Home » Author Archives: Admin (page 4617)

Author Archives: Admin

سونے اور زروجواہر سے لدی لاپتہ ٹرین کا معمہ

gold-train

دوسری عالمی جنگ کے دوران سونے اور جواہرات کی لدی دو ریل گاڑیوں کے غائب ہونے کا معمہ ابھی تک حل طلب ہے۔ اب ایک پولش وزیر کا کہنا ہے کہ رڈار سے حاصل کردہ ایسی تصاویر موصول ہوئی ہیں، جن میں غالباﹰ ایک ٹرین دیکھی جا سکتی ہے۔

یورپی ملک پولینڈ کا مقامی میڈیا کئی ایام سے ناز ی عہد میں لوٹے گئے سونے اور زرو جوہرات سے لدی ٹرین کے بارے میں متضاد بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک جرمن اور ایک پولش باشندے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پولینڈ کے جنوبی مغربی شہر والبریک (Walbrzych) میں ایک آرمرڈ ٹرین کو دیکھا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ نازی دور کے اختتامی ایام میں کہا گیا تھا کہ اذیتی مراکز میں ہلاک کیے جانے والے یہودیوں کے قبضے سے سونے اور دوسرے جواہرات کو چھیننے کے بعد اُن کو دو ریل گاڑیوں پر لادا گیا تھا اور وہ پھر جرمنی سے کسی نامعلوم سمت میں روانہ ہو گئی تھی۔

شوال: فضائی کارروائیوں میں 14 شدت پسند ہلاک

pak-airforce

پاکستان کی فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فورسز کی فضائی کارروائیوں میں 14 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں 14 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ برس جون میں شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا جبکہ صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں دو ہفتے پہلے صوبائی وزیر داخلہ پر خود کش حملے کے بعد شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں تیزی لائی گئی

کرپشن ختم کرنا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے اور ادارے حدود میں رہ کرکام کریں، خورشید شاہ

khurseed-shah

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کرپشن ختم کرنا سیاستدانوں کی ذمے داری ہے لہٰذا ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ کرپٹ وزرا کے خلاف پیپلز پارٹی کو آگے آکر فیصلے کرنے چاہییں کیونکہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والا دہشت گردی کو سپورٹ نہیں کرے گا، پیپلز پارٹی دہشت گردی کی سب سے بڑی مخالف ہے جب کہ بھٹو کی پارٹی پر کرپشن کا الزام ہوتو اس سے بڑی گالی کیا ہوسکتی ہے، کرپشن کے خلاف لڑنے والے پر مقدمے بنانا کہاں کا انصاف ہے، نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن کے کیسز بنائے ہیں اور انہیں جتنے مقدمے بنانے ہیں بنائیں ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر عاصم پڑھے لکھے وائس چانسلر ہیں انہیں اگر دہشت گردوں سے رابطے کے الزام میں پکڑا ہے تو ان کے خلاف ثبوت پیش کیے جائیں۔

ضمنی الیکشن کے اعلان سے عمران خان بوکھلا گئے ہیں، پرویز رشید

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن کے اعلان سے بوکھلا گئے ہیں وہ نوازشریف کے سپاہی سے 2 بار ہار کر انہیں کیسے چیلنج کرسکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان ضمنی الیکشن کے اعلان سے بوکھلا گئے ہیں وہ جس سسٹم پر تنقید کررہے ہیں اس کے فیصلوں پر اترا رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان نوازشریف کو چیلنج دے کر خود بھاگ گئے، نوازشریف 3 مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں اور عمران خان بمشکل ممبر قومی اسمبلی بنے ہیں جب کہ نوازشریف کے سپاہی سے 2 بار ہارنے والا ان کو کیسے چیلنج کرسکتا ہے۔

ارکان الیکشن کمیشن مستعفی نہ ہوئے تو 4 اکتوبر سے دھرنا ہوگا، عمران خان

imran-khan

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 4 اکتوبر تک الیکشن کمیشن کے ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ اسی روز الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

لاہور میں تحریک انصاف سیکریٹریٹ کے باہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے خلاف 413 درخواستیں دائر کی گئیں جس میں سے ہم نے صرف 4 حلقے مانگے تھے اور اس سے زیادہ مثبت چیز کیا ہوسکتی تھی، اگر حکومت 4 حلقے کھول دیتی تو تمام الیکشن کو قبول کرلیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں اور ملک کو معاشی طور پر نقصان ہو لیکن میں 4 حلقوں کے لیے ایک سال تک ٹھوکریں کھاتا رہا، الیکشن کمیشن کے پاس گیا تو پتا چلا کہ (ن) لیگ کے ساتھ میچ فکسنگ میں سب سے زیادہ الیکشن کمیشن ملوث ہے۔

خان صاحب ہُن تُسی جان دیو

Uzair-Ahmed-Khan

سانوں وی آن دیو۔۔۔تھوڑا ککھ کھان دیو ۔۔۔موجاں لٹ لین دیو۔۔۔دھرنیاں وچوں سانوں کڈدیو۔۔۔مطالبات من لو ۔۔۔ساڈی سن گل لو ۔۔۔نہیں تے فیر من لو ۔۔۔آج یقین کرلو ۔۔۔اسلام آباد وچ فیر دھرنا لو۔۔۔اساں تے کال دے دتی اے ۔۔۔ڈی جے بٹ نوں منا لو ۔۔۔دھرنے وچ آن والیو ۔۔۔اپنے آپ نوں سنبھال لو ۔۔۔روٹی رج کھا لو ۔۔۔اوتھے بھوکے مرجاؤ گئے ۔۔۔ٹھنڈ نال ٹھر جاؤ گے ۔۔۔میوزک وی ہوئے گا ۔۔۔جے ڈی جے بٹ آئے گا ۔۔۔گون خوب چلائے گا ۔۔۔رج رج نچاں گے ۔۔۔وزیراعظم بناں گے ۔۔۔اکھ جے کھلے گی ۔۔۔منجھی تھلے ہوواں گے ۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 14دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔واضح رہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے بیشتر علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے جب کہ شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف کو این اے 122 میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ٹریبونل کے نتائج پہلے آجاتے تو یقین سے کہتے ہیں انکوائری کمیشن کا فیصلہ بھی مختلف ہونا تھا۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آئیں میچ کھیلیں، پتہ چل جائے گا لاہور کس کیلئے نکلا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جان بوجھ کر ٹربیونل کے فیصلے بعد میں دیئے گئے۔ اگر یہ نتائج پہلے آجاتے تو انکوائری کمیشن کا فیصلہ بھی مختلف ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا انتظار ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جن امپائروں نے میچ فکس کیا تھا انہی کے نیچے پھر الیکشن ہوں گے۔ کاظم ملک نے 30 فیصلے ان کے حق میں دئیے، الیکشن کمیشن نے انہیں فارغ کر دیا۔ بڑے پیمانے پر میچ فکسنگ ہو رہی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بتایا جائے نادرا کے چیئرمین اچانک چھٹی پر کیوں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ریلی نہیں نکال رہے، اپنی میٹنگ کر رہے ہیں جس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

Google Analytics Alternative