انٹر ٹینمنٹ

معروف لائف اینڈ اسٹائل صحافی نادیہ فیصل انتقال کر گئیں

پاکستان کی پہلی ’ویڈیو جوکی‘ (وی جے) کا اعزاز رکھنے والی معروف و سینیئر لائف اینڈ اسٹائل صحافی نادیہ فیصل 47 برس کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسیں۔

نادیہ فیصل کافی وقت سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

نادیہ فیصل کو پاکستان کی پہلی خاتون وی جے مانا جاتا ہے، انہوں نے عالمی اداروں سمیت ملکی صحافتی اداروں کے ساتھ بطور لائف اینڈ اسٹائل صحافی کام کیا۔

Faisal Rafi@faisalrafi

dear friends and colleagues, my wife Nadia Faisal who most of you knew as Nieni passed away today after a long struggle with cancer, will share funeral details soon, please remember her in your thoughts and prayers

622 people are talking about this

نادیہ فیصل زندگی کے آخری سالوں میں نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے وابستہ تھیں، جہاں وہ ’انٹرٹینمینٹ ایڈیٹر‘ کی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔

نادیہ فیصل گزشتہ 9 برس سے نجی ٹی وی سے وابستہ تھیں اور اس دوران انہوں نے متعدد شوبز، فیشن و میڈیا پرسنلٹیز کے انٹرویوز کیے۔

Faisal Rafi@faisalrafi

Nieni

15th December 1972-27th August 2019

View image on Twitter
225 people are talking about this

انہیں نہ صرف انٹرٹینمینٹ بلکہ طرز زندگی، فیشن و ثقافت جیسے موضوعات پر بھی دسترس حاصل تھی۔

نادیہ فیصل کو ’نینی‘ کے نام سے جانا اور پکارا جاتا تھا۔

Zarrar Khuhro@ZarrarKhuhro

Please say a prayer for my friend Faisal rafi’s wife Nadia who passed away today after a prolonged battle with cancer. She will be sorely missed by all who knew her.

184 people are talking about this

نادیہ فیصل کے شوہر فیصل رفیع نے اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کی۔

نادیہ فیصل کی وفات پر کئی صحافیوں، انٹرٹینمینٹ سے وابستہ افراد اور ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل

کراچی: ایک بین الاقوامی میگزین نے مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

دنیا بھر میں 26 اگست کے روز خواتین کی برابری کا دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے ایک بین الاقوامی میگزین ’دی مسلم وائب‘ نے خواتین کی معاشرے میں کاوشوں کے تناظر میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف پانچ اُن خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں جوکہ نہ صرف معاشرے کی بہتری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں بلکہ خواتین کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہیں۔

میگزین کی جانب سے جاری کردہ مضمون میں خواتین کی فہرست میں تمغہ امتیاز یافتہ مہوش حیات کا نام بھی شامل ہے جوکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کے حقوق، لڑکیوں کی تعلیم، انسانی حقوق اور خیراتی کام کے لیے مشغول ہیں

عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں نام شامل ہونے پر مہوش حیات خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں اور ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ عالمی میگزین ’ مسلم وائب‘ نے دنیا بھر سے ایسی خواتین کی فہرست کے لیے میرا انتخاب کیا جو روایتی سوچ کو ختم اور دنیا تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ دیگر مسلم خواتین کی طرح میری سوچ بھی عین اُن خواتین جیسی ہے جو معاشرے کی بہتری چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ میگزین میں شامل خواتین کی فہرست میں مصر سے تعلق رکھنے والی منال روسٹم ، صومالی نژاد امریکن الحان عمر، امریکن سیاسی کارکن لنڈا سرسور اور امریکن نژاد اولمپیئن ابتہاج محمد نامی خاتون شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر محسن عباس حیدراور نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں وائرل

کراچی: سوشل میڈیا پر بیوی پر تشدد کرنے والے اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی گرل فرینڈ نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ ماہ اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نا صرف ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ تعلقات ہیں بلکہ وہ انہیں شدید جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔

محسن عباس حیدر نے اپنی اہلیہ کے الزامات کو بے بنیاد اورجھوٹ پرمبنی قرار دیاتھا ۔ جب کہ دوسری جانب ماڈل نازش جہانگیر نے بھی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ بغیر ثبوت ان کا نام لیاجارہاہے۔ محسن اور ان کی اہلیہ کے شادی شدہ مسائل کے پیچھے کی وجہ وہ نہیں ہیں۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر محسن عباس حیدر اوران کی گرل فرینڈ کے درمیان شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ حال ہی میں محسن عباس حیدر کے انسٹاگرام فین پیج پر محسن اور نازش جہانگیر کی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ لکھا تھا ’’بہترین جوڑی بہت جلد‘‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر اور کیپشن پر نازش جہانگیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا’’بہت جلد انشااللہ‘‘جب کہ اس تبصرے کو محسن عباس حیدر نے لائک بھی کیاتھا۔

اس تبصرے کے بعد سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ محسن عباس حیدرا ور نازش جہانگیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

پاکستان میں پرفارمنس، سلمان خان نے میکا سنگھ کے ساتھ امریکی کنسرٹ منسوخ کردیا

 

پاکستان میں گلوکاری کی پرفارمنس کے بعد بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی ہندو انتہا پسندوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میکا سنگھ کے ساتھ امریکا میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا۔

کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور ظلم کے خلاف جہاں ساری دنیا مذمت کر رہی ہے وہیں مودی سرکار کی تشدد پسندانہ حکمت عملی کے خلاف بالی ووڈ فنکار بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ سمجھے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کی پاکستان اور مسلم مخالف فلم بنائے جانے کے بعد اب سلمان خان بھی انتہا پسندانہ سوچ کے ساتھ میدان میں آگئے۔

ہر سال کی طرح سلمان خان کا رواں سال امریکا کے مختلف شہروں میں 25 اگست سے دورہ طے تھا جہاں ان کے ساتھ میکا سنگھ کو بھی پرفارم کرنا تھا لیکن سلمان خان نے پاکستان میں پرفارمنس کی وجہ سے میکا سنگھ کے ساتھ ہونے والا ایونٹ منسوخ کردیا۔

دوسری جانب فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینما ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نامی تنظیم نے میکا سنگھ پر بھارت بھر میں پابند عائد کردی تھی اور اس تنظیم نے سلمان خان کے امریکی ایونٹ کے تناظر یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی فنکار میکا سنگھ کے ساتھ کام کرے گا تو اسے بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سلمان خان کے قریبی ذرائع نے ایونٹ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ میکا سنگھ سے اپنا فاصلہ بر قرار رکھیں کیوں کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان میں جا کر پرفارم کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا پاکستان مخالف فلم بنانے پر شاہ رخ خان کو کرارا جواب

پاکستان مخالف نیٹ فلیکس ویب سیریز بنانے اورمسلمان وپاکستانیوں کو دہشتگرد دکھانے پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کو آئینہ دکھاتے ہوئے کرارا جواب دیا ہے۔

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر آن لائن اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کے لیے بنائی گئی ویب سیریز’’بارڈ آف بلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری کیاتھا۔ اس سیریز کی کہانی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہےجسے پاکستان میں خفیہ مشن کے لیے بھیجا گیا ہے۔ یہ کردار بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ادا کیا ہے جسے اپنے مزید ایجنٹوں کو پاکستان سے چھڑانے کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔

ٹریلر میں پاکستان کو دہشت گرد اور فساد پرپا کرنے والا دکھایا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کو پاکستان مخالف ویب سیریز بنانے پر جہاں پاکستانیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے وہیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان کو پاکستان اورمسلمان مخالف سیریز پروڈیوس کرنے پر حقیقت سے روشناس کراتے اور آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شاہ رخ خان آپ بالی ووڈ کے مرض میں مبتلا ہیں۔ جب کہ حقیقت میں ’’را‘‘ کے ایجنٹ جاسوس کلبھوشن جادھو، ونگ کمانڈر ابھی نندن اور 27 فروری 2019 کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا جانے والا منہ توڑ جواب دیکھیں۔

ترجمان پاک فوج نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور ہندو توا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے جنون کے خلاف آواز اٹھاکر امن اورانسانیت کو فروغ دے سکتے تھے۔‘‘

واضح رہے کہ نیٹ فلیکس کے لیے بنائی گئی یہ ویب سیریز بھارتی ناول نگار بلال صدیقی کی کتاب پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں دکھائی گئی کہانی کے مطابق بلوچستان میں چند بھارتی جاسوس بھارت کو اہم معلومات بھجوائے جانے سے قبل ہی پکڑے جاتے ہیں۔ جنہیں چھڑانے کے لیے ایک اور بھارتی جاسوس کبیر آنند(عمران ہاشمی)کو پاکستان بھیجا جاتا ہے

پریانکا چوپڑا کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا عہدہ واپس نہ لینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ 

اقوام متحدہ کی جانب سے پریانکا چوپڑاسے امن کی سفیر کا عہدہ واپس نہ لینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیر اکومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان نفرت اور جنگ کی حمایت کرنے پر پریانکا چوپڑا امن کی سفیر کا عہدہ رکھنے کی اہلیت کھو چکی ہیں۔ مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

پہلی پاکستانی نژاد سپر ہیرو مارول یونیورس کا حصہ

مارول اسٹوڈیوز نے پہلی پاکستانی نژاد امریکی مسلم کمالہ خان کو بطور سپرہیرو مس مارول اپنے سنیما یونیورس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مارول کے سربراہ کیون فیج نے ڈزنی کی ڈی 23 ایکسپو میں اس بات کا اعلان کیا۔

ہول یوڈ رپورٹرز کے مطابق مس مارول ٹی وی سیریز ڈزنی کے نومبر میں پیش کی جانے والی اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس کا حصہ ہوگی، یہ سروس مختلف ممالک میں 12 نومبر کو متعارف کرائی جارہی ہے۔

مارول سنیما یونیورس کے مختلف کرداروں پر بھی اس اسٹریمنگ سروسز پر الگ الگ سیریز دکھائی جائیں گی جو کہ مارول سنیما یونیورس کی کہانیوں کا متبادل ورژن ہوگا۔

کمالہ خان کا کردار مارول کامکس میں سب سے پہلے 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا جو ایک پاکستانی نژاد امریکی سپرہیرو مس مارول کا روپ دھارتی ہے۔

اس سے پہلے کیرول ڈینورس کو کامکس میں مس مارول کے طور پر جانا جاتا تھا مگر جب اس کردار کو کیپٹن مارول کا نام دیا گیا تو کمالہ خان نے خود کو مس مارول کا خطاب دیا۔

یعنی اس کردار کو ’مارول کومکس‘ کے کردار ’کیپٹن مارول‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا، یہ مارول کا پہلا مسلم خاتون کا کردار تھا، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

اس کردار کی تخلیق کار پاکستانی نژاد امریکی لکھاری و کومکس ایڈیٹر ثنا امانت ہیں، جو گزشتہ کئی سال سے مارول کومکس میں بطور ایڈیٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

ثنا امانت بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور کردار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنی ذات سے متاثر ہوکر بنایا۔

کیون فیج کا ڈزنی اینوٹ میں کہا تھا ‘آپ مس مارول سے ڈزنی پلس سیریز میں ملیں گے اور پھر اسے ہماری فلموں میں بھی دیکھ سکیں گے، یہ ہمارے لیے بہت زیادہ پرجوش کردینے والا ہے’۔

فوٹو بشکریہ مارول کامکس
فوٹو بشکریہ مارول کامکس

مس مارول پراجیکٹ کی ہدایات بیشا کے علی کے ذمے ہوگی، تاہم اس کی کاسٹ اور اسٹریمنگ کی تاریخ کا فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

گزشتہ سال ایک انٹرویو میں کیون فیج نے کہا تھا مس مارول کو مارول سینما یونیورس کا حصہ بنانے پر کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا ‘ہم اس وقت کیپٹن مارول پر کام کررہے ہیں، مس مارول کامک بکس کا ایک اور کردار ہے، ایک مسلم ہیرو جو کیپٹن مارول سے متاثر ہے، اس پر بھی کام کیا جائے گا، ہم نے اسے بھی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے، جس کی باری کیپٹن مارول کے بعد آئے گی’۔

یہ تو واضح نہیں کہ یہ کردار کس کے حصے میں آئے گا مگر ممکنہ طور پر وہ ایشیائی نژاد اداکارہ ہوگی۔

خیال رہے کہ مارول کومکس کے سنیما یونیورس میں اب تک ’اسپائیڈر مین، تھور، ہلک، آئرن مین، کیپٹن امریکا، بلیک پینتھر، بلیک ویڈو، ایکس مین، گارڈین آف دی گلیکسی، ڈاکٹر اسٹرینج اور تھونس سمیت کئی اہم سپر ہیروز اور ولن کے کردار متعارف کرائے جا چکے ہیں۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ادکارہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں کا نکاح 25 اگست کو ایک سادہ تقریب میں ہوا۔

اس تقریب کی تصاویر فوٹوگرافر ماہا وجاہت خان نے شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ حمزہ علی عباسی نیمل خاور کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں، جس کے بعد اداکار نے خود سوشل میڈیا پوسٹس پر اس کی تصدیق بھی کی۔

دونوں کی زندگی کے یادگار دن کی تصاویر دیکھیں۔

تقریب کی آرائش

شادی کے بندھن میں بندھ جانے والا جوڑا

فوٹو بشکریہ ماہا وجاہت خان انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماہا وجاہت خان انسٹاگرام

نیمل خاور نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں

فوٹو بشکریہ ماہا وجاہت خان انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماہا وجاہت خان انسٹاگرام

ایک خوبصورت لمحہ

اس موقع پر دونوں بہت خوش نظر آئے

فوٹو بشکریہ ماہا وجاہت خان انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماہا وجاہت خان انسٹاگرام

نیمل خاور نے اپنی والدہ عروسی لباس کو اس موقع کے لیے ڈیزائنر مہین شاہ سے ری ڈیزائن کرایا

عاطف اسلم اور عمارہ حکمت بھی تقریب میں شریک تھے

گوہر رشید تقریب کے شرکا کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے

جب نوبیاہتا جوڑا خود اپنی سیلفی لے رہا تھا

نوبیاہتا جوڑا

واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ایک پینٹر بھی ہیں، جنہوں نے رواں سال اپریل میں اپنی پینٹنگز کی نمائش کی ایک تقریب بھی منعقد کی تھی۔

نیمل خاور اس وقت ‘انا’ نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھارہی ہیں، ان کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Google Analytics Alternative