انٹر ٹینمنٹ

پاکستان میں سمارٹ فون تیار کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ سے بڑھ جائے گی ۔

اسلام آباد : پاکستان میں 2016 کے آخر تک سمارٹ فون تیار کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ سے بڑھ جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ اندازوں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دسمبر 2016 تک سمارٹ فون کی تعداد 40 ملین سے بڑھ جائے گی ۔ای ۔ کامرس مارکیٹ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں حالیہ گروتھ اور موبائل براڈ بینڈ استعمال کنندگان کے باعث ایاسا ممکن ہو سکا ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی کے استعمال کنندگان کی تعداد 14.6 ملین ہو گئی ہے جس سے سمارٹ فون کی طلب بڑھ گئی ہے جو تمام ای کامرس پلیٹ فارم پر سب سے ٹاپ فروخت کی کیٹگری بن چکی ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان میں موبائل استعمال کرنے والوں کے رحجانات میں تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

فراڈ کیس میں مشی خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

روالپنڈی: فراڈ کیس میں عدالت نے مشی خان کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے چیک ڈس آنرکیس میں اداکارہ مشی خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مقامی عدالت نے خیانت مجرمانہ کیس مشی خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے مشی خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

مشی خان کے وکیل رانا نذیر نے اپنے دلائل میں کہا کہ مدعیہ ڈاکٹر افشاں نے کچھ چیک مشی خان سے منسوب کیے جبکہ چیک ایڈور ٹائزنگ کمپنی کے منیجر کے نام پر ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ انہوں نے کسی سے رقم وصول کی نہ ہی فراڈ کیا، ایڈور ٹائزنگ کمپنی سے اس حوالے سے پوچھا جائے۔

عدالت نے درخواستِ ضمانت پر بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے مشی خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اداکارہ کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے مشی خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ بادی النظر میں الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ مقدمے کی مدعیہ کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی۔

خیال رہے کہ مشی خان پر 4 جولائی 2015 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں ان کے منیجر کا نام بھی شامل ہے.

ڈاکٹر افشاں نے نیو ٹاؤن تھانے میں اداکارہ مشی خان پر جعلی چیک دینے کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

اداکارہ کے وکلاء کے مطابق 2 چیکس کی ادائیگی منیجر کی جانب سے کی گئی جن پر دستخط بھی منیجر کے ہی ہیں.

مبینہ طور پر 2 چیک 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے تھے جو کہ ڈاکٹر افشاں کے اسپتال کی تشہری مہم نہ چلانے پر رقم کی واپسی کیلئے دیئے گئے.

اداکارہ میگھا کی خفیہ طور پر شادی کا انکشاف ،شوبز کو خیر باد کہہ کر مکمل گھریلوزندگی بسرکرنے کا ارادہ

لاہور: اسٹیج کی نامور اداکارہ میگھا کے خفیہ طور پر شادی کرنے کا انکشاف ہواہے ،امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ اداکارہ شوبزکو خیر باد کہہ کر مکمل گھریلو زندگی بسر کریں گی ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میگھا نے کئی ماہ قبل شادی کرلی ہے تاہم اسے ابھی تک مکمل خفیہ رکھا جارہا ہے ۔اسی وجہ سے اداکارہ شوبزسر گرمیوں سے بھی کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اداکارہ شوبز کو خیر باد کہہ کر مکمل گھریلوزندگی بسرکریں گی اوراس سلسلہ میں دبئی منتقل ہونے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

مجھے شان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، ماورا حسین

کراچی: ماڈل اور اداکارہ ماورا حسین نے اداکار شان کو تنقید کا جواب دے دیا، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماورا حسین نے اپنے مداحوں اوراداکار شان کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ شان جیسا سمجھ دار شخص میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شان کو چاہئے تھا کہ تنقید کرنے کی بجائے مسئلے کا حل بتاتے، خط میں کہا گیا ہے کہ ہم لوگ اپنے ملک اور قوم کے دلوں میں اپنی جگہ بنائیں لیکن اداکار شان ہر موقع پر بات غلط سمت میں لے جاتے ہیں۔کوئی بھی فنکار بھارت جاکر کام کرتا ہے تو شان اسی طرح انہیں اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، چاہے وہ میں ہوں ،علی ظفر ، فواد خان یا جاوید شیخ جیسے بڑے اداکار جنہوں نے بھارت جا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنا کام جاری رکھوں گی اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاوٴں گی اور اپنا سر اونچا رکھوں گی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ جیسے لوگوں سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، اور نہ اپنے ملک اوراپنے لوگوں سے محبت کیلئے آپ کی اجازت کی ضرورت ہے۔ماورا حسین کا کہنا تھا کہ شان آپ سے موٴدبانہ درخواست ہے کہ آپ ہمیں اپنا کام کرنے دیں کیونکہ ہمارے پاس کام ہے کرنے کیلئے۔میں آپ کی بات کا کوئی رد عمل نہیں دیتی اگر آپ نے میرے ملک اور میرے مداحوں پر سوال نہ اٹھایا ہوتا، میں اپنے ملک کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں۔واضح رہے کہ ماورا حسین نے اداکار شان کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کہ”کیا ہمیں ایسی اداکارہ پر پابندی عائد کرنی چاہیئے جو کہ پاکستان مخالف فلم کی حمایت کرے“۔ کے جواب میں اپنے خط میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شان کا ماورا حسین پر پابندی لگانے کا مطالبہ

shan

شان نے سیف علی خان کی فلم ’فینٹم‘ کی حمایت کرنے پر اداکارہ ماورا حسین پر پاکستان میں پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ریلیز بولی وڈ فلم ’فینٹم‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی تھی البتہ اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اس فلم کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کی۔

ماورا کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو آزادی ہے کہ وہ اپنی رائے دے سکے جس کی وجہ سے وہ فلم ’فینٹم‘ کے خلاف نہیں۔ ماورا کے اس پیغام کے بعد انہیں ٹوئٹر پر لوگوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ماورا نے اپنی تمام ٹویٹس کو مٹا دیا۔ تاہم اداکار شان شاہد نے بھی ماورا کے ان پیغامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ ماورا پر پاکستان میں پابندی کا مطالبہ کیا جس کی حمایت کئی لوگوں نے کی۔

دنیا کا مہنگا ترین ملک شیک

milkshake

برطانیہ میں شیف نے خالص سونے سے مِلک شیک تیار کرنا شروع کردیا ، برطانوی شیف کا تیار کردہ مِلک شیک ذرا ہٹ کر ہے، جو خالص سونے کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔

آپ نے  کیلے، اسٹرابیری، چاکلیٹ سمیت دیگر کئی اقسام اور ذائقوں کے مِلک شیک آپ نے پیئے ہوں گے، مگر سونے کا ملک شیک شاید خوابوں میں ہی دیکھا ہو، جی ہاں چوبیس سالہ لقمان علی نامی شیف برطانوی ٹاؤن ’اولڈ ہیم‘ کا رہائشی ہے، جس کی مِلک شیک کی دکان آج کل گاہکوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور  اس کی وجہ صرف اس کا تیار کردہ ایک ایسا مزیدار اور انوکھا مِلک شیک ہے، جو 22کیرٹ خالص سونے کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس مزیدار شیک کی قیمت 10برٹش پونڈ متعین کی گئی ہے، جو کہ پاکستان کی کرنسی سے مطابق 1600روپے بنتے ہیں۔

ملائشیا کی پاپ گلوکارہ سٹریسی انعم نے اسلام قبول کرلیا

malaysia-singer-islam

ملائشیا کی پاپ اسٹار سٹریسی انعم نے اسلام قبول کر لیا۔ فنٹاسیا سیزن سکس کی فاتح عبایا پہنے ہوئے پریس کانفرنس کے لیے آئیں اور بتایا کہ انھوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اب ان کی پہلی ترجیح اسلامی طرز زندگی سیکھنے پر ہو گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھوں نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ کی وجہ سے اسلام قبول کیا ہے تو انھوں نے تردید کرتے ہوئے کہا ایسی کوئی بات نہیں ہیں، انھیں اسلام سے محبت ہو گئی ہے اور انھوں نے بہت سوچ سمجھ کر اسلام قبول کیا ہے۔ واضح رہے سٹریسی کے بارے میں کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ مسلمان ہو گئی ہیں۔

اونچے اور طویل ترین رسے پر چلنے کا عالمی ریکارڈ

ropee

امریکا کے شہر ویسٹ آلز میں معروف کرتب باز ’’نک ویلینڈا‘‘ نے اونچے اور طویل ترین تار پر چل کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ خطروں کا کھلاڑی نک ویلینڈا وسکونسن کے مشہور ریس ٹریک ملواؤ کی مائل پہنچا، جہاں میلہ لگا تھا، نک نے اونچے وائر پهر طویل ترین چہل قدمی کرکے سب کو حیران کردیا۔

نک ویلینڈا نے 33 منٹ میں 1560 فٹ کا فاصلہ طے کیا اور دیکھنے والے بے اختیار تالیاں بجانے لگے، نک ویلینڈا پہلے بھی کئی ورلڈ ریکارڈ بناچکا ہے

Google Analytics Alternative