انٹر ٹینمنٹ

گلوکارعاطف اسلم کی 32ویں سالگرہ

اسلام آباد ;  پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنی 32ویں سالگرہ منائی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی گلوکارعاطف اسلم 32 برس کے ہو گئے،انہوں نے گلوکاری کا آغاز 2003 میں گانا عادت سے کیا،انہیں پہلے ہی گانے سے مقبولیت حاصل کر لی،ان کی پہلی سولو البم جل پری سال 2004 میں ریلیز ہوئی،اس کے بعد انہوں نے 2006میں ایک اور سولو البم دوری جاری کی،دونوں کو ہی بے حد پذیرائی حاصل ہوئی،انہوں نے بطورگلوکار بالی وڈ کیرئیر کا آغاز سال 2006میں ہی فلم بس ایک پل کے گانے تیرے بن سے کیا جسے بے حد سراہا گیا،انہوں نے متعدد بالی وڈ فلموں کے گانے جن میں پہلی نظر،کون ہوں میں،آ بھی جا صنم،پیا اورے پیا،تو محبت ہے اور دیگر شامل ہیںگائے، سارے ہی گانے سپر ہٹ ثابت ہوئے،انہیں بہترین متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا،انہوں نے سال 2010 میں ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلم بول میں جانداراداکاری کی اور مداحوں کے دل موہ لیئے،یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی،ان کا شمار ایشیا کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کا گلوکاری کا سفر کامیابی سے جاری و ساری ہے،گلوکار نے اپنی سالگرہ اہلیہ سارہ بھروانہ،دیگر اہل خانہ اور دوست احباب کے ہمراہ منائی

ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ، ورون دھون

ممبئی:  بالی وڈ نوجوان اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ارجن کپور نے کہا تھا کہ ورون دھون وہ اداکار ہیں امور خاندان کے اچھے ماہر ثابت ہو سکتے ہیں۔ایک تقریب کے دوران ورون دھون سے اس بارے پوچھا گیا کہ تو انہوں نے کہا کہ ان کا فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،وہ نہیں جانتے کہ ارجن کپور ایسی افواہیں کیوں پھیلا رہے ہیں۔ایک سوال کے جوب انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں سوچا کہ ان کی فلم باکس آفس پر صرف پیسا کمائے۔انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کو کچھ نیا دکھانے کے لئے مختلف فلمیںاورکردار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انکا مقصد مداحوں کو محظوظ کرنا ہے۔

رنبیر کپور کا اپنے والدین رشی کپور اور نیتو سنگھ کے ساتھ رہنے سے انکار

ممبئی:  بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے والدین اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی رنبیر کپور نے اپنی فلمی اور نجی مصروفیات کے باعث والدین سے علیحدہ رہائش اختیار کر رکھی ہے تاہم والدین کے اصرار پر بھی رنبیر ان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے کترینہ کیف سے معاشقے کے دوران والدین سے علیحدہ رہائش اختیار کر لی تھی اور حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کر لی ہے جس کے بعد اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو سنگھ بیٹے کو اپنے ساتھ رکھنے کے خواہشمند ہیں جس کے لیے انہوں نے رنبیر کو منانے کی کوشش کی تو رنبیر نے والدین کے ساتھ رہنے سے صاف انکار کر دیا ، اداکار کا کہنا تھا کہ اپنے نجی معاملات پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں اسی لیے والدین کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔

عامر خان نے عدم برداشت کے بارے میں بات کر کے کچھ غلط نہیں کہا ،کرینہ کپور

ممبئی:  بالی وڈ ادکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ عامر خان نے ملک میں عدم برداشت کے بارے میں بات کر کے کچھ غلط نہیں کہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے متعلق دیئے جانے والے بیان پر ان حمایت میں کرینہ کپور بھی میدان میں آ گئیں ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ عامر خان نے خوف سے متعلق اپنی بیوی سے بات کر کے کچھ غلط نہیں کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں عامر خان نے کہا کہ تھا کہ ہمارے میںعدم برداشت بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے نفرت پھیلانے والوں کی سرکوبی کی اپیل کی تھی۔

سپر ہیرو ایکشن فلم”کیپٹن امریکا-سول وار“کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس:  ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو ایکشن فلم”کیپٹن امریکا۔سول وار“کاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔2011 کی’ کیپٹن امریکا ۔دی فرسٹ ایونجر‘اور2014ء کی’امریکا۔دی ونٹر سولجر‘کے اس پریکوئل کی ہدایتکاری انتھونی اور جو روسو نے دی ہے جس میں کرس ایوانز، رابرٹ ڈاونی جونیئراور اسکارلٹ جانسن سمیت سیباسٹیاناسٹین ،کوبی اسملڈرز، انتھونی میکی، پال بیٹینی،جیریمی رینر ،ڈان شیڈل ، الزبیتھ اولسن اور پال روڈفلم میں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔کرسٹوفر مارکس اور اسٹیفن میک فیلی کے تحریر کردہ اسکرین پلے کو کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے جسکی کہانی کیپٹن امریکا، آئرن مین اور بلیک وڈوکے گرد گھومتی ہے جو خطرناک اور طاقتور دشمن کے خلاف یکجا ہوکر اپنا مشن مکمل کررہے ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی فلم رواں سال6 مئی کوامریکا اور 29 اپریل کوبرطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

عامر خان نے اپنی والدہ کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے امریکا کا دورہ مختصر کر دیا

ممبئی :  بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی والدہ کے لئے امریکا کا دورہ مختصر کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان مہاویر سنگھ فوگٹ کی زندگی پر بننے والی فلم مہاویر سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے اپنے بڑھائے ہوئے وزن کو 35 سے 40 کلو تک کم کیا اوران دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مارچ کے آخر تک قیام کرنا تھا۔عامر خان کی 51 ویں سالگرہ 14 مارچ کو ہے اور ان کی والدہ زینت حسین چاہتی ہیں کہ وہ اس اس پر ان کے ساتھ ہو۔عامر خان نے اپنی والدہ کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے دورے کو محتصر دیا ہے اور انہوں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ سالگرہ سے قبل واپس لوٹ آئیں گے۔

شرمین عبید نے معیاری فلم بنا کر ایوارڈ حاصل کیا‘ توقیر ناصر

اسلام آباد :  پاکستان میں فلم اور ڈرامہ سے وابستہ اداکاروں نے شرمین عبید چنائے کو دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ عالمی ایوارڈ جیتنا تاریخی کارنامہ ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں ۔ ڈرامہ آرٹسٹ توقیر ناصر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرمین کو ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے اور ہم اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ بعض لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں جو انکا حق ہے لیکن تنقید اتنی نہیں ہوئی چاہئے کہ جس سے ان کی حوصلہ شکنی ہو۔ شرمین نے معیاری دستاویزی فلم بنا کر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ایسے موضوعات پر بھی فلمیں بننی چاہیں جن کے بارے میں لوگوں کو تنقید کا موقع نہ ملے ۔ اداکار جمال شاہ کا کہنا ہے کہ شرمین عبید باصلاحیت پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے دو سری مرتبہ آسکر ایوارڈ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔دو مرتبہ آسکر ایوارڈ ملنا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔ شرمین نے انتہائی حساس موضوع پر فلم بنائی ہے اسطرح کے موضوعات پر فلمیں بننی چاہئیں اور معاشرے کی خرابیوں کو اجاگر کرنا چاہئے کیونکہ برائیوں کی نشاندہی کئے بغیر معاشرے کو ان سے پاک نہیں کیا جا سکتا ۔ شرمین نے دونوں فلمیں جن موضوعات پر بنائی ہیں ان کے حوالے سے آگہی کا ضرورت ہے تاکہ لوگوں میں شعور اجاگر ہو اورایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔ ڈرامہ آرٹسٹ سہیل اصغر نے بھی شرمین عبید کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے انتہائی عمدہ فلم بنا کر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ بلا شعبہ یہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ یہاں کی خاتون نے دنیا کا بہتر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ سہیل اصغر نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل ایسی برائی ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے کئی معاشروں میں پائی جاتی ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے کیونکہ کسی بھی صورت میں ایک زندہ انسان کا قتل نہیں ہونا چاہئے۔ ڈائریکٹر نوماد آرٹ گیلری نگین حیات کا کہنا ہے کہ شرمین نے ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی ہے وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ بلاشبہ یہ پاکستان کی تمام خواتین کیلئے قابل فخر بات ہے ۔ سترنگ آرٹ گیلری کی عاصمہ راشد خان کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر فلم بنانا اور پھر آسکر ایوارڈ جیتنا اعزاز کی بات ہے جس پر شرمین عبید مبارک باد کی مستحق ہیں۔ ٹیلی ویژن آرٹسٹ تسنیم خان اور انعم خان نے بھی شرمین عبید کو ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی فلمیں بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہیں گی۔ واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کو فلم ”اے گرل ان دی ریور“ پر آسکر ایوارڈ ملا ہے اس سے قبل وہ فلم سیونگ فیس پر بھی آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں شرمین اپنی دستاویزی فلموں کے لئے حساس موضوعات کا ہی انتخاب کرتی ہیں

شاہ رخ سلمان خان سے ملاقات کے لئے”سلطان“کے سیٹ پرپہنچ گئے

ممبئی :  بالی وڈ داکار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان مخالفت کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں۔تاہم شاہ رخ خان نے حال ہی میں سلمان خان کی نئی فلم’ ’سلطان“کے سیٹ پر ان سے ملاقات کرکے یہ ثابت کردیا کہ ایسی خبریں صرف میڈیا تک ہی محدود ہیں حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اپنی نئی فلم”رئیس“ ‘کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ انہیں پتہ چلا کہ قریب ہی سلمان خان بھی اپنی فلم”سلطان“کی شوٹنگ میں اسی جگہ مصروف ہیں یہ سنتے ہی کنگ خان سلومیاں سے ملاقا ت کے لئے سلطان کے سیٹ پر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر اداکارہ انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔

Google Analytics Alternative