Home » Author Archives: Admin (page 4609)

Author Archives: Admin

با ل گرنے سے بچانے کے آسان طریقے۔

کراچی: بالوں کا گرنا ایک عام سا مسئلہ بن چکا ہے اور اس کے تدارک کے لئے ہم کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیںلیکن کبھی کامیابی اور کبھی ناکامی ہوتی ہے۔اگر ناکامی مستقل رہے تو بات گنجے پن تک جا پہنچتی ہے اور بیٹھے بیٹھائے زندگی میں کئی طرح کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔لیکن اگر تھوڑی سی احتیاط کر لی جائے تو بڑی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔مثال ک طور پر اگر ایسی غذاﺅں کا استعمال کیا جائے جن سے بالوں کو فائدہ ہو توآپ گنجے پن سے بچ سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو تین ایسی آسان غذائیں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ اس مسئلے سے نجات پا لیں گے۔ مچھلی سولمن اور وتونا مچھلی میں اومیگا تھری کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے بال توانارہیں گے۔زیادہ سے زیادہ مچھلی کھانے سے آپ کے بال گرنا نہ صرف کم ہوجائیں گے بلکہ نئے بال بھی اگیںگے۔ سبز پتوں والی سبزیاں اپنے کھانوں میں ایسی سبزیاں استعمال کریں جو سبز ہوں جیسے پالک،میتھی وغیرہ۔ایسی سبزیوں میں وٹامن، منرلز،انٹی آکسیڈنٹ اور آئرن ہوتا ہے جو آپ کے بالوں کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔آپ چاہیں تو سبز پتوں کا جوس نکال کر بھی پی سکتے ہیں۔ گاجریں انتہائی مزے کی اس سبزی میں ’بیٹا کیروٹین‘ہوتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے۔اگر آپ کو وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو بال پتلے اور بے جان ہوجاتے ہیں لہذا گاجروں کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط و توانا کرے گا۔

پاکستان کو بچانا صرف فوج کی ذمہ داری نہیں ہم سب کا ملک ہے اور ہم اس کی حفاظت کرینگے.خورشید شاہ

اسلام آباد : پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کا تختہ الٹنے پر بہت کچھ ہوسکتا ہے قومی اسمبلی میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پاکستان کو بچانا صرف فوج کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کا ملک ہے اور ہم اس کی حفاظت کرینگے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے جمہوریت کیلئے شہادتیں پیش کیں اور صعوبتیں برداشت کیں جمہوریت ہی کی خاطر ہم جیلوں میں گئے اور کوڑے کھائے اگر جمہوریت کو ڈی ریل کیا گیا تو بہت کچھ ہوسکتا ہے ۔

ساف کپ میں پاکستان افتتاحی روز ہی روایتی حریف ہندوستان کا سامنا کرے گا۔

کراچی: پاکستان نے بدھ کو نئی دہلی میں ہونے والی قرعہ اندازی کے ذریعے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن ساف کپ میں شرکت یقینی بنا لی ہے جہاں اسے گروپ اے میں روایتی حریف اور میزبان ہندوستان، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا۔ہندوستانی ریاست کیرالا میں ہونے والا ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے تین جنوری تک کھیلا جائے گااور پاکستان افتتاحی روز ہی تری وندرم اسٹیڈیم میں روایتی حریف ہندوستان کا سامنا کرے گا۔شاہین 25 دسمبرکو گروپ اے میں نیپال کا سامنا کریں گے اور اس کے دو روز بعد اپنے آخری میچ میں سری لنکا سے نبردآزما ہوں گے۔پاکستان ایونٹ میں نسبتاً آسان گروپ میں جگہ پانے پرخو کو خوش قسمت شمار کرسکتی ہے جہاں گروپ بی افغانستان، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلہ دیش جیسی مشکل ٹیموں پر مشتمل ہے۔گروپ بی کی یہ چاروں ٹیمیں ساف کپ کے ساتھ 2018 کے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی شریک ہیں جہاں یہ ایشیا کی نامور اور بڑی ٹیموں کے خلاف قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔ان میں سے جاپان، آسٹریلیا، قطر اور چین جیسی ٹیموں کے خلاف میچوں میں جنوبی ایشیا کی ان کمزور ٹیموں کو بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے نتیجے میں بتدریج حاصل ہونے والے تجربے سے ان کی کارکردگی میں یقینی طور پر بہتری آئے گی۔پاکستان کی دس سال میں پہلی مرتبہ ساف کپ کے اگلے راؤنڈ تک رسائی پر نگاہیں مرکوز ہیں جہاں آخری مرتبہ 2005 میں پاکستانی ٹیم آگے بڑھنے میں کامیاب رہی تھی۔پاکستان کو روس میں ہونے والے اگلے فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایشین فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ورلڈ کوالیفائنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کی وجہ سے گرین شرٹس بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے تجربے سے محروم ہو گئے۔نیپال اور سری لنکا بھی پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گئے لیکن نیپال کے پاس ساف کپ کے میچ میں ہندوستان سے اس شکست کا بدلہ لینے کا موقع ہے جو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہنچ چکا ہے۔پاکستان اور ہندوستان نیپال میں کھیلے گئے گزشتہ ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئے تھے جہاں پڑوسی ملک 1-0 سے کامیاب رہا تھا۔پاکستان فٹ بال فیدڑیشن گزشتہ کئی ماہ سے آپسی جھگڑوں، کرپشن، بدانتظامی اور نااہلی کے الزامات کے ساتھ دو گروپوں میں بٹ چکی ہے۔فیفا کی عالمی گورننگ باڈی 21 ستمبر کو اپنی ایسوسی ایشنز کمیٹی کی میٹنگ میں پاکستان کے مسئلے پر بحث کرے گی۔

کراچی میں چینی 1 روپے سستی ہوگئی.

اسلام آباد،کراچی: کراچی میں چینی 1 روپے سستی ہو کر 62 روپے کلو ہوگئی۔ اسلام آباد میں فی کلو چینی کے لیے صارف 70 روپے ادا کر رہے ہیں ،کراچی ہول سیل ڈیلرز کے مطابق چینی کا موجودہ وافر سٹاک اور نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع ہونے کی توقعات کے باعث سندھ میں چینی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔کوئٹہ کی دکانوں میں چینی 63 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے جبکہ پشاور میں یہ 68 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں خریدار چینی 66 سے 67 روپے کلو کے حساب سے خرید رہے ہیں۔شوگر ملرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن سندھ میں گنے کی امدادی قیمت پنجاب کے مقابلے کم رکھے جانے کے باعث کراچی میں چینی لاہور کے مقابلے سستی ہے۔ملرز نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ آنے والے سیزن میں گنے کی امدادی قیمت ملک بھر میں یکساں رکھی جائے تاکہ شہروں میں چینی کی قیمتوں کا فرق کم سے کم ہوسکے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید 10روپے اضافہ

اسلام آباد: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی منظوری کے بغیر ہی 3 روز میں دوسری مرتبہ گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر اپنی من مانی کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 240روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 480 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ2 روز قبل بھی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 ر وپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا جب کہ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں ان کی جانب سے نہیں بڑھائی گئیں۔

ایران جنگ نہیں چاہتا اگر حملہ کیا گیا تو دشمن کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیں گے۔ آیت اللہ علی

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کنے جنگ کی صورت میں امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اگر حملہ کیا گیا تو دمشن کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی رہ براعلیٰ کا دھمکی آمیزبیان حال ہی میں ایک ویڈیو فوٹیج میں سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں پہلے تو امریکی صدر براک اوباما کی تقاریر کے کچھ اقتباسات پیش کیے گئے ہیں۔ صدر اوباما کے بیانات کے بعد اس کے رد عمل میں آیت اللہ خامنہ ای کی تقاریر کے کچھ حصے پیش کیے گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ دھمکی آمیز الفاظ رہ بر انقلاب نے پچھلی عیدالفطر کے موقع پر خطاب میں استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا مگر تہران پرجنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو زخم چاٹنے پر مجبور کردیں گے۔سپریم لیڈر کے دھمکی آمیز بیان پرمبنی فوٹیج ان دنوں امریکی میڈیا میں بھی بڑے پیمانے پر نشر کی جا رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو امریکی ری پبلیکن پارٹی کے سیاست دان صدر باراک اوباما کے خلاف اور تہران کے ساتھ جوہری معاہدے کی مخالفت میں استعمال کررہے ہیں۔

مولانافضل الرحمن کا متحدہ اور حکومت میں ثالثی نہ کرنے کا فیصلہ.

اسلام اٰباد : وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ، ملاقات میں ملی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ منگل کے روز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ،گذشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے ثالث بننے کی خواہش کا اظہار کیاتھا ، ملاقات میں وزیر اعظم کو مولانافضل الرحمن نے متحدہ اور حکومت میں ثالثی نہ کرنے کے فیصلے سے اٰگاہ کر دیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ذمہ داری حکومت اور پارلیمنٹ نے سونپی وہ پوری کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ہیں۔

ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے دو نیب کیس میں تمام دستاویزات طلب کر لیے.

اسلام آباد: اسلام ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی دو نیب ریفرنسز میں بریت کیخلاف دائر کیس میں تمام دستاویزات طلب کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ گزشتہ روز جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ نیب کے پراسکیوٹر چوہدری ریاض نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ آصف زرداری کیخلاف ٹرائل کورٹ میں ثبوت اور گواہ پیش نہیں ہوئے احتساب بیورو کے سابق جوائنٹ سیکرٹری حسن وسیم افضل کوشش کے باوجود گواہی کیلئے پیش نہیں ہوسکے اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ کے دوران آپ کے پاس موقع تھا آپ ثبوت پیش کرتے اور جو گواہ پیش نہیں ہوا اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے بعد ازاں عدالت نے کیس سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اے آر وائے گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بریت کی درخواست منظور کی تھی ۔

Google Analytics Alternative