Home » Author Archives: Admin (page 4529)

Author Archives: Admin

ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی: اداکارہ میرا

mahira-khan

پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی وہ اداکا ری کے بارے میں کوئی خاص معلومات رکھتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ان کی فلمیں اور اشتہارات دیکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہی ہیں، جبکہ بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی ماہرہ خان کے مداح نکلے۔

کمار سنگاکارا کو برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش

سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو ریٹائرمنٹ کے فوراََ بعد ہی سری لنکن حکومت نے برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی۔

سنگاکارا کو ہزاروں سری لنکن نے سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے کولمبو میں کھیلے گئے  دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز دنیائے کرکٹ سے رخصت کیا، سری لنکا کے صدر میتھریپالا نے اس کی اختتامی تقریب کے دوران کمارا سنگاکارا سری لنکا کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

کولمبو ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمارا سنگاکارا اپنے جذبات کر قابو نہ رکھ سکے، انکا کہنا تھا کہ کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں ٹیم کے لئے کچھ نہ کرنے کا انہیں دکھ ہے۔ اپنے ختتام کو یادگار بنانے کے لئے انہیں آخری اننگ میں لمبی باری کھیلنا تھی لیکن وہ صرف اٹھارہ رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

ڈومیسٹک کرکٹ پہلی ترجیح ہے: محمد عامر

muhammad-amir

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث فاسٹ باولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے منصوبوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر مرکوز رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کاآغاز 17 ستمبر سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی سے ہو گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کی سزا یکم ستمبر کو ختم کرتے ہوئے انہیں دو ستمبر سے تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی تاہم اس کے باوجود عامر بلند و بانگ دعوے کرنے کے بجائیے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے اہلیت ایک بار پھر ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے کیونکہ انجری کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ آرام کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا ہدف متعین نہیں کیا اور صرف حال پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔عامر نے کہا کہ ان کا پہلا ہدف حالیہ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ اور پھر قائد اعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راونڈ میں شاندار کارکردگی دکھانا ہے۔عامر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں اپنے شہر راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کریں گے جبکہ قائد ٹرافی کے کوالیفائنگ راونڈ میں وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا حصہ ہوں گے۔

کامیابی پراللہ تعالیٰ کاشکراداکرتاہوں، جہانگیر ترین

jahangir-tareen1

این اے 154 میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ این اے 154 میں کامیابی پراللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں اور تحریک انصاف کےتمام کارکنان کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ چارمیں سے تین حلقوں میں وکٹیں گرگئی ہیں، جس حلقے میں بھی ووٹ گنوائے جائیں وہ کالعدم قراردیا جائے گا۔

ڈگری جعلی نہیں ، ثابت ہو اتو سیاست چھوڑ دوں گا :صدیق بلوچ

sadiq-baloch

آزاد امید وار کی حیثیت سے منتخب ہونے والے صدیق بلوچ کو الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کا الزام ثابت ہونے پر الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی لگا دی ہے اور این اے 154میں دوبارہ انتخاب کا حکم بھی جاری کر دیاہے جس پر صدیق بلوچ نے تحفظات کا اظہار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدیق بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2013کا الیکشن منصفانہ تھا اور ان کی ڈگری جعلی نہیں ہے اور انہوں ڈگری سے متعلق 15سے زائد ثبوت عدالت میں جمع کروائے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی ڈگری جعلی نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں جائیں گے اگر ان کی ڈگری سپریم کورٹ میں جعلی ثابت ہو گئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے ۔

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو 2013 سے بڑی شکست دیں گے،رانا ثنا اللہ

rana-sanaullah

وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں ضمنی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف کو 2013 سے بڑی شکست دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کےجج کاظم علی ملک کے حوالے سے ان کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا گیا اور ایسا تاثردیا گیا کہ انہوں نے عدلیہ کی توہین کی ہے حالانکہ وہ عدلیہ کا بہت احترام کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کو دھونس دھاندلی سے نہیں ہٹایا جانا چاہیے، ہم دھرنا سیاست اور الزام تراشی کے بجائے صاف ستھری سیاست پر یقین کرتے ہیں، عمران خان کا مسلم لیگ (ن) پر الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کا الزام غلط ہے، الیکشن کمیشن کے چار ممبران سسٹم میں خرابیوں کے ذمہ دار نہیں ہیں، الیکشن کمیشن کو بھی ذمہ داریوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کے سوا کسی کے پاس ری الیکشن کرانے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا فیصلہ برقراررکھا توضمنی انتخابات کی طرف جائیں گے، جس میں تحریک انصاف کو 2013 سے بڑی شکست دیں گے۔

دنیا کے امیر ترین لوگ اربوں ڈالر سے محروم

دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی اسٹاک مارکیٹ کے بحران نے دیگر ملکوں کی معیشت کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ پچھلے ہفتے سے جاری شنگھائی انڈیکس میں مندی کے رجحان کے نتیجے میں دنیا بھر میں سرمایہ کار کھربوں ڈالر کی دولت سے محروم ہو چکے ہیں۔ بلوم برگ بلینئیرز انڈیکس کے مطابق شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں کمی اور چینی معیشت کی سست روی کے منفی اثرات پیر کے روز بھی عالمی مارکیٹوں میں دیکھے گئے۔ دنیا بھر کے بلینیئرز افراد کے لیے پیر (سیاہ دن ) ثابت ہوا, جس میں 400 امیر ترین لوگوں نے ایک بار پھر سے مارکیٹوں میں اپنے اربوں ڈالر کھو دیے۔ انڈیکس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیر کے روز دنیا کے 400 امیر ترین افراد کے مجموی اثاثوں میں سے 124 ارب ڈالر ڈوب گئے اور اب ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 3.86 کھرب ڈالر ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں ریکارڈ اضافہ

بھارت میں سنہ 2011 میں ہونے والی مردم شماری پر مبنی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلمانوں کی تعداد 17.22 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہندوؤں کی تعداد 96.63 کروڑ ہے۔

تاہم دونوں مذاہب کی آبادی میں اضافے کی شرح میں کمی آئی ہے۔ مسلمان کی آبادی میں افزائش کی شرح 29.5 سے کم ہوکر 24.6 ہو گئی ہے جو کہ تقریباً پانچ فی صد ہے اور یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔ جبکہ ہندوؤں میں افزائش کی شرح 19.92 سے 16.76 ہو گئی ہے اور یہ کمی تقریباً تین فی صد ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذہب کی بنیاد پر پیش کیے جانے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سنہ 2001 سے 2011 کے درمیان دس سالوں میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 13.8 کروڑ سے بڑھ کر 2011 تک 17.22 کروڑ ہو گئی ہے

Google Analytics Alternative