Home » 2019 » July » 09 (page 4)

Daily Archives: July 9, 2019

وزیراعظم کا آصف زرداری اور نواز شریف کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری اور نواز شریف کو کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں کے بطور صدر اور وزیراعظم غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے 2008 سے اب تک آصف زرداری اور نواز شریف کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات بھی طلب کرلیے اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سے کیمپ آفس کے اخراجات اور سیکیورٹی پر اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ادوار میں اراکین پارلیمنٹ کے دوروں اور بیرون ملک علاج کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اخراجات کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی فتح پر بھارت کی ’ لاٹری ‘ نکل آئی

لندن:  جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کی شکست سے بھارت کی ’لاٹری‘ نکل آئی، سیمی فائنل میں نسبتاً کمزور حریف نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، ہاٹ فیورٹ انگلش ٹیم کو فائنل میں رسائی کیلیے صدیوں پرانے حریف کینگروز کو راہ سے ہٹانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے مانچسٹر میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو 10 رنز سے شکست دی، 326 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 315 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اس کی ناکامی کی وجہ سے کینگروز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر رہے جبکہ بھارت نے ٹاپ پوزیشن پائی، اس طرح ویرات کوہلی الیون کا پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہنے والی نیوزی لینڈ ٹیم سے منگل کے روز پہلے سیمی فائنل میں مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے نمبرپر موجود آسٹریلیا اور تیسرے نمبر کی انگلش ٹیم کا ٹکراؤ دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کے روز ہوگا۔ آخری لیگ میچز سے قبل یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ کینگروز کیویز اور بھارتی ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی تاہم آسٹریلوی ٹیم کی پروٹیز کے ہاتھوں غیرمتوقع شکست نے تمام حساب کتاب غلط کردیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ایک طرح سے بھارتی ٹیم کی لاٹری نکل چکی جس کا سامنا سیمی فائنل میں ایک ایسی ٹیم سے ہوگا جوکہ اپنے گذشتہ تینوں میچز ہار چکی ہے، کیویز کو پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ تینوں نے مات دی اور اس کے پوائنٹس بھی گرین شرٹس کے برابر 11 ہی تھے مگر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کیویز فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

لیگ مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا، کیویز نے ایونٹ میں زیادہ تر کامیابیاں کمزور ٹیموں کے خلاف ہی حاصل کیں، اس لیے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی الیون سے ٹکراؤ ہی اس کا اصل امتحان ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں کرکٹ کے صدیوں پرانے حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ کینگروز لیگ مرحلے میں میزبان سائیڈ کو زیر کرچکے تاہم ایون مورگن کی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی انگلش ٹیم کا اعزاز حاصل کرنے کیلیے اب صرف 2 مزید فتوحات درکار اور وہ اس کیلیے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

خود کشی، پاکستان میں نظر انداز کیا گیا مسئلہ

پاکستان میں روزانہ 15 سے 35 افراد اپنی جان لے لیتے ہیں، یعنی خود کشی کے مرتکب ہوتے ہیں.

یہ تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہر گھنٹے میں ایک شخص خودکشی کر رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سال 2012 میں لگائے گئے تخمینے کے مطابق پاکستان میں خود کشی کی شرح ایک لاکھ افراد میں 7.5 فیصد تھی۔

آسان الفاظ میں اسے یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ اس برس تقریباً 13 ہزار افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

2016 میں یہ تخمینہ ایک لاکھ میں 2.9 فیصد تھا، یعنی 5 ہزار 500 افراد نے اپنے ہاتھوں اپنی جان لی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ خودکشی کرنے والے افراد اس سے کئی زیادہ ہیں لیکن سرکاری سطح پر اعداد و شمار مرتب نہ کرنے کی وجہ سے حقیقت سامنے نہیں آتی۔

اہلِ خانہ اس بات کو چھپاتے ہیں کہ ان کے پیاروں کے ساتھ کیا ہوا اور ممنوع سمجھنے کی وجہ سے اس پر بات بھی نہیں کی جاتی۔

اس تحریر کا مقصد مدد کے طلب گار افراد کو ملک میں موجود راہوں تک رسائی اور ماہرانہ رائے فراہم کر کے ان لوگوں کی خاموشی کو توڑنا ہے جنہیں اپنی کہانیاں سامنے لانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نوٹ: آگے آنے والا مواد کچھ قارئین کے لیے ڈپریشن اور تشویش کا باعث بن سکتا ہے، لہٰذا احتیاط سے آگے بڑھیں، کسی مشکل کی صورت میں ذہنی امراض کے معالج سے مشورہ کریں۔

آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی پاکستان کیلئے قرض کا اعلان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کو اربوں ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا۔ 

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک 5 سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔

اے ڈی بی نے اعلامیے میں بتایا کہ قرض کے پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں کنٹری پارٹنرشپ کے تحت حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔

Google Analytics Alternative