انٹر ٹینمنٹ

محبت یا نفرت سلمان خان نے کبھی سوچا نہ تھا

ممبئی آج کل بالی ووڈ میں کون ہے جو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند نہ ہو لیکن جب ان کی سابقہ دوست ایشوریہ رائے سے یہی سوال پوچھا گیا تو وہ آگ بگولہ ہی ہوگئیں۔بالی ووڈ میں آج کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں سلمان خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں ایشوریہ رائے بچن، سابق ملکہ حسن کی کبھی سلمان خان سے اس قدر گہری دوستی تھی کہ بات شادی تک جاپہنچی تھی لیکن اسے قسمت کے کھیل کہیے یا کچھ اور، دونوں کے راستے الگ ہوئے اور ایشوریہ نے ابھیشیک بچن سے شادی کرلی۔ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن کی 4 سالہ بیٹی بھی ہے لیکن آج بھی حالت یہ ہے کہ سلمان خان کے منہ سے ایشوریہ کے بارے میں کوئی بات نہیں نکلتی اور ایشوریہ بھی اپنے سامنے سلو میاں سے متعلق کوئی بات برداشت نہیں کرتیں، گزشتہ روز بھی ایشوریہ رائے اس وقت آپے سے باہر ہوگئیں جب وہ اپنی نئی فلم سربجیت کی تشہیر کے لئے میڈیا کو انٹرویو دے رہی تھیں۔صحافی نے جب سوال کیا کہ کیا وہ اب سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کریں گی تو وہ یکدم ہی آگ بگولہ ہوگئیں اور اپنی نشست سے اٹھ کر جانے لگیں، منتظمین نے انہیں بڑی مشکل سے روکا اور اس یقین دہانی پر بیٹھی کہ انٹرویو سے سلمان خان سے متعلق پوچھا گیا سوال اور ان کا ردعمل دونوں ہی ایڈٹ کردیئے جائیں گے

12سالہ پاکستانی بچے نے انڈیا کی دوڑئیں لگا دیں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم ایک 12سالہ پاکستانی بچے نے اعرب ممالک میں دھوم مچا دی ہے۔ اس بچے کا نام مصطفی خان ہے جو اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہے اور جے ایس ایس انٹرنیشنل سکول میں گریڈ 6کا طالب علم ہے۔ وہ بھارتی گانے اس قدر مہارت کے ساتھ گاتا ہے کہ اب تک لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ کر چکا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مصطفی خان بالی ووڈ سٹائل کا سب سے کم عمر گلوکار ہے۔اس نے موسیقی کی کوئی رسمی تعلیم حاصل نہیں کی۔ یہ خوش گلوئی اسے اللہ کی طرف سے ودیعت کی گئی ہے جس نے اس کم عمری میں لوگوں کو اپنی طرف اس قدر متوجہ کر لیا ہے کہ اب بھارتی کمپنیاں اس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اس کے پیچھے پڑ گئی ہیں۔ مصطفی خان کے والد فیصل خان کا کہنا تھا کہ ”دو سال قبل میں کام سے جب گھر واپس گیا تو میں نے دیکھا کہ مصطفی اپنے ایک دوست کے ساتھ بیٹھا گانا گا رہا تھا۔ اس کی آواز بہت سریلی تھی، مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ یہ میرے بیٹے کی آواز ہے۔ تب سے میں جب بھی اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہا ہوتا ہوں ایف ایم آن کرنے کی بجائے اسے گانا سنانے کو کہتا ہوں۔ بس یہی مشق اب تک مصطفی نے کی ہے۔ اس کا ہنر ابھی ناپختہ ہے۔ وہ بالی ووڈ کے گلوکار ارجیت سنگھ سے بہت متاثر ہے اور اس کے ساتھ دوگانا گانا چاہتا ہے۔ وہ موسیقی کے ساتھ ساتھ اپنی سکول میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ وہ اپنے گانوں کی ریکارڈنگ کے بہانے کبھی سکول سے چھٹی نہیں کرتا۔ ریکارڈنگز کے لیے اس نے ہفتے کے اختتام کو مختص کر رکھا ہے

بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کو آج ہی کا دن کیوں یاد آ گیا

بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین 1994 میں آج ہی کی تاریخ کو ہندوستان کے لیے پہلی مرتبہ مس یونیورس کا خطاب جیت کر لائی تھیں، اور اداکارہ آج اپنی تصاویر شئیر کرکے پرانی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مس یونیورس کے سفر کی کئی تصاویر شئیر کی اور ہمیشہ انہیں سپورٹ کرنے کا شکریہ ادا کیا

نصیر الدین شاہ کا بھارتی اداکاروں کے خلاف اہم انکشاف

ممبئی: فلموں کے ساتھ ساتھ تھیٹر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے بولی وڈ اسٹار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی اداکاروں کو بھی اس پر عمل کرنا چاہیے۔  زرائع کے مطابق نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ اداکاروں کو بڑی اسکرین کے علاوہ بھی کچھ شوق اپنانے چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ بولی وڈ کے کچھ بڑے اداکار اپنے علاوہ کسی موضوع پر بات ہی نہیں کرسکتے۔

نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا، ‘میرا خیال ہے کہ اداکاروں کے فلموں کے علاوہ بھی کچھ شوق ہونے چاہئیں، چاہے یہ تھیٹر ہو، گھڑ سواری ہو، کوہ پیمائی ہو یا کچھ بھی، دوسری صورت میں آپ بہت الگ تھلگ ہوجائیں گے، آپ ایک ایسی مخلوق بن جائیں گے جو انڈسٹری کا ایک اسٹار تو ہے لیکن آپ ان سے 2 سیکنڈ کے لیے بھی ان کی ذات سے ہٹ کر کسی موضوع پر بات نہیں کر سکتے

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اداکار جو اور کوئی مشغلہ یا شوق نہیں رکھتے، وہ ایسے ہوجائیں گے کہ ‘آپ ان سے ساری رات بات کریں وہ آپ کو سنیں گے، لیکن اگر آپ ان سے کسی اور بارے میں بات کریں جو ان کے ذہن پر بھاری پڑے تو وہ بات چیت ختم کردیں گے۔ میرے خیال میں یہ بہت شرم کی بات ہے کہ ہمارے بہت سے بڑے اداکار بھی ذہنی طور پر اس طرح کے ہیں۔’

نصیر الدین شاہ نے اعتراف کیا کہ انڈسٹری میں بہت زیادہ عرصے سے موجود ہونے کے باوجود بھی ان کے بہت سارے دوست نہیں ہیں، لیکن ان کے چند دوست وہ ہیں، جو فیلڈ کے علاوہ بھی کچھ شوق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ‘میں جن عظیم اداکاروں سے ملا ہوں، وہ وہ ہیں جن کے دیگر شوق بھی ہیں۔’

واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ کے بیٹے عماد اور وائیوان بھی بولی وڈ میں انٹری کی کوشش کر رہے ہیں اور اب جبکہ انھیں ان کے والد کی حمایت بھی حاصل ہے، شاہ کو امید ہے کہ وہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر شوق بھی اپنائیں گے۔

نصیر الدین شاہ کا مزید کہنا تھا، ‘میری خواہش ہے کہ وہ بولی وڈ میں مزید کامیابی حاصل کریں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ ان کے خواب بس یہیں پر ختم نہ ہوں، میں چاہتا ہوں کہ وہ ایک کامیاب بولی وڈ اداکار بننے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے لیے کچھ اور بامعنی کام بھی تلاش کریں’۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، ‘کامیاب بولی وڈ اداکار زمین پر سب سے بور لوگ ہیں’

انجلینا جولی اب اداکاری کے بعد کیا کرنے چلی سب حیران ہو گئے

اقوام متحدہ (یو این) کی خصوصی مشیر اور ہولی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی اب اداکاری کے بعد پروفیسر بننے جارہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی، حال ہی میں لندن اسکول آف اکنامکس کے ساتھ بحیثیت وزیٹنگ پروفیسر منسلک ہوئی ہیں، جہاں وہ ایک سال تک سینٹر فار ویمن، پیس اینڈ سیکیورٹی میں ماسٹرز کے طلبہ کو پڑھائیں گی۔

انجلینا اس دوران مہاجرین کے حقوق اور خواتین پر کیے جانے والے مظالم کے حوالے سے بھی کام کریں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا ‘ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ خواتین کے حقوق پر بات کریں اور عورتوں پر ہونے والے ظلم کے خاتمے کی کوشش کرتے رہیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لندن اسکول آف اکنامکس کے طلبہ اور ساتھی پروفیسرز کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں

بھری محفل میں ابھیشک بچن نے ایشوریا کو چھوڑ دیا, مزید جانیئے

پیشہ ورانہ رقابت یا کچھ اور!بچن فیملی کے اکلوتے چشم و چراغ نے بھری محفل میں حسن کی ملکہ کا ہاتھ جھٹک کر سب کے سامنے شرمندہ کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اوراداکار ابھیشک بچن کی شادی کو 9 سال گزر چکے ہیں دونوں کے درمیان کبھی آپس میں ناراضی یا اختلافات کی خبریں منظر عام پر نہیں آئیں تاہم اب پہلی بار ابھیشک اپنی اہلیہ سے کھچے کھچے نظر آئے۔گزشتہ روز ایشوریہ رائے کی نئی آنے والی فلم “سر بجیت” کے پریمیئر میں ابھیشک اپنی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ ہال میں آئے تو اہلیہ کے ہاتھوں سے اپنا ہاتھ جھٹک کر چھڑا لیا۔ایشوریا میڈیا سے بات کرنے کے لیے انہیں بلاتی رہیں لیکن ابھیشک بچن انہیں نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئے تاہم سسر کے کہنے پر ابھیشک واپس ایشوریا کے پاس آئے اور کچھ دیرتصویریں بنوانے کے بعد ایک بار پھر انہیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے۔ ابھیشک کے اس رویے کو دیکھ کر ایشوریا ان کا منہ تکتی رہ گئیں۔

وینا ملک نے ایک اور خواہش کا اظہار کردی, آپ بھی جان کر حیران ہو جائیں گے

اپنی زندگی میں تبدیلی لانے والی وینا ملک نے ایک بار تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی بھرپور حمایت کرتی ہیں جبکہ آف شور کمپنیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کاش ان کی بھی آف شور کمپنی ہوتی۔لاہور میں اپنے شوہر اسد ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ان کے دل کی آرزور تھی کہ کاش ان کی بھی آف شور کمپنی ہوتی جبکہ وہ اس دوران کچھ زیادہ ہی ترنگ میں نظر آ ئیں اسی لیے تو انہوں نے کانفرنس کے دوران ملی نغمہ سنا کر لوگوں کے دلوں کو گرما دیا۔وینا ملک کا پریس کانفرنس کے دوران کپتان کی بھرپور تعریف کی کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ عمران خان کو ہر مرحلے پر سپورٹ کریں گی کیونکہ وہ نیا پاکستان بنانے کی جستجو کر رہے ہیں اور اس میں وہ ان کا بھرپور ساتھ دیں گی۔

اب پیش خدمت ہے پاکستانی منٹو کے بعد بھارت منٹو، ہیرو کا نام سامنے

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں منٹو کا کردار ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نندیا داس نے اپنی نئی آنے والی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ” میرے ذہن میں منٹو کے کردار کو ادا کرنے کے لئے اداکار نواز الدین صدیقی کا نام تھا، کیونکہ نواز الدین صدیقی اس کردار اس کی گہرائی کے مطابق کرنے کے اہل ہیں“۔شائستہ اور دھیمہ لہجے رکھنے والے فنکار نواز الدین صدیقی نے اپنی کرئیر کا آغاز حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان اور لنچ بکس سے کیا تھا۔یہ فلم سعادت حسن منٹو کی پوری زندگی پر نہیں بنائی جارہی تاہم منٹو کی زندگی کے آخری کچھ سال اور خاص طور پر تقسیمِ برصغیر کے وقت کے کچھ مناظر پیش کیے جائیں گے، فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر میں ممبئی اور لاہور میں مکمل کی جائے گی۔

Google Analytics Alternative