Home » Author Archives: Admin (page 4590)

Author Archives: Admin

دبئی جانے والی شاہین ایئر کی پرواز کو بم کی اطلاع پر روک دیا گیا

پشاور: پشاور سے دبئی جانے والی شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پرواز کو بم کی اطلاع پر روک دیا گیا۔ڈان نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایئرلائن کو ڈھائی بجے روانہ ہونا تھا تاہم بم کی اطلاع کے بعد اسے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا.سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق جہاز میں موجود سامان کی تلاشی لی جارہی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ہی مسافروں کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔

نیب کی سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاو کے خلاف کرپشن کی انکوائری مکمل

اسلام آباد:نیب نے سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے نتیجہ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے بارے میں انکوائری مکمل کر لی ہے۔ یہ انکوائری مشرف دور میں شروع ہوئی تھی تاہم آفتاب شیرپاو کی طرف سے مشرف کی سیاسی حمایت کرنے پر کرپشن انکوائری کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا تھا۔ نیب کے چیئرمین چوہدری قمر الزمان کی طرف سے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی آفتاب خان شیرپاو¿ کے خلاف التوائ میں پڑی کرپشن انکوائری کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈی جی نیب پشاور اور لاہور اور راولپنڈی نے آفتاب خان کے خلاف انکوائری مکمل کر کے رپورٹ چیئرمین کو ارسال کر دی ہے اور اس بارے حتمی فیصلہ بہت جلد کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ آفتاب شیرپاو¿ کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے بارے دستاویزای ثبوت بھی نیب کو مل چکے ہیں۔

پیر ولایت شاہ کی حمایت حاصل ہونے پرجہانگیر ترین کو بہت بڑی کامیابی

لودھراں :این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں لودھراں کی سیاسی شخصیت پیر ولایت شاہ نے پی ٹی آئی کے امید وار جہانگیر خان ترین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے . واضح رہے کہ پیر ولایت شاہ 2013 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں. جہانگیر خان ترین کی این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں حمایت کا باقاعدہ اعلان آج شام تک متوقع ہے جبکہ سیاسی حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پیر ولایت شاہ کی حمایت حاصل ہونا جہانگیر ترین کی بہت بڑی کامیابی ہے.

بچوں کی ذہانت کا امتحان کشمش سے انوکھاٹیسٹ تیار

اسلام آباد:محققین نے بچے کی سیکھنے اور توجہ حاصل کرنے کی ذہانت کے امتحان کیلئے ایک سادہ سا ٹیسٹ تیار کیاہے۔برطانوی یونیورسٹی آف واروک کی تحقیق کے مطابق یہ ٹیسٹ بچے کی 8سال کی عمر میں اکیڈمی میں اس کے تعلیمی معیار کی نشاندہی کرے گا۔تحقیق کے مطابق کشمش کو ایک کپ میں رکھ کر بچے کو اسے کچھ منٹ تک نہ کھانے کی ہدایت سے یہ پیشنگوئی کی جاتی ہے کہ وہ بعد کی زندگی میںکس حدتک ذہین ہوگا۔اس ٹیسٹ میں بیشتر بچے ناکام رہتے ہیں تاہم جو ایک پورے منٹ تک انتظار کرتے ہیں وہ اپنی عمر کے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں زیادہ عقلمند ثابت ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایاگیاہے کہ اس کھیل سے بچوں کی توجہ مرکوز کرنے اور سیکھنے کی صلاحیت کا ٹیسٹ ہوتاہے۔محقق پر وفیسر ڈیٹروالکی کے مطابق کشمش کا یہ کھیل آسان اور مو¿ثرطریقہ ہے جس سے کسی بچے کے خود پر کنٹرول کا تجزیہ کیاجاسکتاہے اور اس سے جانا جاسکتاہے کہ بچہ توجہ اور سیکھنے کے مسائل سے دوچار تو نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 20ماہ کی عمر میں خود پر بہتر کنٹرول پیشنگوئی کرتاہے کہ اس بچے کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہے اور وہ 8سال کی عمرمیں تدریسی سرگرمیوں میں کامیاب ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اس ٹیسٹ کو گھرپر آزماسکتے ہیں مگر نتائج ہوسکتاہے یکساں نہ ہوں۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ عامر‘مصباح الحق ‘انعام الحق‘کی شاندار کارکردگی

میرپور:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم رنگ پور رائیڈرز کو فتح سے ہمکنار کرا دیا ¾ محمد عامر کی شاندار باولنگ کارکردگی رائیگاں گئی۔اتوار کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) کے پہلے میچ میں رنگ پور رائیڈرز اور چٹاگانگ وائکنگز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔چٹاگانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز کا بھاری مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا، کپتان تمیم اقبال 51 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے ¾ تلکارتنے دلشان 29، انعام الحق 36 اور جیون مینڈس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔رنگ پور کی جانب سے ثقلین ساجب نے تین جبکہ ابو جید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔188 رنز کے پد کے تعاقب میں رنگ پور کا آغاز اچھا نہ تھا اور وہ 23 رنز پر چار وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی اور اس تباہی کے ذمے دار محمد عامر تھے جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک میڈن بھی کرایا۔تاہم اس موقع پر مصباح الحق نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ جیتنے کی توقعات برقرار رکھیں۔انہوں نے پہلے 38 رنز بنانے والے الامین کے ساتھ 64 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور پھر سری لنکا سے آئے تھسارا پریرا کے ساتھ چھ اوورز میں 80 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی، پریرا نے 17 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔اس موقع پر 11 گیندوں پر فتح کیلئے 21 رنز درکار تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ باآسانی یہ ہدف حاصل کر لیں گے لیکن محمد عامر نے شاندار اوور کر کے رنگ پور کے اوسان خطا کر دیے۔عامر نے میچ میں دوسری مرتبہ لگاتار دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں پریرا اور مصباح کو آو¿ٹ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح کے دہانے پر پہنچا دیا تاہم آخری اوور کرنے والے شفیع الاسلام 14 رنز کا دفاع نہ کر سکے اور رنگ پور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر فتح اپنے نام کر لی۔عامر نے چار اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی یہ کاوش بھی ٹیم کو میچ جتوانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔مصباح الحق کو چار چھکوں اور تین چوکوں سے مزین 61 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ششانک منوہراور شہریار خان کی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی

دبئی:پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے لئے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی۔دبئی میں واقع انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہان کے علاوہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور آئی سی سی ٹاسک فورس کے صدر جائلز کلارک بھی شریک تھے جس میں جائلز کلارک نے شہریارخان اور ششناک منوہر کے درمیان ثالث کا کردارادا کیا، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے تحت دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم شہریار خان اورششانک منوہر اس حوالے کسی نتیجے پر نہ پہنچ پائے اور دونوں کے درمیان ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین شہر یارخان نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 باہمی سیریز کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت بھارت کو آئندہ ماہ پاکستان سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات آنا ہے لیکن بھارت نے آنے سے انکار کردیا تاہم گزشتہ ہفتے بھارتی بورڈ نے تجویز پیش کی تھی کہ ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز بھارت میں ہی کرائی جائے جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ، بھارت کی پاکستان کو شکست

کوالالمپو:آٹھویں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت نے جیت لیا،فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلے گئے آٹھویں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے۔دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہیں۔فائنل میچ میں بھارتی ہاکی ٹیم نے میچ کے آغاز سے لے کر اختتام تک پاکستان پر حاوی رہی اور یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی جانب سے محمد دلبر اور محمو یعقوب نے ایک ایک گول سکور کیا۔بھارت کے ہرمن پریت سنگھ نے چار گول کیے۔

بارسیلونا نے ریئل میڈرڈ کو شکست دے دی

سپین کے شہر میڈرڈ میں کھیلنے گئے سپینش فٹبال لیگ لا لیگا کے ’ایل کلاسیکو‘ میچ میں بارسیلونا نے روایتی حریف ریئل میڈرڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔بارسیلونا کی جانب سے لوئیس سوریر اور نیمار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سوریز نے دو جبکہ نیمار اور انیئسٹا نے ایک ایک گول سکور کیا۔بارسیلونا کی جانب سے کھیلنے والے ارجنٹائن کے سٹرائیکر لیونل میسی کی بھی اس میچ کے ذریعےدو ماہ کے وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ گھٹنے کی چوٹ کے باعث کھیل سے دور تھے۔ تاہم اس میچ میں صرف 30 منٹ کے لیے میدان میں آئے اور سوریز کے دوسرے اور بارسیلونا کے چوتھے گول میں اہم کردار کیا۔اس سے قبل کھیل کے آغاز سے قبل میدان میں پیرس میں ہونے والے حملوں کی یاد میں فرانسیسی قومی ترانہ پڑھا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔گذشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والے حملوں کے پیش نظر اس میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور 81 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے سٹیڈیم کے اندر اور باہر تقریباً 3000 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے، یہ تعداد معمول سے چھ گنا زیادہ تھی۔سٹیڈیم کے باہر بھی خصوصی سکیورٹی چوکیاں قائم کی گئی تھیں۔ایک منٹ خاموشی کے دوران میڈرڈ کے مداحوں کی جانب سے ایک بڑے سائز کا فرانسیسی جھنڈا بھی لہرایا گیا۔

Google Analytics Alternative