تازہ ترین
Home » Author Archives: Admin (page 3301)

Author Archives: Admin

گوجرانوالہ کا 8 سالہ عبداللہ بھی حرم شر یف حا دثے میں شہید.

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کا 8 سالہ عبداللہ بھی حرم شر یف حا دثہ کے شہدا ءمیں شامل جبکہ والدین اور بڑا بھائی زخمی ہیں ۔ تیسری جما عت کا طا لبعلم تھاپو تے کی شہا دت کی اطلا ع پر دادی اور پھو پھی سمیت خاندان کے تمام افراد غم سے نڈھال ہیں۔ عبداللہ کی شہا دت پر خاندان کے افراد غم سے نڈھال ہو گئے ۔شہید کی پھو پھی سا جدہ بی بی کے مطا بق عبداللہ اپنی والدہ تنزیلہ بی بی اور بڑے بھا ئی حسنین کے ہمراہ تین ماہ قبل اپنے والد فا روق کے پا س سعودی عرب پہنچا جس نے والدین اور بھائی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور اب حج کی ادائیگی کر نا تھی کہ حا دثہ کے با عث شہید ہو گیا۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد عبداللہ کے والد نے اپنی والدہ عنا ئت بیگم کو فون کر کے بتا یا کہ عبداللہ کا اصرار ہے عبداللہ نے روزگا ر کیلئے سعودی عرب میں مقیم اپنے والد سے کئی مر تبہ اللہ کا گھر دیکھنے کی خو اہش کا اظہار کیا تھا ۔کہ حج کی ادائیگی کے بعد تنزیلہ اور حسنین کو واپس پا کستان بھجوا دو جبکہ وہ سعودی عرب میں ہی رہنا چاہتا ہے۔ عبداللہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہو ئے اسکی تدفین سعودی عرب میں ہی کر نے کا فیصلہ کیا ہے.

کھانے پینے کے چند ایسے حقائق جن پر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا.

ممبئی: ہر کھانے پینے والی کسی بھی چیز کے ساتھ ایک مخصوص تاثر قائم ہوتا ہے جو اس کے ذائقے، خوشبو اور افادیت سے منسلک ہوتا ہے لیکن چند حقائق ایسے بھی ہیں جن پر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا۔ ڈنر عمومی طور پر ڈنر کا مطلب رات کا کھانا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی کہ یہ لفظ فرانسیسی لفظ ”Disner“ سے نکلا ہے جس کا مطلب بریک فاسٹ (Breakfast) یعنی ناشتہ ہے۔ 18ویں صدی سے قبل ڈنر کو دن بھر کا سب سے بڑا کھانا کہا جاتا تھا لیکن بعدازاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب دنیا نے رات کے کھانے کو زیادہ اہمیت دینا شروع کی تو اسے رات کے کھانے میں تبدیل کردیا گیا۔ کیلے کی خوشبو ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو کیلے کو باقاعدہ سونگھتے رہتے ہیں، وہ ان لوگوں کی نسبت جلد اپنا وزن گھٹا لیتے ہیں جو ایسا نہیں کرتے۔ ماہرین کے مطابق کیلے کو سونگھنے سے قدرتی طور پر بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے۔ مربع نما تربوز چاپان کے علاوہ دنیا بھر میں تربوز کی گول شکل ہوتی ہے لیکن آپ کو حیرانگی ہو گی کہ چاپان میں مربع نما شکل کے تربوز فروخت ہوتے ہیں۔ پیاز، سیب اور آلو کا ذائقہ ان تینوں کا ایک ہی ذائقہ ہے، اگر یقین نہ آئے تو آنکھیں اور ناک بند کرکے ان میں سے کسی ایک کو دانتوں سے کاٹ کر دیکھیں۔ اچھا….! ان میں فرق صرف ان کی خوشبو سے کیا جاتا ہے، اسی لئے کہا گیا ہے کہ ناک کو بند کرکے انہیں ”چک“ مار کر دیکھیں۔ شہد شہد وہ نعمت ہے جو ایک ہزار سال بھی پڑا رہے تو خراب نہیں ہوتا۔ جدید تحقیق کے مطابق شہد خراب نہ ہونے کی وجہ ایک تو اس میں پانی کی کمی اور دوسرا ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی موجودگی ہے۔ بائیں ہاتھ سے کھانا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے والوںکی خوراک کم ہوتی ہے، یعنی وہ تھوڑا کھاتے ہیں۔ اونٹ کھانے کی فہرست میں سب سے بڑی روسٹ غذا اونٹ کو قرار دیا جاتا ہے اور اسی وجہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔ سیب کے بیج سیب کے بیج زہریلے ہوتے ہیں، کیوں ان میں ایمیگڈالن نامی مرکب ہوتا ہے، جو انہیں زہریلا بنا دیتا ہے لہٰذا سیب کے کچھ بیج کھانے سے تو شائد آپ کو کوئی فرق نہ پڑے لیکن زیادہ مقدار میں ان بیجوں کو کھانا خطرے سے خالی نہیں

غریبوں کی نسبت امیروں کو زیادہ اچھی نیند آتی ہے.کولمبین تحقیق

واشنگٹن: عمومی طورپر کہاجاتاہے کہ غریب لوگ گھوڑے بیچ کر سوتے ہیں لیکن امیروں کو زیادہ نیند نہیں آتی کیونکہ اُنہیں ڈرہوتاہے کہ کوئی مال لے نہ اُڑے یا اپنے کاروبار پر توجہ رہے لیکن ایک تحقیق نے اس خیال کو غلط ثابت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کی نسبت امیروں کو زیادہ اچھی نیند آتی ہے،اسی طرح خواتین، اقلیتوںاور کم پیسہ رکھنے والے افراد کو کم نیند آتی ہے۔ یونیورسٹی آف کولمبیا کے تحقیق کاروں کی جانب سے 1991ءسے 2012ءکے درمیان 270,000مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءکا سروے کیا گیاجس میں ان سے دوسوالات کئے گئے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کتنی بار وہ رات میں سات گھنٹے سے زائد سوئے ہیں اور کتنی بار وہ اپنی مطلوبہ نیند سے کم سوئے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ امیر سفید فام لوگ غریب،عورتوں اور اقلیتی افراد سے زیادہ سوتے ہیں۔یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ کم آمدن والے افراد کم سونے کے باوجود یہ کہتے پائے گئے کہ ان کی یہ نیند کافی ہے۔ کم آمدنی والے افراد کو اس بات کا کم ہی علم تھا کہ کتنی نیند ضروری ہے۔ تحقیق کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہواکہ بچوں کی نیند میں بہت تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے اور ایک 15سال کی عمر کا بچہ 1991ءمیں سات یا اس سے زائد گھنٹہ سوتا تھا لیکن اب اس کی نیند 63فیصد کم ہوئی ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کی ایک وجہ نیند کا پورانہ ہونا ہے۔

انسان کو کون سا رنگ متاثر کرتا ہے؟

لندن: عمومی طورپر ہمیں اس چیز کا اندازہ نہیں ہوتاکہ ٹریفک سگنل کے علاوہ بھی رنگوں کا ہماری زندگی میں عمل دخل ہے تاہم اب ایک تحقیق نے ثابت کیاہے کہ سرخ رنگ انسانوں کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والا رنگ ہے جو دفتر میں آپ کے کام سے لے کر ذاتی تعلقات تک کو متاثر کرتا ہے۔ سرخ رنگ کے مختلف شیڈز کو اقتدار، جارحیت اور جنس کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ رنگوں کی نفسیات کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سرخ رنگ کا ہمارے موڈ، خیالات اور کام پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ یہ رنگ زیب تن کرنے سے آپ کی حرکات و سکنات اور ہارمون کے توازن پر اثر ہوتا ہے جبکہ بہت سے جانور مثلاً کتے سرخ اور سبز رنگوں میں تمیز نہیں کرپاتے۔ بعض فیشن ماہرین کے مطابق لال ٹائی پہننے سے دفتر میں اثر و رسوخ اور باختیار ہونے کا احساس ہوتا ہے تاہم سرخ رنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی جارحیت کے منفی اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔

یوایس بی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

برلن : یونیورسل سیریل بس یعنی یوایس بی کا استعمال عام کیاجاتاہے او ر اِسے کمپوٹر کے لیے محفوظ تصور کیاجاتاہے لیکن جرمن سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ یوایس بی کے ذریعے ایسا کمپیوٹر وائرس حملہ آور ہوسکتا ہے جو پہلے پائے جانے والے وائرسوں کی نسبت کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا اور اسے کنٹرول کرنا بھی تقریباً ناممکن ہوگا۔ سیکیورٹی ریسرچ لیبز کے سائنسدانوں کارستھ نول اور جیکب لیل نے یو ایس بی کے فرم ویئر (ویا سی بی میں سٹور کیا گیا مستقل سافٹ ویئر جسے ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکتا) کا تجربہ کرکے معلوم کیا کہ اس کے کوڈ میں تبدیلیاں کرکے ایسا وائرس تیار کیا جاسکتا ہے کہ جو کمپیوٹر کا کنٹرول اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کا وائرس مرکزی طور پر تیار کرکے ہزاروں لاکھوں یو ایس بی ڈرائیو پربھیجا جاسکتا ہے۔ جب اس یو ایس بی کو کمپیوٹر کے ساتھ لگایا جائے گا تو وائرس کمپیوٹر کا کنٹرول سنبھال لے گا اور وائرس بھیجنے والا اسے اپنی مرضی سے کمانڈز دے کر پروگرام کھول پابند کرسکے گا، ڈیٹا ڈیلیٹ کرسکے گا یا ڈیٹا چرا سکے گا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اس قسم کے وائرس کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے پکڑنا بھی ناممکن ہوگا۔

خشک میوے دلایئں موٹاپے سے چھٹکارا۔

لندن: اگر ورزش کے باوجود آپ وزن کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوپارہے تو بادام کھائیں کیونکہ یہ آپ کے وزن میں کمی کیلئے کافی حدتک معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باداموں میں تمام ایسی وٹامنز اور منرلز موجود ہوتی ہیں جن سے نہ صرف انسان کو طاقت ملتی ہے بلکہ اس سے وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔باداموں میں منرلز کی موجودگی سے انسان کو کاربوہائیڈریٹ کی طلب کم ہوتی ہے اور یوں وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔ باداموں کے منرلز میں میگنیشیم،کاپر،،میگنیزاور وٹامن بی کمپلیکس پایا جاتا ہے جبکہ وٹامنز کی موجودگی سے ہمارے جسم سے توانائی کا اخراج ہوتا ہے اور جتنی توانائی نکلے گی اتنا ہی حرارے زیادہ جلیں گے۔ باداموں میں وٹامن ای پائی جاتی ہے جو کہ دل کے مسلز کو مضبوط کرتی ہے اور ہمیں دل کے امراض سے دور رکھتی ہے لہٰذا اگر آپ شام کو بھوک محسوس کریں تو کوئی بھی غیر صحت مند چیز مت کھائی اوربادام سے اپنی ہلکی بھوک مٹائیں۔

گھاس پر ننگے پاﺅں چلنا جسم اور دماغ کے لئے نہایت نفع بخش ہیں۔

ممبئی: گھاس پر ننگے پاﺅں چلنا عمومی صحت اور خصوصاً آنکھوں کی بینائی کے لئے نہایت مفید ہے لیکن کیا آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ آپ کو گھاس پر پیدل چلنے کی پانچ وجوہات جو آپ کے جسم اور دماغ کے لئے نہایت نفع بخش ہیں۔ ذہنی سکون صبح کے وقت تازہ ہوا، سورج کی روشنی اور پرسکون ماحول آپ کی مختلف طریقوں سے مدد کرتا ہے۔ تازہ آکسیجن آپ کے جسم کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے، سورج کی روشنی آپ کو گرم رکھتی ہے اور روشنی سے حاصل وٹامن ڈی ہڈیاں مضبوط بناتی ہے اور پرسکون ماحول آپ کے تمام جسم اور دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔ جسمانی تحریک پاﺅں ایک سٹور ہاﺅس کی حیثیت رکھتے ہیں، جو آنکھوں، کانوں، جگر، اعصابی نظام، معدے، گردے اور دماغ سمیت جسم کے تمام اعضاءسے ربط رکھتے ہیں اور طبی ماہرین کے مطابق پاﺅں میں تحریک پیدا کرنے سے سارے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ الیکٹریکل شعاعوں کا اثر زائل کرنا بھارت کے معروف کنسلٹنٹ نیچروپیتھی ڈاکٹر انجالی شرما کہتے ہیں کہ نیچروپیتھی کے ذریعے علاج میں 5 اقسام کے قدرتی علاج شامل ہیں اور مقناطیسی صلاحیت رکھنے کے باعث زمین ان میں سے ایک اہم عنصر ہے۔ اور یوں جب ہم زمین پر ننگے پاﺅں چلتے ہیں تو ہم مکمل طور پر زمین کے مقناطیسی نظام سے جڑ جاتے ہیں، اور اس جڑاﺅ کی وجہ سے ہمارے جسم کے الیکٹریکل اور میگنیٹک شعاعوں کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔ سورج کی دھوپ جذب کرنا صبح کے وقت گھاس پر چلنے کے دوران ہم اپنے جسم کو جو سب سے بڑا تحفہ دیتے ہیں وہ سورج کی روشنی میں شامل توانائی ہوتی ہے۔ ڈاکر شرما کے مطابق سورج کی روشنی جسمانی توانائی میں اضافہ اور بحالی کے لئے نہایت مفید ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی خاتمہ دور حاضر میں ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کی وجہ سے آج کروڑوں افراد پریشانی کا شکار ہیں، اور یہ پریشانی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کے باعث لاحق ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب ہم صبح سویرے سیر کرتے ہیں تو سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کر دیتی ہے۔

ہم بلا واسطہ ہر سال تقریباً ایک کلوگرام حشرات اور کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں.امریکی ماہرین

نیو یارک: اکثر لوگ کیڑوں مکوڑوں کی اپنے پاس موجودگی سے بھی گھبراتے ہیں مگر غذائی امور کے ماہرین کاکہنا ہے کہ ہم بلا واسطہ ہر سال تقریباً ایک کلوگرام حشرات اور کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہیں کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق غذاﺅں کو کیڑوں مکوڑوں سے مکمل طور پر پاک رکھنا نا ممکن ہے اور یہی وجہ ہیں کہ اس کی جاری کردہ گائیڈ کے مطابق پاستے جیسی غذا 225 گرام میں حشرات کے 225 ٹکڑے یا اعضاءشامل ہو جائیں تو کوئی قابل اعتراض بات نہیں۔اسی طرح کشمکش کے ایک کپ میں پھلوں پر بھنبھنانے والی مکھی کے33 انڈوں کی اجازت ہے لیکن حقیقت میں ہماری خوراک میں کیڑوں مکوڑوں اور حشرات کی مقدارکے بارے میں کچھ واضح نہیں کہاجاسکتا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی فود اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ 2050ءتک انسانی آبادی نو ارب تک ہوجائے گی اور اس کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حشرات کو استعمال کرنا ضروری ہو گا ۔

Google Analytics Alternative