Home » 2019 » May (page 20)

Monthly Archives: May 2019

شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی سرخیوں اور اشتہارات تک ہی محدود تھی، فردوس عاشق

لاہور: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی کی سرخیوں اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد سے پنجاب کے عوام پر دہائیوں سے مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ ممکن ہوا۔ شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کےہر شہری تک پہنچیں گے، گروتھ اسٹریٹجی 2023 وزیراعظم کے مشن اور وژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے۔صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے، پسماندہ علاقوں، زراعت کی ترقی، بے روزگاری کا خاتمہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔ ان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

پاک بھارت میچ کے بعد کرکٹرز اہلخانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے، پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے دوران اپنے اہلخانہ کو پاک بھارت میچ کے بعد ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔

پی سی بی کے مطابق مانچسٹر میں 16 جون کو پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہی قومی کرکٹ کے کھلاڑی اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے صرف حارث سہیل اور آصف علی کو اہلخانہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی۔

پی سی بی کی نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی کرکٹر اپنے اہلخانہ کو ساتھ لانا چاہے گا تو اسے پورے ایونٹ کے دوران ان کی رہائش، کھانے پینے سمیت تمام تر انتظامات خود کرنے ہوں گے۔

پی سی بی کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ دیگر عالمی ٹیموں میں موجود رحجان کے بعد پی سی بی نے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نومنتخب مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے ہمراہ ورلڈ کپ کی اوپننگ تقریب میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوں گے۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ وسیم خان پاک بھارت میچ تک انگلینڈ میں قیام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی چیئرمین احسن میاں قدرے تاخیر سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔

قومی ٹیم ورلڈکپ میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہی ہوگا۔

پاکستان کا تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں جبکہ چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹانٹن میں ہوگا۔

ایونٹ کے اہم ترین میچ میں 16جون کو پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے اور یہ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹرفرڈ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر ہوگا اور ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون کو ایجبسٹن میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کا آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان جبکہ نواں میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز میں ہوگا۔

بھارتی انتخابات میں کامیابی کی دوڑ میں شامل شوبز شخصیات

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا (قومی اسمبلی) کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں شوبز کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے بھی حصہ لیا اور کامیابی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ 

لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز، اسپورٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی قسمت آزمائی۔

اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے انڈین نیشنل کانگریس کے پلیٹ فارم سے شمالی ممبئی سے انتخاب میں حصہ لیا اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شکست سے دوچار ہو رہی ہیں۔

اداکار شتروگن سنہا بھی کانگریس کے ٹکٹ پر ضلع پٹنا صاحب سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن اب تک کے نتائج کے مطابق وہ بھی ہار رہے ہیں۔

اداکار شترو گنج سنہا اور اداکارہ ارمیلا متونڈکر—. فوٹو انسٹاگرام

اداکارہ ہیما مالینی اتر پردیش کے شہر متھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار تھیں اور کامیابی سمیٹی۔

اداکارہ ہیما مالینی—. فائل فوٹو

اداکار راج ببر نے بھارتی شہر فتح پور سکری سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور مخالف امیدوار کے مقابلے میں آگے ہیں۔

اداکارہ کرن کھیر بھی بی جے پی کی امیدوار ہیں، جنہیں چندی گڑھ کی نشست پر برتری حاصل ہے۔

اداکار راج ببر اور اداکارہ کرن کھیر—. فائل فوٹو

سابق بھارتی ٹی وی اداکارہ اور سیاسی رہنما سمریتی ایرانی نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کے ٹکٹ پر ضلع امیتھی سے انتخابات میں حصہ لیا اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق انہیں مخالف امیدوار پر برتری حاصل ہے۔

سابق بھارتی ٹی وی اداکارہ اور سیاسی رہنما سمریتی ایرانی—. فائل فوٹو

بھارتی مذہبی اسکالر اسد الدین اویسی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین جماعت کے امیدوار ہیں اور انہوں نے حیدرآباد کے حلقے سے الیکشن لڑا اور مخالف امیدوار پر سبقت حاصل ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی لوک سبھا کے انتخابی دوڑ میں شامل ہیں اور ان کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

ان کے علاوہ اداکار سنی دیول، بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ بھی بی جے پی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا اور انتخابی نتیجے میں مخالف امیدواروں سے آگے ہیں جن کے حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔

تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ میں تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ ، فیصل واؤڈا، اشرف قریشی، ارباب غلام رحیم، نندکمار، نصرت سحر عباسی، صدرالدین شاہ راشدی اور دیگر نے شرکت کی۔

ملاقات میں سندھ کی مجموعی و سیاسی صورتحال، سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مختلف تر قیاتی منصوبوں اور اتحادی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے،  پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔

کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں بم دھماکے سے پیش امام شہید، متعدد نمازی زخمی

کوئٹہ: پشتون آباد میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام شہید جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پشتون آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ہواوے امریکی پابندیوں سے کس حد تک متاثر ہوسکتی ہے؟

امریکی پابندیوں کی شکار چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ہواوے کی ڈیوائسز کی فروخت میں رواں سال 25 فیصد کمی آنے کا امکان ہے جبکہ اس کے اسمارٹ فونز عالمی مارکیٹس سے غائب ہوسکتے ہیں۔

خبررساں ادارے رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ اگر امریکی پابندی برقرار رہی تو دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہواوے کی ڈیوائسز کی فروخت میں 2019 کے دوران 4 سے 24 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعدد ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ہواوے فونز کی شپمنٹس میں اگلے 6 ماہ تک کمی آئے گی مگر درست اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ پابندی کے حوالے سے کافی کچھ غیریقینی ہے۔

امریک اور چین سے جاری تجارتی جنگ میں شدت آنے کے بعد امریکی محکمہ تجارت نے گزشتہ ہفتے ہواوے کو امریکی مصنوعات کی خریداری سے روک دیا تھا اور اس کا اطلاق امریکی ساخہ ٹیکنالوجی اور میٹریلز پر کیا گیا جبکہ ممکنہ طور پر امریکا سے باہر کمپنیاں بھی اس کی زد میں آسکتی ہیں، مگر فی الحال امریکی محکمے نے ہواوے کو 3 ماہ کے لیے عارضی ریلیف دیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے گوگل اور چپ ڈیزائنر اے آر ایم نے ہواوے سے اپنے تعلقات منطقع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رائٹرز سے بات کرتے ہوئے اسٹرٹیجی اینالیٹکس کی وائرلیس اسمارٹ فون اسٹرٹیجز ڈائریکٹر لنڈا سوئی کا کہنا تھا ‘اگر گوگل سروسز تک رسائی ختم ہوئگی تو ہواوے مغربی یورپ کی اسمارٹ فون مارکیٹ سے اگلے سال تک باہر ہوسکتی ہے’۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ ہواوے فونز شپمنٹس میں اگلسے سال تک مزید 23 فیصد کمی آئے گی مگر ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ یہ کمپنی چینی مارکیٹ کے حجم کے باعث خود کو بحران سے باہر نکال لے گی۔

دوسری جانب فیوبون ریسرچ اینڈ اسٹرٹیجی اینالیٹکس نے کچھ عرصے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ہواوے دنیا بھر میں 2019 کے دوران 25 کروڑ 80 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کرے گا مگر اب اس کا کہنا ہے کہ بدترین منظرنامے میں یہ تعداد 20 کروڑ تک رہنے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ٹریکر آئی ڈی سی کے مطابق ہواوے کا اس وقت عالمی مارکیٹ میں 30 فیصد شیئر ہے اور اس نے گزشتہ سال دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد فونز فروخت کیے، جن میں سے 50 فیصد چین سے باہر تھے۔

ہواوے یورپ کو اپنے فلیگ شل فونز کے لیے اہم ترین مارکیٹ تصور کرتی ہے۔

ہواوے کا کہنا ہے کہ اس نے ایسی ٹیکنالوجی کو تیار کیا ہے جو برسوں تک خودانحصاری کے لیے کافی ثابت ہوگی مگر ماہرین کمپنی کے دعویٰ سے کچھ زیادہ مطمئن نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہواوے ڈیوائسز کے لیے درکار پرزہ جات اور دیگر امریکا سے باہر دستیاب نہیں۔

ایک ماہر اسٹیورٹ رینڈل کے مطابق ‘ہواوے کو ممکنہ طور پر ہزاروں افراد کو نکالنا ہوگا اور کچھ وقت کے لیے عالمی مارکیٹ سے غائب ہونا ہوگا’۔

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا تھا کہ ہواوے فونز کو خریدنے والوں کو فلیگ شپ ڈیوائسز کے لیے ممکنہ طورپر سام سنگ اور ایپل کا رخ کرنا ہوگا جبکہ مڈرینج فونز کے لیے اوپو اور ویوو کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

آئی ڈی سی میں گلوبل اسمارٹ فونز ریسرچر برائن ما کے مطابق ہواوے کو مارکیٹ میں اپنا کافی شیئر حریف کمپنیوں کے حوالے کرنا پڑسکتا ہے خصوصاً سام سنگ کو یورپ جیسے خطوں میں مضبوط ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

پرائس اسپائی نامی ایک پراڈکٹ سائٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد ہواوے فونز کے لیے آن لائن شاپرز کی جانب سے کلک بہت کیے جارہے ہیں۔

سائٹ کا کہنا تھا ‘گزشتہ 4 دنوں کے دوران ہواوے فونز مقبولیت میں نیچے گرگئے ہیں جبکہ برطانیہ میں ان پر کلکس میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد کمی آئی ہے جبکہ عالمی سطح پر 26 فیصد کمی دیکھنے میں آئی’۔

پی پی پی کا ایف آئی اے سے چیرمین نیب کی ویڈیو کے فرانزک ٹیسٹ کا مطالبہ

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو کا ایف آئی اے سے فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین نیب اسکینڈل کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو ٹیپس کی فرانزک جانچ اور حقائق عوام کے سامنے لانےکا مطالبہ کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کے سامنے آنے سے ان کی اخلاقی پوزیشن خراب ہوئی ہے لیکن ان کی قانونی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس خاتون نے چیئرمین نیب کو پھنسایا ہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ہمارے جج صاحبان کو بولنے کی بہت عادت ہو گئی ہے اس لئے چیئرمین نیب نے پہلے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ہم حکومت کو گرتا نہیں دیکھنا چاہتے، ایسے بیانات سے چیئرمین نیب اپنی جانبداری پہلے ہی ثابت کرچکے ہیں، اور حالیہ ویڈیو میں بھی بظاہر چیئرمین نیب کی اپنی آواز لگتی ہے لیکن جب تک یہ بات حتمی طور پر ثابت نہ ہو جائے تب تک چیئرمین نیب کو شک کا فائدہ ملے گا اس کے لئے ایف آئی اے کے ذریعے ان ٹیپس کا فرانزک کروانا چاہیئے۔

ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو اس کے اپنے کاموں کی وجہ سے ٹف ٹائم ملنے والا ہے کیونکہ یہ حکومت اپنی دشمن آپ ہے، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے تو کہا ہے کہ انہوں  نے حکومت کو گرنے نہیں دینا اور ضرورت پڑی تو اپنے اراکین کو حکومت کی حمایت کا کہا جائے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز اور (ن) لیگ والے جانتے ہیں کہ موجودہ معاشی زبوں حالی اور مسائل میں ان کا اپنا بڑا ہاتھ ہے اسی لئے (ن)لیگ موقع ملنے پر بھی عمران خان کی جگہ نہیں سنبھالنا چاہتے کیونکہ موجودہ حالت سنبھالی نہیں جائے گی۔

مودی کی فتح، عمران خان کی مبارکباد،علاقائی قیام امن پر اتفاق

بھارت میں امن ہار گیا اور دہشت گردی جیت گئی، مودی کی فتح کی صورت میں اب آنے والے سالوں میں مسلمانوں اور خاص کر دلت کیلئے بہت کٹھن وقت آئے گا کیونکہ نریندر مودی بنیادی طورپر انتہا پسند ہندو ہے اور اس کا ماضی بتاتا ہے کہ وہ کبھی بھی امن کا داعی نہیں رہا ۔ تاہم پاکستان نے پھر بھی انتخابات جیتنے پر نہ صرف مودی کو مبارکباد دی بلکہ خطے میں امن و ترقی کیلئے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر مودی نے وزیراعظم پاکستان کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں عمران خان کی نیک خواہشات کا شکر گزار ہوں ، ہم نے ہمیشہ خطے میں امن کو ترجیح دی ہے، کاش کہ مودی کا یہ بیان سچا ہوتا کہ بھارت نے کب اور کس دن خطے میں امن کو فروغ دیا ہے ، ہمیشہ خطے کا امن تہہ و بالا کرنے میں یہ ملک پیش پیش رہا ، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی داستانیں کسی سے پوشیدہ نہیں ، نہتے کشمیریوں کی نہ جان، نہ مال اور نہ ہی عزت محفوظ ہے،7لاکھ سے زائد دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرکے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور اب دوبارہ مودی کے جیت جانے سے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا کہیں بہت دور جاچکا ہے ۔ بھارت کے اندر بھی جس طرح بی جے پی نے مسلمانوں پر ظلم کیے وہ بھی ایک مودی کی بھیانک تاریخ ہے ۔ نیز انتخابات میں بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کےلئے 7 مراحل میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کرلی ۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتاءج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد ;39;نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس;39; نے 351 نشستیں حاصل کیں جس کے مقابلے میں انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد ;39;یوناءٹیڈ پروگریسیو الائنس;39; 100 لے سکا ۔ دیگر جماعتوں نے 91نشستیں جیتیں ۔ حکومت بنانے کے لئے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور بی جے پی نے انفرادی طور پر مطلوبہ تعداد سے زیادہ 300 نشستیں حاصل کرلیں اس طرح وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ;200; گئی ۔ کانگریس کی اپنی 51 نشستیں ہیں ۔ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے بھی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عوام سب سے بڑے فیصلہ ساز ہیں ۔ پریانکا گاندھی نے بھی نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد بی جے پی ب;200;سانی مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ نریندر مودی نے ٹوءٹر پر اپنے پیغام میں کامیابی دلوانے پر انڈین عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شکریہ انڈیا ۔ ہمارے اتحاد پر اعتماد کا اظہار ہ میں منکسرالمزاج بناتا ہے اور میں ہمت دے رہا ہے کہ لوگوں کی امیدیں پوری کرنے کے لیے مزید محنت کریں ۔ دوسری جانب ٹی وی چینلز کی جانب سے انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری کے اعلان کے بعد حامیوں کی جانب سے دہلی ہیڈ کوارٹرز سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں جشن منایا جا رہا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ مثبت سیاست اور نریندر مودی کی پالیسیوں کے لیے بڑا مینڈیٹ ہے ۔ بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے مودی سے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ عمران خان نے اپنے ٹوءٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کو بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو انتخابی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ ;200;گے بڑھنے کیلئے جنوبی ایشیا میں امن ، سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عمران خان کی مبارکیاد پر اظہار تشکر کیا ہے جو اسی ٹوءٹ میں نریندر مودی نے کہا ہے کہ ;200;پ کی نیک تمناءوں پر میں ;200;پ کا شکر گزار ہوں ۔ میں نے ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دی ۔

پاکستان پائیدار امن و استحکام کی جانب گامزن

;200;رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن کیلئے ارتقائی عمل سے گزررہا ہے ۔ ;200;ئی ایس پی ;200;ر کے مطابق انہوں نے کوءٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ماضی میں تمام چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور اب مستقل مزاجی سے امن کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا قوم کو ترجیحی مقاصد کے حصول کیلئے ثابت قدم رہنا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوءٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف کورس کرنے والے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کیا اور قومی سلامتی کے موضوع پر اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور حالیہ بھارت کشیدگی میں نوجوان افسروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نوجوان افسر ملک کو درپیش چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پاک فوج ملک میں امن و امان کی ضامن ہے اور اس نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ آرمی چیف نے بالکل درست کہا کہ پاکستان اب قیام امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں مزید امن و امان آئے گا، دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، پوری قوم فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوئی ہے ، پاک فوج کی وجہ سے آج تک دشمن کی ہمت نہیں ہوسکی کہ وہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے ، جب بھی اس نے کوئی کبھی اپنے مذموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ناپاک قدم اٹھائے تو پاک فوج نے اسے ایسا دندان شکن جواب دیا کہ جو اس کی نسلوں تک یاد رہتا ہے ۔

بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2- کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد ;200;پریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے، میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل نے بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعطم عمران خان نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کامیاب تجربے پر تہنیتی پیغام بھجوائے ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس ;200;ف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی مبارکباد دی ۔ آئی ایس پی آر شاہین 2 انتہائی قابلیت کا حامل میزائل ہے جو خطے میں دفاعی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی سٹرٹیجک ضروریات پر پورا اترتا ہے ۔ بحیرہ عرب میں کیے گئے اس تجربے کا مشاہد ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نبسکوم، آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے اعلی افسران اور سٹرٹیجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا ۔ ڈی جی ;200;ئی ایس پی ;200;ر میجر جنرل ;200;صف غفور کے مطابق شاہین 2میزائل سے پاکستان کیدفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی ۔ پاکستان کا مضبوط دفاع خطے میں طاقت کے توازن کو برقراررکھنے کیلئے ضروری ہے ۔ زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگیا ہے

Google Analytics Alternative