا گنگا کے مقام مانامادھورائے کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا کہ تامل باغیوں کو یہ اسلحہ فراہم کرنے والا شخص کیرالہ کا رہائشی ہے ۔ چنانچہ تامل ناڈو کی پولیس نے اس بارے میں سراغ لگانے کےلئے اندھرا پردیش اور کیرالہ کی پولیس سے رابطہ کیا توپولیس کو پتہ چلا کہ یہ گروہ تامل ناڈو کے بعض دوسرے گروہوں کے ذریعے تامل باغیوں کو رامیش ورام کے ذریعے اسلحہ فراہم کرتا ہے ۔ اسی اثنا میں ماہی گیروں کو دو بار سمندر میں لکڑی کے ایسے بکس ملے جن میں راکٹ بھرے ہوئے تھے ۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان بحری سرحد کے قریب ایک ماہی گیر کے جال میں لکڑی کا ایک بکس پھنس گیا جس میں راکٹ لدے ہوئے تھے ۔ اس بکس میں سترہ کلو کا راکٹ اور گولیوں کے چھ پیکٹ تھے ۔ ہندوستانی بحریہ نے اس راکٹ پر قبضہ کر کے اسے وشاکاپتم کے بحری ڈپو کو بھیج دیا ۔ اسی طرح سری لنکا کے ایک جزیرے میں بھی اسلحہ سے بھرے ہوئے لکڑی کے دو بکس پائے گئے جن میں راکٹ تھے ۔ سری لنکا میں جاری اس خانہ جنگی میں آخر کا ایسا مقام بھی آیا جب سری لنکا کی فوج کے پاس اسلحہ تک ختم ہوگیا ۔ تب سری لنکن حکومت نے پاکستان سے مدد کی درخواست کی ۔ پاکستان نے مثبت میں جواب دیتے ہوئے صرف ایک سال کے اندر سری لنکا کو ان دہشت گردوں سے چھٹکارا پانے کے لیے 190 ملین ڈالرز مالیت کا اسلحہ دیا ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے الخالد ٹینک اور پاک فضائیہ کے فاءٹر پائلٹس نے بھی بھرپور انداز میں ان دہشت گردوں پر ہلا بولا ۔ پاک فوج کے مایہ ناز افسروں کو سری لنکن فوج کی تربیت کے لیے بھیجا گیا ۔ یہاں تک کے 2009 میں ان تامل ٹائیگرز کی کمر ٹوٹ گی، اور ان کا خاتمہ ہوگیا ۔ سری لنکا کی اس جیت میں پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا ۔ بھارت کو پرامن سری لنکا پسند نہیں آیا لہذا اس نے دوبارہ اسے اپنے زیر اثر لانے کےلئے ریشہ دوانیاں شروع کر دیں ۔ مودی سرکار نے درحقیقت بھارت کو ہندو انتہاپسند ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے ہمسایہ ممالک میں دخل اندازی کی ۔ تمام ہمسایوں میں اپنے تربیت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعہ خودکش حملوں اور دہشت گردی کی دوسری گھناءونی وارداتوں کا سلسلہ شروع کیا ۔ سری لنکن بم دھماکے بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھے ۔ مودی سرکارعلاقائی امن و سلامتی تاراج کرنے پر تلی بیٹھی ہے ۔ بہر حال جنونی بھارت کو یہیں روکنے کی ضرورت ہے ورنہ وہ جنون میں کچھ بھی کر جائے گا اور یہ خطہ جنگ کی لپیٹ میں بھی آسکتا ہے ۔

ایران ایٹمی پروگرام کے عالمی معاہدے کے اہم حصے سے دستبردار

تہران: ایران 2015 میں ہونے والے ایٹمی پروگرام کے عالمی معاہدے کے اہم حصے سے دستبردار ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہےکہ وہ ملک میں یورینیم کا بھاری اسٹاک رکھیں گے اور اسے یورپ کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے آئندہ 60 دنوں میں دوبارہ یورینیم کی بھاری افزودگی کی بھی دھمکی دیدی۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ وہ عالمی معاہدے کے دو حصے معطل کر رہے ہیں جنہیں مشترکہ جامع ایکشن پلان (Joint Comprehensive Plan of Action) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

حسن روحانی نے یورپی قوتوں، چین اور روس کو تیل اور پیسے سے متعلق وعدوں کی پاسداری کے لیے 60 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ہونے کی صورت میں ہی ایران فروخت بحال کرے گا۔

ایرانی صدر نے وعدوں کی پاسداری نہ ہونے اور عالمی قوتوں کی جانب سے امریکی پابندیوں کی حمایت کی صورت میں بھاری مقدار میں یورینیم کی افزودگی کی دھمکی بھی دی۔

حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران اس معاہدے دستبردار نہیں ہو رہا اور ہم یہ معاہدہ چھوڑنا نہیں چاہتے، اس لیے دنیا کو پتا ہونا چاہیےکہ آج اس معاہدے کا آخری روز نہیں ہے بلکہ یہ معاہدے کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ایک نیا قدم ہے۔

ایرانی صدر نے مزید دھمکی دی کہ اگر ایران کے ایٹمی پروگرام کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجا گیا تو پانچ عالمی طاقتوں کو فیصلہ کن رد عمل کا سامنا ہو گا۔

پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت، کھیل بارش سے متاثر

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 میچوں کے سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے17 ویں اوور میں 2 وکٹوں پر 71 رنز بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم لندن میں بارش کے باعث میچ مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا جس کے باعث میچ کو 47،47 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا لیکن فخرزمان صرف 10 رنز پر آرچر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

بابراعظم آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے جو 45 کے اسکور پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد حارث سہیل اور امام الحق نے اسکور کو 71 رنز تک پہنچایا تھا کہ ایک مرتبہ پھر بارش شروع ہوئی اور کھیل کو روک دیا گیا۔

بارش تھمتے ہی دوبارہ کھیل کا آغاز ہوا تو میچ کو مزید محدود کرتے ہوئے 41 اوورز کی اننگز کردیا گیا۔

سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستان نے تجربہ کار باؤلر محمد عامر اور آصف علی کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا ہے جبکہ دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: سرفرازاحمد( کپتان)، امام الحق، فخرزمان، بابراعظم، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر

انگلینڈ: آئن مورگن (کپتان)، جیمز وینس، جونی بیئراسٹو، جو روٹ، جوز بٹلر، بین اسٹوکس، جو ڈینلی، عادل رشید، جوفرا آرچر، کرس ووکس، لیام پلنکٹ

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے اور کوشش کریں گے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میزبان ملک کے خلاف سیریز کھیل کر ورلڈ کپ سے قبل اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیم کی خامیوں پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جب دو بہترین ٹیمیں کھیل رہی ہوتی ہیں تو باؤلنگ اور بیٹنگ تو اچھی ہوتی ہے، تاہم ایسے میں اچھی فیلڈنگ دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی فیلڈنگ خراب رہی تھی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ ڈیڑھ سال سے بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے اور کوشش کریں گے کہ ان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی جائے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ تجربہ کار آل رآؤنڈر شعیب ملک سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ 5 مئی کو کھیلے گئے سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نمبر ایک ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ پر نظر ڈالی جائے تو مایوس کن اعداد و شمار سامنے آئیں گے۔

گرین شرٹس کو حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-5 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچوں کی سیزیز میں اسے 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔

Google Analytics Alternative