Home » Author Archives: Admin (page 4740)

Author Archives: Admin

نریندرا مودی کو عوام کی طرف سے عجیب تحفہ۔

نئی دہلی: ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار پر طنز کے بعد بہاریوں نے وزیراعظم کو ڈی این اے کے سیکڑوں نمونوں بھجوا دیئے ہیں. گذشتہ ماہ نریندرا مودی نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ انتخابی تعلقات کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے “سیاسی ڈی این اے” میں کچھ گڑبڑ ہے. واضح رہے کہ ہندوستان میں 2014 کے عام انتخابات سے قبل نتیش کمار نے مودی کے بحیثیت امیدوار حصہ لینے پر احتجاج کیا تھا اور ان کے سیکولر ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ وہ ہندوستان میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھا سکتے ہیں. برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نتیش کمار کا کہنا تھا کہ ہندوستانی وزیراعظم نے اس طرف اشارہ کر کے کہ بہاریوں کے ڈی این اے میں مسئلہ ہے، بہاریوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، لہذا ریاست کے لوگ نریندرا مودی کو ڈی این اے کے 50 لاکھ نمونے بھیجیں گے. کمار کی جنتا دل یونٹ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ 60 ہزار لوگ وزیراعظم کے دفتر میں ڈی این اے کے نمونے بھیج چکے ہیں، جبکہ ریاستی دارالحکومت میں ان کے آفس میں 15 لاکھ ڈی این اے کے نمونے بھیجے جا چکے ہیں. وزیراعظم مودی کو موصول ہونے والے خطوط میں بالوں اور ناخنوں کی شکل میں ڈی این اے کے نمونے موجود ہیں جبکہ اس کے ساتھ “شبد واپسی” یا “اپنے الفاظ واپس لیں” جیسے جملے بھی تحریر ہیں. نئی دہلی کی پوسٹل سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم کو ہر روز ایک ہزار خطوط پرمشتمل 2 سے 3 میل بیگز موصول ہورہے ہیں. جبکہ پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ انھوں نے گذشتہ چند دنوں میں وزیراعظم مودی کے آفس میں 47 بیگز ڈیلیور کیے ہیں.

اغوا ہونے والے چھ سرکاری ملازمین افغانستان سے بازیاب

کوئٹہ: بلوچستان سے اغوا ہونے والے چھ سرکاری ملازمین کو افغان صوبے پکتیکا سے بازیاب کرا لیا گیا۔قلعہ سیف اللہ سے اغوا ہونے والے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چھ ملازمین کو پکتیکا کے علاقے شران سے بازایاب کرنے کے بعد مقامی قبائلی سردار اعظم خان کی رہائش گاہ پر پہنچا دیا گیا۔مغوی ملازمین کے اہل خانہ نے ڈان نیوز سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے عزیزوں کی محفوظ بازیابی میں پکتیکا کے عمائدین نے اہم کردار ادا کیا۔یاد رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ مغوی اہلکاروں کی محفوظ واپسی کیلئے افغان حکام سے رجوع کریں۔سیکیورٹی فورسز نے اغوا کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا تھا کہ تاہم اغوا کاروں کے سرحد عبور کیے جانے کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ادھر، بلوچستان کے علاقے سبی میں ایک عسکریت پسند کمانڈر نے اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیے۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر اور ساتھیوں نے ایک یہاں ایک منعقدہ تقریب میں ہتھیار ڈالتے ہوئے پر امن زندگی گزارنے کا اعلان کیا۔

کالعدم تنظیموں کے 9دہشت گرد لاہور میں داخل، سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں دو کالعدم مذہبی تنظیموں کے 9دہشت گردوں کے داخلے کی ایک حساس ادارے کی خفیہ رپورٹ پر لاہور پولیس کو اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے اس ضمن میں دہشت گردوں کی عمریں 18سے 22سال تک بتائی گئی ہیں محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں آئی جی پولیس کو کہا گیا ہے کہ وہ لاہور پولیس کو اس حوالہ سے اپنی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں کیونکہ مبینہ دہشت گرد لاہور میں اہم مقامات جن میں کربلا گامے شاہ، امریکن قونصلیٹ، گورنر ہاﺅس، بادشاہی مسجد، داتا دربار، مسجد شہدا، بی بی پاک دامن دربار، پنجاب اسمبلی اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاعات کے بعد صوبائی دارالحکومت میں اہم مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اطلاع دی ہے کہ دور دراز سے آنیوالے بیوپاریوں کے روپ میں چند مشتبہ افراد بھی شہر میں داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے ہر تھانہ کے ایس ایچ او کو ہدایات دی ہے کہ وہ بیوپاریوں پر کڑی نظریں رکھیں ان کے شناختی کارڈز یا کوئی شناختی دستاویزات چیک کریں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پردیسیوں کی سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ بیوپاریوں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کے کوائف افسران کو بجھوائے جارہے ہیں۔

جنرل راحیل شریف برطانیہ کے ہائی پروفائل سکیورٹی اجلاسوں میں شریک ہوں گے

لندن : پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف برطانیہ کے دورے میں برطانوی حکام کے ساتھ ہائی پروفائل سکیورٹی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، جن میں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف یکم اکتوبر کو ”پاکستان سکیورٹی کانفرنس 2015 ئ“ سے خطاب کریں گے، جس میں سرکردہ تھنکرز، پریکٹشنرز اور سرکاری حکام موجودہ سٹرٹیجک لیسی اور پاکستان کو درپیش ملکی اور علاقائی سکیورٹی کے مسائل پر بحث کریں گے۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف علاقائی تناظر میں سکیورٹی مسائل بشمول پاکستان کی ملکی سکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل کارروائیاں اور کراچی آپریشن جیسے ضوعات کا احاطہ کریں گے۔ وہ اس امر پر بھی روشنی ڈالیں گے کہ پاک فوج ملکی و غیرملکی خطرات کو کس نظر سے دیکھتی ہے۔ اسی اجلاس میں پاک برطانیہ سکیورٹی ارینجمنٹس پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ RUSI کے ریسرچ فیلو کمال عالم نے بتایا کہ موجودہ آرمی چیف، جو اپنے عہدے کی میعاد کے دو سال پورے کرچکے ہیں، نے پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل اشفاق کیانی سے بالکل مختلف رویہ اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی متحرک نہیں تھے، وہ خاص طور پر کراچی کے ملے میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا تھے۔ موجودہ فوجی قیادت اور ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کے لیے ملکی سکیورٹی ان کی اولین ترجیح ہے۔ کمال عالم نے کہا کہ رطانوی نقطہ نظر سے پاکستان انسداد دہشت گردی میں ایک اہم اتحادی ہے اور علاقائی سکیورٹی کے تناظر میں نہ صرف ہندوستان اور افغانستان بلکہ مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے لیے بھی پاکستان ایک اہمیت خاص اہمیت رکھتا ہے۔

بڑی عید پے کراچی بڑی مصیبت سے بچ گیا۔

کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کورنگی کے علاقے میں کاروائی کرکے دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ملزم عید الاضحی کے موقع پر شہر میں بڑی کاروائی کرنا چاہتے تھے ۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے بتا یا کہ سی ٹی ڈی فورس نے حساس ادارو ں کی معلومات پر کورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی میں کاروائی کی جہاں سے دو اہم دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں جن کا تعلق تحریک امارات اسلامیہ افغانستان کراچی سے ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں کامرہ ائیر بیس پرحملے کا ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار ہوا ہے جس نے کامرہ ائیر بیس پر دھماکے کے لیے دو خود کش حملہ آور تیار کیے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور یہ افغانستان میں بھی دہشت گردی کی کاروائیاں کرچکے ہیں ۔گرفتار دہشت گردوں نے پشاور میں ایس ایچ او اور اٹک میں انسٹرکٹر کو بھی قتل کیا ہے ۔جنید شیخ نے بتا یا کہ دہشت گرد عید الا ضحی کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کرنا چاہتے تھے ۔

شاہد آفریدی برطانوی فوج کیلئے ایک فلاحی میچ کھیلیں گے۔

لندن: پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کو برطانیہ کی فوج نے نیک مقصد کے لئے بھرتی کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کو برطانیہ کی فوج نے نیک مقصد کے لئے بھر تی کر لیا ہے۔ شاہد آفریدی برطانوی فوج کے زخمیوں اور بیمار جوانوں کیلئے ایک فلاحی میچ کھیلیں گے۔ یہ فلاحی میچ ہیروز الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا، شاہد آفریدی اس میچ میں ہیروز الیون کی نمائندگی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹیم کے کپتان انڈریو سٹراس ہونگے جبکہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی، وریندر سہواگ اور جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ہرشل گبز بھی اس ٹیم کا حصہ ہونگے۔ میچ کا مقصد برطانوی فلاحی تنظیم کے لئے امداد جمع کرنا ہے جو میدان جنگ میں برطانیہ کی فوج کے زخمی ہونے والے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی مدد کرتی ہے۔ دوسری جانب ورلڈ الیون میں برنیڈن میکلم، میتھیو ہیڈن، مہیلا جے وردھنے اور گریم سمتھ شامل ہیں۔ ورلڈ الیون اور ہیروز الیون کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کو دیکھنے کے لئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور سیکریٹری دفاع مکیل فالون بھی سٹیڈیم میں موجود ہونگے۔

60 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم اور 30 فیصد سکولز میں صرف ایک استاد.

اسلام آباد: پاکستان کے 30 فیصد پرائمری سکولز میں صرف ایک استاد مکمل سٹاف کے طور پر تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے جبکہ 60 لاکھ سے زائد بچے اب بھی سکولوں سے باہر ہیں یہ نتائج ہمارے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے حکومت کی طرف سے متعارف کروائی گئی اصلاحات کی ناکامی ظاہر کرتی ہے ۔ تعلیم کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بے حسی کا انکشاف تعلیمی منصوبہ بندی اور مینجمنٹ سسٹم کی جانب سے 110 صفحات پر مشتمل رپورٹ پاکستان تعلیم اٹلس 2015 میں کیا گیا۔ پاکستان میں پرائمری سکولز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 284 ہے جن میں سے 136927 ایسے بھی ہیں جن میں صرف ایک استاد تمام تعلیمی ذمہ داریاں بیک وقت خود ہی انجام دے رہے ہیں تعلیم کے حوالے سے جاری کردہ اس رپورٹ میں پنجاب کے 6415 خیبرپختونخوا کے 4559 ، بلوچستان 5980 ، سندھ کے 19011 جبکہ فاٹا کے 446اور گلگت بلتستان کے 7 سکولز شامل ہیں جہاں ایک استاد آل ان آل ہے ۔مذکورہ تعلیمی رپورٹ کے مطابق سکولز میں طلبہ کی مجموعی کارکردگی کے بعد یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں کی انگیریزی ریاضی اور سائنس کے مضامین میں کارکردگی کو اچھی تصویر نہیں پیش کر رہی جو کہ ہمارے تعلیم نظام اور اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ قومی تعلیمی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے انچارج سید ناصر امین کا کہنا ہے کہ تعلیم کے حوالے سے اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ پیش کرنا اور ایسی پالیسی متعارف کروانا ہمارا فرض ہے تعلیمی اعداد و شمار تمام صوبوں کی جانب سے کیا گیا تاہم اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کردہ رپورٹ میں کئی بار ہمارے بنیادی تعلیمی نظام پر سوالہ نشان ہیں جس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جنگی بنیادوں میں اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اللہ بخشی ملک نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری لانے کی یہ رپورٹ درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکومت کو مدد فراہم کرے گی تاہم صوبائی اور وفاقی حکومت کو تعلیم کے حوالے سے ہر لحاظ سے درست اعداد و شمار اکٹھنے کرنا ہوں گے جس کے بعد ہی نظام کو بہتر کیا جا سکتا ہے ۔

عمر اکمل انگلینڈ کے کلب سے معاہدہ کر لیا.

انگلینڈ کے کاؤنٹی کلب لیسٹر شائر نے پاکستانی مڈل آرڈ بلے باز عمر اکمل سے معاہدہ کرتے ہوئے اس کا اپنی ویب سائٹ پر اعلان کردیا ہے۔عمر اکمل نے پاکستان کی جانب سے مجموعی طورپر 5 ہزار 259 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 123 کی اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔عمراکمل نے کلب کے ساتھ اپنے پہلے سیزن میں ناٹنگھم شائر آئوٹ لاز کے خلاف 49 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی کھلاڑی آئرش نیل او برائن کے ساتھ نصف سنچری شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔ان کی اس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کلب مالکان 2016 کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والے25سالہ بلے باز یٹسمین کو سائن کرنے پر مجبور ہو گئے۔حال ہی میں ختم ہونے والے انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں عمر اکمل نے143 سے زائد کی دھواں دار اسٹرائیک ریٹ سے133 رنز بنائے اور محض ایک دفعہ آئوٹ ہوئے تھے۔جارح مزاج بیٹسمین نے لنکاشائر اور انگلینڈ کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کے خلاف لیسسٹر شائر فوکس کیلئے اپنے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کیریئر کا آغاز کیا.لیسسٹر شائر اور روٹ لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہا کہ عمر اکمل نے کائونٹی کرکٹ کلب میں اپنی موجودگی کے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہر طرز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ گیند کو پلک جھپکنے میں میدان سے باہر پھینکنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔عمر اکمل اس سیزن میں آئرلینڈ کے لیے کیون اوپبرائن کے بعد کلب کا حصہ بننے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

Google Analytics Alternative