Home » 2019 » June » 01

Daily Archives: June 1, 2019

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا اور اس بار ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 50 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپے 69 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

 

آخری گیند تک لڑنا ہے، وزیراعظم کا قومی ٹیم کو مشورہ

وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ دماغ میں شکست کا خوف گھسنے نہ دیں اور آخری گیند تک لڑنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دماغ سے ہارنے کا خوف نکال دیں اور آخری گیند تک لڑنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو نصیحت ہے کہ وہ میچ میں اپنا سو فیصد کارکردگی دکھائیں، میں بھی میچ سے پہلے کھلاڑیوں کو کہتا تھا اپنا 100 فیصد دینا، قوم کی دعائیں اورمدد سرفراز اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہے۔

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں اہلکار شہید

راولپنڈی: بویا کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ میں سپاہی عامل شاہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں پاک فوج کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ اور آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) کے حملہ میں 26 سالہ سپاہی عامل شاہ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشتگردانہ حملوں میں پانچ فوجی شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے لئے کارروائیاں کی جارہی تھی اور اسی دوران ہی 25 مئی کا خار قمر چیک پوسٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پاکستان کی افغان مہاجرین کے معاملے پر افغانستان اور ایران کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان نے افغان مہاجرین کے معاملے پر افغانستان اور ایران کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

پاکستان نے افغانستان اور ایران کو افغان مہاجرین کے لیے سہ فریقی مذاکرات کی دعوت دے دی ہے اور اس حوالے سے وزیر سیفران شہریار آفریدی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کو دعوت نامے ارسال کردیے ہیں۔

وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ اور افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کے علاوہ  یو این ایچ سی آر کے نمائندہ برائے ایشیا کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

مکہ المکرمہ: وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اوآئی سی سمٹ کے موقع پرسائیڈلائن پرہوئی۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پرمہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی ولی عہد کے فروری 2019 کودورہ پاکستان کے دوران کئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کو تیز کرنے پراتفاق کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے تیل کی موخر ادائیگیوں کی سہولت کی فراہم پر بھی شکریہ ادا کیا۔

دوسروں کو چور چور کہنے والے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو انشاءاللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

حرم کعبہ کے باہر وزیراعظم عمران خان پر ہونے والی  نعرے بازی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف فقط حش رپرموقوف نہیں، زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی یہی نظام قدرت ہے، جھوٹے اور بہتان باز کو کیا کچھ سننا پڑرہا ہے، ابھی تو آغاز ہے۔

 

طویل عرصے بعد آخری بار ’ریمبو‘ کی واپسی

طویل انتظار اور ایک دہائی سے زائد انتظار کے بعد باالآخر ہولی وڈ کی آنے والی ایکشن فلم ’ریمبو: لاسٹ بلڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

طویل عرصے بعد سامنے آنے والے ’ریمبوسیریز‘ کی نئی فلم کے ٹریلر کے ساتھ ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئیں ہیں کہ ممکنہ طور یہ اس کامیاب فلم سیریز کی آخری فلم ہوگی۔

’ریمبو: لاسٹ بلڈ‘ شہرہ آفاق فلم ’فرسٹ بلڈ‘ اور ’ریمبو‘ سیریز کی پانچویں فلم ہے۔

اس سیریز کی پہلی فلم ’فرسٹ بلڈ‘ کے نام سے 1982 میں ریلیز کی گئی تھی، جو باکس آفس پر بے حد مقبول ہوئی تھی۔

اس فلم کی کہانی ’فرسٹ بلڈ‘ نامی ناول سے لی گئی تھی جس میں ’جان ریمبو‘ نامی مرکزی گوریلا جنگجو کردار سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔

ریمبو سیریز کی پہلی فلم 1982 میں ریلیز ہوئی—اسکرین شاٹ
ریمبو سیریز کی پہلی فلم 1982 میں ریلیز ہوئی—اسکرین شاٹ

یہ کردار امریکی فوجی کا ہوتا ہے جو ویتنام جنگ کے دوران مظلوموں کی مدد کرتا دکھائی دیتا ہے اور اسی کردار کو فلم میں پیش کیا گیا اور ہر بار اس کردار کو نئے خطرات اور ولن سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا۔

’فرسٹ بلڈ‘ کی کامیابی کے بعد اس سیریز کی دوسری فلم ’ریمبو: فرسٹ بلڈ پارٹ ون‘ کو 1985 میں ریلیز کیا گیا اور اس بار بھی ’ریمبو‘ کا مرکزی کردار اداکار سلویسٹر اسٹالون نے ادا کیا۔

پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’ریمبو تھری‘ کو 1988 میں ریلیز کیا گیا، جس کے بعد طویل عرصے تک اس سیریز کی فلم نہیں بنائی گئی۔

تیسری فلم کی ریلیز کے 20 سال بعد 2008 میں ’ریمبو‘ سیریز کی چوتھی فلم ریلیز کی گئی، جس نے باکس آفس پر دھوم مچادی، لیکن اس وقت تک فلم کے مرکزی اداکار سلویسٹر اسٹالون عمر رسیدہ ہوچکے تھے۔

ریمبو سیریز کی چوتھی فلم 2008 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
ریمبو سیریز کی چوتھی فلم 2008 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

سلویسٹر اسٹالون نے بڑھتی عمر کے باعث سیریز کی مزید فلمیں لانے سے معزرت کرلی، تاہم مداحوں کی شدید خواہش کے بعد 2015 میں سیریز کی پانچویں اور ممکنہ طور پر آخری فلم کو بنانے کا اعلان کیا گیا۔

سیریز کی پانچویں فلم ’ریمبو: لاسٹ بلڈ‘ کی شوٹنگ 2018 میں شروع کی گئی اور اب اس فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں اگرچہ سلویسٹر اسٹالون پہلی فلموں کی طرح جوشیلے ہیرو نہیں دکھائی دے رہے، تاہم پھر بھی وہ جرائم پیشہ افراد کو مزا چکھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تقریبا 2 منٹ دورانیے کے ٹریلر میں سلویسٹر اسٹالون کو جرائم پیشہ افراد سے موت کی جنگ لڑتے دکھایا گیا ہے۔

سیریز کی پانچویں فلم کی کہانی ریمبو کے دوست کی نوجوان بیٹی کے اغوا اور اسے اغواکاروں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے ریمبو کی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

ریمبو لاسٹ بلڈ کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
ریمبو لاسٹ بلڈ کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ریمبو اپنے دوست کی بیٹی کو بازیاب کرانے کے لیے امریکا سے میکسیکو کا سفر کرتے ہیں اور وہ صحرا، جنگلات اور پہاڑوں سے ہوتے ہوئے میکسیکو پہنچتے ہیں جہاں ان کا سامنا خطرناک جرائم پیشہ افراد سے ہوتا ہے۔

ہدایت کار ایڈرین گرن برگ کی ’ریمبو: لاسٹ بلڈ‘ کی کہانی بھی خود سلویسٹر اسٹالون نے میٹ کرلنک کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سلویسٹر اسٹالون کے علاوہ اٰیڈریانا بیرازا، پاز ویگا، سرگیو پیرس اور آسکر جائنڈا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

ایمنسٹی اسکیم………..فائدہ اٹھانے کا آخری موقع

وزیراعظم نے بالکل درست کہا کہ ایک فیصد لوگوں کے ٹیکس پر 99فیصد کی خدمت نہیں کی جاسکتی ۔ ایمنسٹی اسکیم اسی لئے لائی گئی ہے کہ اس سے عوام بھرپور فائدہ اٹھائے مگر اس کیلئے ایک وقت مقرر کردیا گیا ہے اس کے بعد فائدہ نہیں اٹھایا نہیں جاسکتا، ملک اور بیرون ملک سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی معلومات آچکی ہیں یہ بات تو وزیراعظم نے ایک خصوصی پیغام کے ذریعے قوم سے کہی لیکن من حیث القوم ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ اگر ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو ٹیکس ادا کریں لیکن ہمارے یہاں حکومت سے ایک گزارش ہے کہ وہ ٹیکس ضرور حاصل کریں مگر اس ادائیگی کا آغاز اوپر سے ہونا چاہیے، قومی اسمبلی، سینیٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی ایک ٹیکس ڈائریکٹری شاءع کی جائے جس میں سب کے بارے میں معلومات ہوں کہ کس نے کتنا ٹیکس ادا کیا اور کتنا چوری کیا ہے ۔ اگر حکومت یہ طریقہ اپنا لیتی ہے تو ٹیکس ادائیگی اتنا بڑا مسئلہ ہی نہیں رہتا، بیچاری قوم تو ہمیشہ ہی قربانی دیتی رہی ہے اور جب بھی باغبان کو لہو کی ضرورت پڑی تو اسی غریب عوام نے دیا ۔ قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے چاہے وہ غریب ہو یا امیر یہ نہیں ہوسکتا کہ اربوں اور کھربوں پتی صرف چند لاکھ روپے ٹیکس ادا کریں اور غریب عوام کا خون نچوڑا جاتا رہے ۔ جب تک کام اوپر سے شروع نہیں ہوگا اس وقت تک نظام درست نہیں ہوسکتا ۔ ملک کے دگرگوں معاشی حالات کے پیش نظر ہی حکومت ایمنسٹی اسکیم لے کر آئی ہے لیکن چونکہ ماضی میں جس طرح ایمنسٹی اسکیم آئی اس کو دیکھتے ہوئے عوام کا اعتماد اتنا زیادہ بحال نہیں ہوا جس کی وجہ سے وہ زیادہ فائدہ اٹھانے کے موڈ میں نہیں ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹیکس نادہندگان کو سہولیات فراہم کرے اور نادہندگان کیلئے کڑی سے کڑی سزائیں مقرر کرے ۔ بلکہ ہمارا یہاں یہ بھی مشورہ ہے کہ حکومت ٹیکس دہندگان کے حوالے سے باقاعدہ کارڈ ایشو کرے جس میں مختلف کیٹاگریز ہوں اور اس اعتبار سے سہولیات بھی دی جائیں ۔ بڑے بڑے سٹوروں اور بڑی بڑی جگہوں پر ٹیکس دہندگان کیلئے سہولت چینل کا بھی آغاز کیا جائے ۔ جب ایسی بنیادی سہولیات دی جائیں گی جس میں زندگی کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں تو پھر لوگ خود بخود لوگ ٹیکس دینا شروع ہو جائیں گے ۔ حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم متعارف کرائی ہے، تمام لوگ ملک کی خدمت کریں ،اپنے پیسوں کو ظاہر کریں کیونکہ ہم اثاثے ظاہرکر کے ہی ملک کامستقبل بہتر کرسکتے ہیں ، آپ ٹیکس نہیں دیں گے توکوئی ملک عوام کی خدمت نہیں کرسکتا،جب آپ اثاثے ظاہر کریں گے توآپ کوکوئی فکربھی نہیں ہوگی اور کوئی ادارہ بھی آپ کو تنگ نہیں کرے گا، آپ کا یہ اقدام ملک کو معاشی مشکلات سے بھی نکال سکتا ہے ۔ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیکس کاپیسہ عوام اورملک پر خرچ کیاجائےگا اور ضمانت دی کہ کسی کا پیسہ چوری نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ بیرونِ ملک میں غیر قانونی اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں کو ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا ۔ ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے سے اسپتال ،اسکول،انفراسٹرکچر کے نظام کو حکومت ٹھیک نہیں کرسکی ۔ ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے ملک کےلئے قرضے لینے پڑتے ہیں ، حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم متعارف کرائی جس کی معیاد 30 جون تک ہے اور یہ ایمنسٹی بہت آسان ہے ۔ بیرونِ ممالک میں بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کردیں کیونکہ 30 جون کے بعد انہیں یہ موقع نہیں ملے گا ۔ اداروں کے پاس تمام معلومات جمع ہوچکیں جبکہ بیرون ممالک سے بھی مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں ، لہذا ایسے لوگ جو بے نامی جائیدادیں رکھتے ہیں وہ ملک کی خدمت کریں اور اپنے پیسوں کو ظاہر کریں کیونکہ اثاثے ظاہرکرنے سے ملک کامستقبل ٹھیک ہوسکتا ہے ۔ جب آپ اثاثے ظاہر کریں گے توآپ کوکوئی فکربھی نہیں ہوگی اور کوئی ادارہ بھی آپ کو تنگ نہیں کرے گا، آپ کا یہ اقدام ملک کو معاشی مشکلات سے بھی نکال سکتا ہے ۔ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیکس کاپیسہ عوام اورملک پر خرچ کیاجائےگا اور ضمانت دی کہ کسی کا پیسہ چوری نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

اب احتساب سب کا بلا امتیازہوگا

اب ملک میں باقاعدہ احتساب شروع ہوچکا ہے جو جرم کرے گا چاہے اس کا تعلق کسی بھی طبقے یا کسی بھی ادارے سے ہو، چاہے وہ کتنا ہی اہمیت کا حامل نہ ہو اس کو اپنے کیے کے جرم کی قرار واقعی سزا ملے گی ۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کو کسی عہدے یا خاص ادارے کے سبب چھوٹ مل جائے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے ۔ اس کی واضح مثال آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کے جرم میں گرفتار مجرمان کی سزا میں توثیق کرتے ہوئے کردی ہے چیف آف آرمی سٹاف نے 2سابق فوجی افسران اور ایک سول آفیسر کو جاسوسی کرنے اورحساس معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو فراہم کرنے کے الزام میں سزاءوں کی توثیق کردی ، بریگیڈیئر(ر)راجہ رضوان کو مذکورہ الزامات کے تحت سزائے موت جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید اقبال کو 14سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ان افسران پر پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت کاروائی مکمل کی گئی، لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید اقبال کو 14سال قید کی سزا سنائی گئی، بریگیڈیئر (ر)راجہ رضوان کو سزائے موت سنائی گئی اس کے علاوہ ڈاکٹر وسیم اکرم جو کہ حساس ادارے میں تعینات تھے انہیں بھی سزائے موت سنائی گئی ۔

او آئی سی کے جموں وکشمیر رابطہ گروپ سے وزیر خارجہ کا خطاب

پاکستان نے ہمیشہ سے کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی اور بین الاقوامی سطح پر جہاں بھی موقع ملا کشمیریوں کی موثر انداز میں آواز اٹھائی ۔ وزیر خا رجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے چودھویں سربراہی اجلاس میں او;200;ئی سی کے جموں وکشمیر پر رابطہ گروپ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ ترین تصفیہ طلب مسئلہ ہے،کشمیری نسلوں نے ان وعدوں کو ٹوٹتے اور اپنے خوابوں کو بکھرتے دیکھا ہے،انتہاپسند ہندءوں کی جانب سے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی رفتار اورواقعات میں اضافہ ہوگیا ہے،سینئر کشمیری قیادت مسلسل نظربندیوں اور قید کا نشانہ بن رہی ہے، چھاپے، کرفیو، نظربندیاں ، محاصرے، گرفتاریاں ، جلاءوگھیراءو، لاپتہ کیاجانا اور جعلی مقابلوں میں شہادتیں معمول بن چکا ہے،بھارتی افواج جو دل میں ;200;ئے کرنے میں ;200;زاد ہیں جسے ;200;پریشن ;200;ل ;200;ءوٹ کانام دیاگیا ہے، 20 فروری 2019کو پلوامہ واقعے کے بعد انتہاپسند ہندوءوں کی جانب سے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی رفتار اورواقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور بھارتی فوج کے اضافی دستے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوری طورپر تعینات کردئیے گئے ۔ ہم یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ گروپ او;200;ئی سی ۔ ;200;ئی پی ایچ ;200;ر سی کا حقائق معلوم کرنے والے مشن کو بھجوانے کے اپنے مطالبے کو دہرائے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر جاکر وہاں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کا جائزہ لے ۔ جموں وکشمیر کے عوام او;200;ئی سی اور امت مسلمہ کے اپنے بھائیوں کی طرف امید سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ ان کے حق خودارادیت کے حصول میں ان کی حمایت جاری رکھیں گے مجھے کوئی شک نہیں کہ ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔

Google Analytics Alternative