Home » Author Archives: Admin (page 4278)

Author Archives: Admin

ناردرن بائی پاس پر مرنے والے دہشتگرد ایم کیوایم کے سیف ہاﺅس میں چھپے ہوئے تھے.ترجمان رینجرز

کراچی: ترجمان رینجرز نے کہاہے کہ رینجرز پر ایم کیوایم کا چار کارکنان کے ماورائے قتل کا الزام گمراہ کن پراپیگنڈہ ہے ،کراچی میں نئے آپریشن کا آغاز کر دیاگیاہے ،گرفتاری پر مزاحمت کرنے والے سے طاقت سے نمٹا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ ناردرن بائی پاس پر مارے جانے والے چاروں دہشتگرد ایم کیوایم کے سیف ہاﺅس میں چھپے ہوئے تھے اور وہ حسین بخاری کے قتل میں ملوث تھے ۔ترجمان رینجرز کاکہناتھا کہ جس میں کراچی کا امن خراب کرنے والے کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑ اجائے گا سخت کارروائی کی جائے گی ،دہشتگردوں کے مالی مددگار اور ہمدردوں کا بھی یہ حشر ہو گا جو ناردرن بائی پاس پر چاروں دہشتگردوں کا ہواہے ۔ ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ متحدہ کے تمام لاپتہ کارکنان ان کے اپنے پاس ہیں ،نائن زیرو پر چھاپے کے بعد انہیں نائن زیر و اطراف سے نکال کر سیف ہاﺅسز میں منتقل کر دیاگیاتھا ،سیف ہاﺅس کا استعمال ’را‘کا مخصوص طریقہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ کراچی کو تمام ٹارگٹ کلرز سے پاک کیا جائے گا ،کسی بھی ٹارگٹ کلر کومعاف نہیں کیاجائے گا۔

جان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) چھوڑنے کا اعلان کردیا.

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق مرکزی ترجمان اور جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا.

جان اچکزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جے یو آئی (ف) میں ان کا اچھا وقت گزرا اور انھوں نے مولانا فضل الرحمان کو ایک جہاندیدہ اور محب وطن سیاست دان پایا جبکہ انھیں مولانا کی بھرپور حمایت اور سر پرستی بھی حاصل رہی.

تاہم جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے دوسرے رہنما ان کے موقف کو سمجھنے سے قاصر نظر آئے اور بعض رہنماؤں نے اُن کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کردیا تھا، جس کا انہیں دلی دکھ ہوا، خصوصاً اس بات سے کہ اُن کی ذات کو حدفِ تنقید بنانے سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ انہوں نے ہر فورم پر جے یو آئی (ف) کا موقف اپنی انتہائی صلاحیت کے مطابق پیش کیا اور تقریباً تن تنہا ہی ہر سیاسی جماعت کی جانب سے پارٹی پر ہونے والی ہر تنقید کا بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منفی اور بلاجواز مہم کے حوالے سے انھوں نے آواز اٹھائی تاہم یہ سلسلہ رک نہیں سکا اور ان حالات میں کہ جب اپنی ہی پارٹی کے رہنما ان کا ساتھ نہیں دے رہے، ان کے لیے یہ بہت مشکل ہے کہ وہ پارٹی کے ترجمان کے طور پر میڈیا یا کسی بھی دوسرے فورم پر اپنا کردار ادا کرسکیں.

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وہ کافی سوچ بچار کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جے یو آئی (ف) کے ان رہنماؤں کے ساتھ چلنا تقریباً نا ممکن ہو گیا ہے۔

جان اچکزئی کے مطابق وہ پارٹی کے کسی رہنما کے لیے کوئی مشکل پیدا نہیں کرنا چاہتے، لہذا دُکھی دل کے ساتھ علیحدگی اختیار کررہے ہیں.

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے جان اچکزئی کو اپریل 2013 میں اپنا میڈیا کو آڈینیٹر مقرر کیا تھا.

بعد ازاں عمران خان کے حوالے سے نامناسب بیان پر ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا.

نندی پور پاور پراجیکٹ آخر ناکام کیوں ہوا؟

اسلام آباد(خبرنگار)نندی پور پاور پراجیکٹ کی ناکامی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔ پراجیکٹ کو چلانے کیلئے ٹریننگ شدہ تمام انجینئرز نے ٹرانسفر آبائی علاقوں میں کرا لی ۔نئی مشینری چلانے میں واپڈا اہلکارناکام ہوگئے ۔ٹریننگ چائنا میں کرائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے نندی کے پاور پراجیکٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق حکومت نے 425میگا واٹ بجلی کا پاور پراجیکٹ لگایا تو واپڈا کے پاس وہ جدید مشینری چلانے کی حکمت عملی موجود نہیں تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ واپڈا کے انجینئرز کی ناکامی کی وجہ سے 24انجینئرز کو چین میں ٹریننگ کے لیے بھجوایا گیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ متعلقہ 24انجینئرز نے ٹریننگ کرنے کے بعد اپنے گھروں کے نزدیک شہروں میں ٹرانسفر کروا لی ۔جس کی وجہ سے حکومتی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ذرائع نے بتایا کہ ان تمام انجینئرز کو فیصل آباد اورملتان میں ٹرانسفر کیا گیا جن کے ٹرانسفر احکامات جنکو تھری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے جاری کیے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان ٹریننگ شدہ انجینئرز کو واپس نندی پور پاورپراجیکٹ میں ٹرانسفر کیا جائے تو اس پراجیکٹ سے 300میگا واٹ تک کی بجلی پیدا کی جاسکے گی ۔جس سے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہوگی ۔

اس صدی کے آخر تک انسانوں کو توانائی میں بدل کر دور دراز علاقوں میں بھیجا جا سکے گا، ماہرِ تبعیات میشیو

واشنگٹن: جاپانی نژاد امریکی ماہرِ تبعیات میشیو اکاکو نے کہا ہے کہ اسٹار ٹریک فلموں کی طرح انسانوںکو توانائی میں بدل کر ایک سیارے سے دوسرے سیارے بھیجنا ممکن ہے اور اگلے چند عشروں میں ایسا ممکن ہوجائے گا۔

سعودی عرب کی سوشل میڈیا پر پابندی متوقع

سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے دہشت گردی کے فروغ اور سائبر کرائم میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو استعمال کیے جانے کے بعد “فیس بک”، “ٹیوٹر” اور “یو ٹیوب” سمیت کئی دوسری سوشل ویب سائٹس کی سروس بند کرنے پرغور شروع کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر فائزالشھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل ویب سائٹس بالخصوص فیس بک، ٹیوٹر اور یو ٹیوب پر پابندی ان کی حکومت کا آئینی حق ہے۔ دنیا کے کئی دوسرے ممالک نے بھی جرائم کی روک تھام کی خاطر ان ویب سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔ سعودی عرب بھی اس کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سوشل میڈیا معاشرے میں فتنہ و فساد پھیلانے کا موجب بنے تو اس پر پابندی ناگزیر ہو جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز بل میں ان تمام ویب سائیٹس پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو دہشت گردی کے فروغ، بے حیائی، فحش مواد مہیا کرنے، انتہا پسندی کی حمایت، تفرقہ بازی پھیلانے، جادو ٹونے، تعویز گنڈے اور قمار بازی جیسے سماجی جرائم میں ملوث کو بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

NTSکے بارے میں ایک تشویشناک خبر!

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ این ٹی ایس کی ملکیت کا پہلے بھی سوال اٹھایا گیا تھا جامع اور تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔2012میں آمدن صفر تھی، اچانک 2013میں 19کروڑ 2014میں ا ارب 10کروڑ ہو گئی، اتنی زیادہ آمدن اور منافع بڑی بڑی پرائیویٹ کمپنیاں بھی نہیں کما رہیں اور اعتراض اٹھایا کہ این ٹی ایس کا 27فیصد خالص منافع الائیڈ بنک میں ٹی ڈی آر میں جمع کرا کر 9.5فیصد اضافہ لیا جا رہا ہے ،کمیٹی نے بتایا کہ ملک کے کونے کونے سے این ٹی ایس کے ٹیسٹ اور پیپر ریچکنگ ، زیادہ فیس کے حوالے سے چیئر مین سینیٹ کو عوامی عرضداشتوں کی بھر مار ہے کہ ٹیسٹ میں غریب اور زہین طلبائ کو نا بلوایا جاتا ہے اور نہ ہی پیپر ریچیک ہوتے ہیں اور سوال اٹھایا کہ این ٹی ایس کا فنانشل آڈٹ کیوں نہیں ہوتا اور اگر ہوتا ہے تو ان کا آڈٹ کون کر رہا ہے اور کہا کہ این ٹی ایس نے شکایات اکاو¿نٹس کے معاملات صرف پیسے کمانے والی کمپنی کے تاثر کی وجہ سے این ٹی ایس کے لئے مصیبت بنا دی ہے۔چیئر مین کمیٹی سینیٹر عثمان سیف اللہ خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا جس میں این ٹی ایس کی کارکردگی کے حوالے سے عوامی عرضداشتوں کے ذریعے این ٹی ایس کی ملکیت اس کے شراقت داروں ،ایس سی سی پی کیساتھ رجسٹریشن اور مالکان میں منافع تقسیم کرنے اور پچھلے تین سال کی آڈٹ اکاو¿نٹ رپورٹس کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ این ٹی ایس کی ملکیت کا پہلے بھی سوال اٹھایا گیا تھا جامع اور تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔2012میں آمدن صفر تھی اچانک 2013میں 19کروڑ 2014میں ا ارب 10کروڑ ہو گئی۔ اتنی زیادہ آمدن اور منافع بڑی بڑی پرائیویٹ کمپنیاں بھی نہیں کما رہیں اور اعتراض اٹھایا کہ این ٹی ایس کا 27فیصد خالص منافع الائیڈ بنک میں ٹی ڈی آر میں جمع کرا کر 9.5فیصد اضافہ لیا جا رہا ہے۔چیئر مین کمیٹی نے بتایا کہ ملک کے کونے کونے سے این ٹی ایس کے ٹیسٹ اور پیپر ریچکنگ ، زیادہ فیس کے حوالے سے چیئر مین سینیٹ کو عوامی عرضداشتوں کی بھر مار ہے کہ ٹیسٹ میں غریب اور زہین طلباءکو نا بلوایا جاتا ہے اور نہ ہی پیپر ریچیک ہوتے ہیں اور سوال اٹھایا کہ این ٹی ایس کا فنانشل آڈٹ کیوں نہیں ہوتا اور اگر ہوتا ہے تو ان کا آڈٹ کون کر رہا ہے اور کہا کہ این ٹی ایس نے شکایات اکاو¿نٹس کے معاملات صرف پیسے کمانے والی کمپنی کے تاثر کی وجہ سے این ٹی ایس کے لئے مصیبت بنا دی ہے۔سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی سوال اٹھایا کہ 13سالوں میں 5ارب اور صرف ایک سال 1ارب 10کروڑ روپے کی کمائی کے بارے میں آگاہ کیا جائے کہ وہ کیا اقدامات تھے کہ اچانک سالانہ اضافہ بڑگیا۔ 7ہزار امید واروں کا ٹیسٹ لینے کی صلاحیت یک دم ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔۔کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ این ٹی ایس 2002میں بنا جس کی گورننگ باڈی کے کل 23ممبران ہیں این ٹی ایس کے پاس 3ہزار ماہر اساتذہ کام کر رہے ہیں اور مختلف 68مضامین کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے بین الاقوامی ٹیسٹنگ سروس کے کیساتھ بھی منسلک ہیں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ نتائج تیار کئے جا سکتے ہیں۔صاف اور شفاف طریقے سے ٹیسٹ کا طریقہ کار وضح کیا گیا ہے 2011میں ای پی اے ایوارڈ ملا ہے کل 5052ٹیسٹ لے چکے ہیں ہمارے 360شراکت دار ٹیسٹ کرواتے ہیں کل امیدواروں ،ایک کروڑ 50لاکھ کا ٹیسٹ لے چکے ہیں۔ضرورت مند مستحق زہین طلباءکو وضائف بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔ 2002سے 2015تک پانچ ارب کی آمدن ہوئی ،ادارے کی ترقی کیلئے 60کروڑ اور انتظامی اخراجات 3ارب 81کروڑ ہوئے۔سیکریٹری وزارت اور این ٹی ایس حکام سے پوچھا گیاکہ ایڈیشنل ممبرز نے 60کروڑ روپے دیے اور 40کروڑ الائیڈ بنک میں جمع کروا کر اضافہ لیا جا رہا ہے۔کمیٹی نے سفارش کی کہ ایلیٹ کلاس کے بچے این ٹی ایس ٹیسٹ نہیں دیتے۔ غریب طلباءٹیسٹ دیتے ہیں اس لئے فیس میں 20فیصد تک کمی کی جائے۔الائیڈ بنک میں جمع شدہ 40کروڑ روپیہ نیشنل بنک میں جمع کروا یا جائے یا یہ رقم زہین طلبائ میں وضائف کی شکل میں تقسیم کر دی جائے۔ کمیٹی نے این ٹی ایس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے۔وزارت کو ہدایت دی کہ این ٹی ایس کے معاملات میں مداخلت نہ کرے اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر بھی من و عن عمل کیا جائے۔لمز یونیورسٹی کے وی سی کو بھی گورننگ باڈی میں شامل کیا جائے تاکہ اعتماد میں اضافہ ہو اور فیصلہ کیا گیا کہ این ٹی ایس کے بارے میں کمیٹی اجلاس منعقد ہوتے رہیں گے۔اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن ، سینیٹرز محمد اعظم خان سواتی ،پروفیسر ساجد میر ، مومن خان آفریدی کے علاوہ سیکریٹری وزارت فضل عباس میکن ، کامسیٹ کے ایس ایم جنید زیدی ،سی ای او این ٹی ایس ڈاکٹر ہارون الرشید ، ایس ای سی پی کے عبدالرحمان قریشی نے شرکت کی۔

اینڈرائڈ سمارٹ فون کا پیٹرن لاک کیسے توڑا جائے؟

اینڈرائڈ سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد موبائل میں موجود قیمتی ڈیٹا کو بچانے کیلئے اکثر پیٹرن لاک کا استعمال کرتے ہیں اور یہ ایک نہایت مفید فیچر بھی ہے تاہم پیٹرن لاک کا بھول جانا بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے اور اس صورت میں موبائل فون کو ان لاک کرنے کیلئے گوگل اکاﺅنٹ کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اگر کسی کو گوگل اکاﺅنٹ کا یوزرنیم اور پاس ورڈ یاد نہ ہو تو پیٹرن لاک کھولنا ناممکن ہو جاتا ہے۔
پریشان مت ہوں کیونکہ اس خبر میں ہم آپ کو گوگل اکاﺅنٹ کے بغیر پیٹرن لاک ختم کرنے کا طریقہ بتائیں گے لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے موبائل فون کی میموری میں موجود تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہو جائے گا تاہم اگر آپ میموری کارڈ استعمال کرتے ہیں تو اس میں موجود ڈیٹا بالکل محفوظ رہے گا۔
گوگل اکاﺅنٹ کے بغیر پیٹرن لاک کیسے کھولنا ہے؟ یہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کیجئے۔
1:۔ سب سے پہلے سمارٹ فون سے میموری کارڈ نکالیں اور پھر موبائل کو سوئچ آف کر دیں۔
2:۔ سمارٹ فون کے آف ہونے کے بعد Volume up اور Power کے بٹن کو ایک ہی وقت میں دبائیں اور سکرین پر کچھ بھی ظاہر ہونے تک انہیں دبائے رکھیں۔
(نوٹ: سام گلیکسی سیریز کے ہائی اینڈ سمارٹ فونز میں ریکوری موڈ میں جانے کیلئے Power+volumeup+volumedown پریس کریں۔ دیگر کمپنیوں کے موبائلز پر ریکوری موڈ میں جانے کا طریقہ مختلف ہے۔ آپ اپنے ماڈل کی مناسبت سے گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں۔
Reboot system now
apply update from ADB
wipe data/factory reset
wipe cache partition

4:۔ اب اپنے موبائل کے والیم بٹن کا استعمال کرتے ہوئے تیسری آپشن پر پر آئیں اور پاور بٹن کے ذریعے کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک اور سکرین آئے گی جس پر ایک دفعہ Yes اور کئی دفعہ No لکھا ہو گا۔ آپ Yes کی آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کا موبائل ڈیٹا ری سیٹ کرنے کے بعد ری سٹارٹ ہو جائے گا اور آ ن ہونے پر بالکل نئی حالت میں ہو گا۔ اب آپ اپنا ملک، وقت اور تاریخ اور دیگر آپشنز کو سیٹ کر کے نئے سرے سے اپنا موبائل استعمال کر سکتے ہیں۔

پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کالعدم تنظیم کی دھمکیوں کا شکار

لاہور: کالعدم تنظیم کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی، چودھری سرور اور دیگر رہنماوں کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکیورٹی اداروں کو خط لکھ دیا۔ تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری محمد سرور کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی، چودھری سرور، محمود الرشید، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال اور ملک تیمور کو کالعدم تنظیم کی جانب سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ چودھری سرور نے وزیر اعلیٰ کو لکھے جانے والے خط کی کاپی وزارت داخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آ بی کو بھی ارسال کر دی ہے۔

Google Analytics Alternative