Home » Author Archives: Admin (page 4690)

Author Archives: Admin

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج بحال کر دیا.

اسلا آباد :  اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج بحال کر دیا. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق نے وفاق کی اپیل پر سماعت کی ، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ، کسان پیکج بحال کردیا. اپنی اپیل میں وفاق نے موقف اختیار کیا کہ کسان پیکج کا اعلان کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ، کسان پیکج کسی بھی سیاسی مفاد سے بالاتر ہے لہذٰ ا بحال کیا جائے. واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 341 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی تھی

ممتازقادری کی سزا ختم کرانے کے لیے 100علمائے کرام نے صدرمملکت کو خط

اسلام آباد:  توہین مذہب پر سزائے موت کی منتظر عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو جیل میں درپیش سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوسرے قیدیوں سے الگ کر دیا گیاجبکہ سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتازقادری کی سزا ختم کرانے کے لیے 100علمائے کرام نے صدرمملکت کو خط لکھ دیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سرکاری افسر نے تصدیق کی کہ آسیہ بی بی کو گزشتہ ہفتے ملتان میں خواتین جیل کے ایک الگ تھلگ حصے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی نے اہل سنت کی 100 سے رائد چھوٹی بڑی جماعتوں کے سربراہوں کے دستخطوں کے ساتھ صدرمملکت کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں کہ ا گیا ہے کہ وہ اپنے خصوصی صدارتی اختیار استعمال کر تے ہوئے عاشق رسول ملک ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کر کے اپنی دنیااور آخرت سنوارلیں۔

جان کیری کا پاکستان اور سعودی عرب سمیت متعدد مسلم ممالک پر سنگین الزام.

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کے متعلق پاکستان سمیت تمام ممالک کی سترہ رپورٹس کانگریس کو پیش کردیں ،رپورٹس کا مقصد متعلقہ ممالک کو احساس دلانا ہے کہ ہر انسان خواہ وہ کسی بھی عقیدے سے تعلق رکھتا ہو اسے عبادت کرنے اور آزادی اظہار کا حق حاصل ہونا چاہیے امریکی وزیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو. امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کے متعلق پاکستان سمیت تمام ممالک کی سترہ رپورٹس کانگریس کو پیش کردیں،امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہناہے کہ پاکستان اور سعودی سمیت عرب متعدد ممالک میں اقلیتوں کے مذہبی آزادی نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کے متعلق پاکستان سمیت تمام ممالک کی سترہ رپورٹس کانگریس کو پیش کردی ہے ۔ مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ دو ہزار چودہ سمیت سترہ رپوٹس کانگریس کو پیش کرنے کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے میڈیا کو بتایا کہ رپورٹس کا مقصد متعلق ممالک کو احساس دلانا ہے کہ ہر انسان خواہ وہ کسی بھی عقیدے سے تعلق رکھتا ہو۔ اسے عبادت کرنے اور آزادی اظہار کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ کیری کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کیخلاف مخاصمت پائی جاتی ہے۔ متعلقہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ہر شہری کو اس کے عقیدے کے مطابق آزادی دیں اور ان کے حقوق کی حفاظت کریں۔

مصباح الحق یاسر شاہ کے متبادل لیگ سپنر نہ ملنے مایوس

ابوظہبی: ظفر گوہر کی بروقت دستیابی میں ناکامی کو سلیکشن کمیٹی کی بدانتظامی قرار دیدیا.قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ سلیکٹرز نے انجری کے شکار لیگ سپنر یاسر شاہ کے متبادل کیلئے کوئی اور لیگ سپن باؤلر سکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو فاسٹ باؤلرز کے ساتھ دو سپن باؤلرز کو کھلانے کے حق میں تھے لیکن یاسر شاہ کی عدم موجودگی میں انہیں مجبوری کے عالم میں تین رکنی پیس اٹیک میں عمران خان کو شامل کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر کے سولہویں کھلاڑی کی جگہ بائیں ہاتھ کے سپنر ظفر گوہر یا محمد اصغر کو شامل کیا جانا تھا لیکن اس کے بجائے سلیکشن کمیٹی نے شعیب ملک کو منتخب کر لیا۔ یاسر شاہ کی انجری کے بعد ظفر گوہر کی بروقت دستیابی میں ناکامی کو مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کی بدانتظامی قرار دیا ہے۔

بھارتی مشن کے فرسٹ سیکرٹری ابھیشیک سنگھ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی .

نئی دہلی/ نیویارک :مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حوالہ جات مکمل طور پر سیاق وسباق سے ہٹ کر اور بھارت کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں،کشمیر بھارت کا لازمی حصہ تھا اور رہے گا،پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزیوں کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کا جانی نقصان ہورہا ہے ،بھارتی فورسز بھرپور جواب دے رہی ہے اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے فرسٹ سیکرٹری ابھیشیک سنگھ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی .بھارت نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سطح پر اٹھانے کے اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حوالہ جات مکمل طور پر سیاق وسباق سے ہٹ کر اور بھارت کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں،کشمیر بھارت کا لازمی حصہ تھا اور رہے گا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے فرسٹ سیکرٹری ابھیشیک سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جواب دینے کا حق استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور تجزیے کرنے کی بجائے ملک کو آگئے لے کر جانے کی سمت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے ادارے کے کام پر سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری عوام تنازعہ کشمیر کا ایک لازمی حصہ ہیں مسئلے کے حل کیلئے انکی مشاورت ضروری ہے ۔بھارتی فرسٹ سیکرٹری کاکہنا تھاکہ کشمیر ہمیشہ سے بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا۔اسطرح کی بات ایک ایسے ملک کی طرف سے کرنا بہت ستم ظریفی کی بات ہے جس نے ریاست جموں وکشمیر کے ایک حصے پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے ۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ملیحہ لودھی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ابھیشیک سنگھ کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حوالہ جات مکمل طور پر سیاق وسباق سے ہٹ کر اور بھارت کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے چند ہفتوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے بڑی تعدادمیں شہریوں کا جانی نقصان ہوا،بھارتی مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کی جانب سے ان اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے ۔

ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے پیکج تیار کرلیا گیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کو 0.3 فیصد سے کم کیے جانے کا امکان ۔ ذرائع کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے پیکج تیار کرلیا گیا ہے ۔ چھوٹے تاجروں سے 3 سال فکسڈ ٹیکس وصولی اور آڈٹ سے استثنیٰ قرار دیئے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سالانہ 50 لاکھ ٹرن اوورز کرانے والے تاجروں کو سیلز ٹیکس بھی جمع نہیں کرانا ہوگا ۔ ایف بی آر نے تمام بنکوں سے کی جانیوالی 50 ہزار سے زائد کی ٹرانزیکشن پر وصول کیے جانے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا جو کہ بنکوں کی جانب سے فراہم کردیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں نان فائلز تاجروں کو نوٹسز ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔

تمام میڈیا محرم الحرام کے ماہ مقدس کا بجا طور پر احترام کریں۔پیمرا

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے اپنے جاری کردہ ایک مراسلہ میں تمام ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو اور کیبل آپریٹرز کو واضح کیا ہے کہ وہ محرم الحرام کے ماہ مقدس کا بجا طور پر احترام کریں ۔ تمام ذرائع ابلاغ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اسلام کی تعلیمات کو پیش نظر رکھ کر اپنے پروگرام پیش کریں اور ایسے کسی معاملات کو زیر بحث نہ لائیں جو اس ماہ مقدس کے احترام کے خلاف ہو۔ٹی وی چینلز کو ان کی ذمہ داریوں کی خصوصی یاددہانی کروائی گئی ہے کہمذہبی پروگراموں میں زیادہ احتیاط برتی جائے تاکہ کسی طور پر بھی اشتعال انگیز ، مذہبی انتشار ، عدم برداشت اور نفرت انگیزی پر مشتمل کوئی مواد نشر یہ ہو ۔ مراسلے میں یہ بات واضح طور پر بیان کی گئی ہے کہ ایسے کوئی پروگرام جو پیمرا کے ضابطہ اخلاق جس میں باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے خلاف مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دی گئی ہو سے اجتناب کیا جائے۔ آج ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اتحاد و یگانگت کی فضاء پیدا کر کے قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔ مذہبی فرقہ وارانہ ، نسل اور رنگ کی بنیاد پر پروگرام کے اجراء کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ الیکٹرانک میڈیا کو واضح طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ملک و ملت کے مفاد میں ایسے پروگرام ترتیب دیں جس میں باہمی بھائی چارے کو فروغ ملے۔ نفرت اور اختلافات کی بجائے اسلام کے اصولوں اور ضابطوں کو پیش نظر رکھ کر بنی نوع انسان کی اقدار اور ملک و قوم کی خوشحالی فلاح و بہبود اور بھائی چارے کو فروغ ملے۔ چیئرمین پیمرا نے مزید کہا کہ مذکورہ ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب لائسنس یافتگان کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت بھاری جرمانہ اور لائسنس کی معطلی /منسوخی عمل میں لائی جائے گی۔

تحر یک انصاف کا رہنماؤں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: تحر یک انصاف نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے والے رہنماؤں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے والے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور پنجاب کے آرگنائزر کو رہنماں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ۔ عمران خان کو انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے والوں کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ بعض ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے انتخابی مہم نہیں چلائی ،بعض ٹکٹ ہولڈرز نے بھی مہم میں حصہ نہیں لیا ۔ ابتدائی رپورٹ میں اعتراف کیاگیا کہ تنظیمی کارکرکردگی مایوس کن رہی ،حلقے میں خواتین لیڈرشپ بھی فعال کردار ادا نہ کر سکی ۔

Google Analytics Alternative