Home » Author Archives: Admin (page 4759)

Author Archives: Admin

شاہ سلیمان کادورہ امریکہ ….

سعودی عرب کے بادشاہ خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کے پہلے غیر ملکی دورہ کو دنیا بھر کے مبصرین اہم ترین دورہ قرار دے رہے ہیںاپنی تخت نشینی کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے ۔ اپنے بھائی کی رحلت کے بعد دنیا بھر کے سربراہان مملکت ان سے تعزیت کرنے ریاض پہنچے انہی سربراہان میں امریکہ کے صدر بارک اوبامہ بھی تھے جنہوں نے بنفس نفیس خود سعودی عرب کے بادشاہ کودورہ امریکہ کی دعوت دی تھی سعودی بادشاہ کے دورہ امریکہ کو عالمی مبصرین دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور نئے قائم ہوئے سیاسی بلاکوںکے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں بلا شبہ یہ نہایت اہمیت کا حامل دورہ ہے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے ۔ عالم اسلام کے سب سے بڑے مراکز بیت اللہ اور روضہ رسول سعودی عرب میں موجود ہیں اور مسلمانان عالم مکہ اور مدینہ کودنیا کے تمام بڑے شہروں سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ عالم اسلام میں سعودی عرب کے بادشاہ کو نہایت عزت اور تکریم کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہیں اپنا راہبر اورراہنما تسلیم کیا جاتا ہے صرف یہی وجہ سعودی حکمرانوں کی عزت کرنے پر مجبور نہیں کرتی بلکہ مملکت سعودی عرب کے وہ دفاعی کام جو اسلامی دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں اربوں ڈالر کی مدد سے پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں وہ بھی اس وجہ قرار پاتے ہیں اس وقت مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کی بدولت اس ملاقات کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اس وقت مغربی طاقتیں اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے باعث بہت سارے شکوک و شہبات نے جنم لیا ہے چنانچہ حالیہ دورہ امریکہ دوران اس اہم ترین مسئلہ کو ایجنڈے میں سرفہرست رکھا گیااور سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے بغیر لگی لپٹی رکھے امریکی صدر سے اس بابت دریافت کیا اور امریکی صدر نے اپنے نہایت ہی قابل احترام سعودی مہمان کو مفصل وضاحت پیش کی کہ جوہری معاملات پر ایران کے ساتھ اس معاہدے کی ضرورت کیوں کر محسوس کی گئی اس کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے سعودی بادشاہ کو یہ بھی باور کرانے کی کوشش کی کہ ایران کے ساتھ کیے جانے والے جوہری معاہدے کے باوجود سعودی عرب کے ساتھ امریکی تعلقات ہرگزمتاثر نہ ہونگے ۔ دونوں سربراہان مملکت میں شام اور لیبیا کی صورتحال بھی زیر بحث لائی گئی کیونکہ اس وقت ان دونوں ممالک میں انتشار دن بدن بڑھتا ہی چلا جارہا ہے ۔ عراق کی صورتحال بھی دن بہ دن خراب ہوتی چلی جارہی ہے ۔ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے خفیہ ادارے نے ان دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جنہوں نے تقریباً 20 برس قبل ایک عمارت پر حملہ کرکے درجنوں امریکیوںکو ہلاک کردیا تھا اس دورے کی بدولت سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعلقات اور دفاعی اتحاد کو مزید تقویت بخشی ہے۔ سعودی شاہ کے ہمراہ امریکہ جانے والے عمائدین کا قافلہ 4 جمبو جہازوں پر مشتمل تھا جس میںوزراءدفتر خارجہ کے ماہرین کاروباری گروپس کے سربراہان اور ممتاز شہری شامل تھے ۔ ریاض میں دفتر خارجہ نے سعودی بادشاہ اور امریکی صدر کے مابین ہونے والی ملاقات ایرانی جوہری معاہدے کے بعد امریکی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ اس دورہ کے بعد عالمی مبصرین توقع ظاہر کررہے ہیں کہ ان دو بڑے ممالک کے راہنماﺅںکی ملاقات کے بعد دنیا میں تیزی سے پھیلی ہوئی دہشت گردی پر قابو پانے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ شام عراق ،یمن اور لیبیا جیسے ممالک میں بھی امن برپا ہونے کی نوید ملے گی ۔ سعودی عرب اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کے حلیف ہیںاور اس دوستی و قربت کا فائدہ اسلامی دنیا کو ہمیشہ ہواہے ۔ دونوںممالک کے مابین اربوں ڈالر کی تجارت ہورہی ہے اور عالمی امن کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کا نقطہ نظر ہمیشہ ایک رہا ہے ۔ اس وقت ہزاروں سعودی شہری امریکہ میںمقیم ہیں اور بہت سارے طلبہ وہاںکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میںمصروف ہیں ۔ شاہ سلیمان کا حالیہ دورہ نہ صرف سعودی امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا بلکہ اس سے یہ امید پیدا ہوچلی ہے کہ اب مشرق وسطیٰ کے ممالک سے دہشتگردی کے عنصر کوجڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور امن کی نئی صبح طلوع ہوگی۔

کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے دیئے گئے بیان پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے انہیں سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے ایسابیان کیوں دیاہے ،کراچی آپریشن دہشتگردوں کیخلاف ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے سندھ کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے ناراض پارٹی روکروں کو منانے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔دوران اجلاس نوازشریف کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن کسی تنظیم کیخلاف نہیں ہے بلکہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے اس لیے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ پنجاب میں جب ہماری حکومت تھی تو اس وقت گورنر راج لگایا گیا لیکن ہم نے کسی بھی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی ،ہم سب کو عزت دیتے ہیں اور ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بحیثیت صدر آصف زرداری کو ان کے ریٹائر ہونے پر ان کے عز ت میں تقریب منعقد کی لیکن سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے اس طرح کا بیان کیو ںدیا ۔

پاکستان عوامی تحریک کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے این اے154 لودھراں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا،خواجہ عامر فرید کوریجہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیاہے،منگل کے روزپاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں عوامی تحریک بھر پور حصہ لے گی اس حوالے سے پارٹی قائد طاہر القادری نے خواجہ عامر فرید کوریجہ کوپارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیاہے جبکہ این اے 122 اورپی کے147 میں تین امیدواروں کے نام زیر غور ہیں جن کا جلد حتمی اعلان کیا جائیگا،عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ناکام ہو چکے ہیں ملک کی حالت ابتر ہوگئی ہے،لوگوں کوبنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں حکمرانوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے ،میدان کو کسی صورت خالی نہیں چھوڑا جائیگا،انہوں نے پارٹی امید واروں کو ہدایت کی کہ این اے 154 لودھراں میں بھر پور الیکشن مہم چلائی جائے اورعوامی رابطے بڑھائیں تا کہ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاسکے۔

اسلام قبول کرنے پر لیڈی پولیس کانسٹیبل قتل,ملزمان گرفتار

کوہاٹ :کوہاٹ پنڈی روڈ پر علاقہ گمبٹ سے پولیس نے اسلام قبول کرنے پر لیڈی پولیس کانسٹیبل کا گلہ کاٹنے والے اقدام قتل میں مطلوب مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سابق شوہر اوربیٹے کو گرفتار کر لیا ۔مبینہ ملزمان ندیم مسیح اور ساحل مسیح نے 5ستمبر کو بنوں کینٹ میں گھر کے اندر بشریٰ بی بی کا گلہ کاٹ کر ذبح کرنے کی کوشش کے بعد پنجاب فرار ہورہے تھے جنہیں گاڑی سے حراست میں لیا گیا ۔ملزمان متاثرہ خاتون کا سابقہ شوہر اور بیٹا ہے جن کا تعلق مسیحی برادری سے ہے اور انہیں خاتون کے مسلمان ہونے اور دوسری شادی کرنے کا رنج تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق پانچ ستمبر کے روز بنوں کینٹ کے علاقے میں مبینہ ملزمان ندیم مسیح اور اسکے بیٹے ساحل مسیح نے گھر کے اندر گھس کر لیڈی پولیس کانسٹیبل بشرٰی بی بی کو چریوں سے گلہ کاٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی اور واردات کے بعد گھر کے دروازے کو باہر سے تالہ لگا کر موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر بنوں کینٹ پولیس نے خاتون کانسٹیبل کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا اور اسکی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں نامزد ملزمان باپ بیٹے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے روپوش ملزمان کی گرفتار ی کیلئے وائرلیس کے ذریعے صوبہ بھر کی پولیس کو مطلع کیا ۔اس اطلاع پر تھانہ گمبٹ کوہاٹ پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر غلام مرتضیٰ نے پولیس نفری کے ہمراہ پنڈی روڈ پر چور لکی کراس کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران بنوں سے راولپنڈی جا نے والی مسافر کوچ کو روکا گیا جس میں سوار ایک ملزم ندیم مسیح کو حراست میں لیا گیا اور اسکی نشاندہی پر رات دو بجے کے قریب ایک اور مسافرگاڑی سے واردات کے دوسرے نامزد ملزم ساحل مسیح کو بھی گرفتار کرکے تھانہ گمبٹ منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے دونوں ملزمان باپ بیٹے کو ابتدائی تفتیش کے بعد مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹر ل جیل کوہاٹ منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان باپ بیٹے کا تعلق مسیحی برادری سے ہے جو متاثرہ خاتون کے سابقہ شوہر اور فرزند ہیں۔ملزمان سے ابتدائی پوچھ گچھ میں معلوم ہوا ہے کہ پانچ ماہ قبل لیڈی کانسٹیبل بشر یٰ بی بی عیسائی مذہب چھوڑ کر مسلمان ہوئی اور اپنے خاوند سے طلاق حاصل کرکے ذوہیب نامی شخص سے شادی کرلی جسکا ملزمان کو رنج تھااور اسی پاداش میں وہ بشر یٰ بی بی کو ذبح قتل کرنا چاہتے تھے

ایک فون کال نے انڈین ائر پورٹ کو ہلاکے رکھ دیا۔

نئی دہلی: اندرا گاندھی انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر فون کال کرکے خود کو پاکستانی کہنے والے احمد نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسے دس لاکھ روپے نہ دیئے گئے تو وہ تابکاراور دھماکا خیز مواد سے نئی دہلی ائیر پورٹ اڑا دے گا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ کال تھانے شہر کی ایک کال آفس سے کی گئی تھی تاہم تفتیش کرنے پر کوئی نمبر نہیں مل سکا۔ پولیس نے اسے ایک افواہ اور جھوٹی خبر قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے کسی بھوکے کی کال ہے۔کال کرنے والا انگریزی زبان میں گفتگو کررہا تھا جو نو منٹ تک جاری رہی اس کا کہنا تھا کہ اگر اسے دس لاکھ روپے نہ ملے تو اندرا گاندھی ائیر پورٹ پر رکھا گیا پلوٹونیم پھٹ جائے گا۔تھانے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

محمد حفیظ کو ٹی ٹونٹی ایونٹ میں باؤلنگ کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور: قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتا ن محمد حفیظ کو آج سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ایونٹ میں باؤلنگ کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلی حکام نے اس حوالے سے حفیظ کو گرین سگنل دے دیا ہے جس کے بعد آل راؤنڈر آ ج اپنی ٹیم لاہوروائٹس اور اسلام آباد ریجن کے مابین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول میچ میں باؤلنگ کر یں گے ۔ اس بارے میں آئی سی سی کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر کسی کھلاڑی پر انٹر نیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد ہو تو متعلقہ کرکٹ بورڈ اسے ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کی اجازت دے سکتا ہے ، مذکورہ عہدیدار کے مطابق اس اجازت کا مقصد اس باؤلر کے ایکشن کی جانچ پڑتا ل کرنا ہوتا ہے اور اگر اسکا بورڈ مطمئن ہو تو وہ آئی سی سی سے اس کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کی درخواست بھی کر سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ کا ایکشن پہلی مرتبہ نومبر 2014ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے دوران رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے ان پر پابندی عائد کر دی تھی ،اپریل 2015ء میں انہوں نے اپنا باؤلنگ ایکشن چنائی کی لیب سے کلیئر کروایا تاہم سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران ان کا ایکشن ایک بار پھر رپورٹ ہوا جس کے بعد باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا نتیجہ انکے خلاف آنے کے بعد آئی سی سی نے ان پر ایک سال تک انٹر نیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کروانے پر پابندی عائد کر دی ۔

سپریم کورٹ کا اردو زبان کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اردو زبان کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کا حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رُکنی بنچ نے کیس سماعت کی. چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے لہٰذا آرٹیکل 251 پر فی الفور عمل کرتے ہوئے نافذ کیا جائے جبکہ اُردو زبان کو فوری طور پر سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر رائج کیا جائے. فیصلے میں اُردو زبان رائج کرنے کے لیے 9 ہدایات جاری کی گئی ہیں. کیس کا فیصلہ خود جسٹس جواد ایس خواجہ نے اُردو میں پڑھ کر سنایا

خیبر پختونخواہ میں تبدیلی,صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم متعارف

پشاور: خیبر پختونخواہ پولیس دوسرے صوبوں کی نسبت اپنے نظام اور اداروں کی بہتری کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرتی نظر آ رہی ہے. خیبر پختونخواہ پولیس نے صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے تحت ٹریفک پولیس اور دیگر پولیس افسران اور پولیس انسپکٹرز پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے اور اپنی مُٹھی گرم کرنے والے انسپکٹرز کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر دال دی جاتی ہیں. اس اقدام کے تحت پولیس سمیت ٹریفک وارڈنز بھی کافی حس تک محتاط ہو گئے ہیں جس کے بعد کرپشن میں خاصہ کمی واقع ہوئی ہے

Google Analytics Alternative